2025-08-11@11:12:46 GMT
تلاش کی گنتی: 104
«ملبے تلے دب کر»:
(نئی خبر)
کراچی: سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے تیماردار شدید سردی میں راتیں اسپتال کی فٹ پاتھوں پر گزارنے پر مجبور ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں، کراچی سمیت سندھ کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں سردی سے محفوظ رہنے کے لیے کوئی شیلٹر ہوم قائم نہیں۔ اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں شیلٹر ہوم اس لیے قائم نہیں کیے گئے کہ اسپتالوں میں رات کے اوقات میں غیر متعلقہ افراد بھی سونے کے جگہ تلاش کرتے ہیں جس سے تیمارداروں کے سامان کی چوری کے واقعات بھی رونما ہو جاتے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کے تیمارداروں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشش کی جا...
قنوج(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر قنوج میں ریلوے اسٹیشن کی زیرتعمیرعمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے سے درجنوں مزدور ملبے تلے دب گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسٹیشن پر دو منزلہ عمارت کی تزین و آرائش کا کام جاری تھا۔ جائے حادثے پر 35 کے قریب مزدور موقع پرموجود تھے، ریلوے، پولیس اور انتظامی اہلکاروں کی قیادت میں امدادی کارروائیوں نے اب تک 23مزدوروں کو ملبے سے نکالا لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) شبھرانت کمار شکل نے صحافیوں کو بتایا ”ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ زیرتعمیر چھت کا شٹرنگ گرنے سے پیش آیا“۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”ہماری پہلی ترجیح پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنا ہے۔ ہم ریسکیو کی...
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں ہیوی ٹریفک شہریوں کی جان لینے لگی۔ ٹیپو سلطان روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی، گھگھر پھاٹک کے قریب واٹر ٹینکر نے بائیک سوار نوجوان کو کچلا،2 روز کے دوران 5 افراد واٹر ٹینکر تلے کچلے گئے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کراچی میں ہر دوسرے دن شہریوں کو کچلا جارہا ہے، ڈرائیور کے پاس کراچی کا لائسنس نہ ہو تو روڈ پرنہ آنے دیا جائے۔
بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے تلے دب گئے ، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کان میں گیس کے باعث پی ڈی ایم اے کے 2 اہلکار بیہوش ہوگئے۔بلوچستان میں علاقے سنجدی میں گیس بھر جانے کے باعث کوئلہ کان بیٹھ گئی ۔ کام میں مصروف 12 کان کن کان کے اندر پھنس گئے ۔ متاثرہ کانکنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کوئٹہ سے تقریبا 40 کلومیٹر دور سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی ایک کان گیس بھر جانے کے باعث بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں 12 مزدور کان کے اندر دب گئے ۔حادثے کے بعد فوری طور...