2025-06-16@19:09:36 GMT
تلاش کی گنتی: 14387
«اسلام ا باد کی»:
(نئی خبر)
آسٹریلوی کھلاڑی’چوکرز‘ کی آوازیں لگا کر ہمیں ذہنی دباؤ میں لانے کی کوشش کرتے رہے، جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی ان کی ٹیم کو ’چوکرز‘ کہہ کر طنز کا نشانہ بناتے رہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے چوتھے روز آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان باووما نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی کھیل کے دوران بار بار ’چوکرز‘ کی آوازیں لگا کر ہمیں ذہنی دباؤ میں لانے کی کوشش کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الفاظ ماضی میں جنوبی افریقا...
سٹی 42 : ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ میں مختلف ممالک کی فضائی حدود بند ش کے باعث مختلف غیر ملکی ائر لائنز نے اپنے مختلف سیکٹرز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا. رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ ائرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان ،ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد آگے جا رپی ہیں، جنگ کے باعث ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود بدستور بند ہیں۔ وزیر اعظم کی بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر سمیت دیگر ممالک میں اہم سفارتی تعیناتیوں کی منظوری
تہران(نیوز ڈیسک)ایٹمی توانائی تنظیم ایران (اے ای او آئی ) نے اتوار کہا ہے کہ ہم ایرانی قوم کے لیے پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کے راستے کو قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ ای اے او آئی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ایران مضبوطی سے کھڑا ہے۔ #IRAN ???????? STANDS STRONG AND DETERMINED…We are committed to powerfully advancing #peaceful nuclear technology through our scientists' dedication.Desperate and futile enemy attacks prove powerless against our nation's unwavering will.#Fordow #Natanz https://t.co/Qvt31WK0rh — Atomic Energy Organization Of Iran (@aeoi_ir) June 15, 2025 پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کی کوششوں پر انحصار کرتے ہوئے ہم ایرانی قوم کے لیے پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی...
ریاست اتراکھنڈ کے علاقے کیدارناتھ سے گپت کاشی جانے والا ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق آریان ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چھ یاتری اور ایک پائلٹ سوار تھا۔ حادثہ صبح پانچ بج کر 20 منٹ پر پیش آیا اور پرواز کے صرف 10 منٹ بعد ہی ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیدارناتھ مندر، دو مئی کو کھلنے کے بعد چھ ہفتوں کے دوران پیش آنے والا یہ پانچواں ہیلی کاپٹر حادثہ ہے، حادثے کے بعد ملبے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے لاشیں ناقابل شناخت ہو...
تل ابیب/تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )ایران کے میزائل حملوں میںحیفہ میں واقع گیس پائپ لائنز اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد بعض ڈاﺅن اسٹریم آپریشنز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے یہ بات اسرائیلی آئل ریفائنریز کمپنی نے بتائی ہے . برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی آئل ریفائنریز کمپنی نے اعتراف کیا ہے کہ ایرن کے میزائل حملوں سے حیفہ میں واقع گیس پائپ لائنز اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے اسرائیل کی آئل ریفائنریز کمپنی کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے باوجود ریفائننگ کی بنیادی سہولت بدستور کام کر رہی ہیں تاہم بعض ڈاﺅن اسٹریم آپریشنز کو عارضی طور پر بند...

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
اسلام آباد: فتنہ الخوارج کی دہشتگردی سے متاثر خیبر پختونخوا کے عوام نے انتہا پسندی کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ڈی آئی خان کے علاقے کوٹ عیسیٰ خان کے رہائشی نے دہشتگرد بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ والد کا ویڈیو پیغام وائرل ہوگیا۔ خارجی صدیق کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا صدیق خارجی ہے جو طالبان کے ساتھ ملا ہوا ہے، فوج اسے گرفتار کرے یا مار دے، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ میں نہ اس کو دیکھنا چاہتا ہوں اور نہ اس کے جنازے میں شریک ہوں گا۔ والد نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس سے کوئی واسطہ نہیں، وہ میرے لیے مر چکا ہے۔ خارجی صدیق کے والد...

لاہور: وزیراعظم شہبازشریف الیکٹرک وہیکلز پالیسی اور اس سے متعلقہ صنعت کی ترقی سے متعلق اجلاس کی صدار ت کررہے ہیں
لاہور: وزیراعظم شہبازشریف الیکٹرک وہیکلز پالیسی اور اس سے متعلقہ صنعت کی ترقی سے متعلق اجلاس کی صدار ت کررہے ہیں
آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے کے لیے 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان کے سب سے بڑے معدنیاتی منصوبے “ریکوڈک” کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھاری مالی معاونت حاصل ہونا شروع ہو گئی ہے۔ انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن (IFC) نے منصوبے کے لیے مزید 400 ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد اس منصوبے میں آئی ایف سی کی مجموعی سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ریکوڈک منصوبہ، جو سونے اور تانبے کے وسیع ذخائر پر مشتمل ہے، پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کی مجموعی لاگت 6.6 ارب ڈالر تک...
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کر دی اور اس دوران آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے جبکہ نم ہوائیں صوبے کے مشرقی علاقوں میں بھی داخل ہو رہی ہیں۔ سسٹم کے زیر اثر کراچی میں پیر اور منگل کو مضافاتی علاقوں سمیت چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ منگل کو مضافاتی علاقوں میں بارش کے دوران آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔ اندرون سندھ میں گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، خیرپور، دادو، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر اور عمر کوٹ سمیت مختلف...
— فائل فوٹو گلگت کے علاقے چھلت میں پیش آنے والے کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی لاشیں نالے سے نکال لی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کار گزشتہ رات نالے میں گر گئی تھی جس میں 7 افراد سوار تھے، اب بھی 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔حادثے کے ایک زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان پر جارحیت کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ کے دوران لائٹ اچانک جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور افواج کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستان نے جواب دینے کیلئے سائبر حملے ہمارے بچوں نے کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے دوران فلڈ لائٹس کو بند کرکے "ہمارے سائبر جنگجوؤں نے کمال کر دکھایا"۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل میچ کی منسوخی! چیئرلیڈر نے بھی سیکیورٹی پر سوال اٹھادیا وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستانی ہیکرز نے اہم بھارتی تنصیبات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 جون 2025ء) یہ بلڈ سینٹر، جو ملک بھر کے 15 علاقائی مراکز کا حصہ ہے، جرمن حکومت کے تعاون سے قائم کیا گیا تھا تاکہ قومی سطح پر محفوظ خون کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ جب ڈی ڈبلیو کی نمائندہ نے اس مرکز کا دورہ کیا تو دروازوں پر تالے لگے تھے۔ صحن میں ایک ایمبولینس سمیت چند گاڑیاں موجود تھیں، لیکن وہاں موجود واحد چوکیدار کو مرکز کے مستقبل کی کوئی خبر نہ تھی۔ ’مسلم لیگ (ن) کا منصوبہ‘ اپنی ہی حکومت میں ناکام اس بلڈ سینٹر کا سنگ بنیاد سن 2017 میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اس وقت کے وزیر مملکت برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے مسلح ہوکر اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف کی رہائی کے لیے پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔جلسہ تاخیر سے شروع ہوا اور کوئی بھی رہنما مقامی وقت تک پنڈال نہ پہنچا، جلسے کی وجہ سے ورسک روڈ پر ٹریفک کی صورت حال بدترین رہی۔وزیراعلیٰ کے جلسہ گاہ پہنچنے پر آتش بازی کی گئی جبکہ علی امین گنڈا پور نے اسٹیج پر آتے ہی پیٹرن انچیف کے حق میں نعرے بازی کی۔جلسہ سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے خطاب کیا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر احمد آباد میں لندن جانے والی ائر انڈیا کی پرواز کے تباہ ہونے کے بعد اب تک جائے وقوعہ سے کم از کم 270 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ تر لاشیں بری طرح جلی ہوئی اور ناقابل شناخت ہیں۔ جن کا ڈی این اے کرایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والا یہ حادثہ بھارت کا گزشتہ 3 دہائیوں کا سب سے ہولناک فضائی حادثہ ہے، طیارے میں 242 مسافر تھے۔ائر انڈیا کا یہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ پرواز بھرنے کے ایک منٹ بعد ہی رہائشی علاقے میں میڈیکل طلبہ کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔حادثے کے وقت طیارے میں سوا لاکھ لیٹر ایندھن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ اسلامک مائیکروفنانس کے تحت ضلع بدین کے17 بے روزگار اور مستحق افراد کو چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لیے ایک لاکھ روپے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے آج ایک تقریب بدین پریس کلب میں منعقد ہوگی۔تقریب میں شعبہ الخدمت اسلامک مائیکروفنانس کے ڈائریکٹر عبدالرحمن فدا بیروزگار مستحقین میں چیک تقسیم کریں گے۔ تقریب میں الخدمت کے ریجنل و ضلعی ذمے داران سمیت پریس کلب کے صحافی حضرات اور مختلف سماجی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔الخدمت اسلامک مائیکروفنانس کا مقصد معاشی طور پر کمزور افراد کو خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنا ہے، تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کرکے اپنی زندگی بہتر بناسکیں۔
لاہور: سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک نے چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی کی سفارشات پر محکمہ جنگلی حیات میں وسیع پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متعدد افسران کو فوری طور پر تبدیل کر کے نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ بعض کو عبوری طور پر اضافی چارج دیے گئے ہیں تاکہ زیر تربیت افسران کی عدم موجودگی میں امور کی انجام دہی میں رکاوٹ نہ آئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر راولپنڈی ریجن احسان احمد راجہ اور گجرانوالہ ریجن کے زاہد اقبال شیخ کو فوری طور پر تبدیل کر کے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے جائیں، اسرائیل بدمست ہاتھی بن چکا ہے جس سے پورے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔جماعت اسلامی کی نومنتخب مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔مجلس شوریٰ کا 3 روزہ اجلاس منصورہ میں جاری ہے۔ اجلاس میں ملک بھر سے منتخب اراکین شرکت کررہے ہیں۔ قبل ازیں90 سے زاید مردوخواتین اراکین شوریٰ نے حلف اٹھایا اور ایران کے حق میں اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف متفقہ قرارداد پاس کی۔...
ملک کے مختلف حصوں میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے کیونکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پری مون سون سسٹم کے تحت بارشوں، تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفانوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار یعنی 15 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں انتہائی شدید گرمی متوقع ہے، تاہم، کچھ مقامات پر جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ گرد آلود ہواؤں، گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان بھی موجود ہے۔ ’یہ موسمی صورتحال جنوبی و شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی و جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے...
عثمان خان: حجاز مقدس سے پاکستانی حجاج کی آمد کا سلسلہ جاری ,ہفتہ 14 جون تک 11 ہزار 418 حجاج کرام وطن واپس پہنچے,اتوار 15 جون کو 20 پروازوں کے ذریعے مزید 4 ہزار 995 حجاج کرام وطن پہنچیں گے۔ تفصیلات کےمطابق آج اسلام آباد اور لاہور میں 6، 6، کراچی میں 4، ملتان 3 جبکہ کوئٹہ میں ایک حج پرواز اترے گی، آج اتوار کو قومی ایئرلائن پی آئی اے کی 8، سعودی ایئرلائن 5، ایئر بلیو 4، ایئر سیال 2 جبکہ سیرین ایئر کی ایک پرواز وطن واپس آئے گی۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل عالمی سطح پر فضائی ٹریفک میں تعطل کے باوجود پاکستان...
محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم شام کے وقت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز...
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے لیبر اپیلٹ ٹریبیونل کا فیصلہ معطل کردیا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹیل کے 5 ہزارسے زائد ملازمین کی بحالی پھر رک گئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان اسٹیل کے 5 ہزارسے زائد ملازمین کی بحالی کے لیبر اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی اور درخواست گزار کے وکیل مجتبی باجوہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ 10 سال سے پاکستان اسٹیل بند ہے ایک گرام بھی اسٹیل نہیں بنی۔ وکیل نے کہا کہ جب ادارہ بند ہے تو ملازمین کو تنخواہ کہاں سے دیں، لیبر اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے بعد بھی 125 ملازمین نے واجبات وصول کیے ہیں، 29 اپریل کو لیبر اپیلٹ ٹریبیونل نے...
احمدآباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز حادثے کا شکار ہو کر ہفتے کی سب سے بڑی خبر بن گئی، حادثے کی شدت، متاثرین کا دکھ اور موقع پر موجود سیاسی قیادت سمیت سب کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ حادثے کی خبر پھیلتے ہی فوٹو جرنلسٹ جائے وقوعہ پر پہنچے تاکہ حقیقت کے لمحات کو تاریخ کا حصہ بنا سکیں، اس بار مقامی پولیس اور انتظامیہ نے میڈیا کوریج پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی، جس سے آزادانہ رپورٹنگ ممکن ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعظم نریندر مودی سمیت اعلیٰ حکام نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، ان دوروں کو میڈیا نے بھرپور طریقے سے کور کیا، جیسا کہ وزیراعظم کی موجودگی میں...
لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس سولہ جون بروز پیر ساڑھے گیارہ بجے کیانی ہال میں ہوگا۔ صدر ہائیکورٹ بار کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں دیگر بار عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کی وکلاء کو جنرل ہاؤس اجلاس میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ جنرل ہاؤس اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملوں کیخلاف قرارداد مذمت منظور کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وکلاء تنظیموں نے اسرائیل کے ایران پر حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار نے ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کل 16 جون کو جنرل ہاؤس کا اجلاس طلب کر لیاہے۔ پاکستان بار، سپریم کورٹ بار اور پنجاب...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار ہے تاہم اسلام آباد سمیت بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم شام کے وقت آندھی اور چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی ، جبکہ راولپنڈی ، مری، گلیات ، چکوال، جہلم ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، جیکب آباد، پشاور، سوات، دیر، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بادل برسنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔...
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطے میں اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے دریغ استعمال کی شدید مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، چین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ چینی وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطے میں اسرائیل کی جانب...
علامہ مقصود علی ڈومکی نے مدرسہ القائم کے پرنسپل علامہ محمد اقبال کامرانی، ایڈووکیٹ ملک گوہر عباس اعوان اور مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ کے صوبائی رہنما علامہ ملک مظہر حسین جعفری کو بھی صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس کی دعوت دی۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ ظہیر کربلائی، علامہ سہیل اکبر شیرازی، علامہ سیف علی ڈومکی اور غلام حسین علوی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے لاہور میں شیعہ سنی علمائے کرام، مدارس دینیہ کے ذمہ داران، وکلاء اور ماہرین تعلیم سے ملاقاتیں کیں اور 18جون کی ’’صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس‘‘ میں شرکت کی دعوت دی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے وفد کے ہمراہ جامعۃ المنتظر میں صدر...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰٖ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے مسلح ہوکر اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف کی رہائی کے لئے پشاور میں جلسہ کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ جلسہ تاخیر سے شروع ہوا اور کوئی بھی رہنما مقامی وقت تک پنڈال نہ پہنچا، جلسے کی وجہ سے ورسک روڈ پر ٹریفک کی صورت حال بدترین رہی۔ وزیراعلیٰ کے جلسہ گاہ پہنچنے پر آتش بازی کی گئی جبکہ علی امین گنڈا پور نے سٹیج پر آتے ہی پیٹرن انچیف کے حق میں نعرے بازی کی۔ جلسہ سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے خطاب...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ ایران کی حمایت میں اقدامات کئے جائیں، اسرائیل بدمست ہاتھی بن چکا ہے جس سے پورے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔جماعت اسلامی کی نومنتخب مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے ایران پر اسرائیلی حملہ کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔مجلس شوریٰ کا تین روزہ اجلاس منصورہ میں جاری ہے۔ اجلاس میں ملک بھر سے منتخب اراکین شرکت کررہے ہیں۔ قبل ازیں نوے سے زائد مردوخواتین اراکین شوریٰ نے حلف اٹھایا اور ایران کے حق میں اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف متفقہ قرارداد...
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا کہنا تھا کہ قطر اس بزدلانہ جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مکمل حق حاصل ہے کہ وہ اس کا جواب دے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر نے اسرائیلی جارحیت کے دوران ایران کی حمایت کا اعلان کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ہفتہ کی شام اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو فون کیا۔ صدر پزشکیان نے امیر قطر سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ پہلے دن سے ہی میں نے ہمسایہ اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کی تاکہ خطے میں ترقی اور استحکام...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جدید سفری ذرائع کو فروغ دینے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے سمیت دیگر اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ اور صنعت کی ترقی کے لیے پالیسی سازی و حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اس پر مشاورت بھی کی گئی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ الیکٹرک موٹر سائیکل، اسکوٹیز، تھری ویلرز، کاریں اور بسوں جیسے جدید سفری ذرائع کو تیزی سے فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ مستقبل کے ماحول دوست اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما عبد الوحید یونس نے رنچھوڑ لائن عباسی چوک میں گندگی، سیوریج کے بہتے پانی، رکشہ ڈرائیوروں، پتھارہ مافیا، کباڑیوں، اور فٹ پاتھ پر قابض دکانداروں کے باعث عوام کو، خصوصاً خواتین خریداروں کو، درپیش شدید مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رنچھوڑ لائن وہ علاقہ ہے جہاں خواتین روزمرہ کی ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے آتی ہیں، لیکن موجودہ صورتحال کے باعث یہاں سڑک پار کرنا تو دور کی بات، پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہے۔ سڑکوں پر بہتا ہوا سیوریج کا پانی، بے ہنگم رکشے، غیر قانونی پتھارے، دکانداروں کا فٹ پاتھ پر قبضہ اور دکانوں کے سن شیڈز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) پاکستان امن کونسل سندھ کے صوبائی صدرجوہر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ امیر المؤمنین خلیفہ سوم سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے دین اسلام کے فروغ کے لئے اپنی دولت بے دریغ استعمال کی آپ رضی اللہ عنہ کی سیرت مسلم حکمرانوں کیلیے بہترین مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار مولانا عبد الماجد فاروقی نے خلیفہ سوم سیدنا حضرت عثمان غنیؓکے یوم شہادت کے حوالے سے مدرسہ تعلیم القرآن میں منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس سے مولانا محمد عکاشہ، قاری محمد اسحاق چشتی و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ سیدنا عثمان غنیؓدور رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کاتب وحی رہے...
پشاور: وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے مسلح ہوکر اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف کی رہائی کے لئے پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ جلسہ تاخیر سے شروع ہوا اور کوئی بھی رہنما مقامی وقت تک پنڈال نہ پہنچا، جلسے کی وجہ سے ورسک روڈ پر ٹریفک کی صورت حال بدترین رہی۔ وزیراعلیٰ کے جلسہ گاہ پہنچنے پر آتش بازی کی گئی جبکہ علی امین گنڈا پور نے اسٹیج پر آتے ہی پیٹرن انچیف کے حق میں نعرے بازی کی۔ جلسہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے شکارپور سے معصوم بچے انس تھہیم کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مراد علی شاہ حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے معصوم بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک فرض شناس اور وڈیروں بنگلوں پر حاضری نہ دینے والے پولیس افسران کو تعینات نہیں کیا جاتا اس وقت تک شکارپور سمیت سندھ میں امن کا قیام ممکن نہیں کیونکہ ان بنگلوں سے ہی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی ہوتی ہے۔ شکارپور کا ایک پولیس افسر پہلے بھی ایسا انکشاف کر چکا ہے۔ صوبائی مشیر کے پولیس اسکواڈ کے ذریعے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر ایک اور بڑے حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد اسرائیلی طیارے تہران کی فضاؤں میں ہوں گے۔ نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی اور کہا کہ ایران کو ایسا غیر متوقع اور سخت جواب دیا جائے گا، جس کا اندازہ اس کی قیادت نے کبھی نہیں لگایا ہوگا۔ آیت اللہ کی حکومت کو ہر جگہ نشانہ بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں ایران کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ جاری، میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیل کو ایران پر ان حملوں کے لیے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت...

ایران پر حملہ نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ بلکہ عالم اسلام کی وحدت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، سلیم صدیقی
سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وحدت ایمپلائزونگ کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے مظلومین اور مسلمانوں کی حمایت پر شکر گزار ہیں اور پاکستانی حکام و اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائیز ونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی نے اپنے دورہ سندھ و بلوچستان کے موقع پر آج سکھر پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم صدیقی نے اعلان کیا کہ "وحدت ایمپلائیز ونگ کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا ہے، جو ملک بھر کے مظلوموں، مزدوروں، سرکاری و نجی ملازمین اور...
چین کا ایران کی حمایت کا اعلان؛ اسرائیلی جارحیت پر کڑی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز بیجنگ (آئی پی ایس )چین کے وزیر خارجہ نے مشرق وسطی کی کشیدہ حالت پر ایران اور اسرائیلی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گفتگو کا مقصد مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو یقین دلایا کہ آپ کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع میں آپ کا ساتھ دیں گے۔ وزیر خارجہ وانگ یی نے مزید...
چین کے وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ حالت پر ایران اور اسرائیلی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گفتگو کا مقصد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو یقین دلایا کہ آپ کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع میں آپ کا ساتھ دیں گے۔ وزیر خارجہ وانگ یی نے مزید کہا کہ چین خطے میں امن اور استحکام کے لیے تمام فریقین کو تحمل اور صبر کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ بعد ازاں چین کے وزیر...
ڈسٹرکٹ بار ملتان کے رہنمائوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ملتان ہر مسلمان ملک کے ساتھ کھڑی ہے اور جہاد کے لئے بھی تیار ہیں، انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح اس نے پاک بھارت جنگ بندی کرائی تھی اسی طرح اسرائیل کی غزہ فلسطین اور ایران کی فی الفور جنگ بندی کرائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی حملہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید علی ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد نے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہمراہ احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک اتحاد کو یقینی بنائیں اور گریٹر اسرائیل کے منصوبہ کو ناکام کریں پرامن اسلامی ملک ایران پر اسرائیل کے حملے کی...
پاکستان اور ترکیہ نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں ایران کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ جاری، میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جو اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے صریح منافی ہے۔...
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل ایک فاشسٹ ریاست ہے جو عالمی سطح پر بالعموم اور مسلم ممالک کے لئے بالخصوص نفرت کی علامت بن چکا ہے، اسرائیل کی انسانیت کش کاروائیوں سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے، یہ تنازعہ جس کی جڑیں کئی دہائیوں کے سیاسی، مذہبی اور علاقائی تنازعات میں ہیں، اب خطرناک موڑ لے چکی ہے اور دونوں فریقین دھمکیوں کے تبادلے کے بعد اب فوجی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جب کہ تنازعہ مشرق وسطی میں مرکوز ہے، اس کے اثرات...
وزیراعلی گنڈا پور کی اسلام آباد کی جانب مسلح پیش قدمی کی دھمکی، اب گولی کا جواب گولی دیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے مسلح ہوکر اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف کی رہائی کے لئے پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلی سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ جلسہ تاخیر سے شروع ہوا اور کوئی بھی رہنما مقامی وقت تک پنڈال نہ پہنچا، جلسے کی وجہ سے ورسک روڈ پر ٹریفک کی صورت حال بدترین رہی۔وزیراعلی کے جلسہ گاہ پہنچنے پر...

ایران، لیبیا، کشمیر اور فلسطین و غزہ پر حملے آزاد مسلم ممالک کی خودمختاری پر حملہ ہے، ہائیکورٹ بار ملتان
ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جہاں بھی اسلامی ملک پر ظلم ہو وہاں تمام ممالک متفق ہو کر ان کا ساتھ دیں، ہائیکورٹ بار ملتان کا موقف بالکل واضح ہے کہ جہاں کسی اسلامی ملک پر حملہ ہوگا ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہونگے احتجاج کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل، جنرل سیکرٹری صفدر حسین سرسانہ سیال، نائب صدر حافظ محمد شعیب قریشی، فنانس سیکرٹری حنفیہ عباس بخاری، ممبران مجلس عاملہ بلال ابرار آرائیں، نادر میرالی اور منظر بلال نے ایران پر اسرائیلی حملہ کے خلاف احتجاجی پریس کانفرنس میں حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ...
بھارتی شہر احمد آباد میں لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے تباہ ہونے کے بعد اب تک جائے وقوعہ سے کم از کم 270 لاشیں نکالی جا چکی ہیں. بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ تر لاشیں بری طرح جلی ہوئی اور ناقابل شناخت ہیں۔ جن کا ڈی این اے کرایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ جمعرات کے روز پیش آنے والا یہ حادثہ بھارت کا گزشتہ تین دہائیوں کا سب سے ہولناک فضائی حادثہ ہے۔ طیارے میں 242 مسافر تھے۔ ایئر انڈیا کا یہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ پرواز بھرنے کے ایک منٹ بعد ہی رہائشی علاقے میں میڈیکل طلبا کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے کے وقت طیارے میں سوا لاکھ لیٹر ایندھن موجود تھا جس کی وجہ سے گرتے ہی طیارے میں خوفناک آگ...
خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے سوات میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات میں منگلور کے علاقے سنگر میں کچے مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دبنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تھت لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے بچوں میں 12سالہ ریما اور 9سالہ مصطفی شامل ہیں۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ملک بھر میں الیکٹرک وہیکلرز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر جائزہ لیا گیا، اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی۔ شہباز شریف نے دورانِ اجلاس کہا کہ ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اوربسوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں، الیکٹرک وہیکلز کے لیے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک...
کراچی(شوبز ڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان اور ان کی بہن اداکارہ ایمان خان کی تقریبا ایک دہائی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دونوں بہنوں کی ویڈیو فہد مصطفیٰ کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں شرکت کی ہے، جس میں انہوں نے والدہ کے ہمراہ شرکت کی تھی۔ وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں لائبہ اور ان کی بہن ایمان خان انتہائی چھوٹی عمر کی دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو میں لائبہ خان 10 سے 12 سال کی عمر کی بچی دکھائی دیتی ہیں جب کہ ایمان خان چھوٹی بچی کے روپ میں نظر آتی ہیں۔ گیم شو میں دونوں اداکارائیں والدہ ’شگفتہ‘ کے ہمراہ شریک ہوئی تھیں، جہاں ایک سیگمنٹ میں انہوں نے قرعہ اندازی میں موٹر سائیکل بھی جیتی۔ ویڈیو میں...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مفاد پر مبنی خدمات کی فراہمی کیلئے جامع آئی ٹی اصلاحات کا آغاز کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مفاد پر مبنی خدمات کی فراہمی کے لیے جامع آئی ٹی اصلاحات کا آغاز کر دیا۔ہفتہ کو رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان، محمد سلیم خان نے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں اصلاحاتی ایکشن پلان کی مانیٹرنگ اور کوآرڈی نیشن میٹرکس پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انضمام اور انسانی وسائل کے انتظام (HRM) کو مضبوط بنا کر عوامی مرکزیت پر مبنی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا تھا۔سپریم۔کورٹ سے جاری اعلامیے کیمطابق رجسٹرار کو ڈیجیٹلائزیشن، کیس مینجمنٹ سسٹم میں بہتری اور ای فائلنگ کے حوالے سے اب تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نان فائلرز کے لیے بینک سے یومیہ کیش نکلوانے کی ٹیکس فری حد بڑھا دی گئی ہے۔ اب نان فائلرز روزانہ 75 ہزار روپے تک کیش نکلوائیں گے تو اس پر کوئی ایڈوانس ٹیکس نہیں کٹے گا۔ اس سے قبل یہ حد 50 ہزار روپے تھی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر حکام نے فنانس بل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 75 ہزار روپے سے زائد کی رقم نکلوانے پر نان فائلرز کے لیے ایڈوانس ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے، جو اب 0.8 فیصد تک ہو گی۔ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ای کامرس کاروبار پر بھی انکم ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ کپڑوں...
بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز تہران(سب نیوز )ایران نے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کردیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے آج ایک حکم نامے کے ذریعے جنرل ماجد موسوی کو ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا۔ پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر کے لیے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کی تعیناتی جنرل حاجی زادے کی شہادت کے بعد کی گئی۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ایران پر شدید حملے کرکے پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادے سمیت 78...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے فلیٹس اور 10 مرلہ گھروں کی خریداری پر 30 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی اسکیم متعارف کرا دیقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے فنانس بل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے جائیداد کی خرید و فروخت پر قابلِ ذکر تبدیلیاں کی ہیں، جن میں ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرنا اور ایف ای ڈی کا خاتمہ شامل ہے۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق 5 کروڑ روپے تک کی جائیداد خریدنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کم کرکے 1.5 فیصد کر دیا گیا ہے، 10 کروڑ روپے تک کی خریداری پر 2 فیصد اور 10 کروڑ سے زائد مالیت کی پراپرٹی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی...
ملازمین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر فنانس اور سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے شہریوں خصوصا سی ڈی اے کے ملازمین کو بہتر طبی سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے ،چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد کے شہریوں...
ایران نے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آڑ جی سی) کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خصوصی حکم کے تحت بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آڑ جی سی) کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایرانی فوج کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 جہاز گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ جنرل ماجد موسوی کی یہ تعیناتی اُس وقت سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل اسرائیل کے ایران پر شدید فضائی حملوں میں ایرو اسپیس فورس کے سابق سربراہ میجر جنرل امیر علی حاجی زادے سمیت...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی دنیانیوزکے مطابق ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو مبارک باد دی۔خواجہ سعد رفیق نے بجٹ کو معاشی استحکام اور عوامی ریلیف کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ مزید :
مرکزی جامعہ مسجد کوئٹہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انوارالحق حقانی نے کہا کہ وقت کا تقاضا بھی ہے کہ ایران و غزہ کے مسلمانوں کی مدد کیلئے عالم اسلام کے حکمران عملی اقدام اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی نے تمام مسلمان حکمرانوں سے تقاضہ کیا ہے کہ ایران اور غزہ کے مسلمانوں کی مدد کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے مرکزی جامع مسجد کوئٹہ میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صیہونی ریاست کی طرف سے ایران پر جنگ مسلط کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں اسرائیل اور امرایکہ کے مقابلے میں مسلمان جہاں بھی ہیں ان کی ہمدردیاں حماس اور ایران کے ساتھ ہیں، اور وقت کا تقاضا بھی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد بن حاجی حسن نے مدینہ منورہ میں ملاقات کی۔(جاری ہے) دونوں رہنماؤں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے، جس سے نہ صرف ان کے روحانی جذبات کا اظہار ہوا بلکہ باہمی احترام اور محبت کے جذبات کو بھی تقویت ملی۔واضح رہے کہ گورنر سندھ اور وزیر خارجہ ملائیشیا نے شاہی مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی، مدینہ منورہ کے روحانی ماحول نے اس ملاقات کو ایک خاص معنویت عطا کی، جہاں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان محبت، عقیدت اور بھائی چارے کی جھلک نمایاں طور پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)بھارت کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف)کی گرے لسٹ میں پاکستان کو شامل کرانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع کے مطابق فیٹف اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے بجائے رپورٹنگ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی بھرپورکوشش کی گئی، چین نے فیٹف اجلاس مں پاکستان کے حق میں واضح مؤقف اختیار کیا اور ریلیف کی حمایت کی۔(جاری ہے) فیٹف اجلاس میں ترکی اور چاپان کی جانب سے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی گئی۔خیال رہے کہ اکتوبر 2022 میں فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون 2025ء ) ملک میں جدید سفری ذرائع کے فروغ کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ اور صنعت کی ترقی کے لیے پالیسی سازی و حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے، شرکا نے وزیر اعظم کو پالیسی کے مختلف پہلوؤں اور اس پر عملدرآمد کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں الیکٹرک وہیکلز پالیسی 2025ء کے...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں خواجہ سعد رفیق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو مبارک باد دی اور اس بجٹ کو معاشی استحکام اور عوامی ریلیف کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران رانا مشہود احمد خان نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق مختلف جاری اقدامات پر وزیرِاعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ تہران: رہائشی کمپلیکس...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نان فائلرز کیلئے بینک سے ٹیکس فری رقم نکلوانے کی حد بڑھا دی گئی، اب ایک دن میں کتنے ہزار نکلوائے تو ٹیکس نہیں کٹے گا؟ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس میں فنانس بل پر ایف بی آر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا نان فائلرز کیلئے بینک سے روزانہ 75 ہزار تک کیش نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس چھوٹ ہوگی، اس سے قبل 50 ہزار روپے نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس چھوٹ حاصل تھی۔ حکام نے کہا نان فائلرز کیلئے 75 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد سے ٹیکس بڑھا دیا گیا، اب بینک سے کیش نکلوانے پر اب ایڈوانس ٹیکس 0.8 فیصد تک عائد ہوگا۔ ایف بی آر حکام...

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق طالبعلم رہنما اور کراچی میں پختون کمیونٹی کے فعال راہنماء ملک ارشد کنڈی کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق طالبعلم رہنما اور کراچی میں پختون کمیونٹی کے فعال راہنماء ملک ارشد کنڈی نےگورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے سندھ، بالخصوص کراچی میں مستقل بنیادوں پر مقیم خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد کو درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔(جاری ہے) گورنر فیصل کریم کنڈی نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ میں آباد پختون باشندوں کے مسائل کے حل کے لیے وہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں بھی ان مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا...
یوکرین کے قیدیوں کے تبادلے کے ذمہ دار اہلکاروں نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ میں ہلاک ہونے والے اپنے یک ہزار 200 فوجیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کی رابطہ کمیٹی نے ٹیلی گرام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ لاشوں کی واپسی یوکرین اور روس کے درمیان اس ماہ کے آغاز میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پانے والے معاہدوں کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو روس اور یوکرین کے درمیان 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا، روس اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطے کے بعد...
اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے اور اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر تمام فوجی جارحانہ کارروائیوں کو بند کرے۔فو چھونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے ایران کے متعدد اہداف پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا، جس سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا اور جانی نقصان ہوا۔ چین اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، کشیدگی بڑھانے اور تنازع...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے نو منتخب مجلس شوری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ہم نے بانی جماعت سید مودودیؒ کی سنت کو تازہ کرتے ہوئے حکومت سے اختلافات ایک جانب رکھتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ اسرائیل کا ایران پر حملہ قابل افسوس و مذمت ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ...
اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، نتائج بھگتنا ہوں گے: چین، روس WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں چین اور روس نے موقف اپنایا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے، اسرائیل کا ایران پر حملوں کا کوئی جواز نہیں۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی مستقل مندوب فو کانگ نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی سلامتی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں اور چین کو اسرائیلی پر خطر حملوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے کیونکہ ان حملوں کے نتائج اسرائیل کو بھی بھگتنا ہو گا۔ چینی مستقل مندوب نے زور...
سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ، امریکا کا اسرائیل کی حمایت کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ پر بلایا گیا ہنگامی اجلاس کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، امریکا، ایران اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے اپنی پوزیشن واضح کی تاہم عالمی ادارہ کوئی متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے میں ناکام رہا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے خلاف...

وزیرِ اعظم کی الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام سٹیک ھولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کرکے کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں الیکٹرک ویکلرز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی. ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اور بسوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں. وزیرِاعظم الیکٹرک وہیکلز کے لئے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے. وزیرِ اعظم ملک میں ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کی تیاری کی استعداد بڑھانے کیلئے صنعتوں کو اس حوالے سے سہولت فراہم کی جائے. وزیرِاعظم کی ہدایت. وزیرِ اعظم کی الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام سٹیک ھولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل...
---فائل فوٹو پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کو دی جانے والی امداد کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔اجلاس کے دوران اسرائیل کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔اسحاق ڈار نے غزہ اور مغربی کنارے میں بگڑتی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے فلسطینی کاز کے لیے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت دہرانے کا اعادہ کیا اور فلسطینی عوام کو انسانی امداد بڑھانے اور تعلیمی معاونت فراہم کرنے پر زور دیا۔اجلاس میں فلسطینی طلبہ کی تعلیمی مدد کو وسعت دینے کی تجاویز پر بھی...
امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونیوالے شدید احتجاجات کے دوران صدر ٹرمپ نے نیشنل گارڈ کے 2,000 ارکان اور 700 میرینز کو وفاقی فرائض پر تعینات کیا۔ اس اقدام پر کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے سخت اعتراض کیا اور اسے ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس: مظاہرین ’جانور‘ ہیں، ٹرمپ، ’وفاقی اقدامات غیر آئینی ہیں‘، گورنر کلیفورنیا ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ فوجی تعیناتی وفاقی عمارات اور ایمپلائمنٹ آفسز کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ تاہم، نیوسم نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا جس میں صدر کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا گیا؛ ابتدائی طور پر عدالت نے فوج کو واپس بلانے کا حکم دیا، لیکن اپیل کی...
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرکے با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کے دوران رانا مشہود احمد خان نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق مختلف جاری اقدامات پر وزیرِاعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں. انہوں...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات. ملاقات کے دوران رانا مشہود احمد خان نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق مختلف جاری اقدامات پر وزیرِاعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں. نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرکے با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں ملکی ترقی کے عمل میں متحرک شراکت دار بنانے کے لیے مزید منصوبے شروع کیے جائیں۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت نوجوانوں کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ اور جدید ہنر و ٹیکنالوجی...
سوات میں منگور کے علاقے سنگر میں کچے مکان کی چھت گرگئی۔ چھت کے ملبے تلے دب کر 12سالہ ریما اور 9 سالہ مصطفیٰ جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے ملبے تلے دبی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 ) ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد یروشلم میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے ایران کے خلاف آپریشن کو کامیاب قرار د یتے ہوئے حملوں کو ایک طویل مہم کا آغاز قراردیا ہے اوراسرائیلی عوام کو خبردار کیا کہ ایران کی جانب سے بڑے پیمانے پر جوابی حملے متوقع ہیں.(جاری ہے) اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانا ہے اسرائیلی حکام کا ماننا ہے کہ ایران اس وقت ایک کمزور پوزیشن میں ہے اس کا فضائی دفاع پچھلے سال کے فضائی حملوں میں متاثر ہوا ہے اور خطے میں...
کِیا موٹرز پاکستان نے اپنی گاڑی اسٹونک EX کو دوبارہ متعارف کرا دیا ہے، جس کی نئی قیمت 47 لاکھ 67 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے اسی ماڈل کی قیمت میں نمایاں کمی کی تھی، اور پھر کچھ عرصے بعد قیمت میں اضافہ کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے صارفین خاصے حیران اور بعض پریشان بھی نظر آئے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا اسٹونک کی بکنگ اب مزید آسان، کتنے پیسے دیکر گاڑی حاصل کی جاسکتی ہے؟ کئی صارفین نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا۔ کچھ کا کہنا تھا کہ وہ آلٹو سے اسٹونک میں اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں گاڑی کی دوبارہ فروخت...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں پانی کی فراہمی معطل ہونے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا ہے۔عزیز آباد بلاک 2 میں پانی کی فراہمی معطل ہونے پر علاقہ مکینوں نے رات گئے احتجاج کیا جن کا کہنا تھا کہ ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں، اپنے حصے کا پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عزیز آباد بلاک 2 میں پانی کے غیر قانونی کنکشن ختم کیے جائیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ عزیز آباد بلاک 2 میں 4 مہینے سے پانی کی فراہمی معطل ہے، ہماری لائن واٹر کارپوریشن نے کسی اور علاقے کو دے دی ہے۔مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے ایک ہزار گھر پانی...
مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے دوران ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملے کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، جس میں اسلامی ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کریں اور متفقہ موقف اختیار کریں تاکہ اسرائیلی تسلط کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے حکومت پاکستان سے ایران کی سلامتی اور دفاع کیلئے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس امیر جماعت حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر صدارت لاہور میں جاری ہے، جس میں ملک بھر سے اراکین شوریٰ شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملے کیخلاف مذمتی...
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بے نتیجہ، امریکا کا اسرائیل کی حمایت کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ پر بلایا گیا ہنگامی اجلاس کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، امریکا، ایران اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے اپنی پوزیشن واضح کی تاہم عالمی ادارہ کوئی متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے میں ناکام رہا۔ اسرائیلی حملے کی مذمت، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے: پاکستان اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس میں بار بار التوا کی درخواست پر نجی بینک پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کا دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ جرمانے کی رقم دو ہفتے میں درخواست گزاروں کو ادا کی جائے۔ حکم نامے کے مطابق نجی بنک کے وکیل نے سپریم کورٹ میں ہونے کی وجہ سے التوا کی تحریری درخواست دی۔ حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ بار بار التوا پر 27 جون 2024 کو بھی نجی بنک کو 50 ہزار جرمانہ ہو چکا ہے، نجی بنک...
اسلام آباد میں واقع نیشنل ویڈر فورکاسٹنگ سینتر کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کے ساتھ ساتھ گرد آلود ہوائیں، بارش اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ فراہم کردہ ایڈوائزری کے مطابق ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب سمیت بالائی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ ’خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، وسطی و جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے چند مقامات پر یہ موسمی حالات دیکھنے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ، حیدرآباد سرکٹ بینچ نے بدین کے گاؤں گل محمد ملاح کے رہائشی جاوید ملاح کے قتل کیس میں نامزد دو ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے ملزم امجد ملاح کی 50 ہزار اور مہتاب ملاح کی 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں جسٹس محمد عثمان ہادی پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو ملزمان مہتاب اور امجد ملاح نے اپنے وکلا ایڈووکیٹ الطاف سچل اعوان اور ایڈووکیٹ فاطمہ زہرہ انصاری کے ذریعے ضمانت کی درخواستیں دائر کیں درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ بدین کی سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کیلیے آئی ایم ایف فنڈنگ روکنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم یہ کوشش بھی ناکام رہی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بجٹ پر بریفنگ دی اور بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے وقت بھارتی ڈائریکٹر نے اجلاس روکنے کی کوشش کی۔ وزیر خزانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ کل بھارت نے پاکستان کے لیے فنڈنگ روکنے کی ایک اور کوشش کی تاہم بھارت کی کوشش کے باوجود پاکستان کیلیے 700 ملین ڈالر منظور ہوگئے۔ ورلڈ بینک...
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ صہیونی افواج کے غزہ میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم جاری ہیں اور اس کیساتھ ہی اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے پورے خطے میں آگ اور خون کے کھیل کا آغاز کر دیا ہے، اسرائیل بذات خود کچھ بھی نہیں اگر اسے امریکہ کی آشیر باد حاصل نہ ہو، واشنگٹن اسرائیلی دہشتگرد کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسرائیل کے ایران پر حملہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ایران اور ایرانی قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ان کیساتھ ہے۔ منصورہ لاہور سے جاری ویڈیو پیغام میں امیر جماعت نے کہا کہ اسرائیل...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون 2025ء ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تمام مسلم ممالک کو متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کرنا چاہئے کیونکہ مسلم دنیا اگر آج متحد نہ ہوئی تو پھر سب کی باری آئے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت ایران اور اسرائیل میں جنگ جاری ہے، گزشتہ رات اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، ایران کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور ملٹری قیادت کو شہید کیا گیا، اس ساری صورتحال میں اسرائیل اکیلا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسائیہ ملک ہے جس کے ساتھ صدیوں سے تعلقات ہیں، ایران کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے، آزمائش کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 500 تکنیکی وجوہات کی باعث روانہ نہ ہوسکی۔ پرواز میں تاخیر کے باعث کراچی ایئرپورٹ کے لاؤنج میں مسافروں کی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ سیرین ائیر پرواز کی روانگی کا مقررہ وقت صبح 7 بجے تھا، جسے اب تک 3 بار روانگی کا عندیہ دیا جاچکا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ عملے کی جانب سے پرواز کی تاخیر کے معاملے پر کوئی مستند وجہ بھی نہیں بتائی جارہی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز کے ذریعے روانگی کےلیے آج صبح 4 بجے سے ائیر پورٹ پر موجود ہیں۔ سیرین ائیر کے ترجمان کے مطابق پرواز میں تاخیر تکنیکی...