اسلام آباد: کم از کم اجرت کی خلاف ورزی، دو بڑے مارٹس سیل، مالکان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ضلعی انتظامیہ نے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ سیکٹر ڈی-17 میں کم از کم ویج بورڈ کی خلاف ورزی پر دو بڑے شاپنگ مارٹس کو سیل کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مارٹس میں ملازمین سے یومیہ 12 سے 14 گھنٹے کام لیا جا رہا تھا جبکہ انہیں صرف 18 سے 20 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جا رہا تھا۔ مزید یہ کہ ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیوں پر بھی کٹوتی کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔
اے سی صدر یاسر نذیر کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران دونوں مارٹس کے مالکان کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے ہدایت کی ہے کہ 37 ہزار روپے سے کم ماہانہ تنخواہ پر فی الفور اور بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں تاکہ کم از کم اجرت کے قانون پر سختی سے عمل درآمد ہو سکے۔
مزیدپڑھیں:پاک بحریہ کی اینٹی ایکسس/ایریا ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ڈلیوری بوائے کے ساتھ ایک لاکھ 21 ہزار روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
لاہور:ڈلیوری بوائے کے ساتھ ہونے والی ایک لاکھ 21 ہزار روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈلیوری بوائے خود ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا، جس کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ممکن ہوئی۔ ملزمان نے نجی کوریئر کمپنی کی رقم ہتھیانے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈراما رچایا۔
21 جولائی کو ڈلیوری بوائے نجی کوریئر کمپنی کا کیش لے جا رہا تھا، اس دوران ملزمان نے پلاننگ کے تحت ڈکیتی کا ڈراما کیا، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو جھوٹی ڈکیتی و فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں اور چند روز قبل ہی انہوں نے اس واردات کا پلان بنایا تھا۔
ایس پی اخلاق احمد تارڑ نے بتایا کہ ملزمان سے ایک لاکھ 21 ہزار نقدی،2 پستول اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزمان میں ڈلیوری بوائے زین، محسن، احسن شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔