دشمنوں کو سڑک پر پٹہ ڈالنے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے،فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا ریاست بیرون ملک اور اندرون ملک دشمنوں کے کچھ سوالات کے جوابات خود ٹھوک بجا کردے گی۔سوشل میڈیا پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا فوج اور اس کے سپہ سالار پر بات کرنے پر زبان سے جوتے کی سول بنا دی جائے گی لیکن ریاست کے جواب سے پتا چل گیا کہ جوتے کی سول تو بہت چھوٹی چیز ہے، ریاست نے واضح کردیا کہ جو ملک اور اس کے فوج کے خلاف ہے وہ دشمن کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں اور وہ غداری کے زْمرے میں آتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ جب تک میرا سیاسی باپ تھا وزیراعظم تھا، اب بن باپ کے لاوارثوں اور سڑک چھاپ کا باپ جیل میں ہے اور غداری کے زْمرے میں آگیا،یہ کِیا ہے تحریک انصاف نے منصوبے کے تحت انڈیا اور افغانستان سے مل کر، جو میں آپ کو بہت عرصے سے بتا رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سیدھی اور آسان زبان میں ریاست نے دشمن، دہشت گرد اور ملک کو عدم استحکام پہنچنانے والوں کو غدار ڈکلئیر کیا ہے اور سیدھی اور کلیئر زبان میں بتا دیا ہے کہ اب پاکستان اس کی ریاست اس کی فوج اور اس کے سپہ سالار کے بارے میں کوئی بکواس برداشت نہیں کی جائے گی، لِتر، چھتر اور ڈنڈا پریڈ کا آغاز ہوگا،میں ان سیاسی گندی نالی کے کیڑوں سے پوچھتا ہوں کہ اپنے بانی کے ٹویٹ پر ری ٹویٹ بھی نہیں کرتے؟ بزدلوں کیا ہوا؟ کیا سیاسی ماں مرگئی ہے؟ کل سے آج کے دن تک؟فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ریاست کا ذہنی مریضوں کو سیدھا اور کلئیر پیغام ہے،یاد رہے میں نے کہا تھا بین، نااہلی، گورنر راج، غداری بکواس کرنے والے وی لاگرز، 9 مئی کے بھگوڑوں کا انجام میں نے یہ سب تسلسل سے آپ کو بہت پہلے بتا دیا تھا، امید ہے اب پتا چل گیا ہوگا، پاکستان کے دشمنوں کو سڑک پر پٹہ ڈالنے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے کہا
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کو بےنامی سیاسی کباڑی قرار دیدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کو بے نامی سیاسی کباڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وقت پھٹے ہوئے مائیک کی طرح مسلسل شور مچانے والا یہ شخص کل تک عمران خان کے قدموں میں بیٹھ کر انہیں اپنا ”والد جیسا“ قرار دیتا تھا۔
آج یہ اپنی سیاسی یتیمی چھپانے کے لیے اسی عمران خان، اہل خانہ پر حملہ آور ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹر فیصل واوڈا کی جارحانہ گفتگو پر شدید ردعمل دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ” پاکستانی عوام نے بے نامی جائیدادیں سنی ہونگی، بے نامی بینک اکائونٹس بھی دیکھے ہیں اور بے نامی لین دین بھی بہت دیکھ چکے ہیں مگر ملک کے سیاسی کباڑ خانے سے پچھلے کچھ برس برس میں ایک نیا تماشہ بھی نکلا ہے۔
ایک بے نامی سینیٹر! یہ وہی شخص ہے جو ہر وقت پھٹے ہوئے مائیک کی طرح مسلسل شور مچاتا رہتا ہے، اور جس کی پوری سیاست صرف غیر مہذب زبان، دھمکیوں اور بازاری جملوں پر کھڑی ہے۔
اس بے نامی سینیٹر نے جو رکیک، گھٹیا اور لچر زبان استعمال کی، وہ اس کے اپنے ذہنی معیار اور “غیر سیاسی” ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
کل تک یہی شخص عمران خان کے قدموں میں بیٹھ کر انہیں اپنا ”والد جیسا“ قرار دے کر سیاسی سایہ تلاش کرتا تھا، اور آج اپنی سیاسی یتیمی چھپانے کے لیے اسی عمران خان اور ان کی فیملی پر حملہ آور ہے۔
عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ عمران جو اس وقت سیاسی انتقام پر مبنی ڈھائی سو سے زائد جھوٹے مقدمات بھگت رہے ہیں انکے بارے اس طرح کی اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔
عمران خان سر جھکانے کے بجائے سینہ تان کر کھڑے ہیں۔ اس کے برعکس، یہ بے نامی کردار اپنی پوری زندگی دوسروں کے اشاروں پر بول کر گزارتا آیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس کے منہ سے نکلنے والے ہر جملے میں بدزبانی ہے، منفی سوچ ہے اور ایک شدید خوف چھپا ہوا ہے۔
اس شخص کا عدالت کے فیصلے کے بارے میں ”ایسی کی تیسی“ کہنا کسی سیاسی جماعت یا خاندان کے خلاف نہیں بلکہ براہِ راست عدالتِ عالیہ کی توہین ہے، پہلے بھی یہی بے نامی کباڑی سینیٹر سپریم کورٹ میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ چکا ہے۔