شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔
علی امین گنڈاپور آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
خیبر پختون خوا کے عزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاقی حکومت سے کہتا ہوں بہت ہوچکا ہے۔
علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری کیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے کیس کی 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب و اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شراب و اسلحہ برآمدگی علی امین گنڈاپور کے
پڑھیں:
عدالت نے لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منسوخ کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے کیس میں سیشن عدالت نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔۔عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے باوجود ملزم لیاقت محسود سٹی کورٹ سے روانہ ہوگئے، پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا۔وکیل کا کہنا ہے کہ مقدمہ قابل ضمانت ہے اس لئے ملزم کی گرفتاری نہیں ہوئی، جبکہ ملزم کیخلاف گارڈن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں رامسوامی کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت پر لیاقت محسود کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد اس کے گن مین کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سٹی نے بتایا تھا کہ ملزم کی شناخت معراج کے نام سے ہوئی ہے جبکہ لیاقت محسود کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ رامسوامی ڈمپر حادثے کے دو مقدمات گارڈن تھانے میں درج کر لیے گئے تھے۔ ڈمپر کی ٹکر سے شاہ زیب نامی کوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ گارڈن تھانے میں متوفی کے والد شاہد کی مدعیت ڈمپر ڈرائیور نیاز ولد افضل خان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔جس کے بعد سماجی کارکن عبدالقادر کی مدعیت میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے سربراہ لیاقت محسود کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں قتل بالسبب، غفلت اور لاپروائی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں۔ لیاقت محسود کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظوردوسرا مقدمہ سماجی کارکن عبدالقادر کی مدعیت میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور 20 سے 25 نامعلوم مسلح افراد کے خلاف درج ہوا تھا۔