2025-08-05@03:54:05 GMT
تلاش کی گنتی: 8630

«کمرشل امپورٹ»:

(نئی خبر)
    قومی ادارہ صحت کی پولیو لیبارٹری کے مطابق یہ کیس 10 ماہ کے بچے میں رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت کی پولیو لیبارٹری کے مطابق یہ کیس 10 ماہ کے بچے میں رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ نیشنل ای او سی کا کہنا تھا کہ ویکسین سے محروم ہر بچہ پولیو وائرس کے نشانے پر ہے۔ پولیو سے بچاؤ کا واحد مؤثر حل بار بار پولیو ویکسین دینا ہے۔ علاوہ ازیں...
    امریکا نے کراچی میں اپنے عہدیداروں کو نقل و حرکت عارضی طور پر محدود کرنے کی ہدایت کردی۔  برطانوی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بیان میں کہا کہ کراچی میں سرکاری عہدیداروں کو بڑے ہوٹلوں تک نقل و حرکت عارضی طور پر محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا یہ اقدام کراچی میں قائم امریکی قونصل جنرل کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔  رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی حکومتی عہدیداروں کی جانب سے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کو مذکورہ ہوٹلوں میں جانے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا بیرون ممالک میں بعض اوقات ایسے علاقوں میں جہاں سیاحوں کی تعداد زیادہ...
    پاکستان نے جنوبی کوریا کو 1-2 سے شکست دے کر عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔ مصر کے شہر نیو قاہرہ میں منعقدہ چیمپئن شپ میں پوزیشن   کے لیے دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے میچ میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو 3-1 سے ناکامی کا سامنا رہا۔ دوسرے میچ میں انس علی شاہ بخاری نے 2-3 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 1-1 کردیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں محمد عمیر عارف نے 2-3 سے حریف کو ہرا کر کر پاکستان  کو 5 ویں پوزیشن پر فائز کردیا۔ قبل ازیں  کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کو سیڈ4 انگلینڈ اور سیڈ 5 بھارت نے سیڈ 3 کوریا کو ہرا دیا تھا۔
    پی آئی اے جدہ ائیرپورٹ پرمسافروں کا سامان چھوڑ آئی، پی آئی اے کی پرواز پی کے 832 کے مسافراسلام آباد ایئرپورٹ پرسامان کیلئے پریشان ہوتے رہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازپی کے  842 سے جدہ سے آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافر دو گھنٹے سے زائد وقت تک کنویئر بیلٹ کے گرد اپنے سامان کے انتظار میں کھڑے رہے۔ سامان نہ ملنے پر مسافروں نے احتجاج بھی کیا اور ایئرپورٹ پر موجود عملے سے شکایت کی، مگر واضح جواب نہ مل سکا۔ مسافروں نے الزام عائد کیا نہ تو بروقت کوئی اطلاع دی گئی اور نہ ہی ایئرپورٹ پر کوئی مؤثر سہولت میسر آئی۔ بعض مسافروں نے...
    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہیئے، یہ جان لینا چاہیئے کہ مسئلہ فلسطین، فلسطینی عوام کا مسئلہ نہیں بلکہ عالم اسلام اور پوری انسانیت کا مسئلہ بن چکا ہے، مسلم ممالک غزہ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ غزہ فلسطین ہر روز بدترین منظرنامہ پیش کررہا ہے، اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب بھوک سے ہونے والی امواتیں، قحط اور انسانی تباہی، خوراک کی شدید قلت نے جسموں سے گوشت تک چھین لیا ہے، علاج معالجہ کی سہولت میسر نہیں، فلسطینی عوام پر ہونے والا ظلم، نسل...
    معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی اصل وجہ سامنے آ گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ ہوگن کی طبی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی موت کی وجہ شدید دل کا دورہ بنی۔ جبکہ بعد از مرگ طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ وہ خاموشی سے خون کے سرطان اور دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی جیسے سنگین امراض میں مبتلا تھے۔ فلوریڈا کے علاقے سیفٹی ہاربر میں ایمرجنسی سروسز نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ رپورٹس کے مطابق، ہلک ہوگن کی طبیعت میں خرابی کے باعث ان کے اہل خانہ نے فوری طور پر مدد طلب کی، لیکن دل کا دورہ جان لیوا...
    انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے غزہ پر صیہونی جارحیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی رژیم امریکہ کے بل بوتے پر غزہ میں جنگی جرائم اور انسان سوز مظالم انجام دینے میں مصروف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ غزہ کے بچے مظلومیت کی علامت بن چکے ہیں۔ انہوں نے فلسطین کے حق میں نکلنے والی عظیم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: صیہونی دشمن نے اس ہفتے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا اعلان کیا اور اسی دوران اس نے 4 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام بھی کیا جن میں اکثریت خواتین اور بچوں...
    یورپی یونین میں داخلے اور خروج کے لیے اب روایتی پاسپورٹ پر اسٹیمپ لگانے کا سلسلہ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کی جگہ نیا انٹری ایگزٹ سسٹم (ای ای ایس) متعارف کروایا جا رہا ہے جو بایومیٹرک جانچ پر مبنی ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے یورپی یونین آنے والے مسافروں کو ہر بار اپنی انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی تصویر کے ساتھ پاسپورٹ کی معلومات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ اگر کوئی مسافر بایومیٹرک معلومات فراہم کرنے سے انکار کرے گا تو اُسے یورپی یونین میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی بایومیٹرک تصدیق کی تاریخ میں توسیع کا اعلان یہ نیا نظام...
    وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا بھارت کیخلاف فیٹف جانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف فیٹف جانے کا اعلان کرتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا، مودی، میں تمہاری طرح بزدل نہیں کہ رات کی تاریکی میں آں، ہم نعرہ لگا کے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ان کا غلط بیانیہ پیش کر کے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس)میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دوٹوک پیغام دیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں چینی بحران اور قیمتوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور تحقیقات جاری ہے۔ اس حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے شوگر ڈیلرز اسد بٹ کو لاہور اور کراچی سے طلحہ کپور کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔دونوں ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔ ذرائع کے مطابق شوگر ڈیلر اسد بٹ لاہور سے ملائشیا اور  طلحہ کپور کراچی سے دبئی جا رہے تھے ۔ چینی ایکسپورٹ اور قلت کی وجہ بننے پر ملک بھر سے   15 سے زائد بڑے شوگر ڈیلرز  اور 7 شوگر ملز مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے اور ان کے خلاف چینی کا ریٹ 125 سے بڑھا  کر...
    کراچی: ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 490 گرام افیون برآمد کر لی۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق مشیات بینجو (آلہ موسیقی) میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔
    سی ڈی اے کا سیدپور ماڈل ویلج میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، مقامی افراد کا شدید احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں واقع تاریخی گاؤں سیدپور ماڈل ویلج میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مقامی آبادی سراپا احتجاج بن گئی۔آپریشن کے دوران صدیوں پرانے مکانات اور ڈھانچوں کو مسمار کرنے پر مکینوں نے شدید ردعمل دیا اور پارکنگ ایریا کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سی ڈی اے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سی ڈی اے ہماری شناخت مٹا رہا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے آبا و اجداد کی زمین کو یکطرفہ طور...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025)چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے اور بدلتے ہوئے چیلنجز کے باوجود پاک چین تعلقات مضبوط ہیں، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی جس میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ زونگ نے بھی سفارتخانے کے حکام کے ہمراہ شرکت کی جنہیں فیلڈ مارشل نے خوش آمدید کہا اس...
    امریکا میں نوجوانوں کی اکثریت ہر ہفتے کسی نہ کسی آن لائن اسکیم یا سائبر حملے کا شکار ہو رہی ہے۔ عوامی مسائل کی جانچ کرنے والے امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکا میں بیشتر بالغ افراد کو ہر ہفتے اسکیم کالز، پیغامات اور ای میلز موصول ہوتی ہیں، جن کا مقصد انہیں دھوکہ دینا یا ذاتی معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 2025 کے ابتدائی 5 ماہ، آن لائن فراڈ کے ذریعے بھارتی کتنے ملین ڈالرز سے ہاتھ دھو بیٹھے؟  ایف بی آئی کے مطابق صرف 2024 کے دوران امریکی شہریوں کو اسکیمز کے باعث 16.6 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔ امریکی مالیاتی ادارے، ریٹیل کمپنیاں اور وفاقی...
    ضلع ٹانک، جنوبی خیبرپختونخوا سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت کی پولیو لیبارٹری کے مطابق یہ کیس 10 ماہ کے بچے میں رپورٹ ہوا ہے جس  کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ نیشنل ای او سی کا کہنا تھا کہ ویکسین سے محروم ہر بچہ پولیو وائرس کے نشانے پر ہے۔ پولیو سے بچاؤ کا واحد مؤثر حل بار بار پولیو ویکسین دینا ہے۔ علاوہ ازیں ادارے نے والدین سے اپیل کی ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ نیشنل ای او سی نے مزید بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جنوبی خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ یہی...
    پاک-چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک-چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے اور بدلتے ہوئے چیلنجز کے باوجود پاک-چین تعلقات مضبوط ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی، جس میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ زونگ، چینی سفارتخانے کے افسران اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا قیمتی زیورات سے بھرا ہوا بیگ لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ سے چوری ہو گیا ہے۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وِمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں، اور واپسی پر ان کا بیگ ائیر پورٹ سے غائب ہو گیا۔ View this post on Instagram A post shared by URVASHI RAUTELA (@urvashirautela) اروشی نے ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اتنے سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود بیگ کی چوری کیسے ممکن ہوئی۔ ساتھ ہی انہوں نے بیگ اور ٹکٹ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب راجن پور میں کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125سال سے تعینات بارڈر ملٹری پولیس میں تبدیلی کردی گئی۔پہلی مرتبہ بارڈر ملٹری پولیس میں خواتین کو سیکیورٹی پر تعینات کردیا گیا ہے۔خواتین پولیس اہلکاروں کو اسلحہ چلانا اور جرائم پیشہ افراد سے مقابلہ کرنے کی مکمل ٹریننگ دی گئی ہے۔خواتین پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہماری تعیناتی سے یہاں کی خواتین اپنے مسائل کے لیے باہر نکل سکتی ہیں۔
    فائل فوٹو خیرپور میں قومی شاہراہ کے کنارے سوئے مزدوروں پر ٹریلر چڑھ گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 4 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔حادثے کے شکار افراد کھجور کے باغ میں مزدوری کے لیے آئے تھے۔پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں انشورنس سیکٹر میں اصلاحات کی تجویز دے دی۔اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انشورنس قدرتی حادثات میں مالی تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، نجی شعبے میں انشورنس کا کردار نہایت محدود ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نجی منصوبوں میں انشورنس رسک فنانسنگ اہم کردار ادا کرسکتی ہے، حکومتِ پاکستان انشورنس سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ غریبوں کیلئے سماجی انشورنس کیلئے اقدامات کیے جائیں، ملک میں انشورنس سیکٹر کیلئے ریگولیٹری ماحول بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق آبادی کی اکثریت کو انشورنس کی آگاہی ہی نہیں ہے، انفرادی کے بجائے گروپ انشورنس سیکٹر ڈیولپمنٹ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، ملک میں انشورنس...
    فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کلبھوشن پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن کے جرائم کی فہرست بھارت کو فیٹف گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھارت کی دہشتگردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف کو پیش کیے جائیں گے۔ فیٹف میں انڈیا کو ایکسپوز کروں گا، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی... انہوں نے کہا...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہاکہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن یادیو کے جرائم کی طویل فہرست بھارت کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھارت کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے واضح ثبوت موجود ہیں، بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف حکام کو پیش کئے جائیں گے، جنگ میں شکست کے بعد...
    بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا زیورات سے بھرا ہوا قیمتی بیگ لندن کے گیٹ وِک ایئرپورٹ سے چوری ہو گیا ہے۔ اداکارہ اروشی روٹیلا نے نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ وِمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں۔ جس سے واپسی پر ائیرپورٹ پر ان کا تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کے زیورات سے بھرا بیگیج بیلٹ سے غائب ہو گیا۔         View this post on Instagram                       A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis) یوروشی نے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی خامیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اتنی سخت سیکیورٹی کے باوجود بیگ کس طرح غائب...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں، جماعت اسلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں۔ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب پورا ہوا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ کلمہ کی بنیاد پرپاکستان حاصل کیا گیا۔ وطن عزیز پوری دنیاکے مسلمانوں کی تمناؤں کا مرکزہے۔ 14 اگست ہم بڑی شایان شان طریقے سے منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو یوم حقوق کشمیرمنائیں۔ بھارت کشمیریوں کے حقوق غصب کررہاہے۔ غزہ میں 60...
    معروف امریکی ریسلر اور عالمی شہرت یافتہ اسپورٹس انٹرٹینر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔ یہ بھی پڑھیں:’ عظیم دوست کھو دیا ‘، ٹرمپ کاہلک ہوگن کے انتقال پر ردعمل طبی رپورٹ کے مطابق ان کی موت کی وجہ شدید دل کا دورہ (acute myocardial infarction) بنی، جبکہ بعد از مرگ طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ وہ خاموشی سے خون کے سرطان (leukemia) اور دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی (atrial fibrillation) جیسے سنگین امراض میں مبتلا تھے۔ فلوریڈا کے علاقے سیفٹی ہاربر میں ایمرجنسی سروسز نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ رپورٹس کے مطابق، ہلک ہوگن کی طبیعت میں خرابی کے باعث ان کے اہل خانہ...
    فائل فوٹو کراچی کی احتساب عدالت نے کراچی پورٹ اینڈ شپنگ کی جائیداد من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کے ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل اور دیگر ملزمان آج عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ احتساب عدالت نے کامران مائیکل سمیت 29 ملزمان کے خلاف ریفرنس ختم کردیا۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ 2018 میں سیاسی رنجش کی بنا پر ریفرنس بنایا گیا ہے، کامران مائیکل کو 6 ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔یاد رہے کہ 2019 میں نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو بحیثیت وفاقی وزیر اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا۔
    شمالی افغانستان اور پاکستان سے متصل علاقوں میں، داعش مدرسوں میں بچوں کو شدت پسند نظریات سکھا کر خودکش مشن کے لیے تیار کر رہی ہے، جن کی عمریں تقریباً 14 سال ہیں۔ اگرچہ طالبان کی کارروائیوں سے داعش کو کچھ نقصان پہنچا ہے، لیکن یہ گروہ اب بھی نسبتاً آزادی سے کام کر رہا ہے اور اس کے جنگجوؤں میں وسطی ایشیائی، خواتین اور دیگر قومیتوں کے افراد بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں جاری کشیدگی دہشتگرد گروہوں کے لیے فائدہ اٹھانے کا موقع بن سکتی ہے، جس سے خطے کی سلامتی مزید خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 22 اپریل کے...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریفائنریز نے پچھلے ہفتے سے روسی تیل کی خریداری روک دی، کیونکہ رواں ماہ ماسکو سے ملنے والی رعایتیں کم ہوگئیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممالک کو روس سے تیل خریدنے سے خبردار کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک بھارت روسی خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے، جو ماسکو کے لیے یوکرین کے خلاف چوتھے سال کی جنگ میں اہم آمدنی کا ذریعہ ہے۔ ریفائنریز کے منصوبوں سے واقف 4 ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ بھارت کی ریاستی ریفائنریز نے پچھلے ایک ہفتے یا اس سے زیادہ عرصے سے روسی خام تیل کی خریداری نہیں کی،...
    سٹی42: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی سنگین غفلت اور ناقص کارکردگی ایک بار پھر سامنے آ گئی۔ مالی سال 2022-23 کی آڈٹ رپورٹ نے محکمہ کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں، جس میں کمرشل گاڑیوں پر عائد ٹیکس کی عدم وصولی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز نے کمرشل گاڑیوں سے 76 کروڑ 22 لاکھ روپے کا ٹیکس وصول نہیں کیا۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 15 ایکسائز دفاتر کی غفلت کے باعث 10 لاکھ روپے کی انکم ٹیکس وصولی ممکن نہ ہو سکی جس سے حکومتی خزانے کو شدید مالی نقصان پہنچا۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) اسم محمد کو انگلینڈ اور ویلز میں مسلسل دوسرے سال پیدا ہونے والے بچوں کے لیے مقبول ترین نام قرار دیا گیا ہے ۔(جاری ہے) اردو نیوز نے برطانوی ادارہ برائے شماریات کے حوالے سے بتایا کہ اسم محمد جو 1980 کی دہائی کے وسط میں ٹاپ 100 ناموں میں شامل تھا، 2024 میں یہ نام پانچ ہزار 721 بچوں کا رکھا گیا جو کہ 2023 کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے،یہ فہرست میں 21 واں مقبول ترین نام تھا اور 53 ویں نمبر پر تھا۔2024 میں انگلینڈ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے دیگر مقبول مسلم ناموں میں یوسف (69 ویں نمبر پر)، موسیٰ (73 ویں)،...
    ذیابیطس کے مریضوں کو اپنے خون میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھنے کے لیے ایسی غذاؤں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے جن میں کم گلیسیمک انڈیکس (جی آئی) یعنی کم شوگر ہو۔ خوش قسمتی سے کچھ پھل ایسے ہیں جو نہ صرف ذائقے دار ہوتے ہیں بلکہ شوگر میں بھی کم ہوتے ہیں اور ذیابیطس کے مریض اعتدال کے ساتھ ان سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ 1. بلیک بیری قدرتی مٹھاس کے باوجود بلیک بیری کم شوگر رکھتی ہیں۔ یہ فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کا گلیسیمک انڈیکس 41 ہوتا ہے۔ 2. کیوی اعتدال میں کھایا جائے تو کیوی بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے چھلکے سمیت کھائیں تاکہ فائبر زیادہ سے زیادہ حاصل ہو۔...
    پشاور: بھارتی حکومت کی طرف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فیٹف سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے اور پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے متعلق علی امین گنڈا پور نے سخت ردعمل دیا ہے۔ اپنے اہم پالیسی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن میں مصروفیت کی وجہ سے بعد میں معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف سے متعلق میرے ایک بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے، جس کی تھوڑی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ بھارت آج سے نہیں ہمیشہ سے پاکستان اور اس پورے خطے کے اندر جتنی دہشتگردی ہو...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پرغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 7مسافروں کوآف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، امیگریشن کلئیرنس کےدوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے باکو سے دبئی اور ملائیشیا کے راستے ترکیہ اور لیبیا سفر کرنا تھا، مسافر کا بعد ازاں ترکیہ اور لیبیا سے غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے اٹلی جانے کا منصوبہ...
    کانپور (نیوز ڈیسک)ریاست اترپردیش کے جھانسی ضلع کا ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے، جھانسی کے رہنے والے رویندر ورما نامی نوجوان نے بینک سے 40,000 روپے کا قرض لیا تھا۔ انہوں نے 11 قسطیں ادا کیں لیکن بینک ریکارڈ میں صرف 8 قسطیں دکھائی گئیں۔ قسط ادا نہ کرنے پر بینک ملازمین وریندر ورما کے گھر پہنچے اور بیوی پوجا ورما کو لے گئے۔ رویندرا اور پوجا کے مطابق بینک ملازمین نے پوجا کو 5 گھنٹے تک بینک میں یرغمال بنایا۔ جب رویندر بینک پہنچا تو ملازمین نے کہا، “قسط ادا کرو اور اپنی بیوی کو لے جاؤ۔ Post Views: 4
    سٹی42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے رات گئے ہی کرایوں میں کمی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور نئی کرایوں کی فہرست جلد از جلد جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (آرٹی ایز) کو فوری طور پر عملی اقدامات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کو ہر صورت...
    وفاقی حکومت کی ہدایات پر ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر سامان کی فروخت کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام اسٹورز سے اشیا کو ویئر ہاؤسز میں منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ خریدو فروخت کا عمل آج سے مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے یوٹیلیٹی اسٹورز بالآخر بند، حکومت نے 54 سالہ سبسڈائزڈ نظام ختم کر دیا ای آر پی سسٹم بھی غیر فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، ادارے کا ای آر پی (ERP) سسٹم بھی یکم اگست سے مکمل طور...
    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر اور گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے 5 اگست کو یومِ استحصال کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر اور گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے 5 اگست کو یومِ استحصال کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی اور پاکستان جموں و کشمیر کے مسئلے کے منصفانہ حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ یومِ استحصال کو موثر انداز میں منانے کے لئے باہمی ہم آہنگی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کا ٹیکس ہدف پورا کر لیا۔ ایف بی آر نے جولائی کے دوران 755 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا جولائی کیلئے ہدف 748 ارب روپے تھا۔
    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کو میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے، میں انڈیا کو ایکسپوز کروں گا۔علی امین گنڈاپور کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انڈیا ہمیشہ پاکستان اور خطے کے اندر ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کشمیر اور گلگت بلتستان کا وزیر رہا ہوں، فیٹف کو خط لکھ رہا ہوں اور وہاں خود جاکر ان کو بتاؤں گا کہ انڈیا نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں کیا کیا کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے پاکستان میں جو دہشتگردی ہو رہی ہے اور افغانستان میں ابھی جو امریکہ اور افغانستان کی جنگ تھی انڈیا نے سو سے زیادہ سفارتخانہ...
    لاہور: ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوريشن آف پنجاب کی جانب سے وسطی ايشيا کے بين الاقوامی سفر پر روانہ ہونے والےبائيکرز اور سياحوں کے اعزاز ميں ايک خصوصی الوداعی تقريب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خصوصی شرکت کی۔شرکاء نے پاکستان کی دل مو ہ لینے والی قدرتی خوبصورتی اور مہمان نوازی کی تعريف کی۔ انہوںنے ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوريشن آف پنجاب کی جانب سے ملنے والے تعاون پر دلی شکريہ ادا کیا ۔اور دوستانہ رويے کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسے مزید پروگرام منعقد کرنے اور ان ميں شرکت کرنے کا عزم ظاہر کيا۔ منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر محمود بشيرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقريب اقتصادی تعاون تنظيم...
    وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ملک بھر کے تمام ذونل مینجرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے اسٹورز پر اشیا کی خریدو فروخت کا عمل جمعرات سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور ادارے کے تمام اسٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہاوٴسز کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی آپریشن بند کرنے کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے ادارے کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔
    یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کر دیے گئے، اطلاق آج سے ہوگیا۔ کارپوریشن کے آپریشنز کی بندش کے احکامات جاری کردیے گئے۔ آفس آرڈر کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر تمام اشیاء کی خرید و فروخت آج سے روک دی گئی۔آفس آرڈر کے مطابق وزیراعظم اور کارپوریشن بورڈ کے احکامات کی روشنی میں آپریشنز بند کیے گئے۔
    اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء مولانا سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ ہم اپنے عظیم قائد کے ہر قدم کیساتھ ہیں اور بلوچستان کے غیور عوام قائد وحدت اور زائرین امام حسین علیہ السلام کی بلوچستان آمد پر شایان شان استقبال کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی بلوچستان نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ کے اعلان کی تائید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس کی بلوچستان آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی بلوچستان کے رہنماء مولانا سہیل اکبر شیرازی نے ورکنگ کمیٹی برائے جنوبی بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ زائرین اربعین کو...
    ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی سٹورز مکمل طور پر بند کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشن آج پورے ملک میں بند ہو گئے،وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں 27 جون کو یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے احکامات جاری کیے تھے،آج 31جولائی کو پورے ملک میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہو گئے ہیں،جس کے بعد پورے ملک میں اشیا خوردونوش کی فروخت بند ہو گئی ہے،یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنواز شریف اور وزیراعلی پنجاب...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پرغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 7مسافروں کوآف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، امیگریشن کلئیرنس کےدوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے باکو سے دبئی اور ملائیشیا کے راستے ترکیہ اور لیبیا سفر کرنا تھا، مسافر کا بعد ازاں ترکیہ اور لیبیا سے غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے اٹلی جانے کا منصوبہ تھا۔ ترجمان...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب سے برآمد ہونے والی میاں بیوی کی لاشوں میں سے مقتول نوجوان ساجد کے ورثاء نے اس کی میت سرد خانے سے وصول کر لی۔نوجوان ساجد کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی جس کے بعد اسے محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق ساجد کی اہلیہ کی میت وصولی کے لیے تاحال لواحقین نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کیکراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے...
    — فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، چینی برآمد اور درآمد کے معاملے پر ایک غلط تاثر پیدا کیا جاتا ہے۔رانا تنویر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی کوئی پہلی بار درآمد نہیں کی جارہی ہے، گزشتہ سال چینی کا سرپلس ذخیرہ موجود تھا جسے مدنظر رکھ کر برآمد کا فیصلہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ چینی کی سپلائی کا ایشو بنایا جا رہا ہے، پیچھے 10 سالوں میں چینی ایکسپورٹ اور امپورٹ ہوتی رہی۔وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ چینی کی امپورٹ اور ایکسپورٹ کوئی نئی بات نہیں ہے، چینی کی ایکسپورٹ امپورٹ کا فیصلہ شوگر ایڈوائزری بورڈ میں ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ چینی کی...
    ---فائل فوٹو  پاکستان میں سولر پینلز کی درآمدات کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے تیار کی گئی تحقیقاتی رپورٹ پر ایف بی آر نے 13 جعلی درآمدی کمپنیوں پر مجموعی طور پر 111 ارب روپے کے جرمانے عائد کردیے ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق جعلی کمپنیوں نے سولر پینلز کی درآمد ظاہر کر کے ملک سے 120 ارب روپے بیرونِ ملک منتقل کیے تھے۔جعلساز کمپنیوں کے نیٹ ورک نے فرضی کاغذات پر 140 ارب روپے بینک میں جمع کیے، اِن 13 جعلساز کمپنیوں کا تعلق پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد سے ہے۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 327 کنٹینرز پر مشتمل سولر پینلز کراچی کی مختلف بندرگاہوں پر...
    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اور ہم اس قومی جذبے کو یومِ آزادی کی تقریبات کے ذریعے مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، تمام یونیورسٹیز اپنے اداروں اور کلاس رومز کو قومی وقار کے مطابق سجائیں، ثقافتی پروگرام، کھیلوں کے مقابلے، مباحثے اور ادبی تقریبات منعقد کریں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے بھر کی سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جشنِ آزادی 2025ء کو قومی وقار کے مطابق شایانِ شان انداز سے منانے کے لیے مختلف تجاویز اور فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل...
    اداکارہ حمیرا اصغر کیس کی تفتیش میں حیران کن پیشرفت سامنے آگئی۔ ان کی 10 ماہ پرانی لاش فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ اکیلی رہائش پذیر تھیں۔ اداکارہ کے کراچی میں واقع فلیٹ سے اکٹھے کیے گئے مختلف سیمپلز کی کیمیکل رپورٹس منظرِ عام پر آ گئی۔ جائے وقوعہ سے 6 مختلف سیمپلز اکٹھے کیے گئے تھے جن میں سے پانچ نمونے پیالوں میں موجود سفوف سے حاصل کیے گئے جبکہ چھٹا نمونہ کچن میں رکھے گئے نمک کا تھا۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پیالوں میں موجود سفوف سمندری نمک ہے، جو عموماً بدبو کم کرنے اور کیڑے مکوڑوں کو بھگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ حیران کن طور پر باورچی خانے سے ملنے والا نمک پیالوں والے نمک سے مختلف...
    اسلام آباد :اگر ‏بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی ماہانہ رقم میں کٹوتی ہو رہی ہے تو اس کی شکایت درج کروانے کا آسان طریقہ بھی موجود ہے۔ ‏بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور مستحق افراد کی مالی مدد کیلیے ہے۔ رجسٹرڈ شہریوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے جبکہ بعض شہری کٹوتی کی شکایت کرواتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ اس تحریر میں سماجی تحفظ کے پروگرام کی رقم میں کٹوتی کی شکایت درج کروانے کا آسان اور مرحلہ وار طریقہ بیان کیا جا رہا ہے۔ شکایت درج کروانے سے پہلے ضروری ہدایات: شکایت کے اندراج کیلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل آفس میں اپنا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر لے جانا نہ بھولیں۔...
    ڈی جی آئی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ 28 جولائی کو مرد اور عورت کی لاشیں ملی تھیں جس کے بعد موقع سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے گئے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ساؤتھ نے کہا کہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ دونوں مقتولین گوجرانوالا کے رہائشی تھے۔  ڈی جی آئی ساؤتھ نے کہا کہ احتشام نامی شخص ساجد کا قریبی دوست تھا جو اب غائب ہے، ہمارا فوکس احتشام نامی شخص کو گرفتار کرنے پر ہے۔اسد رضا نے کہا کہ 17 جولائی کو ساجد اور احتشام کے خلاف گوجرانوالا میں مقدمہ درج ہوا، صوبائی سطح پر معاملہ پیچیدہ نہیں، گوجرانوالا پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ چائنہ پورٹ پر جوڑے کا...
    بلوچستان میں لڑکی اور لڑکے کو غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا تو چند ہی دنوں میں ملک کے مختلف حصوں سے اسی نوعیت کے کئی کیسز رپورٹ ہوئے، جنہوں نے معاشرے کے اجتماعی رویے اور ریاستی ردِعمل پر نئے سوالات کھڑے کر دیے۔ صرف 2 ہفتوں کے اندر اندر سندھ اور جنوبی پنجاب سے بھی ایسی خبریں سامنے آئیں جن میں خواتین کو خاندان کی ’عزت‘ بچانے کے لیے قتل کر دیا گیا۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) کے مطابق، پاکستان میں ہر سال اوسطاً 500 سے زائد خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوتی ہیں۔ 2023 میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 479 تھی، لیکن ماہرین کے مطابق یہ اصل تعداد...
    کراچی (نیٹ نیوز)  ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ  حمیرا اصغر کے کیس میں اہم پیش رفت  سامنے آئی ہے۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے لیے گئے مختلف سیمپلز کی رپورٹ حاصل کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  اداکارہ حمیرہ اصغر کے گھر سے 6 سیمپل اکٹھے کیے گئے تھے، سیمپل جائے وقوعہ سے ملنے والے  پانچ  پیالوں سے حاصل کیے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق چھٹا سیمپل کچن میں رکھے نمک کا تھا جبکہ  پانچ  پیالوں میں سے ملنے والا سفوف  سمندری نمک ہے۔ گھرکے کچن  سے ملنے والا نمک پیالوں سے ملنے والے نمک سے مختلف ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  سمندری نمک بدبو کو کم کرنے  اور کیڑے بھگانے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کے احتجاج کی ناکامی واضح ہو چکی ہے، جو آغاز سے پہلے ہی ایک فلاپ شو بن چکا ہے۔ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت، پارٹی کارکنان اور خود ان کے قریبی رشتہ دار بھی اس احتجاج سے لاتعلق ہیں۔ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔ بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے۔ سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ جب مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے تو انقلاب کیسے آنا تھا؟ علیمہ باجی پہلے ہی اس احتجاج کی ناکامی کی پیش گوئی کر چکی ہیں اور پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی...
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید رضوان حیدر کاظمی، مولانا سید شاکر حسین نقوی، سید عرفان نقوی اور سید شاکر حسین کاظمی نے کہا کہ عزاداری سید الشہدا اور زیارت کربلا ہماری مذہبی شناخت کا حصہ ہے، جسے محدود یا بند کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح علی پور میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اپیل پر زائرین امام حسین علیہ السلام کے زمینی راستے پر جانے پر پابندی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خدشات کو جواز بنا کر زائرین پر عائد کی گئی اس پابندی کو ملت جعفریہ نے ناقابلِ قبول قرار دیا۔ریلی جتوئی چوک سے شروع ہو کر جنرل بس اسٹینڈ تک...
    وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کامن ویلتھ سیکرٹیریٹ اور برٹش اسپورٹس فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد پاکستان میں قومی سطح پر اسپورٹس فیڈریشن اور ای ایسپورٹس (الیکٹرانک اسپورٹس) ایکو سسٹم کے قیام کا فیصلہ کرنا تھا۔اس موقع پر ای ایسپورٹس پر برطانیہ میں تربیتی ماڈیولز اور بہترین عالمی تجربات پر بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ پاکستان میں قومی سطح پر ای اسپورٹس فیڈریشن اور ایکو سسٹم کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ تعلیم و تربیت میں ای ایسپورٹس کی شمولیت نوجوانوں کے لیے انقلابی قدم ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ والدین کی شمولیت اور رہنمائی سے ای کھیلوں کو مثبت رخ دینا ممکن ہے، ای اسپورٹس کو...
    سوشل میڈیا پر بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی ان کے باڈی گارڈ شیرا سے شادی کی خبر وائرل ہورہی ہے جس پر اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے بھی تبصرہ کیا ہے۔ حال ہی میں یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے دیرینہ باڈی گارڈ شیرا سے ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ یاسر نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’امید ہے یہ خبر فیک ہو۔‘‘ یاسر حسین کی یہ انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید شروع کر دی۔ کئی صارفین نے اسے غیر ضروری اور نامناسب عمل قرار...
    ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین خطے میں اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائیوں میں اضافے کی مخالفت کرتا ہے اور غزہ کے عوام کی تباہی پر شدید تشویش رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کی اجازت دے، اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی حمایت کو بھی دہرایا۔ ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین خطے میں اسرائیل...
    ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین خطے میں اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائیوں میں اضافے کی مخالفت کرتا ہے اور غزہ کے عوام کی تباہی پر شدید تشویش رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کی اجازت دے، اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی حمایت کو بھی دہرایا۔ ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین خطے میں اسرائیل...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) ہولڈنگ کمپنی کی سال 2024 کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق کمپنی نے منافع میں نمایاں 42.90 فیصد اضافہ حاصل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2023 میں کمپنی کا مجموعی منافع 36.2 ارب روپے تھا جو 2024 میں بڑھ کر 51.74 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئر لائن کے خسارے میں 82 فیصد کمی آئی ہے۔ 2023 میں 87.26 ارب روپے کے خسارے کے مقابلے میں 2024 میں یہ کم ہوکر 15.35 ارب روپے رہ گیا تاہم، آمدنی میں 7.68 فیصد کمی دیکھی گئی جو 2023 کے 259.59 ارب روپے سے کم ہوکر 2024 میں 239.65 ارب روپے رہ گئی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق...
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ اپنی تجارتی ڈیل کیلئے مودی پر دباؤ بنا رہے ہیں اور دیکھنا ہوگا کہ یہ ڈیل کیسی بنتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان-پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی ختم کرنے کے دعووں سے متعلق کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی صاف نہیں کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں، کیونکہ وہ خود بول نہیں پا رہے ہیں۔ وہیں پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی اور ایس جے شنکر کے بیان گول مول ہیں اور انہیں صاف کہنا چاہیئے کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ ہندوستان اور...
    انہوں نے لکھا کہ یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ کس طرح بی جے پی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے مفادات سے سمجھوتہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد کا ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ کے اعلان سے بھارت بھر میں سیاسی گھمسان مچ گیا ہے۔ کانگریس نے مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سوشل میڈیا پر ایک لمبا چوڑا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ٹرمپ نے ٹیرف کے ساتھ ہی بھارت کی دوستی اور روس کا بھی ذکر کیا ہے۔ کانگریس کی طرف سے کئے گئے پوسٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے ہندوستان پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیا، ساتھ...
    پشاور: ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور کے باچاخان ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران جوتوں کے ذریعے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاورکے باچا خان ائیرپورٹ پرتعینات اے ایس ایف کےتربیت یافتہ عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی کے دوران پشاور سےدوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 773 گرام سے زائد آئس برآمد کرلی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اے ایس ایف اسٹاف نے مسافر کے شولڈربیگ کومشکوک قراردیا اور دستی تلاشی کے دوران شولڈربیگ میں موجود جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی آئس ہیروئن برآمد کرلی۔...
    امریکا میں خسرہ  کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو گزشتہ 33 سالوں کا بلند ترین سطح ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں تقریباً 1,300 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ٹیکساس ہے جہاں کل رپورٹ شدہ کیسز کا تقریباً 3 چوتھائی حصہ یعنی 75 فیصد سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پھیپھڑوں کی جان لیوا بیماری کے خلاف ویکسین منظور واضح رہے کہ امریکا میں سن 2000 ہزار میں اس مہلک بیماری کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا تھا۔ کسی بھی بیماری کے ‘خاتمے’ کا مطلب یہ ہے کہ بیماری مسلسل 12 مہینوں تک مقامی طور پر نہیں پھیلی ہو۔ اگرچہ...
    جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والی عالمی نمائش ایکسپو 2025 میں پاکستان کے پویلین نے دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت شناخت کو اجاگر کیا ہے۔ یہ بات پاک جاپان بزنس فورم کے ڈائریکٹر اور پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اعزازی مشیر سید فیروز عالم شاہ نے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ایکسپو 2025 میں پاکستان کے پویلین کو بے حد سراہا جا رہا ہے، جہاں پاکستان کی ثقافت، معیشت اور ٹیکنالوجی کے پہلوؤں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پِنگ سولڈ کا تھیم جو اس پویلین کا مرکزی خیال ہے، دنیا بھر کے لوگوں کے لیے نہ صرف دلچسپی کا باعث بنا ہے بلکہ اس کے ذریعے پہلی بار دنیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ڈویلپمنٹ آف انویسٹمنٹ پورٹ فولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔(جاری ہے) نائب وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزراء پاور، اقتصادی امور اور پٹرولیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، چیئرمین ایس ای سی پی، پاور، پٹرولیم، خزانہ، بی او آئی کے وفاقی سیکرٹریز اور اہم وزارتوں، ڈویژنوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر سرمایہ کاری کی مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی بھی...
    پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی، بھتیجے پاکستان نہیں آرہے،عظمی بخاری کا علیمہ خان پر طنز WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے علیمہ خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہیکہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی اور بھتیجے پاکستان نہیں آرہے۔ایک بیان میں عظمی بخاری نے تحریک انصاف کے احتجاج کو فلاپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان نے 5 اگست کے احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے، پی ٹی آئی کا 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا ہے۔انہوں نے علیمہ خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی اور بھتیجے پاکستان نہیں آرہے، پی ٹی آئی...
    چین نے اس بات پر زود دیا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد اور پائیدار حل 2 ریاستی فارمولے پر عمل درآمد ہے، اس مقصد کے لیے چین فلسطینی عوام کی آزاد ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کردیا بدھ کے روز بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا کہ چین غزہ میں جاری صورتحال پر گہری تشویش رکھتا ہے اور اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائیوں میں اضافے کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں...
    سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی پارلیمنٹ میں "آپریشن سندور" سے متعلق بھارتی راہنماؤں کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز دعوؤں کو مکمل مسترد کرتا ہے۔ یہ بیانات حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور جارحیت کو جواز فراہم کرنے کی خطرناک کوشیش کے عکاس ہیں۔  ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی پارلیمنٹ میں "آپریشن سندور" پر ہونے والی بحث سے متعلق میڈیا سوالات پر جواب دیا، کہا کہ یہ بیانات عوامی مقبولیت حاصل کرنے کی خطرناک روش کی عکاسی کرتے ہیں۔ دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے بلاتصدیق شواہد یا قابلِ اعتبار تحقیقات کے پاکستان پر حملہ کیا۔ شفقت علی خان نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی...
    دبئی( ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ گیونگ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں سخاوت میں 101 ممالک میں سے 17ویں نمبر آگیا ہے۔  ورلڈ گیونگ رپورٹ 2025 سخاوت کے 3 اہم اشاریوں کی بنیاد پر ممالک کی درجہ بندی کرتی ہے جس میں اجنبی کی مدد کرنا، رقم عطیہ کرنا اور رضاکارانہ وقت دینا شامل ہے۔پاکستان نے انفرادی عطیات میں نمایاں پیشرفت کے ساتھ تینوں میں قابل ذکر کارکردگی دکھائی ہے جہاں عالمی تناظر میں عطیہ کی جانے والی آمدنی کے تناسب کے لحاظ سے اس کا نمبر 17واں ہے۔ خلیج ٹائمز پر شائع رپورٹ کے مطابق Pakistan Centre for Philanthropy  کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شازیہ مقصود امجد کا کہنا ہے یہ پاکستان کے لئے جشن کا لمحہ ہے...
    غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند وزن برقرار رکھنے اور بے وقت کی بھوک پر قابو پانے کے لیے کچھ غذائیں بطور ’سپرفوڈز‘ مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ یہ غذائیں نہ صرف جسم کو ضروری غذائیت فراہم کرتی ہیں بلکہ میٹابولزم کو بہتر بنا کر چربی گھٹانے میں بھی معاون ہوتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 5 غذائیں جو گردوں کو خرابی سے محفوظ رکھتی ہیں سپرفوڈز ایسی غذائیں ہیں جو قدرتی طور پر فائبر، وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر مفید اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں اور مستقل بنیاد پر استعمال کرنے سے موٹاپے اور دیگر دائمی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق درج ذیل سپرفوڈز وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بیریز اسٹرابیری، راسپبیری اور بلیوبیری...
    اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سرکاری فنڈز کے شفاف استعمال اور کارکردگی کی بنیاد پر اسپورٹس فیڈریشنز کی مالی معاونت کیلئے "اسپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز 2025" نافذ کردیے۔ ریگولیشنز کے تحت فنڈز کے حصول کیلئے سالانہ کارکردگی رپورٹ، ایکشن پلان اور بجٹ تخمینہ کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ فنڈز صرف منظور شدہ کھلاڑیوں اور آفیشلز پر خرچ کیے جا سکیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ محمد یاسر پیرزادہ کی منظوری سے جاری ہونے والے ان ریگولیشنز کے مطابق پی ایس بی کسی بھی وقت مالیاتی معائنہ یا آڈٹ کا مجاز ہوگا جبکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے بھی گرانٹس اِن ایڈ کا آڈٹ کروایا جا سکے گا۔ اداروں کو اپنے تمام بینک اکاؤنٹس دو مجاز دستخط کنندگان کے ذریعے چلانے...
    پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی نے مالی سال دوہزار انیس۔۔بیس اور دوہزار بیس۔اکیس کےلئے ایک سو پچاسی ارب روپے کا بجٹ وفاقی حکومت سے منظور کرائے بغیر خرچ کیا۔یہ عمل قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس کنوینئر معین عامر پیرزادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت میری ٹائم افیئرز سے متعلق سنگین آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری میری ٹائم افیئرز نے کہا کہ اب قواعد میں ترمیم ہو چکی ہے اور بجٹ وفاقی حکومت سے منظور کیا جاتا ہے، اب تمام بجٹ ضوابط کے مطابق منظور ہو رہے ہیں اور تنظیم کی کارکردگی بھی تسلی بخش ہے۔ تاہم کمیٹی کے کنوینئر معین...
    کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے نوجوان بلے باز صاحبزادہ فرحان اور حسن نواز نے بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگز میں نمایاں ترقی حاصل کی۔ صاحبزادہ فرحان نے بیٹرز کی رینکنگ میں 69 درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 100 میں جگہ بنالی اور اب وہ 97 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، ان کے پوائنٹس کی تعداد 389 ہے۔ مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز نے بھی 14 درجے ترقی کی اور اب وہ 500 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ ملر...
    —فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی، بھتیجے پاکستان نہیں آرہے۔لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نےکہا کہ سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا، مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے تو انقلاب کیسے آئے گا؟ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی 5 اگست کے نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی۔ بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے: شیخ وقاصشیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ‏بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے جب فیصلہ کیا...
     ریلی کے شرکاء نے حکومت سے دہشتگردوں کے قلع قمع کرنے، زائرین کے لیے زمینی راستے کھولنے اور اُنہیں محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا، رہنمائوں نے کہا کہ عین وقت پر جب زائرین کی روانگی ہوتی ہے زمینی راستے کی بندش سے لاکھوں زائرین کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ رہنمائوں نے حکومت سے فی الفور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین تحصیل احمد پور سیال کے زیراہتمام حکومت کی جانب سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ایران و عرق جانے والے زائرین کے لیے زمینی راستے کی بندش کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر کی طرح جھنگ کی تحصیل احمد...
    —فائل فوٹو شکارپور میں انڈس ہائی وے پارکو کے مقام پر پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک کو اغواء کر لیا گیا۔ ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ کچے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، آپریشن میں پولیس کی جانب سے ڈرون کی مدد لی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو شہید پولیس اہلکار اور ایم پی اے غالب ڈومکی پر حملے میں بھی مطلوب تھا۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے  شاہدرہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کر پاسپورٹ آفس انچارج  سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں ندیم بٹ، آکاش شیراز اور غلام رسول پاشا شامل ہیں، ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر پیسے ہتھیاء رہے تھے۔ بیان کے مطابق ملزمان سے پاسپورٹس, ٹوکن، بنک چالان، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ہوئے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    ملک بھر میں میں چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، ایک ماہ قبل چینی کی پرچون میں فی کلو قیمت 140 روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینی کے 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 6 ہزار 200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 200 روپے ہو گئی ہے جبکہ 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے تک بڑھ کر 9 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت نے شوگر ملز مالکان کی قیمتیں نہ بڑھنے کی یقین دہانیوں کے بعد چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی، تاہم اب چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس پر حکومت نے ایکشن لیا ہے، دکانداروں کو چینی 172 روپے فی کلو میں فروخت کرنے...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کا اندیشہ ہے، حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے، پاکستان کی معاشی شرح نمو عالمی معاشی ترقی کی رفتار سے بہتر رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ عالمی معیشت 2025 میں 3 اور 2026 میں 3.1 فیصد سے ترقی کرے گی اور عالمی سطح پرمہنگائی میں کمی اور مالی حالات میں بہتری آرہی ہے۔اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ممکنہ بلند ٹیرف،بڑھتی غیر...
    ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے۔  اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے، سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے، جب مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے تو انقلاب کیسے آنا تھا؟ مودی سرکار کاایک اور نام نہاد فالس فلیگ’’آپریشن مہادیو‘‘ بری طرح بے نقاب     انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ شو ہوگیا، علیمہ...
    (اویس کیانی)پاکستان مسلم لیگ ن کےصدر میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات بھرپورطریقے سے لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواران سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔  میدواران سے کہاگیاہے کہ وہ پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ 180 ایچ ماڈل ٹائون لاہورپر جمع کروا سکتے ہیں۔
    اداکارہ ریا چکرورتی کو سشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں کے خلاف کیس میں عدالت نے نوٹس جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کی ایک میجسٹریٹ عدالت نے اداکارہ ریا چکرورتی کو سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق کیس میں جاری سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا ہے۔ سی بی آئی نے مارچ 2025 میں یہ رپورٹ جمع کروائی تھی، جس میں کیس بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ میجسٹریٹ آر ڈی چاوان نے سماعت کے دوران ہدایت دی کہ "اصل مدعی / متاثرہ شخص کو نوٹس جاری کیا جائے" اور کاروائی کو ملتوی کرتے ہوئے نوٹس کی ترسیل تک مزید سماعت مؤخر کر دی۔ ریا چکرورتی کو 12 اگست تک...
    لاہور: پی آئی اے نے برطانیہ کے تین ایئر پورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن، مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے۔ پی آئی اے نے مسافروں کے کھانوں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا، کیٹرنگ سروسز کمپنیوں کو مانچیسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر 2200 مسافروں کھانا فراہم کرنا ہوگا۔ لندن ایئرپورٹ کے لیے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست، برمنگھم ایئرپورٹ کے...
    کراچی: وفاق سے سندھ حکومت کو گرین لائن بی آر ٹی کی منتقلی کے بعد اس کی یومیہ رائیڈر شپ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گرین لائن کی رائیڈر شپ گزشتہ چھ ماہ میں 52 ہزار سے بڑھ کر 72 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اس حوالے سے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے 15ویں بورڈ اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں سینیئر وزیر کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں گرین لائن بی آر ٹی کی رائیڈرشپ کو روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافروں تک پہنچانے کے لیے جامع اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال...
    بھارت کے حالیہ فوجی آپریشن سندور کی ناکامی اور اس کے نقصانات پر بھارتی لوک سبھا میں مودی حکومت کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ حزبِ اختلاف کے ارکان نے کارروائی کے دوران بھارتی فضائیہ کو پہنچنے والے نقصانات اور اس کی تفصیلات پر شدید سوالات اٹھا دیے۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما اور رکنِ پارلیمان اکھلیش یادیو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بس اتنا جاننا چاہتے ہیں کہ جن طیاروں کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی، وہ آخر کہاں گئے؟ آپریشن سندور میں ہمارے بہترین طیارے کتنے اڑے اور کتنے واپس لوٹے؟ مزید پڑھیں: اگر ایک بھی رافیل نہیں گرا تو مودی 35 طیارے قوم کو دکھائیں، کانگریس کا بھارت سرکار کو چیلنج لوک سبھا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابنیہ کا اجلاس آج ہوگا۔ ملکی معاشی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور مون سون بارشوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کابینہ کو امریکہ کے ساتھ ٹیرف اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کی منظوری لی جائے گی۔
    اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+وقائع نگار) وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ۔ ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، 5 اگست کو ملک بھر سے لوگ احتجاج کیلئے نکلیں گے ، بانی رہا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں، میرے اوپر جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنائے گئے ہیں، ہم ہمیشہ سے اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ میرے خلاف یہ کیس 2016 سے...
     کراچی(کامرس رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کراچی جیسے ملک کے سب سے بڑے شہر میں ایک سرکاری سکول بھی ایسا نہیں جو معیاری تعلیم دے رہا  ہو ، سندھ حکومت کا 631ارب روپے کا تعلیمی بجٹ کا بڑا حصہ کرپشن اور نا اہلی کی نذر ہو جاتا ہے ، تعلیم حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے جسے وہ پوری نہیں کر رہی ہے ، پاکستان میں 2کروڑ 62لاکھ اور سندھ میں 1کروڑ بچے اسکولوں سے باہر اور تعلیم سے محروم ہیں جو ایک اجتماعی المیہ ہے ، جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام ِ تعلیم لانا چاہتی ہے جس میں یکساں نصاب اور ایک معیار غریب اور امیر کے لیے تعلیمی تفریق نہ...
    کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے گزشتہ دو سال کے دوران 60 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کی کسٹمز ڈیوٹی و دیگر ٹیکسوں کی چوری کی نشاندہی کرنے کے بعد 6 ارب 70 کروڑ روپے مالیت کے خطیر ریونیو کی وصولیاں کی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے منگل کو جاری ہونیوالے دو سالہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ذوالفقار چوہدری کی قیادت میں موصولہ خفیہ اطلاعات پر بعد ازکسٹمز کلئیرنس آڈٹ میں درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ اس عرصے میں ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سائوتھ کی جانب سے صرف سولر پینل کی درآمدات میں ایک کھرب 20ارب روپے مالیت کی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ باجوڑ میں بے گناہ اور معصوم شہری شہید ہوئے، یہ ہمارا صوبہ ہے مشاورت کے بغیر ہم پر فیصلے مسلط نہ کیے جائیں۔  صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اور  امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری،  آئی جی پی،  ایڈیشنل چیف اور دیگر متعلقہ حکام کی نے شرکت کی۔  اجلاس میں باجوڑ واقعے کے تناظر میں امن و امان کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلی کو امن وامان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعلی علی امین...
    باصلاحیت اداکارہ زارا نور عباس کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر تعریفوں اور تبصروں کا طوفان امڈ آیا۔ اداکارہ زارا عباس نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ جوائنٹ فیملی سسٹم نہ صرف ہمارے معاشرتی ڈھانچے کا اہم حصہ ہے بلکہ موجودہ دور کی تنہائی اور مسائل کا بہترین حل بھی ہے۔ زارا نور عباس نے پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے بزرگوں کے دور میں خاندان اتنے قریب ہوا کرتے تھے کہ پیدل ایک دوسرے کے گھروں میں جایا جاتا، سب مل کر کھانا کھاتے، بچوں کی پرورش میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے اور زندگی آسان لگتی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں پھر سے اسی نظام کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ "مشترکہ خاندانی...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم میں بڑی اصلاحات کریں اور برآمدی اسکیم میں بینک گارنٹی ختم کردی۔ ایف بی آر حکام کے مطابق برآمدی اسکیم میں بینک گارنٹی کی جگہ انشورنس گارنٹی متعارف کرا دی گئی ہے،کپاس، یارن اور گرے کپڑا اسکیم سے خارج کر دیا گیا ہے اور انشورنس گارنٹی صرف AA++ ریٹنگ والی کمپنی سے قابل قبول ہوگی۔ حکام نے بتایا کہ 10 دن کے اندر جاری بل آف لینڈنگ والے کنسائمنٹس قابل قبول ہوں گے، اسکیم کے تحت 10 فیصد خام مال بغیر منظوری کے درآمد کیا جا سکے گا۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ کمپریسر اسکریپ میں 8 فیصد اور موٹر اسکریپ میں 10 فیصد کاپر...
    لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نشے کے عادی شخص نے گھر والوں اور دوستوں کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر اپنی گردن پر بلیڈ سے کٹ مار لیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں 40 سالہ عمیر جمیل کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ وہ پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوئے ہیں۔  پولیس نے اس واقعے کی تفتیش شروع ہوئی تو سارے ڈرامے کا بھانڈا ہی پھوٹ گیا۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ عمیر جمیل نشے کا عادی تھا اور اپنے بہن بھائیوں سے پیسے مانگتا تھا، جس نے پیسے نہ ملنے پر زخمی عمیر نے اپنے دوست اکبر کے گھر ہربنس پورہ میں بلیڈ سے اپنے گلے پر کٹ...