2025-05-14@00:44:51 GMT
تلاش کی گنتی: 5159
«سے تاحال محمد»:
(نئی خبر)
سیمینار سے خطاب میں علامہ محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ آپریشن کا نام ’’بنیان مرصوص‘‘ غزوہ احد میں جب کفار و مشرکین نے رسول اللہ ﷺ کو شہید کرنا چاہا اور شیر خدا علی علیہ السلام نے اپنی ذوالفقار حیدری کے ذریعے مسلمانوں کی عارضی شکست کو فتح میں بدل دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور کے زیراہتمام دفاع پاکستان اور تحفظ مملکت خداداد پاکستان کیلئے افواج پاکستان کی کارکردگی کو سراہنے اور خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کی جبکہ علامہ غلام مصطفی نیئر علوی، علامہ حسن رضا باقر، علامہ محمد سبطین اکبر، علامہ سجاد حسین جوادی سمیت دیگر نے خطاب...
آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے، الحمدللہ!۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ اللہ کی مدد اور نصرت سے یہ کتنی مرتبہ ہوا کہ ایک چھوٹی طاقت نے بڑی طاقت کو شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت جنگ اور بالخصوص فضائی جھڑپ میں کامیابی کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر بخاری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کی جارحیت پر ایسا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کی گونج نہ صرف سرحد پار سنی گئی بلکہ پوری دنیا نے پاکستان کی عسکری صلاحیت، عزم اور قربانی کو تسلیم کیا۔ ’’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کے ذریعے پاکستان نے اپنی دفاعی طاقت، قومی وحدت اور عزم...
چین عالمی معیشت کی حکمرانی میں ڈبلیو ٹی او کے مزید فعال کردار کی حمایت کرتا ہے، چینی نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایویلا سے ملاقات کی۔پیر کے روز حہ لی فنگ نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کو مرکز بنانے والا کثیرالجہتی تجارتی نظام بین الاقوامی تجارت کی بنیاد ہے اور عالمی معاشی انتظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تمام فریقوں کو عالمی تجارتی تنظیم کے فریم ورک میں مساوی مکالمے کے ذریعے اختلافات اور تنازعات کو حل کرنا چاہیے، کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنا چاہیے، اور عالمی...

"پاکستانی چینی ہتھیار چینیوں سے بھی بہتر استعمال کرتے ہیں، ان کو لڑنا آتا ہے" بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جنرل کا بیان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) معقولہ مشہور ہے کہ تعریف وہ جو دشمن کرے، ایسا ہی کچھ پاکستان کی مسلح افواج کیساتھ ہوا جن کی صلاحیتوں کا اعتراف بھارت کے ریٹائرڈ جنرل بھی کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کےد رمیان سیز فائر کے بعد نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) شنکر کا کہنا تھاکہ جنگ دو طرفہ ہوتی ہے، آپ ان لوگوں سے دراصل لڑے ہیں جو چینی ہتھیار وں کو چینیوں سے زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ "ہمیں پتہ ہے کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کہاں خامیاں ہیں، ہمیں معلوم ہے، لیکن کچھ چیز بہت زیادہ اہم ہے ، جنگ دوطرفہ ہوتی ہے، تم اصل میں چینی...
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس میں کمی پر ایف بی آر نے بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سرمایہ کاری کو ملک میں روکنے کے لیے سپر ٹیکس میں کمی کی کوشش کی جائے گی کیونکہ سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق مختلف عدالتوں میں سپر ٹیکس کے 200 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں۔ سال 2022 میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے لیے بڑی صنعتوں پر ٹیکس لگایا گیا...
کابل: طالبان حکومت نے افغانستان میں شطرنج کھیلنے پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کر دی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان حکام کا کہنا ہے کہ یہ کھیل جوا کھیلنے کا ذریعہ بن سکتا ہے، جب تک شریعت کے تقاضے پورے نہیں ہوتے شطرنج کے کھیل کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت افغانستان میں شطرنج سے متعلق تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کر دی گئی ہیں اور افغانستان شطرنج فیڈریشن کو بھی تحلیل کر دیا گیا ہے۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اگست 2021 سے اب تک کئی کھیلوں پر مختلف وجوہات کی بنیاد پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں خاص طور پر خواتین کی کھیلوں میں شرکت مکمل طور پر بند کر...
—فائل فوٹو فلائٹ شیڈول میں بہتری آنے لگے، 13 غیرملکی ایئر لائنز نے پاکستان کےلیے پروازیں بحال کردیں جن میں ترکیے کی ایئرلائن سمیت کئی خلیجی ممالک کی کئی ایئرلائنز شامل ہیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مختلف ایئرپورٹس سے پروازوں کی منسوخی 50 سے بھی کم رہ گئی تھی، فلائٹ شیڈول میں بہتری کے بعد 13 غیر ملکی ایئر لائنز نے پروازیں بحال کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔ فلائٹ آپریشن بحال، غیریقینی صورتحال، 174 پروازیں منسوخ، بیرون ملک سیکڑوں پاکستانی پھنس گئےکراچیجمعہ کو کراچی اسلام آباد لاہور سمیت تمام... آپریشنل وجوہات پر سیالکوٹ سے شارجہ، دمام اور کویت کی 3 پروازوں کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔سعودی عرب کی...
7 مئی کو بھارت کے ’آپریشن سندور‘ اور اس کے جواب میں 10 مئی کو پاک فوج کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی ہوگئی لیکن بھارت کی بی ایس ایف کے اہلکار کی اہلیہ نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ اس کا سندور کہاں ہے؟ اور وہ کب واپس آئے گا، آئے گا بھی یا نہیں؟ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف اہلکار کو گزشتہ ماہ پاکستان نے گرفتار کیا تھا، 34 سالہ پرنام ساؤ نے امید ظاہر کی کہ سفارتی کوششیں ان کی واپسی میں مددگار ثابت ہوں گی۔ پرنام ساؤ پنجاب کے فیروز پور میں بی ایس ایف کی 24ویں بٹالین کا اہلکار ہے، 23 اپریل کو...
پاک فوج نے چینی اسلحے کو چین سے بہتر استعمال کیا: بھارتی سابق جنرل کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی مسلح افواج کے بھرپور اور مؤثر ردعمل نے دنیا بھر میں عسکری ماہرین کو متاثر کیا ہے۔ معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار اور سابق لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی افواج نے چینی جنگی ساز و سامان کا اتنا مؤثر اور شاندار استعمال کیا ہے کہ شاید چین خود بھی ایسا نہ کر پاتا۔ لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر کا کہنا تھا، “میں پاکستان کی اس مہارت کے پیش نظر پاکستان کے بجائے چین سے لڑنا پسند کروں گا۔” ان کا کہنا تھا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) شطرنج طالبان کی طرف سے پابندی کا شکار ہونے والے کھیلوں میں سے تازہ ترین کھیل ہے جب کہ خواتین کو بنیادی طور پر کھیلوں میں حصہ لینے سے بالکل روک دیا گیا ہے۔ کابل میں طالبان حکومت کے اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان اطل مشوانی نے اتوار کے روز اس پابندی کی وجہ یہ بتائی کہ شطرنج جوئے کا ذریعہ بن سکتی ہے، جو حکومت کے متعارف کردہ اخلاقی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔ کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم انہوں نے کہا کہ ’امر بالمعروف و نہی عن المنکر‘ قانون کے تحت یہ کھیل ممنوع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کھیل...
پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے جواب کی گونج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی، پاکستان نے آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص“ کے ذریعے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، الحمدللہ! افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا۔پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ الحمدللہ آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔آرمی چیف نے قرآن کریم...
فلائیٹ شیڈول میں بہتری ہو گئی، 12 غیر ملکی ائیرلائنز نے بھی پاکستان کے لئے پروازیں بحال کر دی ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ائیر پورٹس سے پروازوں کی منسوخی کم ہو کر 50 رہ گئی، فلائی دبئی، امارات، ترکش، قطر، اتحاد، ائیر عریبیہ، گلف ائیر نے پروازیں شروع کر دی ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حج پروازوں کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں، اسلام آباد 23، لاہور 14، کراچی کی 15 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔پشاور 4، سیالکوٹ 2 اور فیصل آباد سے ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ائیر پورٹ کی شارجہ، دمام اور کویت سے 3 پروازیں لاہور منتقل کی گئیں۔
عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دیبین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ“ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے، پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں اور پی ایل۔15 میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔رافیل جیسے جدید بھارتی جنگی طیارے تباہ ہونا بھارت کے لیے ناقابلِ تلافی دھچکا ہے۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دشمن کو...
چند ہفتے قبل، ہندوستانی سنیما نے فلم ’’اسٹیٹ آف ایمرجنسی‘‘ پیش کی، جو بھارت کی آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی کی زندگی اور ان کے سیاسی کیریئر میں ان کی ذاتی اور خاندانی زندگی کا ایک پہلو بیان کرتی ہے۔ فلم میں ڈرامے کی شدت اور اندرا گاندھی اور ان کے خاندان کی زندگی میں ہونے والے المناک رجحان کو دکھایا گیا ہے۔ لیکن اگر پاکستانی بھٹو خاندان جیسے خاندان کی سوانح عمری کو سینما اسکرین پر پیش کیا جائے تو اندرا گاندھی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کتنی سادہ اور جوش سے خالی نظر آئے گی اس کو وہی لوگ جانتے ہیں جو بھٹو خاندان کی زندگیوں سے واقف ہیں۔ اشرافیہ کے پس منظر سے آنے والے اس...
بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان کے پاکستان کے حق میں بولنے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سلمان خان کی یہ پرانی ویڈیو ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جب بھارت پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان پر بزدلانہ حملے کر رہا ہے بھارت کے پاک سرزمین کیخلاف آپریشن سندور کا پاک آرمی نے آپریشن بنیان المرصوص سے منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک میں سیز فائر معاہدہ ہوگیا ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان خان دہشتگردی کے الزامات پر پاکستان کے حق میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان کہتے ہیں کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور وہاں کی صورتحال ان...
وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جنگ کے بعد ہم ایک ایسی جگہ پر کھڑے ہیں۔ جہاں ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اب کشمیر تنازعہ کو حل کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔ اور امریکہ مسئلہ کشمیر پر نگراں یا ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کریں گے۔
مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم سے پاکستان کے خلاف جنگ میں ناکامی پر فوری استعفیٰ اور کل جماعتی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شیوسینا کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو وزیر اعظم رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے دہلی اور گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستان کے میزائلوں سے بچانے کیلئے امریکا کے پاؤں پکڑے۔ مسلمان و پاکستان مخالف شیوسینا نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے لئے امریکا سے اس وقت درخواست کی جب اسے علم ہوا کہ پاکستان کے میزائل نئی دہلی کے بعد اب گجرات /احمد آباد کو ہدف بنائیں...
سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر عبد اللہ کا کہنا تھاکہ پاک بھارت جنگ کی وجہ سے بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں لیکن اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ پاکستان کا مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اٹھانے کا منصوبہ ہے۔عمرعبداللہ کا کہنا تھاکہ بھارت کے پاکستان پر حملے سے پہلگام واقعے کے متاثرین کو انصاف نہیں ملا تاہم پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔ٍانہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے اس مقام پر آکھڑے ہیں جس کی بعد میں ہمیں...
بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے کیے گئے پاک فوج کے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیر گردش ہیں، بھارتی حکومت اور میڈیا دونوں اس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، مولانا حافظ عبدالرؤف کی نماز جنازہ کی تصاویر برطانیہ میں تعینات بھارتی سفیر نے اسکائے نیوز کے پروگرام میں دکھائیں۔ حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران...
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگراں یا ثالثی کا کردار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہو گیا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگراں یا ثالثی کا کردار کرے۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے اس مقام پر آ کھڑے ہیں جس کی بعد میں ہمیں توقع نہیں تھی۔
بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ڈی جی ایم او کے علاوہ کسی بھی ملک یا فریق سے بات چیت کے لیے تیار نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیش کش پر بھارت کا ردعمل سامنے آ گیا۔ بھارتی خبر ایجنسی کا بھارتی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب صرف جو مسئلہ باقی ہے وہ صرف پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر ہے، فوجی کارروائی کے خاتمے کی بات چیت کا واحد ذریعہ ڈی جی ایم او سطح پر بات چیت ہے، اس میں کسی تیسرے ملک یا فریق کو...
لاہور(نیوز ڈیسک)مولانا عبد الباسط صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر سول اسپتال مکلی لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ فوٹو فائل ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے پیش امام مولانا عبد الباسط صدیقی انتقال کر گئے۔ مفتی مولانا شاکر نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مرحوم والد مولانا عبد الباسط صدیقی شاہ جہاں مسجد کے نویں شاہی خطیب تھے۔ مفتی مولانا شاکر نے بتایا کہ مرحوم مولانا عبد الباسط صدیقی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر شاہ جہاں مسجد میں ادا کی جائے گی۔ مولانا عبد الباسط صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر سول اسپتال مکلی لے...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کے دوران بھارتی میڈیاکا گمراہ کُن پروپیگنڈا سامنے آنے پرعالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے فیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی ویڈیوز کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ جو جھوٹ پر مبنی تھی۔ ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی۔ جبکہ بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کیےالفاظ کو اے آئی...
گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستانی مسلح افواج کی بروقت جوابی کارروائی سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ پاکستان نے بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز گرائے اور پھر آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہو گیا۔ اس سارے عرصے میں پاکستانی عوام نے افواجِ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ صارفین کا چند تصاویر کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ تصاویر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہیں مطالعہ پاکستان میں شامل کیا جائے...
ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) افواج پاکستان نے بھارت کی جارحیت پر ایسا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کی گونج نہ صرف سرحد پار سنی گئی بلکہ پوری دنیا نے پاکستان کی عسکری صلاحیت، عزم اور قربانی کو تسلیم کیا۔ ’’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کے ذریعے پاکستان نے اپنی دفاعی طاقت، قومی وحدت اور عزم کا مظاہرہ کر کے بھارت کو عملی اور منہ توڑ جواب دیا۔ افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا، الحمدللہ!پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔ آرمی چیف نے اور...
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے پریڈ سے خطاب میں زور دیا کہ پاکستان کو درپیش خطرات صرف عسکری نہیں بلکہ نظریاتی بھی ہیں، جن کا مقابلہ پوری قوم کو دینی بیداری، قومی اتحاد اور خود انحصاری کے جذبے سے کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ کے زیرِاہتمام بھارت کی جارحیت کیخلاف افواجِ پاکستان کے مؤثر اور پُرعزم ردِعمل پر قومی سطح پر اظہارِ تحسین کیا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے طلبہ، علماء، بزرگوں اور نوجوانوں نے المصطفیٰ اسکاؤٹس کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے سامنے ایک شاندار پریڈ کی، جو قومی اتحاد اور غیرتِ ملی کا مظہر تھی۔ اس پریڈ کا مقصد دشمن کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستان تنہا نہیں،...
مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیر گردش ہیں تاہم یہ خبر بھی بھارتی میڈیا کی دوسری خبروں کی طرح فیک نیوز ثابت ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں تعینات بھارتی سفیر نے مولانا حافظ عبدالرؤف کی نماز جنازہ کی تصاویر سکائے نیوز کے پروگرام میں دکھائیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت پاکستان سے جنگ بندی پر کیوں آمادہ ہوا؟ امریکی صحافی نے پول کھول دیا تاہم حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ثبوت کے طور پر حافظ عبدالرؤف...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایک سینئر دفاعی ذریعے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں اپنے سائبر ہتھیاروں کا صرف 10؍ فیصد سے بھی کم حصہ استعمال کرکے بھارت کو زبردست نقصان پہنچایا۔ پاکستان نے اپنی سائبر وارفیئر صلاحیتوں کا دسواں حصہ استعمال کیا اور اس سے پہنچنے والے دھچکے سے خود کو عالمی آئی ٹی مرکز سمجھنے اور اس پر ناز کرنے والا ملک بھارت ہل کر رہ گیا۔ پاکستان کے جوابی حملے نے بھارت کو کئی محاذوں پر حیران کر دیا لیکن سب سے زیادہ تباہی ایسی تھی جو نظر نہ آنے والی تھی۔ سیکورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کے میزائل حملے سے قبل ہی بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں صرف 48؍ گھنٹوں میں 6900؍ ارب...

کشمیر پر ٹرمپ ثالث، شہباز کا خیر مقدم، پاکستان اور بھارت سے تجارت بڑھاؤں گا، امریکی صدر، بہترین پارٹنر مل گیا، وزیراعظم
واشنگٹن /اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ انڈیا اور پاکستان کی قیادت کے ساتھ مل کر ہزار سال پرانے مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے‘دونوں ممالک کے ساتھ تجارت میں اضافہ کروں گا‘مجھے پاکستان اور انڈیا کی مضبوط اور غیر متزلزل طاقتور قیادت پر فخر ہے جنہوں نے دانشمندی اور ہمت سے کام لیا. وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیرپر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو صدر ٹرمپ کی شکل میں ایک بہترین پارٹنر ملا ہے جو دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کو دوبارہ تقویت دے سکتا ہے اور نہ صرف تجارت اور سرمایہ کاری بلکہ تعاون کے دیگر تمام...
نیویارک(نیوزڈیسک)بین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ“ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ملٹری جریدے کی جانب سے بھارتی فوج کی پاکستان کے خلاف ناکامی سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق بھارت کے آپریشن سندور کے باعث جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی لہر دوڑی۔ یہ تصادم ایک عرصے سے جاری کشیدگی اور حالیہ پہلگام حملے کے تناظر میں پیش آیا تھا، جس کے بعد بھارت میں جنگی جنون بیدار ہوا۔ دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔ بین الاقوامی ماہرین اور مبصرین کے مطابق...
سری نگر ( نیوز ڈیسک) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد ہم اب ایک ایسی جگہ پر کھڑے ہیں جہاں ہم نے سوچا نہیں تھا کہ ہم ہوں گے امریکا کشمیر تنازعہ کو حل کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کشمیر مسئلے پر نگراں یا ثالثی کا کردار کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں دونوں ممالک (پاکستان، انڈیا) کے ساتھ کام کروں...

بھارتی پائلٹ کی گرفتاری اور حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں: ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی پائلٹ کے پاکستان کی تحویل میں ہونے کی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، یہ سوشل میڈیا کا پروپیگنڈا ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کے بھارتی پروپیگنڈے کو بھی بے نقاب کردیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے حافظ عبدالرؤف کی موت کے جھوٹے دعوے کو بھی بے نقاب کیا، اور ثبوت کے طور پر حافظ عبدالرؤف کا تازہ...
ماسکو،اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے۔ انہیں دورے کی دعوت روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئر پرسن نے دی تھی۔ روسی فیڈریشن کونسل میں روس پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ شیزو ولادمیر نے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کا استقبال کیا، دورے کے موقع پر چیئرمین سینٹ روس میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دورے پر روانگی سے قبل چیئرمین سینٹ نے سرکاری ٹی وی کو روس کے دورے سے متعلق انٹرویو بھی دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے روس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات بہت مضبوط ہیں، حکومت کی خارجہ پالیسی سے پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ سپیکر فیڈریشن کونسل...
پشاور(نیٹ نیوز) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلح افواج کے سربراہوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے نریندر مودی کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ہم بھارتی آبی جارحیت کا بھی جواب دیں گے۔ پشاور میں تحفظ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا اجتماع کی آواز نمائندگی پوری قوم اور امت کی طرف سے ہے، پاکستان کے عوام فلسطینی بھائیوں اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے متحد ہیں، ہم نے جلسوں میں بار بار کہا اسرائیل اور بھارت ایک جگہ پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا سرکاری اعلان کرے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا بری اور فضائی سربراہوں کو...
پورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6) وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6) وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے...
پشاور میں تحفظ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کے اجتماع کی آواز نمائندگی پوری قوم اور امت مسلمہ کی طرف سے ہے، پاکستان کے عوام فلسطینی بھائیوں اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے متحد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلح افواج کے سربراہوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ہم بھارتی آبی جارحیت کا بھی جواب دیں گے۔ پشاور میں تحفظ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کے اجتماع کی آواز نمائندگی پوری قوم اور امت مسلمہ کی طرف سے ہے، پاکستان کے عوام فلسطینی بھائیوں...
آپریشن بنیان المرصوص کی تفصیلات جاری، مسلح افواج نے قوم سے کیا وعدہ نبھایا، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ الحمداللہ، افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا، قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں،دشمن نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، پاکستان امن کا داعی ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائیگا، دشمن کو معلوم ہو چکا ہے کہ پاکستان صرف باتوں پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتا ،مادرِ وطن کے تحفظ کیلئے پاک فوج کیساتھ کھڑے ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کے شکر گزار...
پشاور: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلح افواج کے سربراہوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ہم بھارتی آبی جارحیت کا بھی جواب دیں گے۔ پشاور میں تحفظ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کے اجتماع کی آواز نمائندگی پوری قوم اور امت مسلمہ کی طرف سے ہے، پاکستان کے عوام فلسطینی بھائیوں اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے متحد ہیں، ہم نے جلسوں میں بار بار کہا اسرائیل اور بھارت ایک جگہ پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا سرکاری اعلان کرے۔ مولانا فضل الرحمان کا...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ائیرفورس اور نیوی افسران کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ الحمداللہ، افواج پاکستان نےقوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا، بھارت نے جارحیت کرکے بےگناہ پاکستانیوں کا خون بہایا، بھارتی جارحیت کےخلاف پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، مسلح افواج نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا، بھارت کی جانب سے ڈرون کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، وطن کے دفاع میں جان دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج نے اپنی قوم سے تین...
شیخ زید بن سلطان النہیان ایئرپورٹ کی تعمیر متحدہ عرب امارات کی فنڈنگ سے ہوئی تھی—فوٹو اسکرین گریپ بھارت نے رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی دوستی کی علامت اور غیر فوجی ایئر پورٹ شیخ زید بن سلطان النہیان ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق رحیم یار خان ایئرپورٹ 17 مئی کی رات 11:59 بجے تک رن وے کے مرمتی کام کی وجہ سے پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔ بھارت کے حملے سےشیخ زید بن سلطان النہیان ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ اور رن وے کو نقصان ہوا ہے۔ 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرانے پر برطانوی اخبار نے پاک فضائیہ کو فضاؤں کی حکمراں تسلیم کر لیابھارتی جارحیت کا منہ...
کوئٹہ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ سی پیک کے ثمرات، اورنج ٹرین، موٹروے دیتے وقت اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کو پاکستان کا حصہ تصور نہیں کرتے، لیکن جب معدنیات، سیندک، ریکوڈک کی باری آتی ہے تو کہتے ہیں کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایوانوں، چوکوں، چوراہوں کیساتھ منبر و محراب کے ذریعے بھی ظالموں، لٹیروں اور جابروں کے خلاف آواز بلند ہونا چاہیے۔ اسلام آباد کے حکمران ہمارے پاکستانیت پر شک، اور ہمیں تیسرے درجے کے شہری بھی نہیں مانتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے جمعیت اتحاد العلماء...
ہندوستانی اپوزیشن نے پہلگام واقعے اور آپریشن سندور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستانی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ملک کے وزیرِاعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ میں آ کر آپریشن سندور کا جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستانی اپوزیشن نے پہلگام واقعے اور آپریشن سندور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہماری فوج نے دہشت گردی کی تجربہ گاہ کو نشانہ بنایا اور عام لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا، بدلے میں پاکستان نے کیا کیا، سرحدی علاقوں بالخصوص جموں میں کیا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ راشتڑیہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر بڑا بیان دیا ہے۔ ایک طرف جہاں انہوں نے بھارتی فوج کی تعریف کی ہے وہیں دوسری طرف انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی بڑی اپیل کی ہے۔ ایک بیان میں منوج جھا نے کہا "میں واضح طور پر مانتا ہوں کہ ہندوستان کبھی بھی جنگ میں شامل نہیں ہوا، جنگ ہم پر مسلط کی گئی تھی لیکن جب ہم...
اپنے بیان میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سیز فائر پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر عظیم کامیابی ہے۔ اپنے بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوا لیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی جریدے پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے حج اسکیم کے تحت جانے کے خواہشمند تمام عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نجی منظمین (Munazzameen) کے ذریعے حج پیکجز کی بکنگ کرتے وقت مکمل احتیاط سے کام لیں۔ مملکت سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مقرر کردہ وقت کے اندر بعض نجی منظمین کی جانب سے مشاعر (طوافہ و قدانہ) واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت مختص کوٹے میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب اس اسکیم کے تحت کل کوٹہ تقریباً 25,698 عازمین تک محدود کر دیا گیا ہے، اور حج 2025 کے لیے کسی بھی قسم کے اضافی کوٹے کی منظوری نہیں دی...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے نکلے ہیں، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا کرارا جواب دیا، پہلے کہہ دیا تھا کہ مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جارحیت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔ بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔ کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جہاں شاہد خان افریدی نے...
خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سیز فائر پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر عظیم کامیابی ہے۔کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوا لیا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی جریدے پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں۔

حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوا؟ الجزیرہ کا ایسا تجزیہ کہ بھارتیوں کی نیندیں اڑ جائیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہوا ہے۔ الجزیرہ پر شائع ہونے والے ایک تجزیے کے مطابق پاکستان اور بھارت نے گزشتہ روز ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا، لیکن دونوں اس پر قائم ہیں۔زیادہ تر یہ جنگ بندی کامیاب ہے، عام طور پر کسی جنگ بندی کو مکمل طور پر نافذ ہونے میں کئی گھنٹے لگتے ہیں۔ اب اہم بات یہ ہے کہ دونوں جانب کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) بات چیت کریں گے کہ اس جنگ...
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے تاہم درجنوں پروازیں رش یا طیاروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ ہوئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فضائی حدود کھلنے کے بعد فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری اور پروازوں کی ری شیڈولنگ اور طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار یا پھر منسوخ ہوئیں۔ صرف لاہور سے ہی اندرون و بیرون ملک آمد و رفت کی 46 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ان پروازوں کو علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اڑان بھر کر ابوظبی، جدہ، دوحہ، دبئی، ٹورنٹو، ریاض، مسقط، استنبول، ریاض، کراچی، شارجہ، کولمبو روانہ ہونا تھا۔ اس کے علاوہ لاہور سے بحرین، بنکاک سے لاہور آنے اور بنکاک جانے والی...
ایک بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت حقِ خود ارادیت دیا جانا چاہیئے، پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حالیہ سیز فائر کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کو ترجیح دی ہے، جبکہ بھارتی جارحیت اور جنگی عزائم کا افواجِ پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نہ صرف قوم بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ...
ننگرپارکر میں ہندو برادری کی جانب سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب تک سندھ طاس معاہدہ بحال نہیں ہوتا، یہ قوم جنگ بندی قبول نہیں کرے گی یہ قوم مودی کی دھمکیوں سے ڈرنے والی قوم نہیں ہم پاکستان کے پانی کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے بھارت کے جارحانہ اقدامات، دہشت گرد نریندر مودی اور اس کی بزدل فوج کی پاکستان مخالف کارروائیوں کے خلاف سندھ بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان ریلیوں کا مقصد پاکستانی قوم اور اقلیتوں کے اتحاد و یکجہتی کا بھرپور اظہار تھا۔ریلیوں کا انعقاد پاک بھارت سرحدی علاقے ننگرپارکر سے لے کر بدین،...
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عالمی دفاعی تجزیہ پروفیسر کار مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ’کریڈیبلیٹی‘ کی جنگ تھی، پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ میں جو ہتھیار استعمال کیے، ان سے بھارت حیران ضرور ہوا ہوگا۔ اسکائی نیوز کو ایک انٹرویو کے دوران پروفیسر مائیکل کلارک نے کہا کہ پاکستان چین سے خریدے گئے ایچ کیو 9 ایئر ڈیفنس سسٹم، جے 10 سی جنگی طیارے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے 10 سی کے ذریعے ممکنہ طور پر بھارت کے زیر استعمال فرانسیسی لڑاکا طیارے رافیل کو گرایا گیا ہے، چین کا ایئر ڈیفنس سسٹم (جو اینٹی ایئر کرافٹ میزائلوں کو گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے) بھی پاکستان کے لیے کارآمد...
پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں، وفاقی وزیر احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز نارووال(سب نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں۔اپنے آبائی حلقے نارروال میں یوم تشکر کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے رافیل طیارے گراکر بھارت کا غرور خاک میں ملایا، پاکستان نے ثابت کیا کہ شاہینوں کا مقابلہ دنیا میں کوئی نہیں کرسکتا، ایل اوسی پر ہماری افواج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناکر بھاگنے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ نے جہاز اڑانے سے انکار کردیا اورڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوئے، پاکستانی افواج...
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت سمجھتا تھا کہ وہ ناقابلِ تسخیر ہے، ہم نے بھارت کے 5 جہاز گرائے، جن میں 3 رافیل تھے۔شکر گڑھ کے علاقے نور کوٹ میں فتح ریلی سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی فضائیہ کے شاہینوں کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمجھتا تھا کہ وہ ناقابلِ تسخیر ہے، اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کو تباہ کر دے گا تو یہ اُس کی بھول ہے۔وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی حکمتِ عملی اور صلاحیت کی تعریف کر رہی ہے، پاکستان بھارت سے 10 گنا...
امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ اور پاکستان کو اب بھارت پر برتری حاصل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔ اور وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں...
پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6)وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے خارجہ ملاقات میں ہونیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد صادق نے ملاقات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایوں کیساتھ باہمی احترام اورتعمیری اشتراق پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ Post Views: 4
نارووال( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے آبائی حلقے نارروال میں یوم تشکر کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے رافیل طیارے گراکر بھارت کا غرور خاک میں ملایا، پاکستان نے ثابت کیا کہ شاہینوں کا مقابلہ دنیا میں کوئی نہیں کرسکتا، ایل اوسی پر ہماری افواج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناکر بھاگنے پر مجبور کردیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ نے جہاز اڑانے سے انکار کردیا اورڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوئے، پاکستانی افواج نے70سے زائد بھارتی ڈرونز گرائے، بھارت نے رات کی تاریکی...
پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6)وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے خارجہ ملاقات میں ہونیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد صادق نے ملاقات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایوں کیساتھ باہمی احترام اورتعمیری اشتراق پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
سابق سفیر عبدالباسط—فائل فوٹو سابق سفیر عبدالباسط نے پاکستان کو بھارت سے چوکنا رہنے کا مشورہ دے دیا اور کہا ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں عبدالباسط نے کہا کہ بھارتی حکومت پر اپوزیشن اور عوام کا دباؤ ہے کہ جنگ بندی پر آمادہ کیوں ہوئے؟ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور عوام نریندر مودی سے پوچھ رہے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر کسی تیسرے کی ثالثی میں بات چیت کس کی اجازت سے کی جارہی ہے؟سابق سفیر نے یہ بھی کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، بھارت بڑا مکار اور جھوٹا دشمن ہے، پاکستان کو چوکنا رہنا ہو گا۔
نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں۔ اپنے آبائی حلقے نارروال میں یوم تشکر کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے رافیل طیارے گراکر بھارت کا غرور خاک میں ملایا، پاکستان نے ثابت کیا کہ شاہینوں کا مقابلہ دنیا میں کوئی نہیں کرسکتا، ایل اوسی پر ہماری افواج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناکر بھاگنے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ نے جہاز اڑانے سے انکار کردیا اورڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوئے، پاکستانی افواج نے70سےزائد بھارتی ڈرونز گرائے، بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر3میزائل چھوڑے، پاکستان نے جوابی کارروائی میں...
ویب ڈیسک : وزیرِ مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے روایتی جنگ میں بالادستی کا لوہا منوایا ہے۔ وزیرِ مملکت ریلوے اور مسلم لیگ نواز کے رہنما بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی، جنرل عاصم منیر کے عزم و ہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، وزیراعظم اور سیاسی قیادت کی رہنمائی سے فتح حاصل ہوئی۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر بلال...

بھارت کیساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کیساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ
بھارت کیساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کیساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت کا ایسا ہی سخت جواب آئے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید...
شازیہ مری — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دفاع، سفارتکاری اور عالمی میڈیا میں بھرپور پزیرائی حاصل کی۔شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ دوست ممالک کا بھی پاکستان کے عوام کے ساتھ بھرپور تعاون رہا، دنیا پاکستان کی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کر رہی ہے۔ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے: شیری رحمٰنسینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت میں کتنی تباہی ہوئی وہ خود کبھی نہیں بتائیں گے لیکن سب سامنے آہی جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عالمی تعاون سے جنگ بندی ہوئی اور خطہ ایک بحران سے بچ گیا، پاکستان ہمیشہ سے امن،...
---فائل فوٹو سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پر اب مزید دباؤ پڑا ہے، پہلے ہی بھارت پر جنگ ہارنے کا دباؤ ہے، اگر سیز فائر کی خلاف ورزی کرے گا تو مزید دباؤ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو غلط فہمی تھی کہ پاکستان کمزور ہوگیا ہے، امریکا نے کچھ دن تک کہا کہ آپ لوگ خود معاملے کو دیکھ لیں، نک رابرٹسن نے کہا کہ بھارت نے سیز فائر کا مطالبہ کیا۔ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، اعزاز چوہدریسابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کو انٹیلی جنس اطلاعات...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ عالمی امن کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ ساز قیادت پر ان کا مشکور ہوں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے بیان میں کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لئے صدر ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں، پاکستان اور امریکہ نے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور وسعت کے لئے مل کر کام کیا۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر انہوں مزید کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین شراکت دار ملا ہے۔
سٹی 42: وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کے 3 جدید رافیل سمیت 5 جنگی جہاز گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا تھا ریلی کرتار پور سے لے کر نور کوٹ تک نکالی گئی ، بھارت نے رات کو حملہ کیا تھا کہ اس کا خیال تھا پاکستان کے عوام اس کی جارہیت کو قبول کر لے گے بھارت بھول گیا تھا 6 ستمبر کی رات کو بھارت نے جارحیت کی تھی اس کا پاکستان کی مسلح افواج نے اس کو سبق چکھایا تھا ، : بھارت نے جب حملہ کیا تو پاکستان کے شاہین فضاؤں میں تھے ، بتا دیا...
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے اور ملک کے طول و عرض میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن بنیان مر صوص میں بھارتی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنانے، جنگ بندی کے بعد پاکستان بھر میں جشن منایا گیا۔ اتوار کو ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھول بجائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ سکھ برادری اور آزاد جموں و کشمیر کی عوام نے بھی سوشل میڈیا پر مسلح افواج...
آپریشن بنیان المرصوص:دشمن کی شرمندگی، پاک بحریہ نے تاریخ رقم کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران “آپریشن بنیان المرصوص” میں پاک بحریہ نے مثالی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور زبردست حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو مؤثر انداز میں محدود کیے رکھا۔ بھارتی بحریہ اپنے تمام تر وسائل کے باوجود جنوبی محاذ پر پاک بحریہ کو چیلنج کرنے کی ہمت نہ کر سکی۔پاک بحریہ کی ہمہ وقت موجودگی اور مسلسل نگرانی کے باعث بھارتی بحریہ کا کوئی بھی جنگی جہاز یا ائیرکرافٹ پاکستان کی سمندری حدود کی جانب پیش قدمی نہ کر سکا۔بھارتی بحریہ کا فخر، ائیرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت، بھی پاک بحریہ کی...
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کہا گیا کہ امریکا کی ثالثی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری اور مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا کوملنے والی’خطرناک خفیہ اطلاع‘ کیا تھی جس نے انڈیا کو جنگ بندی پر مجبور کیا؟ جس کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کرلیا اور ہفتہ 10 مئی کے شام ساڑھے 4 بجے دونوں ممالک کی طرف سے جنگ بند کردی گئی۔ دوسری جانب ایکس پر انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ انڈیا اور پاکستان نے فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے...
پاک فوج نے دشمن کا غرور خاک میں ملاکر قوم کا سرفخر سے بلند کردیا،عبد العلیم خان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کا غرور خاک میں ملاکر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ بھارت کو جنگ میں ایک بار پھر دھول چٹانے پر وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے اظہار تشکر کیا، صدر استحکام پاکستان پارٹی نے پاک فضائیہ و مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے کہا کہ بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن چاروں شانے چت ہوگیا، آج بے مثال کامیابی پر سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے۔ صدر...
جنگ بندی کے باوجود بھارت نے تاحال کرتار پور راہداری نہیں کھولی جس کی وجہ سے بھارت تعلق رکھنے والے سکھ یاتری گردوارہ دربار صاحب کی یاترہ سے محروم ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھلی ہوئی ہے، مقامی اور بیرونِ ملک سے یاتریوں کی آمد جاری ہے۔ بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتار پور راہداری کو بند کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 10 فروری کو علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں ’آپریشن بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار) کا آغاز کیا تھااور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور میزائل...
اسلام آباد/نئی دہلی: سیکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان کی جدید تکنیکی صلاحیتوں نے بھارت کو حیرت میں ڈال دیا ہے، خاص طور پر اگر پاکستانی جے 10 سی طیارے نے بھارتی رافیل کو مار گرایا ہو تو یہ واقعی ایک غیرمعمولی پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے بھارتی حملوں کے جواب میں چینی ساختہ اینٹی ایئر کرافٹ ڈیفنس سسٹم مؤثر انداز میں استعمال کیا، جس سے بھارت کو شدید دھچکا لگا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے سینئر صحافی نک رابرٹسن نے انکشاف کیا کہ بھارت نے پہلے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل حملوں سے بھارت...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) امریکی صدر ڈونلنڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی ثالثی کی پیشکش کردی۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں بھارت اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل ثابت قدم قیادت پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کیوں کہ انہوں نے مکمل طور پر جان لیا اور سمجھا کہ موجودہ جارحیت کو روکنے کا وقت آگیا ہے جو بہت سے لوگوں کی موت اور تباہی کا باعث بن سکتی تھی، امریکہ کو فخر ہے کہ اس نے اس اہم لمحے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ لاکھوں اچھے اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے اور دونوں ممالک کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھی کام کریں گے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کی قیادت کی جانب سے جنگ بندی کے فیصلے کو ”تاریخی اور جرات مندانہ“ قرار دیا اور کہا کہ امریکا کو فخر ہے کہ اس نے اس اہم لمحے میں کردار ادا کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’پاکستان اور بھارت کی قیادت نے صحیح وقت پر جنگ بندی کا فیصلہ کیا، اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو بہت سارے لوگ مارے جاتے اور...
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ماں، شفقت، خلوص، صبر اور قربانی سے بھری ایک ہستی ہے، ماں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، ماں قدرت کا وہ تحفہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ماں وہ عظیم ہستی جسے خراج تحسین پیش کرنے کیلئے الفاظ کم پڑجائیں، اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کا اجاگرکرنا، ماں کیلئےعقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔1911ء میں امریکا کی ایک ریاست میں پہلی بار ماؤں کا عالمی دن منایا گیا، ہر سال ماؤں کاعالمی دن منانے کیلئے مختلف ممالک میں ایک ہی دن مختص...
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ نے اپنا قول سچ کر کے دکھایا، کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے، پاک فوج نے بے گناہ شہریوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پاک فوج کے جوابی وار بنیان مرصوص پر پاک فوج کو کشمیری عوام کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے سربراہ نے اپنا قول سچ کر کے دکھایا، کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے، پاک فوج نے بے گناہ...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور دیکھوں گا کیا ہزاروں سال بعد مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت بڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہو گئے ہیں، دونوں نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 2 جون 2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز ذرائع کے مطابق بجٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر درآمدی گاڑیاں سستی کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسزمیں کمی پر غور کر رہی ہےاس حوالے سے 850 سی سی تک کی چھوٹی اور 1801 سی سی تک کی بڑی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں 5 سے 30 فیصد تک کمی کی تجویزدی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان پرزور دیا ہے کہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کو بحال کیا جائے اور درآمدی شعبے پر بھاری ٹیکسز میں نرمی لائی...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا ہے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم تشکر پوری قوم کے حوصلے، وحدت کو سراہنے کیلئے منایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی،، وزیراعظم شہباز شریف نے آج ملک بھرمیں یوم تشکرمنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا ہے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم تشکر پوری قوم کے حوصلے، وحدت کو سراہنے کیلئے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نوازشریف نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اُس نے پاکستان کو سربلند کیا۔ وزیراعظم، آرمی چیف اور ایئرچیف کو مبارک باد اور شاباش۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے۔ مگر پاکستان اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت نے جارحیت میں پہل کی، پاکستان نے صرف اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔ بھارت کو خود پیچھے ہٹنا ہو گا، بھارت نے ہماری شہری آبادی کو نشانہ بنایا جبکہ ہم نے اخلاقیات اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی شہری آبادی پر حملے نہیں کئے۔ صرف بھارتی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ’’بی بی سی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نہ جارح ہے، نہ ہی اشتعال انگیز، پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ کیا جس میں معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہ...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کی بھارت کو منہ توڑ جوابی کارروائی پر وزیر اعظم، افواج پاکستان اور پوری قوم کی تحسین کی پیش کیا ،زیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو ملکی سلامتی سے متعلق امور پر اعتماد میں لیا۔وزیر اعظم نے ملکی صورتحال اور بھارت کو پاکستان کی جوابی کارروائی سے آگاہ کیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب قابل تحسین ہے، ہم ہر محاذ پر انشاء اللہ بھارت کو بھرپور جواب اور شکست دیں گے۔
صوابی( نامہ نگار ) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہفتہ کو باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں نئی جدید لیبارٹری اور محکمہ آبپاشی ٹیوب ویل سولرائزیشن منصوبے کی افتتاح کے موقع پر دو ٹوک الفاظ میں بھارت پر واضح کردیا ہے کہ اس وقت مودی سرکار اگر یہ سمجھتی ہے کہ پاکستان میں کوئی تقسیم ہے، اگرچہ لوگوں کے کچھ گلے شکوے ہیں، لیکن ایسا بالکل نہیں ہے کہ ہم تقسیم ہیں ، بھارتی جارحیت کے خلاف ہم سب ایک ہیں پاکستان ہم سب کا ہے اور مجھے فخر ہے کہ جس جرات اور بہادری سے ہماری فورسز نے کل رات بھارتی حملوں کا جواب دیا ہے۔ اگر مودی کو یہ سبق...
عراق کے سابق وزیرِاعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ وہ ابومحمد الجولانی کے بغداد میں عرب رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے مجوزہ دورے کی مکمل مخالفت کرتے ہیں کیونکہ اس کے خلاف گرفتاری کا حکم موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے سابق وزیرِاعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ وہ ابومحمد الجولانی کے بغداد میں عرب رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے مجوزہ دورے کی مکمل مخالفت کرتے ہیں کیونکہ اس کے خلاف گرفتاری کا حکم موجود ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، نوری المالکی جو کہ دولة القانون اتحاد کے سربراہ اور عراق کے سابق وزیرِاعظم ہیں، نے ہفتے کی شام ایک بار پھر تاکید کی کہ وہ شام کے شورش پسند رہنما ابومحمد الجولانی کے...
چین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے سفارتی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، نائب صدرسینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ دونوں فریق دیر پا جنگ بندی کے لیے مشاورت اور سفارتی چینل کے ذریعے آگے بڑھیں۔ دوسری جانب چینی وزیر خارجہ کا بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں...
سٹی42: پاکستان کے تمام ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال ہو چکے ہیں۔ ائیرپورٹس پر گزشتہ دن ملتوی کی گئی فلائٹس کا بوجھ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے بہت سی فلئٹس تاخیر کا شکار ییں اور بہت سی فلائٹس منسوخ ہو چکی ہیں۔ ائیرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے فلائٹس کے نئے شیڈول کے لئے ائیرپورٹس پر انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ آج شام بھارت کے ساتھ سیز فائر ہونے کے بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن بحال کر دیئے گئے ہیں لیکن ائیرپورٹس پر انتظامیہ کی سرتوڑ کوشش کے باوجود تمام فلائٹس کو مسافروں کی سہولت کے شیڈول کے مطابق چلانا ابھی ممکن نہیں ہو رہا۔ فلائٹس کے غیر معمولی دباؤ کے...
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے وعدے پر دیانت داری سے قائم ہے اور کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بیان سےمتعلق سوال پر ردعمل دیا گیا ہے۔ ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی پر پاکستان دیانت داری سے عمل درآمد کے لیے جس طرح اعلان کیا گیا ہے اسی طرح بدستور پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے متعدد علاقوں میں جنگ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن بہت مکار، شاطر اور شکست خوردہ ہے لہٰذا پوری قوم کو اب اور زیادہ چوکنا اور چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے بیان میں کہا کہ پاک فوج اور پوری قوم کو مبارک ہو، افواج پاکستان نے سر فخر سے بلند کر دیا ہے، قوم تمام اختلاف بھلا کر دشمن کے خلاف اپنی فوج کے ساتھ مل کر سیسہ پلائی دیوار ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے اقوامِ عالم میں اپنی جگہ مستحکم کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، میری تمنا اور دعا...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم کو خوشی منانی چاہیے ، پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا، امن کا خواہاں ہے۔ بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے اور بتادیا کہ ہم اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ صدر آصف زرداری نے پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی پر بیان دیا اور کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے۔ ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔ آج ہماری قوم کا عزم بےمثال ہے، یہی عزم ہمارے آباؤ اجداد...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشکل گھڑی میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اللہ کریم کی مدد ونصرت اور قوم کی ثابت قدمی نے پاکستان کو سرخرو کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک-بھارت جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشکل گھڑی میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اللہ کریم کی مدد ونصرت اور قوم کی ثابت قدمی نے پاکستان کو سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم، سیاسی قائدین اور افواج پاکستان کو مبارک باد...