لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )پنجاب میں موسم ایک بار پھر خشک ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج منگل سے مختلف اضلاع میں بادل چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ فضائی آلودگی میں لاہور پہلے نمبرپر آگیاہے محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا ماہرین کے مطابق پنجاب کے بعض اضلاع میں آج بادل بغیر برسے چھائے رہیں گے اور گزر جائیں گے بادلوں کے باعث وقتی طور پر موسم ابرآلود رہے گا تاہم بارش کے امکانات نہیں ہیں.

(جاری ہے)

ادھر کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے اوربلوچستان کے اکثر اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے. دوسری جانب کراچی میں اگلے 3 روز تک دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے کراچی میں شمال مغرب سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے.

شہرقائد کا فضائی معیار مضر صحت ہے اورپاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے،شہر کاموسم گرم اور خشک جبکہ پارہ 22 سے 35 کے درمیان رہنے کا امکان ہے اے کیو آئی کے مطابق ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 138 پرٹیکولیٹ میٹرزریکارڈکی گئی ہے. فضائی آلودگی میں لاہور کا اے کیو ائی 207 ریکارڈکیاگیاہے کراچی شہر کا فضائی معیاربھی خراب ہے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پرموجود ہے جہاں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 158 پرٹیکیولیٹ میٹرر ریکارڈ ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محکمہ موسمیات اضلاع میں کے مطابق

پڑھیں:

بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت

بھارت سے آنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے سبب پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق بھارت سے آنےوالی آلودہ مشرقی ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثر انداز ہو رہی ہیں، اس دوران لاہور کا اوسط اے کیو آئی 320 تا 360 تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کا بتانا ہے کہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے، لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 450 ریکارڈ کیا گیا ہے ، فضا میں آلودگی کی شرح بلند مگر قابو میں ہے تاہم لاہور میں دوپہر ایک بجے سے 5 بجے تک فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔ فضائی معیار کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق، لاہور سیکرٹریٹ میں 1018، ساندہ روڈ پر 997 اور راوی روڈ پر 820 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں، لاہور کے مختلف علاقوں میں فضا انتہائی مضر صحت ہے جس کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے۔دوسری جانب برکی روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 ریکارڈ کیا گیا گیا، اسی طرح ڈیرہ غازی خان اور قصور بھی ملک کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔  ڈی جی خان اور قصور میں ائیرکوالٹی انڈیکس 500 ریکارڈ کیا گیا، قصور میں 286 ، رائے ونڈ میں 601، گوجرانوالہ میں 442، لاہور میں 398، فیصل آباد میں 337 اور شیخوپورہ میں 358پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں فضائی معیار کی شرح 500 تک پہنچ گئی
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
  • سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار
  • ماہرین نے فضائی آلودگی اور اسموگ میں کمی کا حل بتا دیا
  • بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے لاہور کا سانس گھونٹ دیا، فضائی معیار انتہائی خطرناک
  • بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت
  • پنجاب بدستور بد ترین اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔
  • بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے پنجاب کا فضائی معیار خطرناک حد تک گرا دیا
  • پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی