قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے306 کی لاہور میں ایک ٹائر پر لینڈنگ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق روانگی کےبعدک راچی ایئرپورٹ پرطیارے کے کچھ پرزے ملے،جبکہ طیارےکےغائب ٹائر کا ابھی تک پتانہیں چلا، جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے۔

پرواز پی کے306 کل رات 8 بجےکراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی، طیارے کے اگلی جانب 2 ٹائر ہوتے ہیں، لینڈنگ کےوقت ایک ٹائر غائب تھا، امکان ہے کہ طیارے کا ٹائر دوران پرواز کہیں گرگیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معائنےکے دوران ایک ٹائر غائب ہونےکاپتاچلا، واقعہ کابروقت علم ہو جاتا توطیارےکو فوری واپس کراچی میں ہی لینڈ کر الیا جاتا۔

پی آئی اےانتظامیہ اورسیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نےتحقیقات شروع کر دی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے لاہور کی پرواز میں ایک پہیہ کم تھا، حتمی رپورٹ آنے پروجہ سامنے آئے گی، کراچی رن وےپرممکنہ کسی بیرونی چیز کے ٹکرانے سے ٹائر خراب ہوا ہے۔

اس ٹائر گم ہوجانے کے باوجود  پرواز پی کے 306نے لاہور ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرنے کی وجہ یہ رہی کہ جہاز کے ڈیزائن میں اس عمل کے لیے گنجائش رکھی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایک ٹائر

پڑھیں:

پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) منافع بخش ادارہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے 2025کی پہلی ششماہی میں 11.5ارب روپے منافع کمایا جو 2004 کے بعد پہلا منافع ہے۔ 

پی آئی اے جو  پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے اس نے جنوری سے جون تک کے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) کا منافع ریکارڈ کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آپریشنل وجوہات کے باعث قومی ایئرلائن کی 10 پروازیں منسوخ
  • نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
  • کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا
  • یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
  • شادی کے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کی واپسی، ‘زبردستی’ کے رشتے سے بھاگ کر سڑکوں پر پھرنے کا انکشاف
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار