چلاس میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث 6 گاڑیاں دب گئیں اور 2 دریا میں جاگریں
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چلاس کے مقام گندلو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چھ گاڑیاں دب گئی ہیں جبکہ دو گاڑیاں دریا میں جا گریں۔ زرایع کے مطابق حادثہ لینڈ سلائیڈنگ کی شدت کی وجہ سے پیش آیا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔
ایم ایس ریجنل کے مطابق ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاکہ ممکنہ طور پر زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور تین گاڑیاں اور سات اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
مزید اطلاعات کے مطابق ریسکیو اہلکار لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور دریا میں گرنے والی گاڑیوں کی تلاش کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں ٹریفک بھی شدید متاثر ہوئی ہے اور ریسکیو ٹیمیں ہر ممکن تیزی سے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ
پڑھیں:
اٹلی: جرمن کوہ پیمائوں کی لاشیں نکال لی گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روم: اٹلی میں برفانی تودے میں پھنس کر ہلاک ہونے والے جرمن کوہ پیمائوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک کے صوبے جنوبی ٹائرول میں 5 جرمن کوہ پیما پر ایک برفانی تودہ گرگیا تھا، جس کے نتیجے میںہلاک ہونے والے 5 جرمن کوہ پیمائوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ حادثہ 2 مختلف مقامات پر پیش آیا تھا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک خاتون کوہ پیما بھی شامل ہے، جس کے والد بھی اسی حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ بات بھی علم میں رہے کہ اٹلی کے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کوہ پیما علحیدہ گروپوں میں سفر کر رہے تھے، جس میں سے ایک گروپ کے 3 افراد مکمل طور پر برفانی تودے میں دب گئے، حادثے کے بعد زندہ بچ جانے والے کوہ پیمائوں نے امدادی ٹیموں کو فوری اطلاع فراہم کردی تھی۔