پی آئی اے کی نجکاری کیلئے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پی آئی اے کی نجکاری کے لیے وسط دسمبر کی تاریخ طے کر دی گئی ہے۔
اسی سلسلے میں وزیراعظم آج پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کی میزبانی کریں گے۔
پاکستان نے بالآخر قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی طویل عرصے سے التوا کا شکار نجکاری کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے بولیوں کی جمع آوری دسمبر کے دوسرے ہفتے میں مقرر کی ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تمام پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کو بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ حکومت اس اہم عمل کو مکمل کرنے کے لیے گزشتہ تمام کوششوں سے بڑھ کر مضبوط عزم رکھتی ہے۔
بولی جمع کرانے کا مرحلہ 12 سے 15 دسمبر 2025 کے دوران متوقع ہے۔ ظہرانے کے موقع پر وزیراعظم کے پری کوالیفائیڈ گروپس کا شکریہ ادا کرنے اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے تسلسل سمیت اسٹریٹیجک شعبوں میں اصلاحات کے عزم کو دہرانے کی توقع ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے قومی ایئرلائن کی فروخت کے لیے بڑے کاروباری گروپس کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔