2025-07-25@23:31:39 GMT
تلاش کی گنتی: 107
«کراچی لاہور کی»:
(نئی خبر)
چین کی خلا باز کمپنی سپیس ٹرانسپورٹیشن نے اپنے سپرسونک مسافر بردار ہوائی جہاز ینشنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔یہ طیارہ3050میل فی گھنٹہ کی رفتارسے سفر کر سکتا ہے، یہ مسافروں کو لندن سے نیویارک دو گھنٹے جبکہ پاکستان میں مسافروں کو صرف13منٹ میں کراچی سے لاہور پہنچا سکتا ہے۔چین کی خلاباز کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ینشنگ سپرسونک جہاز وقت کی بچت کرتے گھنٹوں کا سفر چند منٹوں میں طے کر لے گا اور اس کی پرواز اگلے چند سال میں شروع ہو گی۔یہ جہاز ریم جیٹ انجن کی مدد سے اڑتا ہے جو فضا کی آکسجین کام میں لا کر جلتا اور یوں زبردست رفتار پیدا کرتا ہے۔
ویب ڈیسک: لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ رات گئے لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر فیول کی کمی کے باعث لینڈنگ کی، پرواز پی اے 470 سعودی عرب جارہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق طیارے کو اچانک کراچی ایئرپورٹ کی جانب موڑ کر لینڈ کرایا گیا، طیارے میں ایندھن کی کمی کے باعث ری فیولنگ کے لینڈ کیا گیا۔ نماز کی مبینہ بے حرمتی کرنے کا معاملہ ،یوٹیوبر رجب بٹ کی لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت رپورٹ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد روانہ کیا گیا، اہئربس 320 طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے ذرائع کا...
اے این ایف نے کراچی، لاہور سمیت کئی شہروں میں 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیاں کراچی، لاہور، گوادر، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ میں کی گئیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دوران کارروائی 104 کلوگرام سے زائد چرس، قریبا ساڑھے 10 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
لاہور: عوام کی سہولت کے لیے لاہور کے نادرا ز میگا سینٹرمیں بھی پاسپورٹ کایونٹرز قائم کر دیئے گئے۔ زرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ سروسز 24/7 فراہم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کائونٹرز قائم کر دیئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور کے تین میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں، نادرا میگا سینٹر شملہ پہاڑی، پیکو روڑ اور ساندہ میں شہری 24/7پاسپورٹ سروسز حاصل کر سکیں گے۔ قبل ازیں کراچی میگا سینٹرز میں بھی 10پاسپورٹ پراسیسنگ کانٹرز قائم کیے گئے تھے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ 24/7 پاسپورٹ سروسز کی...
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچی تھی جسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر حراست میں لیا گیا۔ دوران تفتیش، گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ ملزمہ کو اسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائجیرین ساتھی کے بارے میں انکشاف کیا۔ اے این ایف نے موثر حکمت عملی کے ذریعے، اس بات کو یقینی...
فوٹو بشکریہ رپورٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچنی تھی، جہاں سے خاتون کو حراست میں لیا گیا۔دوران تفتیش گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ملزمہ کو اسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائیجیرین ساتھی...