نواب شاہ م؛ گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سٹی 42 : نواب شاہ میں گھر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں ماسٹر محمد نواز آرائیں میں پیش آیا، جہاں تینوں بچے گھر کی دیوار کے ساتھ کھیل رہے تھے، اسی دوران اپنی خستہ حالت کی وجہ سے دیوار گر گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر 10سالہ ارسلان علی، 4 سالہ عائشہ اور 5 سالہ علیشا موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: مکان کی چھت سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے سرجانی سے 11 سال کی بچی کی لاش گھر کی چھت سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ خودکشی کا ہے، مزید حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آسکیں گے۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق بچی کی گردن پر پھندے کے نشانات ہیں، بظاہر تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے، اہلِ محلہ نے لاش کی موجودگی پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت ارتضیٰ علی کے نام سے ہوئی ہے، جس نے چند ماہ قبل ایمن نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔ مقتول اپنی سسرال آیا ہوا تھا کہ اس دوران سسر افتخار نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور گزشتہ رات بھی جھگڑے کے بعد والدہ گھر سے چلی گئی تھی، مبینہ خودکشی کے وقت بچی گھر پر اکیلی تھی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں زیادتی یا قتل کے شواہد نہیں ملے، حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہوں گے۔