2025-09-18@15:26:30 GMT
تلاش کی گنتی: 113

«لکی پولیس»:

(نئی خبر)
    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہوٹل میں برطانیہ سے آئی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون سوشل میڈیا پر بننے والے اپنے ایک دوست سے ملنے برطانیہ سے نئی دہلی آئی تھی۔ تاہم سوشل میڈیا پر دوسری کرنے والے نے ہی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر خاتون نے پولیس نے شکایت پر درج کرائی تھی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم کیلاش اور اس کے ایک دوست کو جنسی زیادتی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ زیادتی اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق برطانوی ہائی کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔  برطانوی ہائی کمیشن خاتون...
    علامتی تصویر۔ شکارپور میں قومی شاہراہ پر جھان خان کے قریب ڈاکوؤں نے غیر ملکی سیاحوں کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق تین غیر ملکی سیاح پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ شکارپور سے روہڑی ریلوے اسٹیشن جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گاڑی روک کر 2 فون، لیپ ٹاپ، گھڑی، 600 ڈالر اور پاکستانی کرنسی لوٹ لی اور سیاحوں کے پاسپورٹ و بیگ کھیتوں میں پھینک دیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سامان برآمد کرلیا ہے۔ دریں اثنا ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کہا کہ غیرملکی سیاحوں کو لوٹنے والوں کی نشاندہی ہوگئی ہے، جلد گرفتار کرلیں گے۔
    سندھ میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی پر مامور نجی سیکیورٹی گارڈز سے متعلق حکومت پاکستان وصوبائی حکومت کی بنائی گئی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نجی سیکیورٹی گارڈ کو پولیس ٹریننگ دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی میں طلبا اور گارڈز میں تصادم، 5 افراد زخمی بدھ کے روز میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی پر مامور نجی سیکیورٹی گارڈز سے متعلق حکومت پاکستان و سندھ کی بنائی گئی ایس او پی پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر ریٹائرڈ منیراحمد نے 5 رکنی وفد کے ہمراہ شرکت...
    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کے باعث غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کے روز (26 فروری) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کے باعث ٹیموں کی آمدورفت کے دوران، صبح 8 بجے سے 10 بجے کے دوران سری نگر ہائی وے پر ٹریفک معطل رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ٹریفک پولیس نے روٹ پلان تشکیل دیدیا چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او)  نے ہدایت کی ہے کہ شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج رات 9 سے 11 بجے رات تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائےگا۔ ترجمان نے بتایا کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ ترجمان نے بتایا کہ شہری اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز کا...
    لکی مروت (آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکامبنادیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ لکی مروت میں تخریب کاری کا بڑا منصوبے ناکام بنادیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مین روڈ پر سٹرک کے نیچے رکھے گیے تین ایک ساتھ منسلک 45 کلو وزنی آئی ای ڈی بموں کونا کارہ بنادیا گیا۔
    خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع  نے کہا کہ لکی مروت میں تخریب کاری کا بڑا منصوبے ناکام بنادیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مین روڈ پر  سٹرک  کے نیچے رکھے گیے تین ایک ساتھ منسلک 45 کلو وزنی آئی ای ڈی بموں کونا کارہ بنادیا گیا۔
    خیبر پختونخوا کے پسماندہ ضلع لکی مروت میں مسجدوں سے اعلانات کے بعد مقامی افراد بڑی تعداد میں اسلحہ لے کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور مروت کینال میں پانی نہ چھوڑنے کے خلاف علاقے میں واقع آئل اور گیس فیلڈ کی سپلائی روک دی ہے۔ لکی مروت کے مقامی اتحاد مروت بیٹنی قومی تحریک کی جانب سے احتجاج کی کال دی جس کے بعد مسجدوں سے اسلحہ سمیت تھوڑی بازار پہنچنے کے اعلانات ہوئے، جس کے ردعمل میں بڑی تعداد میں لوگ جہاد کا نعرہ لگا کر باہر نکل آئے۔ لکی کینال میں پانی کا قلت لکی مروت سے تعلق رکھنے والے صحافی محمد زبیر کے مطابق لکی مروت میں صورتحال خراب ہے اور مقامی لوگ اسلحہ لے...
    سہ ملکی سیریز کے اہم معرکے میں سیکیورٹی فورسز نے نیشنل اسٹیڈیم سے جعلی صحافی گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں ایک شخص نے جعلی آئی سی سی اور پریس کارڈ کے ذریعے نیشنل اسٹیڈیم تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے اسکی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم مزمل شیخ قریشی کے پاس سے کیمرا مین اور آئی سی سی کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کیون پیٹرسن نے ٹاپ 4 سے دو بڑی ٹیموں کو نکال دیا کمانڈوز نے سیکیورٹی چیکنگ کے دوران ملزم کو اسٹیڈیم کے احاطے سے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔
    ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں تنخواہوں کے تنازع پر دربار راجشاہی کے مالک کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دربار راجشاہی کے مالک شفیق رحمان نے حکومت کو 10 فروری تک قسطوں میں تمام ادائیگیوں کی یقین دہانی کرادی ہے۔قبل ازیں میڈیا سے بات چیت میں دعوی کیا تھا کہ تمام غیرملکی پلیئرز کی گھروں کو واپسی کیلیے ریٹرن ٹکٹس کا انتظام کرلیا گیا جبکہ ریٹرن ٹکٹ نہ ملنے کے باعث کئی غیرملکی کرکٹرز بنگلادیش میں پھنس گئے ہیں۔
    لاہور میں کرائے کے تنازع پر غیرملکی خاتون سے ٹیکسی ڈرائیور نے بدتمیزی کی۔ ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق غیرملکی خاتون ٹیکسی پر ائیرپورٹ جا رہی تھیں کہ راستے میں گاڑی خراب ہوگئی۔ کرایے کے تنازع پر ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون سے بدتمیزی کی۔ خاتون نے فیروز پور روڈ سے 15 پر کال کی۔ سیف سٹی پولیس نے کال موصول ہوتے ہی پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے غیرملکی خاتون کو بحفاظت ائیرپورٹ پہنچایا۔ خاتون نے پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان کے مطابق پنجاب ایمرجنسی 15 سسٹم کا بنیادی مقصد شہریوں کو ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر مدد فراہم کرنا ہے۔ خواتین 15 پر کال کرکے 2 دبا کر یا ویمن سیفٹی ایپ کے...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ٹریل 5 پر غیر ملکی جوڑے سے موبائل چھیننے والا ملزم تھانہ سیکرٹریٹ پولیس سے فرار ہوگیا۔ فرار ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے سری نگر ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر لگنے سے اے ایس آئی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے فرار ملزم کا تعاقب جاری ہے۔ ملزم کا آج عدالت پیشی کے بعد جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا، کچہری سے نکلتے ہی ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگیا۔
    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیننس بیسڈ آپریشن تھانہ گمبیلا کے حدود بمقام تجوڑی روڈ نہر بحد ملنگ اڈا پر کیا گیا، کاروائی کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے لکی مروت میں پولیس کے ہمراہ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تین مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیننس بیسڈ آپریشن تھانہ گمبیلا کے حدود بمقام تجوڑی روڈ نہر بحد ملنگ اڈا پر کیا گیا، کاروائی کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ فائرنگ روک جانے کے بعد پولیس نفری...