2025-08-02@10:48:47 GMT
تلاش کی گنتی: 111
«ماہانہ بنیاد»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ اور سخت پابندیاں عائد کرنے کے باوجود بھی معشیت ہچکولے کھا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب نیپرا کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی تین گنا تک اضافہ کر لیاہے جس کے بعد افسران کا مجموعی پیکج 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گیاہے اور وہ اب اعلیٰ عدالتوں کے ججز سے بھی زیادہ ماہانہ تنخواہ وصول کریں گے ۔ تفصلات کے مطابق چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے ، نیپرا عہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی...
نیپرا کے فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف سے محروم کردیا جب کہ کراچی چیمبر کی نیپرا کے فیصلے کی مذمت کی۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد جاوید بلوانی نے نیپرا کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا ہے، نیپرا اور کے الیکٹرک دونوں نے کراچی کے صارفین کو وعدے کے مطابق فوائد پہچانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا کے حالیہ اعلان کے مطابق نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صرف 1.23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے اگرچہ یہ کمی درست سمت کی جانب ایک قدم سمجھی...
بھارتی یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیا کی یوٹیوب کے ماہانہ آمدن سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی وی شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں والدین سے متعلق متنازع بیان کی وجہ سے ان دنوں رنویر سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں اور لوگوں کو ان کی آمدنی سے متعلق بھی جاننے میں بےحد دلچسپی ہے۔ تاہم اب رنویر الہٰ آبادیا کی ماہانہ آمدن اور اثاثوں کی مجموعی مالیت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنویر الہ آبادیا کی یوٹیوب کی ماہانہ آمدن قریب 40 ہزار ڈالرز ہے جبکہ سالانہ آمدن 40 لاکھ ڈالرز سے زائد ہے۔ ساتھ ہی ان کا آفس اور بنگلے، گاڑیاں بھی ان کے اثاثوں میں شامل ہیں۔...
ملتان میں تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا یہ بیان صرف فلسطینیوں کے خلاف نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ہے، یہ گریٹ اسرائیل کے ناپاک منصوبہ کی کھلم کھلا حمایت ہے اسلامی ممالک کے سربراہان ٹرمپ کے اس بیان کو سمجھیں اور فوری لائحہ عمل طے کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس کا انعقاد غوث آباد میں ہوا،جس کی صدارت صوبائی ناظم اعلی مرزا محمد ارشدالقادری، مہمانِ خصوصی پیرافضل فرید چشتی، پروفیسر خواجہ پیرشفیق اللہ البدری تھے۔ مرزا محمد ارشدالقادری نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کی غزہ سے بے دخلی کے ٹرمپ کے بیان...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2025ء)مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.77 فیصد کی کمی کے باوجود 14 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.16 فیصد سے کم ہوکر0.52 فیصدکی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.77 فیصد کی کمی واقع ہوئی جب کہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 0.52 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے...
نیویارک(نیوزڈیسک)میٹا نے صارفین کو ٹک ٹاک کی بجائے انسٹا گرام استعمال کرنے پر مجبور کرنے کیلئے نئے پروگرام پر عملدرآمد شروع کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کی جانب سے کونٹینٹ کری ایٹرز کو ماہانہ 10سے 50ہزار ڈالرز تک کا بونس دیا جائے گ تاہم شرط یہ ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز ٹک ٹاک سمیت کسی اور پلیٹ فارم سے قبل انسٹا گرام ریلز میں پوسٹ کریں۔میٹا کی جانب سے اس رپورٹ پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ انسٹا گرام کی جانب سے ریلز ویڈیوز کے دورانیے کو بھی 90سیکنڈ سے بڑھا کر 3 منٹ کردیا گیا ہے۔ عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل...

صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ فضل بلوچ کی صدر سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن مشیر اعلیٰ سندھ منصور شاہانی سے ملاقات کررہے ہیں۔ اس موقع کلیم بھٹہ اور طارق رمضان بلیدی ‘شہریار بگھت بھی موجود ہیں
صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ فضل بلوچ کی صدر سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن مشیر اعلیٰ سندھ منصور شاہانی سے ملاقات کررہے ہیں۔ اس موقع کلیم بھٹہ اور طارق رمضان بلیدی ‘شہریار بگھت بھی موجود ہیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک امریکہ پائیدار شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں عظیم ممالک سالہا سال سے خطے میں امن و خوشحالی کےلیے مل کر کام کر رہے ہیں ہم مستقبل میں بھی امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے...
خیرپور (جسارت نیوز) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کارڈ میں ایک غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) نے 75.16 فیصد کا شاندار اسکور حاصل کیا ہے جو پچھلے سال کے 53 فیصد سے 22.16 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے یونیورسٹی کے معیار کی یقین دہانی، تعلیمی کارکردگی اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمینٹ سیل کے فوکل پرسن اور ٹیم کو مبارکباد دی جن کی محنت اور لگن سے یونیورسٹی کی کارکردگی کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے تمام ڈینز، شعبہ جات...