2025-05-03@13:14:59 GMT
تلاش کی گنتی: 16804

«تحقیقات ختم کردی»:

(نئی خبر)
    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر میں کھانا گھر کو بمباری کا نشانہ بنایا، جسکے باعث 5 فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے تین مقامات پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کے بیت لاہیا میں تعزیتی اجلاس کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ بمباری میں 9 فلسطینی شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق البریج کیمپ میں مکان پر اسرائیلی بمباری میں 9 فلسطینی شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر میں کھانا گھر کو...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI)کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں پاکستان میں کام کرنے والی نامور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سینئرقیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ خزانہ نے نامور غیر ملکی سرمایہ کاروںکو حکومت کے درمیانی مدّت کے معاشی وژن سے آگاہ کیا جس میں ٹیکس بیس کو توسیع دینے،طویل المدّتی مالیاتی استحکام کیلئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بڑھانے اور اسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ(PRAL)میں شفافیت،کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کا نفاذ ہوچکا...
    ڈائریکٹر آصف رضوی، ڈپٹی ریاض جاکھرو ،بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ تعمیرات میں ملوث گلشن اقبال 13D 2پلاٹ نمبر A 30اور B 96پر دکانیں تعمیر ،انفراسٹرکچر تباہ ڈی جی اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کے لیے رابطے کی کوشش ، وہ دستیاب نہ ہو سکے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے بدعنوان افسران کو شہریوں کی زندگی اجیرن بنانے کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ اخبارات اور شہریوں کی جانب سے جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کی جانے والی شکایات کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے جاری تعمیرات پر مکمل چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔ جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بدعنوان ڈائریکٹر آصف رضوی نے ڈپٹی ریاض جاکھرو بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ...
      صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا ،پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، ملاقات میں اتفاق صدر مملکت آصف علی زر داری اورزیراعظم محمد شہبازشریف نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان ملک کی علاقائی سالمیت اور...
    دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ”را” کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹیلی گرام کے ذریعے لیک ہوگئی، دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا بھی واضح ثبوت ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دستاویز میں دی گئی ہدایات اور منصوبے پر عمل درآمد میں تضاد فالس فلیگ کا باعث بنا، دستاویز میں ہدایت دی گئی ہے کہ پاکستان مخالف بیانیہ میڈیا پر 36 گھنٹے کے بعد بنانا ہے ۔دستاویز کے مطابق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)وزیراعظم محمد شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں حالیہ امن و امان کی صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں مسلح حملے کے نتیجے میں شادی کے محض 6 روز میں ہی بیوہ ہوجانے والی ہیمانشی بیگناہ افراد کے خلاف نفرت انگیز کارروائیاں نہیں چاہیتیں لیکن دوسری جانب بھارت میں انتہا پسند افراد اپنے ہی ملک کے مسلمان شہریوں کو بیجا تشدد کا نشانہ بناکر انہیں متنفر کرنے اور ہندو مسلم فساد پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمانوں کے خلاف قتل، تشدد، نفرت انگیز رویے میں شدت آگئی بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعے میں ہلاک ہونے والے انڈین نیوی کے افسر لیفٹیننٹ ونے نروال کی بیوہ ہیمانشی کا کہنا ہے کہ لوگ کشمیریوں اور بھارت کے مسلمان شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن وہ...
    سٹی42:  پی ٹی آئی  کے کارکنوں کے 26 نومبر  2024 کو اسلام آباد میں گھیراؤ جلاؤ اور تشدد میں ملوث  82  کارکنوں کو اعتراف جرم کے بعد سزا ہو گئی۔ پی ٹی آئی کے بانی کی ہدایت پر  26 نومبر  2024 کو اسلام آباد پر زبردستی دھاوا بول کر پر تشدد کارروائیاں کرنے، گھیراؤ جلاؤ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں مولث  82 ملزموں نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بیان جمع کرایا کہ پی ٹی آئی قیادت نے انہیں اکسایا تھا، ان کارکنوں نے اپنی درخواستوں میں کہا، ہم غریب مزدور ہیں ہم سے رعایت برتی جائے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے کیس کے 82 ملزمان کے اعتراف...
    متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی نے پاکستانیوں کو ویزے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر کے پی نے یو اے ای قونصلیٹ کےبزنس ویزا سیکشن کا افتتاح کیا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پشاور میں قونصل خانہ کھولے۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے بتایا کہ کاروباری سیکشن باہمی سرمایہ کاری کےمواقع فراہم کرے گا، بزنس دونوں ممالک میں کاروباری تعلقات کومضبوط بنانےمیں مددگار ثابت ہوگا۔ یو اے ای قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری اب...
    فیصل آباد(نیوز ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کو بھارتی جارحیت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خاموشی اختیار کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کا سامنا ہے۔ جنت مرزا ان دنوں اہل خانہ سمیت برطانوی دورے پر ہیں، جہاں وہ ممکنہ طور پر خاندان کی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئی ہوئی ہیں۔ جنت مرزا کے لندن میں سیر سپاٹوں اور وہاں صحافیوں سے بات چیت کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ لندن میں ہی جب صحافیوں نے جنت مرزا سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کوئی بات کرنے کے بجائے خاموشی اختیار...
    سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کویت کے امیر  شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس دوران کویت اور پاکستان کے درمیان مضبوط، تاریخی، برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے جلد از جلد پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں۔   پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ شہباز شریف نے کویتی سفیر کو پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی سے ملاقات کی۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارتخانے پہنچے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے ایرانی شہر بندر عباس میں بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مودی خطے میں جنگی سیاست کے ذریعے اپنی بقاء چاہتا ہے، پاکستان، بھارت کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کے قیام پر اتفاق کیا گیا اور...
    کراچی: نیو کراچی ایوب گوٹھ کپڑے کے گودام میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی کترنیں خاکستر ہوگئیں۔ کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے عملے نے 2 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد  گودام میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا۔  فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اورآتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکم کے مطابق گودام میں آگ لگنے کی اطلاع نو بجکر ستاون منٹ پر موصول ہوئی تھی جس کے بعد کے ایم سی کے 2 فائر ٹینڈرز اور ریسکیو 1122 کے 2 فائر ٹرک اور ایک ایمبولنس موقع پر پہنچی تھی، انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا...
    راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر مقدمات کے 124 گرفتارملزمان کوسزائیں سنا دیں، اعتراف جرم پر 4، 4 ماہ قید کی سزا دی گئی، غیر حاضر ایک ہزار74 ملزمان کی ضمانت خارج اور شناختی کارڈ بلاک اور اکاؤنٹ منجمد کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے، آئندہ سماعتوں پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے 24 مقدمات کی سماعت کی ، پولیس نے 124 گرفتارملزمان کو عدالت میں پیش کیا کیا جبکہ ضمانت پرموجود 362 ملزمان حاضرپیش ہوئے۔ پیش ہونے والے ملزمان نے عدالت سے استدعا کی کہ غریب افراد تھے مقامی لیڈرشپ کے اکسانے پرایسا اقدام کیا آئندہ کسی احتجاج میں حصہ نہیں...
    لمبے گھنے اور چمکدار بالوں کی خواہش ہر خاتون کی ہی ہوتی ہے جس کیلئے کافی محنت بھی کی جاتی ہے لیکن نتیجہ کچھ خاص نہیں ملتا۔بال گرنے کی سب سے بڑی وجہ ہماری وہ عادتیں ہیں جو بالوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ہم اس سے واقف بھی نہیں۔ ضرورت سے زیادہ بالوں کو دھونا اکثر لوگ روزانہ بالوں کو دھوتے ہیں اور کچھ لوگ بالوں کو ضرورت سے زیادہ دھوتے ہیں جس کی وجہ سے سر کی جلد پر موجود تیل بھی ختم ہو جاتا ہے اور بال روکھے اور بےجان نظر آتے ہیں۔ آملے کا پانی بالوں کی نشوونما کیلئے مفید خواتین کسی بھی تقریب میں جانے سے قبل مختلف بالوں کے ڈیزائنز بنانا پسند کرتی ہیں،...
    نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والے مزید 6 افراد دم توڑ گئے ہیں، جس سے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے جبکہ 60 زخمی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نوشکی: تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، متعدد افراد جھلس گئے ضلعی انتظامیہ نوشکی کے مطابق گزشتہ 2دنوں کے دوران نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والے کراچی میں زیر علاج افراد میں سے مزید 6 افراد دم توڑ گئے ہیں، جس سے جاں بحق افراد کی تعداد7 ہوگئی ہے۔ More than 30 people were injured in #Nushki #Balochistan نوشکی: بس اڈے کے قریب تیل بردار ٹرک میں لگی آگ بجھانے کے...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پوری دنیا مل کر غزہ کے بچوں کو سر نگوں نہیں کر سکی، بھارت پاکستان کو جھکانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، ہم نے جوہری اثاثے شب برات پر پٹاخے پھوڑنے کیلئے نہیں بنائے ہیں۔اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ  کراچی میں "را" کو بھگت چکے، کراچی میں 23 سال چلنے والے "را" کے محاذ کا خاتمہ بھی ہمارے ذریعے ہوا۔
    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے مغربی محاذ سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کی عفریت سے نمٹ رہا ہے، فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کےلیے غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان خود...
    فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کےلیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔یہ بات انہوں نے ملاقات کےلیے آنے والے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی سے گفتگو کے دوران کہی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ قربانیاں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئی ہیں۔ امریکی سفیر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات، دو طرفہ امور پر گفتگوپاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد...
    راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 24، 26 نومبر احتجاج کیس کے 82 ملزمان کو 4، 4 ماہ قید اور 15، 15 ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔ ان ملزمان نے عدالت میں اپنے اعترافی بیان جمع کروایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے انہیں اکسایا تھا۔عدالت میں پیش ہونے والے 82 ملزمان نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کرلیا، جرم کا اعتراف کرنے والے ملزمان کو کو 4، 4 ماہ قید اور 15، 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔اپنے اعترافی بیان میں ملزمان نے کہا کہ مقامی اور مرکزی قیادت نے پرتشدد احتجاج کی ترغیب دی تھی، ہم غریب مزدور ہیں، ہم سے رعایت برتی جائے۔ملزمان نے عدالت میں تحریری بیان دیا کہ وہ آئندہ کسی احتجاج میں...
    رکن اسمبلی زابد ریکی نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ قائمہ کمیٹی کا منظور کردہ بل بعد میں تبدیل کر دیا گیا اور وفاقی حکومت کے اختیارات دوبارہ شامل کر دیئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رکن اسمبلی زابد ریکی کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں پیش ہونے والے مائنز اینڈ منرلز بل میں تبدیلی کی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ بل پر اتفاق نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل 28 فروری کو ایوان میں پیش کیا گیا۔ جس پر وزیراعلیٰ ہاؤس اور بعد ازاں قائمہ کمیٹی میں تفصیلی بحث ہوئی۔ کمیٹی نے بل پر مشاورت کے لئے مائنز اونرز کو بھی مدعو کیا تھا اور اس مشاورت کے بعد...
    پاک بھارت کشیدگی، قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں اہم مشاورتی اجلاس میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں اہم مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تاڑر، طارق فضل چوہدری اور بیرسٹر عقیل ملک بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لانے پرغور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملکی صورتحال اور حکومتی بیانیے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزرا نے قومی سلامتی سے متعلق امور پر قومی اتفاق رائے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں حالیہ امن و امان کی صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے کیونکہ وہ خود دہشت...
    اسرائیل میں تیزی سے پھیلتی ہوئی خوفناک جنگلاتی آگ سے پریشان وزیرِاعظم نیتن یاہو نے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آگ یروشلم اور تل ابیب کو جوڑنے والی مرکزی شاہراہ کے گرد جنگل میں لگی تھی۔ تیز ہواؤں نے آگ کو مزید بھڑکایا، جس کے باعث اسرائیل کے 77ویں یومِ آزادی کی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئیں۔ آگ تیزی سے پھیلتی گئی اور 30 کلومیٹر کے علاقے میں آباد درجنوں مغرب دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس پر متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا تھا۔  اسرائیل کے مرکزی ٹی وی چینل "چینل 12" کو بھی یروشلم کے قریب اپنے اسٹوڈیو سے نشریات بند کرنا پڑیں۔ جنگلات میں لگی آگ...
    نواز شریف سے عرفان صدیقی کی ملاقات، سینیٹ میں پارٹی کارکردگی پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)صدر ن لیگ نوازشریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا میں ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے نواز شریف کو سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، پارلیمنٹیرینز کے کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا، عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عرفان صدیقی نے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی پر...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)ایس ار او کی معطلی سے پاکستان سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ملک سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی اسکیم معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کا ایس آر او 760 معطل کرنے کی سفارشات تیار کر لی گئیں جس پر کابینہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔(جاری ہے) ایس ار او 760/2013 کے تحت سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی ریگولیشن سخت کی گئی تھی۔ایکسپورٹرز کے مطابق ایس ار او 760 ایکسپورٹ میں 98 فیصد تک کمی کا سبب بنا، ایس...
    چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی غلام حسین---فائل فوٹو چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی غلام حسین سوہو کا کہنا ہے کہ نقل مافیا کی روک تھام کے لیے انتظامات کر رکھے ہیں۔کراچی میں انٹر امتحانات سے متعلق پریس کانفرنس میں چیئرمین غلام حسین نے کہا کہ 5 مئی سے انٹر بورڈ کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں، امتحانات میں 1 لاکھ 26 ہزار طلباء شریک ہوں گے۔ کراچی: انٹر کے امتحانات کے پہلے مرحلے کا آغاز 5 مئی سے ہوگاانٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس بشمول امپروومنٹ آف گریڈ/ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس، بینیفٹ کیسز، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (بارہ پرچے) اور اسپیشل چانس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے پہلے مرحلے کا آغاز پیر...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے معاشی اصلاحات سے افراط زر اور کرنٹ اکانٹ خسارے پر قابو پالیا ہے۔اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(او آئی سی سی آئی)کے عہدیداروں اور ممبران کے ساتھ زوم میٹنگ میں وزیر خزانہ نے حکومت کی جانب سے معاشی استحکام اور اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر میٹنگ کے شرکا نے پائیدار ترقی پر زور، معاشی اصلاحات اور معاشی ترقی میں نجی شعبے کے رہنما کردار پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے اور پائیدار، مستحکم و جامع ترقی کے لیے جاری عزم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے معیشت کو مثر، شفاف...
    جنگ کی گیدڑ بھبھکیاں دینے والے بھارت کی فضائیہ کا اناڑی پن دنیا کے سامنے آگیا، بھارتی فضائیہ کی اترپردیش میں زیر تعمیر گنگا ایکسپریس وے پر جنگی طیارہ لینڈ کرانے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ کی پاکستان ایئرفورس کے نقش قدم پرچلنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی، بھارتی فضائیہ نے جنگ کی صورت میں متبادل رن وے کے طور پر طیارہ ایکسپریس وے پراترنے کی مشق کی لیکن اناڑی پائلٹ ناکام رہا۔ اترپردیش میں بھارتی فضائیہ کا اناڑی پائلٹ ایکسپریس وے پر سخوئی طیارہ لینڈ کرانے کی کوشش میں ناکام ہوگیا اور سڑک کو چھونے سے قبل ہی طیارے کو دوبارہ فضا میں بلند کردیا۔ Post Views: 1
    افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا: وفاقی وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے معاشی اصلاحات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندوں سے وزیر خزانہ کی زوم میٹنگ ہوئی جس میں حکومتی معاشی اصلاحات کا خاکہ پیش کیا گیا، یہ میٹنگ پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کے جائزے کے سلسلے کا حصہ تھی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے، پاکستان کو معاشی...
    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئند ہے۔ سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلمانی پارٹی کے سربراہ اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنی جماعت کے سربراہ نواز شریف کو سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ملکی دفاع...
    ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں قتل اور پرتشدد جرائم کے واقعات سب سے زیادہ گرمیوں کے موسم میں رونما ہوتے ہیں۔ اس کی وجوہات کیا ہیں؟ 1) درجہ حرارت سب سے پہلی وجہ درجہ حرارت میں اضافہ ہے۔ جب موسم گرم ہوتا ہے تو انسانی جسم میں چڑچڑا پن اور غصہ بڑھنے کا رجحان زیادہ ہوجاتا ہے۔ کچھ مطالعات کے مطابق موسمِ گرما کے دوران دماغ میں serotonin اور cortisol جیسے ہارمونز متاثر ہوتے ہیں۔ یہ ہارمونز انسانی رویوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ 2) زیادہ باہر نکلنا دوسری وجہ باہر نکلنے کی سرگرمیاں زیادہ ہوجاتی ہیں کیونکہ گرمیوں میں لوگ زیادہ وقت باہر گزارتے ہیں (پارک، تقریبات، بازار وغیرہ)۔ ان سرگرمیوں میں لوگوں سے ٹکراؤ اور تنازعے کے امکانات بھی بڑھتے ہیں۔...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی اور کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی کے مندوب عاصم افتخار احمد نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے) اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں جنوبی ایشیا میں سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک میں کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس کے لیے کی جانے والی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی مفادات کے حوالہ سے پاکستانی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تک حقائق پہنچانے کی جد و جہد میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہے ، میڈیا کو جھوٹ، فیک نیوز، پرو پیگنڈے، غیر ملکی ایجنڈوں اور سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے استعمال نہ ہونے دیا جائے، پاکستان کا آئین اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ۔...
    میڈیا سے بات چیت میں وزیر مملکت مذہبی امور نے کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ کی بات کرنے کے بجائے پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش کا خیر مقدم کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ راون کا جو کردار تھا وہی آج نریندر مودی کا ہے، ان کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا وہ تو فلم مسٹر انڈیا کے پروڈیوسر سے بھی کمتر نکلے۔ میڈیا سے بات چیت میں کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور ملک میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ہے لیکن بھارت میں مودی سرکار مسلمانوں پر ظلم کر رہی...
     اویس کیانی :وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، اور ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی تمام شکلوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی جرنیل کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر اشتعال انگیز دھمکی ملی تو وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی و وزیرِ مملکت، حذیفہ رحمان کا ردعمل بجلی بن کر گرا۔ جذبات پر قابو پانا مشکل ہوا، اور انہوں نے بھارتی جرنیل، وزیر، اور اینکر کو تنِ تنہا چاروں شانے چت کر دیا۔ حذیفہ رحمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا: پاکستان کا ایٹمی نظام نہ صرف محفوظ ترین بلکہ دنیا کا سب سے مؤثر دفاعی نظام ہے۔ اگر للکارا گیا تو چار گھنٹوں میں دہلی پر سبز ہلالی پرچم لہرا سکتا ہے! بھارتی وزیر اور جرنیل، جو پہلے بلند و بانگ دعوے کر رہے تھے، حذیفہ رحمان کی باتیں سن کر بھیگی بلی بن گئے۔ بھارت کو واضح پیغام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تیل خریدنے والے ہر خریدار پر پابندیوں کی دھمکی دی۔ ان کی طرف سے یہ انتباہ جمعرات کے روز ایران کے تیزی سے آگے بڑھنے والے جوہری پروگرام پر تہران اور واشنگٹں کے مابین طے شدہ مذاکرات کے ملتوی کر دیے جانے کے بعد سامنے آیا۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا نیا دور صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا، ''ایرانی تیل یا پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تمام خریداری ابھی بند ہو جانا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک یا شخص جو ایران سے یہ مصنوعات خریدے گا، وہ امریکہ کے ساتھ ''کسی بھی طرح، یا کسی بھی شکل میں...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )پہلگام حملے کے بعد جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے پیش نظر بھارت اور پاکستان دونوں نے واشنگٹن کے اقتداری حلقوں میں اپنے اپنے موقف کو اجاگر کرنے کے لیے ٹرمپ کے سابق اتحادیوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں. رپورٹ کے مطابق جیسن ملر، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طویل عرصے سے مشیر رہے انہوںنے بھارتی حکومت کی نمائندگی کرنے کے لیے ماہانہ ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے دوران ان کا پہلا باضابطہ لابنگ کردار ہوگا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کے پاس فائلنگ کے مطابق، جیسن ملر نئی دہلی کو اسٹریٹجک مشورے، حکمت عملی کی منصوبہ...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پہلگام واقعے کے بعد علاج اور ماں کے بغیر پاکستان آنے والے 17 سالہ معذور نوجوان آیان کے علاج کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کی جانب سے بیمار پاکستانی شہریوں، خصوصا بچوں، کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ انسانیت کے تقاضے ایسے اقدامات کی ہرگز اجازت نہیں دیتے کہ کسی معصوم اور معذور بچے کا علاج صرف اس لیے روک دیا جائے کہ وہ پاکستانی ہے۔گورنر سندھ نے بھارت سے ادھورا علاج چھوڑ کر وطن واپس آنے والے معذور...
    اپنے بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اگر بھارت انسان دشمنی پر اتر آیا ہے تو میں انسانیت کا فرض نبھاں گا اور اس معصوم کا علاج کرا کر دم لوں گا، پاکستانی ایک غیور قوم ہیں، جو اپنے دکھ درد کے ساتھ دوسروں کا بھی غم بانٹنا جانتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پہلگام واقعے کے بعد علاج اور ماں کے بغیر پاکستان آنے والے 17 سالہ معذور نوجوان آیان کے علاج کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کی جانب سے بیمار پاکستانی شہریوں، خصوصاً بچوں، کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔...
    لاہور: بھائیوں نے غیرت کے نام پر ماں اور بہن کو قتل کردیا ۔ پولیس نے باپ اور دونوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں ماں اور بیٹی کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں مقتولہ کے دونوں بیٹوں نے ماں رخسانہ اور بیٹی رمشا کو  تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہرے قتل کی واردات میں ملزمان دونوں بھائیوں 15 اور 17 سالہ علی حسن اور زین کو کو والد یوسف سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔  پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کی اور صوئے آصل میں ہونےو الی دہرے قتل کی واردات کے ملزمان کو ایک گھنٹے...
    اگر امریکہ بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہئے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے دیکھا ہے کہ اعلی امریکی حکام نے بار ہا کہا ہے کہ  وہ ٹیرف کے معاملے پر چین کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ نے حال ہی میں چین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے  متعدد مواقع پر متعلقہ فریقوں کے ذریعے چین کو پیغام پہنچانے میں پہل کی ہے۔ جس کا چین جائزہ لے رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین کا موقف ہمیشہ ایک ہی رہا ہے۔اگر وہ لڑنا چاہتا ہے ،تو...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تیل خریدنے والے تمام ملکوں کو پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے ٹرمپ کی طرف سے یہ دھمکی ایسے موقع پر دی گئی ہے جب امریکہ اور ایران دونوں کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کے ملتوی ہونے کی اطلاعات آئی ہیں.(جاری ہے) فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ نے”ٹروتھ“پر پیغام میں کہاکہ ایران سے خریدا جانے والا تمام تیل اور پیٹروکیمیکلز کو اب فوری طور پر روک دینا چاہیے انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کوئی ملک یا فرد جو بھی یہ ایرانی مصنوعات خریدے گا وہ امریکہ کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکے گا امریکی صدر...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ  حکومت نے  معاشی اصلاحات سے افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پالیا ہے۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  (او آئی سی سی آئی) کے عہدیداروں اور ممبران کے ساتھ زوم میٹنگ میں وزیر خزانہ نے حکومت کی جانب سے معاشی استحکام اور اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر میٹنگ کے شرکا نے پائیدار ترقی پر زور، معاشی اصلاحات اور معاشی ترقی میں نجی شعبے کے رہنما کردار پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے اور پائیدار، مستحکم و جامع ترقی کے لیے جاری عزم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے معیشت کو مؤثر، شفاف اور...
    کراچی: ایس ار او کی معطلی سے پاکستان سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ملک سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی اسکیم معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کا ایس آر او 760 معطل کرنے کی سفارشات تیار کر لی گئیں جس پر کابینہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ ایس ار او 760/2013 کے تحت سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی ریگولیشن سخت کی گئی تھی۔ ایکسپورٹرز کے مطابق ایس ار او 760 ایکسپورٹ میں 98 فیصد تک کمی کا سبب بنا، ایس ار او کی...
    پہلگام واقعہ: پاکستان نے تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانےکی پیشکش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئےو زیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پہلے ہی بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کرچکے ہیں، اس معاملے پر یا تو 2، 3 ملک مل کر تحقیقات کرلیں یا پھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ بحران میں جس کے ہاتھ صاف ہوں تحقیقات کی پیشکش وہی کرتا ہے، بھارت تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کر رہا کیونکہ اسے خوف ہےکہ...
    فائل فوٹو انٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سائنس، پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس بشمول امپروومنٹ آف گریڈ/ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس، بینیفٹ کیسز، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (بارہ پرچے) اور اسپیشل چانس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے پہلے مرحلے کا آغاز پیر 5 مئی سے ہو رہا ہے۔ جمعرات 29 مئی 2025ء تک جاری رہنے والے ان امتحانات میں صبح اور شام کی شفٹوں میں 1 لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔صبح کی شفٹ میں صبح 9 سے 12 بجے تک سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس گروپس کے امتحانات ہوں گے جس میں 92 ہزار سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوں گے جبکہ شام کی شفٹ...
    — فائل فوٹو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوگئے۔بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے زیر انتظام ہو رہے ہیں۔چیئرمین بلوچستان بورڈ محمد اسحاق کے مطابق امتحانات میں100937   امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ امتحانات کے لیے صوبے بھر میں 252 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ بلوچستان: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے صوبے میں ایف اے/ایف ایس سی انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔ محمد اسحاق نے  بتایا کہ آج اور کل انٹرمیڈیٹ کے آرٹس گروپ کے پرچے ہوں گے جبکہ 5 مئی سے سائنس گروپ کے...
    بلوچستان کے صوبائی وزرا نے کہا ہے کہ حکومت قوم کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے تعلیمی اصلاحات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، وزیر اعلیٰ کی درخواست پر اساتذہ نے امتحانات کا بائیکاٹ ختم کردیا ہے، اساتذہ کے ساتھ مل کر مسائل حل کریں گے۔ بلوچستان کے وزیر تعلیم میر شعیب نوشیروانی اور وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقدوس کاکڑ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے درخواست پر ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اپنا بائیکاٹ ختم کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:محکمہ تعلیم بلوچستان کا 29 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں واپس لانے کا عزم، 372 غیر حاضر اساتذہ نوکری سے فارغ صوبائی وزرا نے بلوچستان میں...
    اسلام آباد: گزشتہ 30 برسوں میں بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا جن میں 150 سے زائد پائلٹس جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بھارتی فضائیہ میں مسلسل پیش آنے والے حادثات اس کے ناقص حفاظتی معیار اور غیر پیشہ ورانہ آپریشنل تیاریوں کی واضح مثال ہیں۔  ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ میں روزمرہ کے حادثات میں ہلاک ہونے والے پائلٹس کی تعداد کارگل جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں سے 30 گنا زیادہ ہے۔ ان ہلاکتوں کی بنیادی وجوہات میں انسانی غلطیاں، تکنیکی خرابیاں، حادثات اور غیر معیاری تربیت شامل ہیں۔ تازہ ترین واقعات میں 2 اپریل 2025 کو بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ جام نگر میں رات کی تربیتی پرواز کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کی دھاندلی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلی گئی جبکہ عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے درخواستوں پر رجسٹرارآفس کے اعتراضات ختم کردیے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور شیرافضل مروت کی دھاندلی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلیں جبکہ آئینی بینچ نے درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیے۔ محمد عامر ایک بار پھر ایسیکس کاؤنٹی کا حصہ...
    راودلشاد:فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ پرسائبرحملے شروع کر دئیے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کے کامیاب بیانیے پر بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے، وفاقی وزیر عطا تارڑ کا پرنسل نمبرپر ہراساں کرنے کی ناکام کوششیں جاری ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ کے نمبرپربھارتیوں کی مسلسل کالز  آنا شروع ہوگئیں، بھارتیوں نے عطا تارڑ کے پرسنل نمبر پر ہراسگی کے پیغامات کی بوچھاڑ کر دی۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے اہم ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں جنوبی ایشیا کی حالیہ کشیدہ صورت حال اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔(جاری ہے) پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ اسلام آباد خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور ہر ممکن سفارتی کوشش جاری رکھے گا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے کشیدگی کے خاتمے اور مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر اتفاق کیا۔عاصم افتخار نے اس موقع پر بھارت کے جارحانہ رویے کو تنقید کا...
    اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراھیم بھی تین رکنی بینچ کا حصہ تھے۔ عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ دوران سماعت، اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔ جسٹس نعیم اختر...
    بھارتی فضائیہ میں ہونے والے حادثات ناقص حفاظتی  معیار اور غیر پیشہ ورانہ آپریشنل تیاریوں کی واضح مثال ہے۔ 30 سال میں 550 سے زائد فضائی حادثات میں  سے 150 سے زائد بھارتی پائلٹ ہلاک ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے ابھینندن کو کس کے کہنے پر چھوڑا؟ فواد چوہدری نے بھید کھول دیا ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ میں روزمرہ حادثات میں ہلاک پائلٹس کی تعداد  کارگل جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں سے 30 گناہ زیادہ ہے۔ اب تک بھارتی فضائیہ کے  150سے زائد پائلٹس تربیتی مشقوں اور روزمرہ کی پروازوں میں ہلاک ہو چکے  ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کی ان ہلاکتوں کی بنیادی وجوہات میں انسانی غلطیاں، حادثات اور غیر معیاری تربیت شامل ہیں۔ ...
    سپریم کورٹ  نے بانی پی ٹی آئی عمران اور شیرافضل مروت کی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلی ہیں۔ سپریم کورٹ نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور شیر افضل مروت کی درخواستوں پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات ختم کرتے ہوے رجسٹرار آفس کو درخواستوں کو نمبر لگانے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیے، نتائج میں تاخیری وجوہات بھی جاری جسٹس امین الدین خان سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے عمران خان اور شیرافضل مروت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ شیرافضل مروت نے درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ انتظامی سائیڈ پر جوڈیشل اعتراضات کا کوئی...
    جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)وفاقی وزیر مصدق ملک نے جنیوا میں موجود اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور مختلف فورمز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔(جاری ہے) ماحولیات سے متعلق مباحثے میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ترقی پذیر ممالک کو وسائل فراہم کیے بغیر ان سے توقعات رکھنا بے معنی ہے۔وفاقی وزیر نے جنیوا میں قطر کے وزیر ماحولیات ڈاکٹر عبداللہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔علاوہ ازیں مصدق ملک نے نے یورپین کمیشن کے ڈائریکٹر سرکلر اکانومی سے بھی ملاقات کی۔
    اسلام آباد: عام انتخابات دھاندلی کمیشن کی تشکیل سے متعلق سپریم کورٹ نے درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواستوں کو نمبر لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر وکلاء تیاری کرکے پیش ہوں۔ دوران سماعت، وکیل شیر افضل مروت نے دلائل دیے تھے کہ انتظامی سائیڈ پر جوڈیشل اعتراضات کا کوئی جواز نہیں لہٰذا اعتراضات ختم کیے جائیں۔ عدالت نے وکیل شیر افضل مروت کی استدعا منظور کرلی۔ جسٹس امین الدین خان سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے غیر معینہ مدت تک سماعت ملتوی کر دی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شیر افضل مروت نے عام انتخابات میں دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے...
    بھارت کی خفیہ ایجنسی ’ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ‘ (را) کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے پہلگام حملے کو بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان باقاعدہ جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے، بلکہ توقع ہے کہ معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہو جائیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق ’را‘ چیف نے واضح کیا کہ اگر بھارت کوئی سرجیکل اسٹرائیک یا بالاکوٹ جیسا اقدام کرنا چاہتا ہے تو ضرور کرے، محدود فوجی کارروائی قابل قبول ہو سکتی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی بات کرنا دراصل جوہری ہتھیاروں کی جنگ کی بات ہے، اور...
    دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے جمعہ کو دبئی میں پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرفیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔چیئرمین پاکستان بزنس کونسل دبئی شبیر مرچنٹ نے وفاقی وزیر کا خیر مقدم کیا اور اوورسیز کنونشن اسلام آباد کے کامیاب انعقاد پر حکومت کی کوششوں کو سراہا۔سفیر فیصل ترمذی نےوفاقی وزیر کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات پیش کیں، جن میں ابو ظہبی اور دبئی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شامل تھیں۔...
    ایمیج: فائل  پنجاب کی تمام جیلوں میں اسمارٹ لائبریریاں قائم کردی گئی ہیں۔ترجمان جیل خانہ جات کے مطابق سیکریٹری داخلہ نورالامین مینگل نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں آئی جی میاں فاروق نذیر کے ہمراہ اسمارٹ لائبریری کا افتتاح کیا۔ترجمان جیل خانہ جات نے بتایا کہ قیدیوں کو ان کی بیرک میں کتابیں اور شیلف بھی مہیا کیے گئے ہیں، ہر جیل میں ماہانہ 500 نئی کتابوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ سندھ میں عید الفطر پر قیدیوں کو 120دنوں کی رعایت دینے کی منظوریوزیراعلیٰ سندھ نے عید الفطر پر سزا یافتہ قیدیوں کو 120دنوں کی رعایت دینے کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ لائبریریوں میں اخلاقیات، تاریخ، ادب، کردار سازی اور اسلام کے بارے کتابیں رکھی گئی...
    پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان —فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صورتحال اس وقت بھی کشیدہ ہے دونوں ممالک میں اس سطح کی کشیدگی ہوئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر اور سابق وفاقی وزیراطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت آئے روز جنگ کا طبل بجا رہا ہوتا ہے اور بھارت کے لیڈرز پاکستان کے خلاف بات کر رہے ہوتے ہیں۔شیری رحمان نے بتایا کہ سیکیورٹی اور سیاسی سطح پر چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، ایل او سی پر رات کو روز فائرنگ ہو رہی ہے۔ نہریں نکالنے کے معاملے پر غلط بیانی نہ کی جائے، شیری رحمانپاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی مرکزی رہنما...
    عاصم افتخار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی گئی، اس دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کا عزم دہرایا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار آج نیویارک میں اہم پریس کانفرنس کریں گے، یہ پریس کانفرنس پاکستانی وقت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ راشد حفیظ کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سردار عمر اسلم کی خدمات سپریم کورٹ کے سپرد کر دی گئیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سردار عمر اسلم اس سے قبل ایڈیشنل اٹارنی جنرل اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات تھے،نئے تعینات ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش  ہوئے،ایڈووکیٹ راشد حفیظ اس سے قبل ڈپٹی اٹارنی جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ مزید :
    بھارتی اداکارہ چھایا قدم کے خلاف جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ چھایا قدم کی جانب سے جنگلی اور معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف کے بعد محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے مانیٹر لیزارڈ (گو) اور سیہہ (خارپشت) کا گوشت کھایا ہے، جو کہ قانونی طور پر محفوظ جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد ممبئی میں جانوروں اور درختوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم “پلانٹ اینڈ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی” نے ان کے خلاف باقاعدہ...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے دوران وائرل ویڈیوز میں پُراسرا خاتون کیساتھ شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کیساتھ تعلقات کی خبریں سچ ثابت ہوئیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے دوران وائرل ہوئی ویڈیوز و تصاویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام سوفی شائن ہے، جنکا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔ گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں اینکر نے پوچھا تھا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے اور انکا نام کیا ہے؟ جس پر شیکھر دھون نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے لیکن نام لینے سے انکار کردیا۔ انکا کا کہنا تھا کہ کیمرے میں سب سے خوبصورت لڑکی میری گرل فرینڈ ہے، بعدازاں کیمرہ ایک...
    ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سمیت صوبائی حکومت کیجانب سے شروع کئے جانیوالے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر پیشرف سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے سابق وزیراعظم و عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی کنوینیر شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹیریٹ کوئٹہ میں ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سمیت صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر پیشرف سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء سردار مہتاب خان اور ڈاکٹر ظفر مرزا سمیت سینیٹر شاہ زیب خان درانی اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمہ میں حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ شریک ملزم امتیاز شیخ کی ضمانت قبل از گرفتاری بھی منظور ہوئی،سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما پر 9مئی کی سازش کا بھی الزام ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ سازش کا الزام تو امتیاز شیخ پر بھی تھا، سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ حافظ فرحت عباس کو ٹرائل کورٹ مفرور قرار دے چکی ہے،جسٹس نعیم...
     پاکستانی میڈیا اور فنکاروں پر پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد زیادہ تر پاکستانی مشہور شخصیات بھارت کے اس فیصلے کا مذاق اُڑاتی نظر آئیں اور اس پر تنقید کی۔ جس میں حنا الطاف، عمران عباس، یاسر حسین، مشی خان، اعجاز اسلم اور دیگر کئی فنکار شامل ہیں۔ جہاں ایک طرف فنکاروں نے اس فیصلے پر کھل کر بات کی اور انڈیا کو جواب دیا وہیں پاکستانی یو ٹیوبرز اس معاملے پر خاموش نظر آئے جب صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ پاک بھارت صورتحال پر کیا کہیں گے تو انہوں نے چپ سادھ لی اور اس پر جواب دینے سے گریز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں پاکستانی ڈراموں کی بندش...
    جناح کا دو قومی نظریہ سچ ثابت ہوگیا، ہندو اور مسلمان ایک ساتھ نہیں رہ سکتے، بھارت میں فرقہ واریت کی جیت جبکہ انسانیت ہار گئی۔ 41 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون ڈیپورٹ کردی گئیں۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھارتی شہری کے ساتھ شادی شدہ پاکستانی خاتون 41 سال بعد ملک بدر کری گئیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کی اجتماعی سزا ہم سب کو دی جارہی ہے حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پھر ہمیں بھارت سے کیوں نکالا جارہا ہے؟ رپورٹ کے مطابق خاتون کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ موجود نہیں ہے۔ ادھر بھارت سے پاکستانی شہریوں کی بے دخلی دیکھ کر بھارتی جنونی انتہا پسند انتہائی خوش ہیں۔...
    وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے پاکستان کے لیے یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ ٹیلی فون کال کے دوران جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیوں کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن تشکیل دیا جائے، پاکستان کی پیشکش وزیر اعظم شہباز شریف نے بغیر کسی ثبوت کے پہلگام واقعے کے ساتھ پاکستان کو جوڑنے کی ہندوستان کی کوششوں کو مسترد...
    وفاقی وزیر مصدق ملک نے جنیوا میں موجود اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور مختلف فورمز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ماحولیات سے متعلق مباحثے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو وسائل فراہم کیے بغیر ان سے توقعات رکھنا بے معنی ہے۔ وفاقی وزیر نے جنیوا میں قطر کے وزیر ماحولیات ڈاکٹر عبداللّٰہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ علاوہ ازیں مصدق ملک نے نے یورپین کمیشن کے ڈائریکٹر سرکلر اکانومی سے بھی ملاقات کی۔ Post Views: 2
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکار ہانیہ عامر بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے حالیہ واقعات کے تناظر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے اُن سے منسوب کیے گئے جھوٹے بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایک عوامی بیان جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں اداکارہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ اُن سے منسوب کیے جانے والے کسی بھی جملے یا رائے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اور وہ ایسی کوئی بات نہیں کرتیں جو نفرت یا غلط فہمی کو جنم دے۔ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ان مشکل حالات میں ایک دوسرے کے لیے ہمدردی، نرمی اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرنے کی...
    کراچی: انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے امریکی ویزا کے حصول کیلئے جعلی  میڈیکل لیٹر اور وزارت خارجہ کی جعلی تصدیق فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی، ملزم کو امریکی قونصلیٹ کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے امریکی ویزا کے حصول کے لیے وزارت خارجہ پاکستان کا جعلی نوٹ جمع کرایا۔ ملزم نے جعلی میڈیکل رپورٹ بھی تیار کر کے جمع کرائی، جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکی قونصلیٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔   ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم...
    نیویارک میں پاکستانی مستقل مشن کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق ملاقات آج نیویارک میں ہوئی، جس میں جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ترجمان کے مطابق فریقین نے کشیدگی کے خاتمے اور اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں پر زور دیا۔ ملاقات میں پاکستانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
    لاہور: اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار ہونے والی شادی شدہ لڑکی آشنا سمیت گرفتار کرلی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق موبائل اسکواڈ بابو صابو  نے  پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک جوڑے کو مشکوک جان کر چیک کیا، جس پر میانوالی میں اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار ہونے والی شادی شدہ لڑکی آشنا سمیت گرفتار کرلی گئی۔ ڈی ایس پی مبشر اعوان کے مطابق لڑکی شادی شدہ ہے، جس نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر گھر میں واردات کی۔ دونوں میانوالی کے رہائشی ہیں، جن کے قبضے سے 3 تولہ طلائی زیورات اور 6 لاکھ کیش برآمد کیا گیا ہے۔ لڑکی اور اس کے آشنا پر میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں مقدمہ...
    امریکا کی جانب سے چین پر غیر معمولی تجارتی محصولات کے نافذ اور جواباً چینی اقدامات کے بعد اب چین کی وزرات تجارت نے کہا ہے کہ بیجنگ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹیرف پر بات چیت کے لیے واشنگٹن کی پیشکش کا ’جائزہ‘ کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیرف وار: نکل گئی ساری ہیکڑی انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے کہا کہ ہے امریکا نے ٹرمپ کے 145 فیصد ٹیرف پر بات چیت کے لیے چین سے رابطہ کیا ہے اور بیجنگ کا دروازہ بات چیت کے لیے کھلا ہے۔ چینی وزارت تجارت کے مطابق امریکا کو غلط طرز عمل درست کرنے اور یکطرفہ محصولات کو منسوخ کرنے کے لیے ایکشن لینے کے لیے تیار رہنا...
    واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکا نے پاکستان اور بھارت سے مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنے پر زور دیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایسا حل نکالیں جس سے طویل مدتی امن، علاقائی استحکام برقرار رہے، امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہے، ہم خطے کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھاکہ امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم پاکستان سے بدھ کو بات کی تھی، مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے بھی بدھ کو بات کی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن اورعلاقائی استحکام کیلئے دونوں ملک ذمہ دارانہ حل نکالیں۔ Post Views: 1
     ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔   سفیر عاصم افتخار  اور  انتونیو گوتریس کی ملاقات میں  جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی گئی اور دونوں رہنماوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔  اس موقع پر سفیر عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار آج نیویارک میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے...
    پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں تعلیم اور صحت وہ شعبے ہیں جن پر نہ صرف عوام کی فلاح کا دارومدار ہوتا ہے بلکہ قومی ترقی کا راستہ بھی انہی ستونوں سے ہو کر گزرتا ہے۔ ماضی میں بدقسمتی سے ان دونوں شعبوں کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جس کے وہ مستحق تھے، لیکن موجودہ حکومت نے ان شعبوں کی بہتری کے لئے جو اصلاحات متعارف کروائیں، وہ قابلِ تحسین ہیں۔ ان اصلاحات نے نہ صرف اداروں کی ساخت کو بہتر بنایا بلکہ عوام کو بھی براہِ راست سہولتیں پہنچانے کا آغاز کیا ہے۔ یہ درست ہے کہ چیلنجز اب بھی موجود ہیں، لیکن جس سنجیدگی سے ان مسائل کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے، وہ ایک امید...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے دوران وائرل ویڈیوز میں پُراسرا خاتون کیساتھ شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کیساتھ تعلقات کی خبریں سچ ثابت ہوئیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے دوران وائرل ہوئی ویڈیوز و تصاویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام سوفی شائن ہے، جنکا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔ گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں اینکر نے پوچھا تھا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے اور انکا نام کیا ہے؟ جس پر شیکھر دھون نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے لیکن نام لینے سے انکار کردیا۔ مزید پڑھیں: شیکھر دھون، پُراسرار خاتون کے درمیان رشتہ کیا ہے؟ کرکٹر نے بتادیا انکا کا کہنا تھا کہ...
    پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور خطے میں جنگ کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔ کوئٹہ کے معروف علاقے مسجد روڈ پر مختلف مذاہب کے مقدس مقامات موجود ہیں، اور یہ مقام مذہبی ہم آہنگی کی ایک روشن مثال ہے۔ پاک بھارت کشیدگی پر کوئٹہ کی ہندو اور سکھ برادری کے کیا تاثرات ہیں، جانیے اس رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ تاثرات سکھ اور ہندو برادری کوئٹہ مختلف مذاہب مذہبی ہم آہنگی وی نیوز
    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلیے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطے میں ہے اور خطے کی صورتحال کو بغور مانیٹر کر رہا ہے۔ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام قائم ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ نے بدھ کو وزیراعظم پاکستان اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے الگ الگ بات چیت کی تھی۔ مزید پڑھیں: بھارت کی کسی بھی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح...
    گزشتہ ماہ پاک افغان تعلقات کے درمیان ایک بڑی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا اور بدھ 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے اس دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔ گزشتہ روز پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ذیل میں 150 افغان تجارتی مال بردار ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت میں داخلے کی اجازت دی جو کہ بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے تناظر میں ایک غیر معمولی اقدام تھا، لیکن اس میں اہم بات یہ تھی کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے افغان ٹرکوں کو اجازت نامے سے متعلق جو مراسلہ افغان...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ جو ملک بھی ایران سے تیل خریدے گا وہ امریکا کے ساتھ کسی قسم کا کاروبار نہیں کر سکے گا۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ جو ملک یا فرد بھی تیل یا پیٹرو کیمیکل ایران سے خریدے گا اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔ یہ بھی پڑھیں جوہری معاہدہ: ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور مکمل انہوں نے کہاکہ جو ملک ایران سے تیل کی خریداری کرےگا وہ امریکا کے ساتھ کسی قسم کا کوئی بھی کاروبار کرنے کا اہل نہیں ہوگا۔ ضروری ہے کہ ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکل کی تمام خریداری بند ہو۔ یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تناؤ...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے خونریز واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن کی ایم پی آر کالونی قبرستان کے قریب سے ایک گولی لگی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم مقتول کی تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئیں۔ دوسری جانب، شادمان ایک نمبر کے قریب فائرنگ کے ایک اور واقعے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی زخمیوں کی شناخت اسد اور محمد حسن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام نے انہیں فوری طور...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی مندوب اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام حملے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن تشکیل دیا جائے، پاکستان کی پیشکش ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔ دوسری جانب پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی آج رات 8 بجے...
    اسلام آباد: بھارت سے واپس آئے دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر بیمار بچوں کا علاج ممکن بنایا گیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر بھارت سے واپس آئے بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل ہو گئے اور حکومتِ پاکستان بچوں کے علاج کا مکمل خرچ اٹھائے گی۔ مزید پڑھیں: وفاقی وزیر صحت کا سامانِ شفا، فاؤنڈیشن کا دورہ بھارت نے پاکستان سے گئے اس خاندان کاویزہ کینسل ہونے کے بعد انہیں واپس بھیج دیا تھا،ان بچوں کی سرجری ہونا ابھی باقی تھی لیکن علاج مکمل نہ ہو سکا۔ ڈی جی ہیلتھ نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج...