2025-09-18@18:12:00 GMT
تلاش کی گنتی: 109
«قافلہ کرم»:
(نئی خبر)
پشاور: ٹل سے کرم کے لیے اشیائے خور و نوش کا دوسرا قافلہ آج روانہ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹل سے کرم کے لیے 45 مال بردار گاڑیاں روانہ کی جائیں گی، جن میں اشیائے خور و نوش، ادویات سمیت سبزی اور پھل لے جایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قافلہ لے جانے کے لیے راستے کے کلیئرنس ملتے ہی روانہ کردیا جائے گا۔ دوسری جانب قبائلی رہنما حاجی عابد کے مطابق مارکیٹ میں خوراک و ادویات سمیت تمام بازار بند ہو گئے ہیں اور لاکھوں آبادی کے لیے 40 ٹرک سامان ناکافی ہے۔ ضرورت کے مطابق سامان فراہم کیا جائے۔ علاوہ ازیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما نے...
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنما صفدر عباسی اور دریائے سندھ بچاؤ کمیٹی کے کنوینر زین شاہ کی قیادت میں بیداری مارچ کا قافلہ میرپور خاص سے عمر کوٹ پہنچ گیا۔زین شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جس منصوبے سے لوگوں کے بےگھر ہونے کا خدشہ ہے وہ گرین پاکستان کیسے ہوسکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ احتجاجوں سے بڑے بڑے منصوبے ختم ہوگئے، ہم عوام کو بھکاری نہیں بننے دیں گے۔یاد رہے گزشتہ روز مارچ حیدر آباد سے روانہ ہوا اور مختلف راستوں سے گزرتا ہوا، رات گئے میرپور خاص پہنچا تھا۔اس دوران جلسے سے خطاب میں سندھ بچاؤ کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکال کر سندھ کو بنجر ریگستان...
بگن(نیوز ڈیسک) پارا چنار میں اشیائے ضروریہ کی قلت دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے امدادی سامان کی فراہمی کے لئے ایک اور قافلہ سخت سکیورٹی میں بگن پہنچ گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹل سے بگن متاثرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے مزید 7 امدادی ٹرک بھیجے گئے، امدادی سامان میں کمبل، ٹینٹ، کچن سیٹ اور مختلف اشیا شامل ہیں جبکہ امدادی سامان پر مشتمل 50 ٹرک ہنگو اور ٹل میں موجود ہیں۔ یاد رہے کہ پہلے قافلے میں بگن میں متاثرین کو 10 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان بھیجا گیا تھا۔
پشاور:کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پاڑا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل تا پاڑا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور کیے جانے تک راستہ نہیں کھولا جائے گا۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاڑاچنار کی جانب روانہ ہونے...
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مندوری دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوتے ہی ضلع کرم کے لیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ روانہ کردیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں تین ماہ سے راستوں کی بندش سے عوامی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں، کرم میں روزمرہ استعمال کی اشیاء، ادویات اور اشیائے خورونوش کی کمی پوری نہ ہونے پر لاکھوں لوگ پریشان ہیں جب کہ پیٹرول ختم ہونے پر لوگ دوردراز کا سفر بھی پیدل طے کررہے ہیں۔ لوئر کرم کے علاقے مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاراچنار مرکزی شاہراہ آج بھی بند ہے جس کے باعث ٹل سے ضلع کرم کے لیے سامان لے جانے والی دیگر 40 سے زائد مال بردار گاڑیاں 7 روز...

کرم پارا چنار کے لئے امدادی اشیا کا جزوی قافلہ بحفاظت پہنچ گیا، عوام کے لئے سکھ کا سانس بنا، لیاقت بلوچ
منصورہ جامع مسجد مرکزی تربیت گاہ میں دیر بالا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات غیبی مجبوری کے تحت ہیں، دو متحارب فریقین کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں تو معجزہ ہوگا۔ سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے قومی ترجیحات پر قومی ڈائیلاگ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات غیبی مجبوری کے تحت ہیں، سیاسی استحکام کے لیے سیاسی قومی جمہوری قیادت کیساتھ مذاکرات اور آئینی حدود کی پابندی سے ممکن ہیں۔ منصورہ جامع مسجد مرکزی تربیت گاہ میں دیر بالا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا...
غذائی اشیاء پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔ڈپٹی کمشنر کُرم اشفاق خان نے کہا کہ قافلے کا امن سے پاراچنار پہنچنا بہت خوش آئند ہے، ڈپٹی کمشنر کُرم جاوید اللہ محسود پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اشفاق خان نے کہا کہ عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ تعاون کریں اور امن قائم رکھیں۔اس سے قبل مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ضلع کرم کے لیے امدادی اشیاء پر مشتمل 40 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کر دیا گیا، 10 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن پہنچ چکا ہے جبکہ 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ عنقریب پاراچنار اور اپر کرم پہنچ جائے گا۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضلع کرم کےلیے امدادی اشیاء پر مشتمل 40 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کردیا گیا۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ 10 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن پہنچ چکا ہے، 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ عنقریب پاراچنار اور اپر کرم پہنچ جائے گا۔ کُرم میں کشیدگی کے باعث 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام رُک گیاخیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام رک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات گئے تک مقامی مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد قافلہ روانہ کیا گیا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ مذاکرات میں گرینڈ جرگہ،...