لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث آج 6 پروازیں منسوخ اور 23 میں تاخیر ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے فلائٹ شیڈول کے حوالے سے بتایا کہ گلگت اور اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی اور دبئی کے مابین 2 خصوصی پروازیں آر جے 71، آر جے 72 بھی منسوخ شیڈول میں ڈال دی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ سے 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
کراچی ایئر پورٹ سے 6، لاہور سے 4 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے، ملتان اور سیالکوٹ ایئر پورٹ سے 2 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔
دوسری جانب ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹس پر فضا ابر آلود ہے جس کی وجہ سے فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے۔

ملک بھر میں ایک ہی روز روزہ ہوگا،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا بڑا اعلان

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فلائٹ شیڈول ایئر پورٹ

پڑھیں:

کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع آئندہ دنوں میں بھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ آج صبح بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر کے نچلی سطح کے بادل شہر کے اوپر چھائے رہیں گے، جس کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش یا پھوار کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

موسم کی اس تبدیلی نے شہریوں کو گزشتہ 2 دنوں کی گرمی سے وقتی ریلیف دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج صبح کراچی میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ درجہ حرارت میں مزید اضافے یا نمایاں کمی کا امکان نہیں ہے تاہم ہلکی بارش اور بادلوں کے سبب فضا خوشگوار بنی رہنے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ پیر کی صبح شہر قائد کا موسم اچانک تبدیل ہوا تھا جب مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی تھی، جس کے بعد شہریوں نے نسبتاً بہتر اور خوشگوار موسم کا لطف اٹھایا۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
  • پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینیں منسوخ کر دیں، مسافر پریشانی کا شکار
  • آپریشنل وجوہات کے باعث قومی ایئرلائن کی 10 پروازیں منسوخ
  • لاہور سے کراچی جانے والی دو ایکسپریس ٹرینیں سیلابی صورتحال کے باعث منسوخ
  • کراچی، ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
  • کراچی: ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • کراچی میں آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟
  • کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی
  • تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ