2025-07-30@22:26:42 GMT
تلاش کی گنتی: 9991

«کے زیر استعمال»:

(نئی خبر)
    لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز جاری ہیں، جس کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات میں اضافہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپروائزری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹا...
    لوئر دیر: خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے مختلف علاقوں میں خودکشی کے دو واقعات پیش آئے ہیں۔ لاسپور میں شادی کے دوسرے دن نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، زار نبی ولد سکندر شاہ ساکن کی 24 جولائی کو شادی ہوئی تھی۔ دوسرے واقعے، چیو پل دنین میں خاتون نے دریا میں چھلانگ لگا دی، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ Tagsپاکستان
    مصر میں 4 ہزار سال پرانے انسان کے ہاتھ کا نشان دریافت ہوا ہے۔ کیمرج یونیورسٹی کے ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مصر کے ایک قدیم مٹی کے ماڈل پر 4,000 سال پرانا مکمل انسانی ہاتھ کا نشان دریافت کیا ہے، جسے ماہرین نے ’نایاب اور پرجوش دریافت‘ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھاری مشینری کے بغیر اہرام مصر کیسے تعمیر ہوئے، معمہ حل ہوگیا برطانیہ کے فٹز ولیم میوزیم کی سینیئر ماہرِ مصریات ڈاکٹر اسٹرڈوک نے بتایا کہ ’ہم نے اس سے قبل تابوتوں یا سجاوٹوں پر گیلی وارنش میں انگلیوں کے نشانات دیکھے ہیں، مگر اس طرح کا مکمل ہاتھ کا نشان دیکھنا ایک نادر واقعہ ہے۔ یہ نشان اس کاریگر کا ہے جس نے مٹی کے سوکھنے سے...
    اقوام متحدہ اگلے ماہ ترکمانستان کے ساحلی شہر آوازا میں ایک تاریخی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے جس کا مقصد خشکی میں گھرے 32 ترقی پذیر ممالک (Landlocked Developing Countries – LDC3) کے گہرے مسائل پر توجہ مرکوز کرنا اور ان کے لیے عالمی نظام کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔ یہ ممالک، جو سمندر تک براہ راست رسائی سے محروم ہیں، عالمی تجارت اور ترقی کے اہم مواقع سے محروم رہ جاتے ہیں جس سے ان کے 57 کروڑ باشندوں کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ خشکی میں گھرے ممالک کتنے ہیں؟ خشکی میں گھرے (لینڈ لاک) ممالک (یعنی وہ ملک جن کے پاس سمندر نہیں ہوتا) میں سے وہ ممالک جنہیں عالمی ادارے ترقی پذیر ممالک...
    راجہ عمر خطاب کے مطابق حکومت نے زعفران پر 2 کروڑ روپے کا انعام رکھا تھا اور اس دہشتگرد کا گزشتہ سال چائینیز پر حملہ کرنے کا بھی ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن میں منگھوپیر کے ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران دہشتگردوں سے شدید مقابلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب نے سول اسپتال کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے ایک کی...
    پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کے مطابق اس سال میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طور پر 91 ہزار 589 طلبا و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 76 ہزار 484 کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 83.5 فیصد رہا۔ پشاور بورڈ کے نتائج کے مطابق 14 ہزار 530 طلبا و طالبات امتحان میں ناکام رہے۔ دوسری جانب نویں جماعت کے امتحانات میں ایک لاکھ 1 ہزار 888 طلبا و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 61 ہزار 753 نے کامیابی حاصل کی۔ نویں جماعت کا کامیابی تناسب غیر معمولی طور پر 98.8 فیصد رہا۔ نتائج کے اعلان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نویں...
    پاک ترک وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی اور انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیل کے جاری مظالم کی شدید مذمت کی اور بھوک، جبری نقل مکانی، اور بے گناہ جانوں کے ضیاع سمیت بڑھتے ہوئے انسانی المیے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے انسانی امداد کی بلارکاوٹ فراہمی، فوری جنگ بندی، اور ایک منصفانہ، پائیدار اور جامع...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس یحییٰ آفریدی نے سبکدوش ہونے والے دونوں جج صاحبان کی عدالتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام معزز ججز نے شرکت کی۔ چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں کہا کہ جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم نے بالخصوص فوجداری مقدمات کے فیصلوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور عدالت کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے 2 ایڈہاک ججز مدت مکمل ہونے پر سبکدوش چیف جسٹس کے مطابق گزشتہ ایک...
    —فائل فوٹو منڈی بہاءالدین کے علاقے سعداللّٰہ پور میں ملزم نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم اپنی ماں، باپ اور بیوی کو قتل کر کے فرار ہو گیا، واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم بیرون ملک ملازمت کرتا ہے، چند روز قبل پاکستان واپس آیا تھا۔ تھرپارکر: 3 ماہ قبل قتل کی گئی لڑکی کے کیس کا ایک اور ملزم گرفتارلڑکی کو اس کے والد اور بھائی نے قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی تھی اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا تھا ملزم کا اپنے اہل خانہ سے زمین کی فروخت اور رقم کے مطالبہ کے تنازع تھا۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات...
    ملک میں بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کے حوالے سے غیرسرکاری تنظیم کی رپورٹ  میں پریشان کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے کل 1956 بچوں کے استحصال کے مقدمات رپورٹ ہوئے جب کہ 2025ء  کے پہلے 6 مہینوں میں 950 بچوں کے جنسی استحصال کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ غیر سرکاری تنظیم ساحل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے جون تک بچوں کے اغوا کے 605 مقدمات درج ہوئے۔ اسی طرح ملک بھر میں 192 بچوں کے لاپتا ہونے کے مقدمات درج کرائے گئے جب کہ اس سال  34 کم عمر بچوں کی شادیوں یا ونی کے مقدمات رپورٹ ہوئے۔ علاوہ ازیں    62 کیسز ایسے رپورٹ ہوئے جن میں نومولود بچوں کو...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس صحتِ عامہ کا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، اور لاکھوں افراد تشخیص میں تاخیر، ناکافی آگاہی اور غیر مؤثر طبی سہولیات کے باعث خاموشی سے اس موذی مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔ صدر نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کی بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور عوامی شعور کی بیداری کے بغیر اس مرض کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک صحت مند اور ہیپاٹائٹس سے پاک پاکستان کے لیے ہمیں اپنی اجتماعی ذمہ داری کا ادراک کرنا ہوگا اور عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان...
    امریکی یورپی ’’ٹیرف یونین‘‘کا دوسرا رخ: عالمگیریت کے زوال کا خمیازہ کون بھرے گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین نے 15 فیصد شرح محصولات پر معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت یورپی یونین پہلے کی نسبت امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرے گی، امریکی فوجی سازوسامان کی خریداری بڑھائے گی اور 150 ارب ڈالر کی امریکی توانائی مصنوعات خریدے گی۔ یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین اور امریکہ دونوں 15 فیصد یکساں شرح محصولات پر متفق ہو گئے ہیں، جس میں گاڑیوں سمیت دیگر تمام اقسام کی اشیا شامل ہوں گی۔ وان...
    سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل آج بطور ایڈہاک جج ایک سالہ مدت مکمل ہونے پر اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ دونوں معزز جج صاحبان نے 29 جولائی 2024 کو بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ میں حلف اٹھایا تھا۔ یہ تقرری اُس وقت کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سفارش پر عمل میں آئی تھی، جنہوں نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دونوں نام پیش کیے۔ مزید پڑھیں: عمران خان نے 9 مئی کیس میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم کی ایڈہاک تقرری کی منظوری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے دی، جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے...
    ویب ڈیسک:وادی چترال کے بونی اور ریشن علاقوں میں بارش اور گلیشیئر پگھلنے سے دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں گلگت، اسکردو، ہنزہ اور شگر کے علاقوں 28 تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے، اس دوران کشمیر میں مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے وادی چترال، بونی اور ریشن کے علاقوں میں ممکنہ بارش اور گلیشرز کے پگھلنے کے باعث دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ بارشوں کے...
    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا کہ اگر مودی بلوچستان میں پیسہ لگا سکتا ہے تو پاکستان کے حکمران بلوچ نوجوانوں پر سرمایہ کاری کیوں نہیں کرتے؟ ہم سوال پوچھنے جا رہے ہیں کہ بلوچستان کو میدانِ جنگ کیوں بنا دیا گیا ہے؟ را کو ختم کس نے کرنا ہے؟ ریاست اپنے شہریوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیوں کر رہی ہے؟ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام بلوچستان کے حقوق کے لیے جاری "حق دو بلوچستان لانگ مارچ" مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی قیادت میں ملتان سے خانیوال روانہ، لانگ مارچ کا پرتپاک استقبال مدرسہ جامعہ العلوم میں کیا گیا، جہاں امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما عوام پاکستان پارٹی  کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  نے لیگی رہنماؤں کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے  کہا کہ ن لیگ کے ایک سینیٹر اور ایم این اے نے مجھ پر الزامات لگائے، مجھ پر لگنے والے الزامات بے بنیاد ہیں،الزامات کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لایا جائے،ان کاکہناتھا کہ مجھے اس پروجیکٹ کے بارے میں علم بھی نہیں تھا، معاملہ 2019کا ہے، میں اس وقت جیل میں تھا۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی 2شوگر ملز ہیں،چینی جان بوجھ کر ایکسپورٹ کرائی گئی، مسئلہ چینی کا نہیں، مصلحت کا ہے،اگر میری غلطی ہے تو اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب...
    پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے اقدامات میں مصروف ہے اور رواں سال کے دوران 48 لاکھ 76 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 73 لاکھ سے زائد چالان کئے گئے،چالانوںکی مد میں 4 ارب 52 کروڑ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے،دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کے چالان کئے گئے ،دھواں چھوڑنے والی 22 ہزار 276 گاڑیاں تھانوں میں بند ہیں۔
    پاکستان سپورٹس بورڈ نے’’ٹرم رولز 2025 ‘‘نافذ کر دیے، فیڈریشنز کے لیے سخت شرائط مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان سپورٹس بورڈ (پی سی بی )نے اسپورٹس فیڈریشنز کے لیے نئے’’ٹرم رولز 2025جاری کر دیے ہیں جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ان رولز میں عہدیداروں کے لیے مدت، عہدوں کی اہلیت، اور عمر کی حد سمیت کئی اہم نکات شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ رولز نیشنل اسپورٹس پالیسی 2005 کے تسلسل میں بنائے گئے ہیں اور چھ شقوں و چوبیس ذیلی شقوں پر مشتمل ہیں۔رولز کے اہم نکات:فیڈریشنز میں صدر کا عہدہ سب سے اعلیٰ تصور ہوگا، چیئرمین، سی ای او یا متبادل عہدے قابل قبول نہیں ہوں گے۔کسی بھی فرد کے...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں ایک ایسی پولیس چوکی بھی موجود ہے جسے رواں سال کے دوران دہشت گردوں نے تقریباً ایک درجن بار نشانہ بنایا۔بنوں شہر کے تھانہ ہوید کی حدود میں واقع مزنگ چوکی سیکیورٹی کے حوالے سے بنوں کی ’فرنٹ لائن‘ سمجھی جاتی ہے۔’مزنگ چوکی‘ کو ناصرف مضبوط کیا گیا ہے بلکہ اسے جدید اسلحہ اور تربیت یافتہ نفری سے بھی لیس کر دیا گیا ہے۔ اس چوکی پر دو روز قبل ہی دہشتگردوں نے کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے بم سے حملہ کیا تھا۔پولیس کے مطابق بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ مزنگ چوکی پر 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں کا یہ دوسرا بم حملہ تھا۔
    ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ اس کانفرنس میں 2 اہم اہداف حاصل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی، پہلا فوری جنگ بندی کو یقینی بنانا، اور دوسرا خوراک، انسانی امداد اور طبی سہولیات کی بلا رکاوٹ فراہمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ شرکت کرے گا، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے نئی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی...
    لاہور: ریلویز پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان پاکستان ریلویز پولیس کے مطابق  ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر محمد اکرام نے 2 خواتین کو شک کی بنیاد پر روکا، جس کے بعد ان کے سامان کی تلاشی لیڈی پولیس اہلکار نے لی اور چیکنگ کے دوران خواتین کے ہینڈ بیگز سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ ملزمہ ثمرین کے بیگ سے 5.5 کلو اور ثوبیہ کے بیگ سے 4.4 کلوگرام چرس نکلی۔ دونوں خواتین کا تعلق بنوں سے ہے اور وہ یہ منشیات بنوں سے بذریعہ بس لاہور لائی تھیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں خواتین چرس کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے کراچی اسمگل کرنے...
    انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے بی جے پی کی زیرقیادت ریاستی حکومتوں میں بنگالی بولنے والے شہریوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک اور مظالم کی تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے اس رپورٹ کو اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مرکزی مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ممتا بینرجی نے کہا کہ ’’ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں وہی بات کہی ہے جو ہم برسوں سے دہرا رہے ہیں۔ بی جے پی حکومتیں صرف بنگالی زبان کی بنیاد پر شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں‘‘۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مظالم مرکزی حکومت کی ہدایات پر منظم انداز میں کیے...
    شنگھائی سے مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے لئے ایک نئے پل کی تعمیر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے شنگھائی میں 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی پر اعلیٰ سطحی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اعلان کیا کہ چینی حکومت نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈبلیو اے آئی سی او) کے قیام کی تجویز پیش کی ہے، جس کا صدر دفتر شنگھائی میں رکھنے کا منصوبہ ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے اور عالمی حکمرانی کے قواعد و ضوابط میں سخت مقابلہ درپیش ہے، اس اقدام نے وسیع تر اسٹریٹجک وژن اور...
    کن پاکستانیوں کےلئے یواےای کے ویزا چھوٹ کی سہولت بحال ہوگئی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:یواےای نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا چھوٹ فعال کر دی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یواےای کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زایدآل نہیان سےگزشتہ دنوں ملاقات ہوئی جس میں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر باہمی ویزہ چھوٹ پر اتفاق ہوا۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تاکہ معاہدے کو مؤثر اور نافذ العمل بنایا جا سکے یہ طے پایا کہ ایم اویو پر دستخط کے 30 دن بعد ویزہ چھوٹ نافذالعمل ہو جائے گی۔ان کا کہنا...
    اسلام آباد:یواےای نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا چھوٹ فعال کر دی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یواےای کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زایدآل نہیان سےگزشتہ دنوں ملاقات ہوئی جس میں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر باہمی ویزہ چھوٹ پر اتفاق ہوا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تاکہ معاہدے کو مؤثر اور نافذ العمل بنایا جا سکے یہ طے پایا کہ ایم اویو پر دستخط کے 30 دن بعد ویزہ چھوٹ نافذالعمل ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر ویزا چھوٹ کی تصدیق کر...
    ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ 2030 تک ایک کروڑ 65 لاکھ افراد کی سکریننگ ہوگی، مثبت کیسز کا حکومت کی جانب سے مفت علاج کیا جائے گا۔   تفصلات  کے مطابق ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس صحت عامہ کا ایک سنگین مسئلہ ہے، ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک مرض سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے   اپنے پیغام میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ لاکھوں افراد بروقت تشخیص نہ...
    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ پاکستان سینیٹر اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیل کے جاری مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ کمیشن کا قیام دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال، بھوک، جبری نقل مکانی اور بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ و پائیدار حل کے لیے عالمی برادری کی متحدہ کوششوں کی فوری...
    چلاس اور بابوسر کے علاقے میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں تاحال 7 افراد لاپتا ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چلاس اور بونجی میں گرمی عروج پر، 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق چلاس میں خیبر نیوز کی اینکرپرسن شبانہ لیاقت، ان کے شوہر لیاقت علی اور 3 بچے شاہراہ بابوسر پر لاپتا ہو گئے ہیں۔ تھک بابوسر کے مقامی رضاکار کو شبانہ لیاقت کا پرس ملا ہے جس میں ان اور ایمل لیاقت کے شناختی کارڈز موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ دیامر کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھرپور انداز...
    اسلام آباد:پاکستان آج اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ شرکت کرے گا، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے نئی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کانفرنس سے قبل ’عرب نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی دہائیوں سے بالکل واضح ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد حل دو ریاستی حل ہے۔ انہوں نے فرانس اور سعودی عرب کی اس پہل کو قابلِ ستائش...
    اسلام ٹائمز: عراق میں اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کیلئے مختلف ممالک سے عاشقان سید الشہداء کربلا معلیٰ کیلئے رخت سفر باندھ رہے ہیں۔ اس عارفانہ و عاشقانہ سفر کیلئے سب بے تاب ہیں۔ ادھر عراق میں سیاسی تبدیلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تفصیلات کیلئے اس ویڈیو کلپ کو ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی عراق میں اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لئے مختلف ممالک سے عاشقان سید الشہداء کربلا معلیٰ کے لیے رخت سفر باندھ رہے ہیں۔ اس عارفانہ و عاشقانہ سفر کے لئے سب بے تاب ہیں۔ ادھر عراق میں سیاسی تبدیلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تفصیلات کے لئے اس ویڈیو کلپ کو ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین...
    اپنے ایک بیان میں عزت الرشق کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور بھوک سے درجنوں بچوں کی موت کی خبروں کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے اہم رہنماء "عزت الرشق" نے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے بیان کی مذمت کی جس میں امریکی صدر نے غزہ میں قحط کے وجود کا انکار کیا۔ جس پر عزت الرشق نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور بھوک سے درجنوں بچوں کی موت کی خبروں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سٹیٹمنٹ، صیہونی وزیراعظم "نیتن یاہو" کے جھوٹے بیانات کی صریح تکرار ہے۔ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان، غاصب صیہونی رژیم کو...
    میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں حماس کے سینئر رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم فضائی امداد کہلانے والی تمسخرانہ کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ نسل کشی کے جرم کو چھپانے کیلئے محض پروپیگنڈہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سینئر رہنماء "خلیل الحیه" نے کہا کہ غزہ کے عوام کی قربانیوں اور مظلومیت کی صدا ہمارے کانوں میں امانت ہے۔ اس لئے ہم کبھی بھی اپنی عوام کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے غزہ کی عوام کی ثابت قدمی کو سراہا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے حریت پسند ایک ایسا بوجھ اٹھا رہے ہیں جسے پہاڑ بھی برداشت نہیں کر سکتے اور عالمی طاقتیں اس کے سامنے بے...
    لاہور: پنجاب حکومت جہاں ایک طرف ہیلتھ سیکٹر پر اربوں روپے خرچ کرنے کے دعوے کر رہی ہے، اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے جا رہی ہے وہی گزشتہ2 سال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے،آگ لگنے، آکسیجن کے ختم ہونے سمیت متعدد واقعات میں پنجاب کے چھوٹے بڑے اسپتالوں میں270سے زائد نوزائیدہ بچے جاں بحق ہو گئے۔ پیدائشی طور پر مختلف مسائل سے دوچار جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے ، سالانہ سیکڑوں میں ہے۔  تفصیلات کے مطابق نوزائیدہ بچوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کیلئے صوبے کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں قائم نرسریز عدم سہولیات کے باعث کھنڈر کا منظر پیش کرتی ہیں جس کے باعث گزشتہ دو سال...
    تہران: ایران میں دہشت گرد تنظیم مجاہدین خلق کے دو ارکان کو ملک میں رہائشی عمارات، تربینی اور سروسز سینٹرز پر دیسی ساختہ بموں سے حملوں کے الزام پر عدالت کے فیصلے کے بعد پھانسی دے دی گئی۔ ایرانی سرکاری خبرایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم مجاہدین خلق کے دو ارکان مہدی حسنی اور بہروز احسانی کو پھانسی دے دی گئی ہے، جو فردین اور بہزاد کے عرف سے مشہور تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں ملزمان پر لانچرز اور ہیڈمیڈ مارٹرز کا استعمال کرتے ہوئے رہائشی علاقوں، انتظامیہ اور سروسز سائٹس، ٹریننگ سینٹرز اور فلاحی تنظیموں پر حملہ کرکے شہریوں کو قتل کرنے کا الزام تھا اور ان کا مقصد معاشرے میں افراتفری...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے اس عالمی دن پر، ہم ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور اپنی عوام کی صحت کے تحفظ کے اپنے عزم کا اعادہ کرنے میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہیں۔ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو عالمی ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں نمایاں ہیں۔ وائرل ہیپاٹائٹس صحت عامہ کے عالمی چیلنجوں میں سے ایک ہے۔  ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام میں کہا کہ ہیپاٹائٹس بی یا سی سے متاثر ہونے والے افراد کی ایک بڑی تعداد غیر تشخیص شدہ اور لا علاج رہتی ہے۔ جب کہ ہیپاٹائٹس معاشرے کے تمام طبقات کے لیے خطرہ ہے، بعض آبادیوں کو زیادہ خطرہ...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے اس عالمی دن پر، ہم ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور اپنی عوام کی صحت کے تحفظ کے اپنے عزم کا اعادہ کرنے میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہیں۔ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو عالمی ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں نمایاں ہیں۔ وائرل ہیپاٹائٹس صحت عامہ کے عالمی چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ ان خیالات کا اظہار  وزیراعظم شہباز شریف نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا، کہا کہ  ہیپاٹائٹس بی یا سی سے متاثر ہونے والے افراد کی ایک بڑی تعداد غیر تشخیص شدہ اور لا علاج رہتی ہے، جبکہ ہیپاٹائٹس معاشرے کے تمام طبقات کے لیے خطرہ ہے،...
    قومی ادارہ صحت کی لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 17 ہو گئی۔ قومی ادارہ صحت نے لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔ خیبر پختونخوا سے 10، سندھ سے 5، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔
    اپنے ایک بیان میں بدر عبدالعاطی کا کہنا تھا کہ غزہ میں داخل ہونے والی 75% امداد مصر کے راستے پہنچی ہے جب کہ ہزاروں ٹرک اب بھی غزہ میں داخلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے وزیر خارجہ "بدر عبدالعاطی" نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات اپنے آخری مراحل میں ہیں۔ متنازعہ موضوعات میں سے زیادہ تر معاملات حل ہو چکے ہیں صرف ایک مسئلہ باقی ہے جس پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مصر، قطر کے تعاون اور امریکی ہم آہنگی کے ساتھ اسرائیلی و فلسطینی فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے، تا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالا جا سکے۔ انہوں نے زور دے...
    —فائل فوٹو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعتِ اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والے لانگ مارچ کے شرکاء کو روکنے اور رکاوٹیں ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو لورالائی، ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ میں روکنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پُرامن ورکرز رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ حکومت جان بوجھ کر لانگ مارچ کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔
    مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس نے ہماری اچھی خدمت کی، بلوچستان پولیس کی بھی 8 رکاوٹیں ہم نے عبور کیں۔  ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ ہم بلوچستان کا مقدمہ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے یہ ہم پنجاب کے لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں۔مولانا ہدایت الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے مسافر بھائیوں کو شہید کیا گیا، ہم نے اسمبلی میں بھی واقعے کی مذمت کی۔
    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان کے کالے قوانین کے تحت کشمیریوں پر ظلم اب ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ کشمیریوں سے زندگی اور شناخت چھینی جا رہی ہے۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کو انصاف کا کوئی موقع دیئے بغیر ان کی چھت تک چھین لی گئی۔ اور حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کے لیے زنجیروں اور بندوقوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہائیوں کی قربانیوں کے باوجود دنیا کشمیریوں کے درد پر خاموش ہے۔ جبکہ ہندوستان نے کشمیریوں کے کاروبار، زمینیں اور دریا تک ہتھیانے شروع کر دیئے ہیں۔ اقوام...
    ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایونٹ یا میچ سے دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت جو ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان کے خلاف شیڈول کے مطابق میدان میں اترے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی سیاستدان پیچ و تاب کیوں کھا رہے ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ڈھاکا میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں بھارتی بورڈ نے گرین سگنل دے دیا تھا، جس کے بعد اب ایشیا کپ یا پاک بھارت میچ سے الگ ہونے...
    لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مصر کے سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ فوری طور پر روکی جائے اور رفح کراسنگ کو کھولا جائے تاکہ انسانی امداد پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں پیدا ہونے والی شدید قحط کی صورتحال پر دنیا بھر میں احتجاج شروع ہو گیا ہے، خاص طور پر یورپی ممالک میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور مصر کے سفارتخانوں کے باہر مظاہرے کیے۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مصر کے سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ فوری طور پر روکی جائے اور...
    دوسرے واقعے میں چیو پل دنین میں خاتون نے دریا میں چھلانگ لگا دی، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے مختلف علاقوں میں خودکشی کے دو واقعات پیش آئے ہیں۔ لاسپور میں شادی کے دوسرے دن نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، زار نبی ولد سکندر شاہ ساکن کی 24 جولائی کو شادی ہوئی تھی۔دوسرے واقعے میں چیو پل دنین میں خاتون نے دریا میں چھلانگ لگا دی، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔
    خیبر پختون خوا کے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے میں کچھ ہائی ویز ایسی ہیں جو خطرناک علاقوں میں ہیں، ایسی ہائی ویز پر طالبان آتے ہیں، ناکا لگانے کی کوشش کرتے ہیں تو پولیس فوری کارروائی کرتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کو ہائی ویز پر آنے سے روکنے کا مستقل حل ٹانک ڈی آئی خان روڈ پر چوکیاں قائم کرنا ہے۔آئی جی کے پی کا کہنا ہے کہ درازندہ اور بلوچستان تک جو روڈ جاتے ہیں ان پر بھی چوکیاں قائم کرنے کی ضرورت ہے، چوکیاں قائم کرنے کے لیے اسکیم منظور ہو گئی، فنڈز ملتے ہی ان کو مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موٹر وے پر ایک سال سے پیٹرولنگ بند تھی،...
    عالمی دباو، اسرائیل کا غزہ کے 3علاقوں میں روز 10گھنٹے کیلئے حملے روکنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز غزہ(سب نیوز)عالمی دبا وپر اسرائیل نے غزہ کے 3 علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے عسکری کارروائیاں روکنے کا اعلان کرتے ہوئے فضائی اور زمینی راستے سے امداد کی فراہمی شروع کرنے کا دعوی کیا ہے۔مصر کے میڈیا کے مطابق مصر اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے امدادی سامان غزہ پہنچایا جا رہا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے ٹرک غزہ بھیجے گئے ہیں یا مزید امداد کب پہنچائی جائے گی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے 3 مخصوص علاقوں میں...
    کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں دھڑ جڑے بچوں کو الگ کرنے کے آپریشن کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز) کنگ سلیمان ریلیف سنٹر کے زیر اہتمام کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں شامی جڑواں بچوں سیلائن اور ایلین عبدالمنیم الشبلی کو الگ کرنے کے پیچیدہ آپریشن کا آغاز۔سعودی پریس ایجنسی کو ایک بیان میں ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ شامی جڑواں بچوں کا خاندان لبنان میں مقیم پناہ گزین ہیں، ان کی ماں تین بچوں سے حاملہ تھی ،جن میں دو جڑی ہوئی لڑکیاں اور ایک صحت مند بچہ شامل تھا ۔ بچوں کی پیدائش 28فروری 2024 کو بیروت میں سیزرین سیکشن کے ذریعے ہوئی تھی، جڑواں بچوں کی عمر اس وقت ایک سال...
    متحدہ عرب امارات اور اسلام آباد کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں یو اے ای نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت باقاعدہ طور پر فعال کردی ہے۔ اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ 24 جون 2025 کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران اس اقدام پر اتفاق ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو...
    اسلام آباد: متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا چھوٹ کی سہولت فعال کردی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظہبی میں 24 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کو ویزا کی چھوٹ پر اتفاق ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے تاکہ ان اقدامات کو فعال کیا جائے اور دستخط شدہ یاد داشت کو اس روز کے 30 دن بعد مؤثر ہو جائے گا۔ نائب وزیراعظم...
    بلند شرح سودکاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں رکاوٹ ہے، زاہد اقبال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر زاہد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ بلند شرح سودملکی معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،ایس ایم تنویر کی قیادت میں ملک بھر کی بزنس کمیونٹی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرحِ سود سنگل ڈیجٹ5اور 6 فیصدتک لانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی اعداد وشمار کے مطابق مہنگائی کی شرح اس وقت تقریبا 4 اعشاریہ5 کی کم...
    انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شہریوں نے برتن بجا کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف انوکھا احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”غزہ جل رہا ہے“ اور ”فوری جنگ بندی کرو“ جیسے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے حکومت کی پالیسیوں اور غزہ پر مسلسل حملوں کو ظلم قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ اسرائیل کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا اور ساتھ ہی ’بھوک کو ہتھیار بنانا جنگی جرم‘، ’غزہ...
    ملک میں پولیو کے 3نئے کیسزرپورٹ ، رواں سال تعداد 17ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک میں پولیو کے 3نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 17 ہو گئی۔دو پولیو کیسز خیبر پختونخوااور ایک پولیو کیس سندھ سے سامنے آیا، قومی ادارہ صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تینوں نئے پولیو کیسز کی تصدیق کردی۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت یوسی تختی خیل کی 15 ماہ کی بچی اور شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میر علی تھری کی 6 ماہ کی بچی بھی پولیو سے متاثر ہوگئی۔ سندھ میں ضلع عمرکوٹ یوسی چجرو کا5سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوگیا۔ خیبر پختونخوا...
    سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب فرانس کے اشتراک سے اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک میں اس ہفتے منعقد ہونے والی اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کی قیادت کرے گا، جس کا مقصد مسئلہ فلسطین کا پُرامن حل اور دو ریاستی حل کے عملی نفاذ کو ممکن بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا سعودی عرب کی جانب سے خیرمقدم انہوں نے سعودی پریس ایجنسی کو اپنے بیان میں بتایا کہ مملکت کی جانب سے اس کانفرنس کی قیادت مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اس کے مستقل اصولی مؤقف اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کے تسلسل کا...
    دو مختلف فٹبال گراؤنڈ میں آل پاکستان سی ایم گولڈ کپ کے میچ کے بعد فائرنگ سے مجموعی طور پر دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ہی دن میں دو مختلف فٹبال گراؤنڈ میں آل پاکستان سی ایم گولڈ کپ کے میچ کے بعد فائرنگ سے مجموعی طور پر دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک فٹبال گراؤنڈ میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین بھی موجود تھے، جنہیں خوش قسمتی سے کچھ نہیں ہوا۔ تاہم سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ کوئٹہ ریلوے گراؤنڈ میں پیش آیا۔ جہاں افغان کلب چمن اور پاکستان پولیس کے درمیان فٹبال میچ جاری تھی۔ اس دوران ریفری...
    فرخ خان کا نائجیرین ہائی کمیشن کا دورہ، سابق صدر محمد بوہاری کے انتقال پر تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کی سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے سابق نائجیرین صدر محمد بوہاری کے انتقال پر اظہارِ افسوس کے لیے نائجیرین ہائی کمیشن اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نائجیرین ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری مسٹر سعد وُنٹی عبداللہی، ناظم الامور مسٹر یاشوع محمد اور دیگر افسران موجود تھے۔فرخ خان نے نائجیریا کے عوام اور حکومت سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم صدر کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ محمد بوہاری نائجیریا کے ایک باوقار...
    اسلام ٹائمز: یوم حسینؑ کی صدارت شیح الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ علامہ شہنشاہ نقوی، مولانا سید احمد اقبال رضوی، علامہ منظر الحق تھانوی، مولانا عباس وزیری، خانم شازیہ امام و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ گزشتہ دنوں شہر قائد کی معروف درسگاہ جامعہ کراچی میں دفتر مشیر امور طلبہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان یوم حسینؑ کا انعقاد پارکنگ گراؤنڈ نزد آرٹس لابی میں کیا گیا، سالانہ یوم حسینؑ میں اساتذہ، اسٹاف سمیت طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یوم حسینؑ کی صدارت شیح الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ شرکاء یوم حسینؑ سے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی،...
    کراچی: عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا چوتھا لیگ میچ پیر کو پورٹوریکو کے خلاف کھیلے گا۔ قومی جونئیر ٹیم اپنے تینوں میچز جیت کر پہلے ہی پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے، ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپئن شپ میں قومی جونیر ٹیم کوئی گیم ہارے بغیر فتوحات سمیٹ کر 6 پوائنٹس کے ساتھ  پول اے میں سر فہرست ہے۔ اس پول سے ارجنٹائن، ازبکستان اور بیلجیئم نے بھی اگلے رونڈ میں قدم رکھ دیا، پاکستان نے پول میچز میں بیلجیم، میزبان ازبکستان اور ترکیہ کو شکست دی تھی،پاکستان اپنا 5 واں میچ منگل کو ارجنٹائن سے کھیلے گا، ٹاپ 16 ٹیموں کا ناک آؤٹ راؤنڈ 30 جولائی سے شروع...
    ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلو چستان انعام الحق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو  وائرس کی موجودگی کی شرح تیزی سے کم ہو  رہی ہے۔انعام الحق کے مطابق صوبے میں پولیو وائرس کی شرح کم ہو رہی ہے، ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی شرح 98 سےکم ہو کر 17فیصد رہ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال 23 میں سے 4 علاقوں کے پانی کے نمونوں میں پولیو  وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تاہم پو لیو کاکوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔انعام الحق کے مطابق پو لیو کے تدارک کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز تحسین کے مستحق ہیں جبکہ پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے غذائی قلت کا شکاربچوں کیلئے...
    چین کا تائیوان کے عوامی نمائندوں کی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں گومن دانگ پارٹی کی کامیابی پر رد عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے 27 تاریخ کو تائیوان کے عوامی نمائندوں کی ” دی گریٹ ریکال ” یعنی نام نہاد “ایک عظیم برخاست” کے لئے ووٹنگ کی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے نتائج کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے صورتحال کا نوٹس لیا ہے کہ گو من دانگ پارٹی نے تمام 24 نشستوں کا دفاع کامیابی کے ساتھ کیا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے...
    چین اور اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاء و بحرالکاہل کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” پر تعاون کی دستاویز کی تجدید WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ اور ایشیا و بحر الکاہل کے لئے اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن نے شنگھائی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور پائیدار ترقی کے لئے 2030 کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت کی تجدید کی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق یادداشت میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا اور تجویز دی گئی کہ دونوں فریق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے،...
    ملائیشیا میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ، وزیراعظم انور ابراہیم کے استعفے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز کوالالمپور(آئی پی ایس) ملائیشیا کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم انور ابراہیم کے خلاف احتجاجی مارچ کیا، جس میں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ بڑھتی ہوئی قیمتوں، نئے ٹیکسوں، سبسڈی میں تبدیلی، اور انتخابی وعدوں پر عمل نہ ہونے کے خلاف تھا۔ پولیس کے مطابق تقریباً 18 ہزار مظاہرین نے مارچ میں شرکت کی، جو شہر کے مرکز سے ہوتے ہوئے آزادی اسکوائر تک پہنچے جہاں حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نے عوام سے خطاب کیا۔ مظاہرین نے “انور استعفیٰ دو” کے نعرے لگائے، جبکہ نوجوان طلبہ سمیت کئی طبقے حکومت کی معاشی...
    امریکہ میں پاکستانیوں سے خطاب میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ امریکا سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ سے دوستانہ ماحول میں ملاقات ہوئی، دو طرفہ، علاقائی اور عالمی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ دورہ امریکا کے دوران نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، حکومت 3سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہترئی لائی، جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی۔  نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ تمام عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں،...
    عالمی دباؤ کارگر، اسرائیل کا غزہ کے 3 علاقوں میں حملے روکنے کا اعلان، امداد کی فراہمی کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس)غزہ میں بھوک کے باعث انسانی بحران سنگین ہونے کے بعد پڑنے والے عالمی دباؤ کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے، اسرائیل نے غزہ کے 3 علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے عسکری کارروائیاں روکنے کا اعلان کرتے ہوئے فضائی اور زمینی راستے سے امداد کی فراہمی شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے 3 مخصوص علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر عسکری کارروائیاں عارضی طور پر روک دے گی، یہ اعلان اس وقت...
    شنگھائی: چین نے مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک بین الاقوامی تنظیم قائم کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں ممالک برابر کا فائدہ اٹھا سکیں۔ چینی وزیراعظم لی چیانگ نے شنگھائی میں منعقدہ عالمی AI کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں AI ٹیکنالوجی کا کنٹرول صرف چند ممالک یا کمپنیوں تک محدود ہوتا جا رہا ہے، جس سے عدم مساوات کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ لی نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ AI تمام انسانوں کے لیے کھلا ہو، اور دنیا کے کم ترقی یافتہ خطوں جیسے گلوبل ساؤتھ کو بھی اس میں مساوی شراکت ملے۔ ان کے مطابق چین اپنے...
    کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس نشست کے دوران شرکا کو بلوچستان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکا نے کور کمانڈر بلوچستان سے سوالات کیے اور کور کمانڈر بلوچستان نے تمام سوالات کے مدلل اور تفصیلی جوابات دیے، شرکا نے کور کمانڈر بلوچستان کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔  
     کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کا کہنا تھا کہ کربلا ہمیں حریت و مقاومت کا درس دیتی ہے، کربلا ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ حالات ہم پر جتنے بھی دشوار ہوجائیں ہمیں تب بھی ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی ہے، غزہ کے موجودہ حالات اور ان کی مزاحمت امام حسین کے کربلا کے درس کے بغیر ممکن نہ تھی، آج مسلمانوں کو چاہیے کہ غزہ کے معاملے میں حسینی کردار ادا کریں۔  اسلام ٹائمز۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرانتظام سالانہ 53 واں امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے عالمی شہرت یافتہ حجتہ السلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا، کانفرنس میں...
    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں، صورتحال نے پاک بھارت تنازع یاد دلادیا، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ کے دوران پاک بھارت جنگ بندی پھر یاد آگئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ٹرتھ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’میں نے ابھی کمبوڈیا کے وزیراعظم سے تھائی لینڈ کے ساتھ جنگ روکنے کے حوالے سے بات کی ہے اب میں تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم کو فون کر رہا ہوں تاکہ اسی طرح جنگ بندی اور اس جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر سکوں‘۔ انہوں نے کہاکہ ’اتفاق سے اس...
    نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلباء نے چھٹے کیبو روبوٹ پروگرامنگ چیلنج 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)، ملک میں خلائی ترقی کے فروغ کے لیے ایک کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ خلائی تعلیم، آگاہی اور بین الاقوامی تعاون کے سلسلے میں سپارکو کی کوششوں کے ذریعے تعلیمی اداروں اور نوجوانوں کو عالمی پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل ہوتی ہے تاکہ وہ خلائی شعبے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ اسی سلسلے میں، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلباء نے چھٹے کیبو روبوٹ پروگرامنگ چیلنج (Kibo-RPC) 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔...
    غزہ: اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں پیدا ہونے والی شدید قحط کی صورتحال پر دنیا بھر میں احتجاج شروع ہو گیا ہے، خاص طور پر یورپی ممالک میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور مصر کے سفارتخانوں کے باہر مظاہرے کیے۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مصر کے سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ فوری طور پر روکی جائے اور رفح کراسنگ کو کھولا جائے تاکہ انسانی امداد پہنچ سکے۔ یورپ کے کئی شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں مصری سفارتخانے کے داخلی دروازے پر سرخ رنگ کا اسپرے کیا گیا۔         View this post...
    ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز سامنے آگئے۔قومی ادارہ صحت نے لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق لکی مروت میں 15 ماہ کی بچی جبکہ شمالی وزیرستان میں 6 ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے، سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں بھی 5 سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تین نئے کیز رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔اب تک خیبر پختونخوا سے 10، سندھ سے 5، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو ایک ناقابل علاج...
    مصری صدر سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں امانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ ہم یہ قبول نہیں کر سکتے کہ بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ بھوک سے مریں۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر "امانوئل میکرون" نے اپنے تُرک ہم منصب "رجب طیب اردگان" اور مصری صدر "عبد الفتاح السیسی" سے ٹیلیفونک بات کی۔ جس میں انہوں نے آئندہ ہفتے نیویارک میں فلسطین-اسرائیل تنازعہ کے حل کے لئے دو ریاستی فارمولا کے سلوگن کے ساتھ منعقد ہونے والی کانفرنس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ فرانسوی صدر نے رجب طیب اردگان کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی امن و سلامتی...
    ضلع شرقی سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ خاتون ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہو گئی ہیں، جو رواں سال کراچی میں ڈینگی سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چلاس میں ڈینگی کے وار: 500 افراد شکار، 2 جاں بحق محکمہ صحت کے مطابق اب تک سندھ بھر میں ڈینگی کے 345 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں کی معمولی سی غفلت بھی مچھر کی افزائش کا سبب بن سکتی ہے۔  پھینکی گئی بوتلیں اور پانی جمع کرنے والا کوڑا کرکٹ مچھروں کے لاروا کی افزائش کے لیے موزوں ترین جگہیں ہیں۔ ڈینگی کے ساتھ ساتھ ملیریا اور چکن گونیا بھی مچھر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پھیل رہے ہیں۔...
    اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جعلی مقابلوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا بھارتی حکومت کی حکمت عملی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور سینئر کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور جعلی مقابلے میں 21سالہ محمد پرویز کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کا خون بہا کر علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی کھلاڑی ہو یا ڈاکٹر یا کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھنے والا کشمیری، ہر ایک کو بھارتی مظالم...
    امانوئل میکرون سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں شام پر قابض گروہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتوں، خاص طور پر اسرائیل کیجانب سے اس صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھانے یا شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوئی بھی کوشش قطعاً قبول نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر "امانوئل میکرون" اور شام پر قابض گروہ کے سربراہ "احمد الشرع" المعروف "ابو محمد الجولانی" کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ جس میں شام کی تازہ ترین صورت حال، ملک میں استحکام اور مسائل کے سیاسی حل کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی مسائل بھی اس گفتگو کا حصہ رہے۔ اس موقع پر امانوئل میکرون نے کہا کہ پیرس، دمشق کی وحدت، خودمختاری...
    لاہور: مشہور نابینا بلغاروی نجومی بابا ونگا نے پیش گوئی کی تھی کہ 2025ء میں ایک بڑے اسپورٹس ایونٹ میں انسان اور خلائی مخلوق کا ٹکرائو ہو گا۔ سال رواں آدھا گزر چکا ہے مگر آمدہ مہینوں میں کئی عالمی سپورٹس ایونٹس انجام پائیں گے۔ جدید نجومیوں نے کہا  ہے کہ امریکی جیمز خلائی دوربین سرگرمی سے کائنات میں زندگی تلاش کر رہی ہے لہذا عین ممکن ہے اسی سال کسی سیّارے میں کوئی زندہ مخلوق مل جائے یا ہماری سول و ملٹری تنصیبات سے خارج ہوتے برقی سگنل پکڑ کر خود زمین پر آ پہنچے۔
    اسلام آباد: حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قائم پاور پلانٹس کے بقایاجات کو رواں مالی سال کے اختتام تک 423 ارب روپے تک محدودکر دیا ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں صرف 22 ارب روپے یا 5.5 فیصد اضافہ ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سال 2025 کے اختتام تک پاکستانی حکومت کی جانب سے چینی بجلی گھروں کو مجموعی طور پر 5.1 کھرب روپے کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں، جو کہ کل واجب الادارقم کا 92.3 فیصد بنتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اصل واجب الادا رقم 300 ارب روپے سے کم ہے جبکہ باقی رقم ادائیگیوں میں تاخیر پر لگنے والے سودکی مد میں ہے، حکومت...
    سماجی کارکن، گلوکار اور زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے سوات کے مدرسے میں استاد کے تشدد سے جاں بحق طالبعلم فرحان کو انصاف دلانے میدان میں آگئے۔ ویڈیو پیغام میں شہزاد رائے نے کہا کہ سیکشن 89 کا قانون جو طالبعلموں پر اساتذہ کے تشدد کو جواز فراہم کرتا تھا وہ 2019 میں ختم ہوچکا۔ مدرسے میں تشدد سے فرحان کی جان لینے والے بچ نہیں سکتے۔ شہزاد رائے نے کہا کہ طالبعلموں پر تشدد قانوناً جرم ہے، طلبہ خاموش رہنے کے بجائے شکایات کریں۔ چند روز قبل سوات کے علاقے خوازہ خیلہ کے مدرسے میں استاد کے وحشیانہ تشدد سے14 سالہ فرحان جاں بحق ہوگیا تھا۔ قاتل گرفتار اور قانونی کارروائی آگے بڑھ رہی ہے۔
    ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین ساشا بیرن کوہن نے باڈی ٹرانسفارمیشن کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا۔ ساشا نے مارول کی سیریز آئرن ہارٹ میں ولن "میفسٹو” کا کردار ادا کر کے مارول سنیما یونیورس میں قدم رکھ دیا ہے۔ سیریز کے سیزن فائنل میں ان کا کردار نمایاں رہا اور ساشا کی جسمانی تبدیلی بھی خاص توجہ کا مرکز بنی۔ برطانوی میگزین کے کور پر آنے والی تصویر میں اداکار کو غیرمعمولی طور پر فٹ اور ٹرانسفورمڈ دیکھا جاسکتا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹس میں ساشا بیرن کوہن نے واضح کیا ہے کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) سے نہیں بنائی گئیں بلکہ ان کی حقیقی محنت کا نتیجہ ہیں۔ A post shared by Men’s...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ حکومت پاکستان غزہ جنگ بندی اور مظلوم عوام کو امداد کی فراہمی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی امداد کی ترسیل کی بندش اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی غذائی قلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے غزہ میں دن بدن بڑھتے انسانیت سوز صہیونی مظالم کی بھی بھرپور مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینوں پر  جاری اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔  وزیرِ اعظم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی امداد کی ترسیل کی بندش اور اسکے نتیجے میں پیدا ہونے والی غذائی قلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ساتھ ہی غزہ میں دن بہ دن بڑھتے انسانیت سوز صہیونی مظالم کی بھی بھرپور مزمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد کی بندش کو ختم کرنے اور بھوک سے سسکتے  بچوں اور خواتین سمیت فسلطینی بہن بھائیوں تک اشیاءِ خوردونوش کی ترسیل...
    عالمی جونیئر چیمپئن مصر کے محمد ذکریا ہم وطن ماروان اسل کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ مصرہی کی امینہ عرفی نے اپنی ہم وطن نادیہ الہمامی کو مات دے کرمسلسل چوتھی مرتبہ عالمی ویمن جونیئر ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق  مصر کے شہرنیوقاہرہ میں منعقدہ عالمی انڈر 19 چیمپئن شپ میں میزبان کھلاڑیوں کے درمیان مینز اور ویمن کے فائنل یکطرفہ ثابت ہوئے۔ مینز ایونٹ میں 17 سالہ عالمی نمبر14 محمد ذکریا نے کسی دقت کے بغیر سیڈ 3 ماروان کو ہرادیا۔ ذکریا نے 5-11، 3-11 اور4-11 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب 18 سالہ عالمی نمبر5امینہ عارفی نے بھی سیڈ3 نادین کے خلاف ویمن ایونٹ کے فائنل میں 7۔11، 5-11 اور 5-11 کی آسان فتح پائی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں  امریکا، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری وفود نے شرکت  کی  کانفرنس کا عنوان ’’ رابطوں کو مضبوط اور امن کو یقینی بنانا‘‘  رکھا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے مہمان عسکری وفود کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ  پیچیدہ خطرات کے اس دور میں فوجی تعاون اور اسٹریٹجک مکالمہ ناگزیر ہے۔کانفرنس میں وسط اور جنوبی ایشیا کے اسٹریٹجک حالات پر جامع بات چیت  کی گئی ، سیکیورٹی تعاون، تربیتی اقدامات اور انسداد دہشتگردی کیلئے بہترین حکمت عملی کے تبادلےپر زور دیا گیا ، مشترکہ تربیت، انسداد دہشتگردی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جولائی 2025ء) ایرانی سفارتکاروں کے مطابق جمعے کے روز یورپی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاملات پر''کھلے اور تفصیلی‘‘ مذاکرات ہوئے۔ یورپی ممالک کی کوشش ہے کہ تہران کے ساتھ یورنیم کی افزودگی اور اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کے ساتھ مزید تعاون سے متعلق پیش رفت ہو۔ یورپی طاقتیںمتنبہ کر چکی ہیں کہ اگر ایران کسی معاہدے تک نہیں پہنچتا تو اس کے خلاف سخت پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں۔ مذاکرات کا یہ تازہ دور استنبول میں ہوا۔ گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی فوجی اور جوہری اہداف پر حملوں اور امریکی بمبار طیاروں کے تین اہم ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد یہ پہلے جوہری مذاکرات تھے۔...
    ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے توانائی کے قابلِ تجدید اور صاف ذرائعوں کی تلاش اور استعمال دنیا بھر میں جاری ہے تاہم اب لگتا ہے کہ اس دوڑ میں چین امریکا پر بازی لے گیا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایک سال کے دوران اتنے بڑے پیمانے پر ہوا اور شمسی توانائی نصب کی ہے جتنی اس وقت امریکا میں مجموعی طور پر نصب ہے۔ یہ انکشاف ‘گلوبل انرجی مانیٹر’ کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس کے مطابق چین اس وقت 510 گیگاواٹ کی اضافی قابلِ تجدید توانائی تعمیر کر رہا ہے جو 1,400 گیگاواٹ کے موجودہ نظام میں شامل ہوگی۔ یہ امریکا کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہے۔ یہ بھی...
    بدین میں دادا نے مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں پوتی کوقتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ بدین کے تھانہ ترائی کی حدود میں واقع گاؤں آدم ابڑو میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کو چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بدین منتقل کردیا گیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔  
    وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دے دی۔ایف بی آر کے جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا صرف ڈیجیٹلائیزیشن نہیں، نئے نظام کو تقویت دینے کیلئے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنایا جائے۔انہوں نے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے لیے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خام مال کی تیاری و درآمد اور صارف کی خریداری تک ڈیٹا کو ایک ہی سسٹم سے منسلک کیا جائے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا نظام اتنا مؤثر ہو کہ پوری ویلیو چین کی براہ راست ڈیجیٹل نگرانی کی جا سکے۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ ن لیگ میں بھی کسی بڑے کھلاڑی کو بھی میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے، دونوں پارٹیاں حتمی اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد کرینگی۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی نشست این اے 129 خالی ہوگئی، جس پر ضمنی الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گی۔سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ فیصلہ کیا...
    یہ عجیب وغریب واقعہ امریکی ریاست وسکونسن میں پیش آیا جہاں ایک 60 سال سے لاپتہ رہنے والی خاتون آڈری بیکبرگ کو ڈھونڈ نکالا گیا۔ تاہم انہوں نے اپنی شناخت اور مقام راز میں رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ آڈری بیکبرگ 1962 میں ریڈزبرگ، وسکونسن سے 20 سال کی عمر میں گھر سے نکلی تھیں اور غائب ہو گئیں تھیں۔  مبینہ طور پر زبردستی شادی اور گھریلو تشدد کی وجہ سے انہوں نے خود فیصلہ کیا کہ وہ گھر چھوڑ دیں؛ پولیس میں ان کی ضرب و تشدد کی شکایات درج تھیں۔ جنوری 2025 میں تفتیش کار آئزک ہینسن نے کیس کو دوبارہ کھولا، دستاویزات ڈیجیٹل کیں اور متعلقہ افراد سے انٹرویو کیا۔ انہوں نے Ancestry.com سے حاصل خاندانی ڈیٹا کے ذریعے ممکنہ پتے کی شناخت کی۔...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) سابق گورنر سندھ وروح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے میڈیا سیل ایم پی پی کے نعیم اصطفے خان کی بہن جو مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شدید علیل ہیں دعائے صحت کرتے ہوئے انکی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔ اللہ تعالی انکی عمر دراز فرمائے اور وہ جلد صحت یاب ہوکر اہل خانہ کے ہمراہ اپنی صحت مندانہ زندگی گزاریں ۔(جاری ہے) آمین، اراکین و انچارچ مرکزی کمیٹی نہال احمد صدیقی ، فاروق ملک ، ارشد صدیقی ، ریحان خان ، سیف یار خان ، محمد پناہ پنہیار ، میڈیا سیل کے انچارج رضوان احمد فکری نے...
    چترال میں گزشتہ 2 دنوں کے دوران خودکشی کے 4 واقعات پیش آئے ہیں جن میں 3 خواتین اور ایک مرد جان سے گئے۔ جمعے کے روز اپر چترال اور لوئر چترال میں خودکشی کے 2 واقعات پیش آئے۔ پہلا واقعہ لوئر چترال میں چیو پل پر پیش آیا جہاں ایک نو عمر لڑکی نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق لڑکی کو انہوں نے اپنے دکان کے سامنے کھانے کی چیز خریدتے دیکھا تھا جس کے بعد وہ پل پر جاکر لوگوں کے سامنے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ یہ بھی پڑھیے: چترال میں ایک ہفتے کے دوران 2 طالبات سمیت 5 افراد نے اپنی جان لے لی لڑکی کی نعش اورغوچ...
    خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس کا نشانہ معصوم پختون عوام بن رہے ہیں۔ بھارتی فنڈنگ اور حمایت سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں فتنہ الخوراج کا بڑا کردار ہے۔ دہشتگردوں کی جدید اسلحہ تک رسائی بھاری بھارتی فنڈنگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کی سرپرستی بھی ان دہشتگردوں کو حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی روکنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا افغانستان سے مذاکرات پر زور ذرائع کے مطابق بھارتی سرپرستی سے فتنہ الخوراج کے ہاتھ اب ڈرون حملوں تک پہنچ چکے ہیں، دہشتگردوں نے سوشل میڈیا پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی۔ ذرائع کے مطابق خوارج کے ڈرون حملوں کا نشانہ...