2025-07-04@21:06:55 GMT
تلاش کی گنتی: 16894
«اس لیے اس»:
(نئی خبر)
سٹی42: آج 7 محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں 424 مجالس اور 99 جلوس برآمد ہوں گے۔ لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق ان تمام مجالس و جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 6800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کے لیے بھرپور اور مربوط سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، سنیپ چیکنگ اور داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری مزید بتایا گیا ہے کہ تمام جلوسوں کی پنجاب سیف سٹیز...
رانا فاران یامین: لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی جانب سے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقے میں CCD کینٹ ٹیم کی کارروائی کے دوران 26 سالہ حسین نامی ملزم مارا گیا۔ CCD ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق لاہور کے علاقے باٹا پور سے تھا۔ CCD سول لائنز کی ٹیم کی کارروائی میں دو ملزمان دلاور اور عابد ہلاک بھی ہو گئے اور دونوں کا تعلق چاہ میرا سے تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری تینوں مبینہ ملزمان سی سی ڈی اہلکاروں کی حراست میں تھے اور انہیں ریکوری کے لیے مختلف مقامات پر لے...
امریکی وفاقی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میکسیکو سرحد سے پناہ گزینوں کے داخلے پر مکمل پابندی لگانے کی کوشش کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے، اسے روک دیا ہے۔ فیصلہ امریکی آئین اور قوانین کی فتح قرار وفاقی جج رینڈولف موس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سابق صدر ٹرمپ نے اپنی آئینی حدود سے تجاوز کیا اور کانگریس کے بنائے ہوئے قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے پناہ کی درخواستوں پر مکمل پابندی عائد کی، جو کہ غیرقانونی ہے۔ یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 ہزار تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کے لیے تیار جج موس نے اپنے 128 صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھا کہ امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ یا آئین صدر کو...
اگر یہ کہا جائے کہ سوشل میڈیا پر آپ کا ایک لائیک، شیئر یا کوئی تبصرہ آپ کا امریکی ویزا مسترد کروا سکتا ہے، تو اس میں اب کوئی دو رائے نہیں کیونکہ امریکی محکمہ خارجہ کی تازہ ترین ہدایات کے مطابق امریکا کا ویزا حاصل کرنے کے لیے اب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مکمل جانچ پڑتال ہوگی۔ اگر آپ امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں تو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر، لائک اور تبصروں پر غور کیجیے، اور کوشش کریں، کہ ویزا درخواست سے قبل آپ کے سوشل میڈیا اکاونٹس کسی بھی قسم کے نفرت انگیز، تشدد اور انتہاپسندی جیسے مواد سے پاک ہوں۔ امریکا کی جانب سے ویزا درخواست دہندگان، خصوصاً غیر ملکی طلبا کے سوشل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فونز کے لیے اینڈرائیڈ 16 پر مبنی ون یو آئی 8 بیٹا ورژن جاری کر دیا ہے، تاہم اینڈرائیڈ 15 پر مبنی ون یو آئی 7 کا مکمل اجرا ابھی باقی ہے۔کورین کمپنی مرحلہ وار اپنی گلیکسی ڈیوائسز کے لیے ون یو آئی 7 کی دستیابی کو وسعت دے رہی ہے، اور اب یہ اپ ڈیٹ سام سنگ گلیکسی A06 فور جی کے لیے بھی دستیاب کر دی گئی ہے۔گلیکسی A06 فور جی کو ون یو آئی 7 کا مستحکم ورژن A065FXXU4BYF6 فرم ویئر کے ساتھ جاری کیا گیا ہے، جسے انسٹال کرنے کے لیے تقریباً تین جی بی کا ڈاؤن لوڈ درکار ہے۔اس اپ ڈیٹ میں یوزر انٹرفیس کی بہتری...
پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاک فوج نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات شروع کردیے ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر بھمبر میں پاک فوج نے متعدد سرکاری اسکولوں اور رہائشی گھروں کے اندر حفاظتی بنکرز تعمیر کردیے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ بھارتی اشتعال انگیزی کی صورت میں مقامی آبادی محفوظ رہ سکے۔ مقامی لوگوں نے اس اقدام پر افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں یہ بنکرز ان کے لیے امید اور تحفظ کا باعث ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل او سی کے قریب بسنے والوں کو ہمیشہ بھارتی جارحیت کا سامنا رہتا ہے اور اس تناظر میں پاک فوج...
ماڈرن ورلڈ 80 برس سے دو سنگین المیوں سے دوچار ہے، ایک فلسطین اور دوسرا کشمیر کا المیہ۔ دونوں ہی ناجائز قبضے سے جڑے انسانی المیے۔ ایک یہود تو دوسرا ہنود کا پیدا کردہ مسئلہ۔ اگر یہ اتفاق ہے تو حد درجہ حیران کن کہ پہلی بار یہ دونوں لگ بھگ ساتھ ساتھ پٹے اور بری طرح پٹے۔ ایک کے اوسان خطا ہونے میں چار دن لگے جبکہ دوسرے کا حربی سٹیمنا فقط 12 روز کا ثابت ہوا۔ طویل جنگ کا تجربہ اسرائیل کے پاس ہے اور نہ ہی انڈیا کے پاس۔ خود پاکستان بھی طویل جنگ کے کسی تجربے سے نہیں گزرا، چاروں ممالک میں سے فقط ایران ہے جو 8 سالہ جنگ کا تجربہ رکھتا ہے۔ کسی کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق آن لائن پورٹل اور 15 نامزد بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے، حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مذہبی امور میں رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیوٹ حج اسکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا، پاکستانی پاسپورٹ کے اہل سمندر پار پاکستانی بھی آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن جلد مکمل کریں۔وزرات مذہبی امور نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ پاکستان سے سفر حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے، حج پیکیج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2026 کے مطابق الگ...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے لیے نتیجہ خیز اور شفاف شراکت داریوں کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم وعدوں سے آگے بڑھ کر عمل کی طرف آئیں۔وزیر خزانہ نے چوتھی عالمی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ یمیں کثیر الفریقی گول میز اجلاس سے اپنے خطاب میں ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تین نکاتی حکمت عملی پیش کی۔وزیر خزانہ نے فوری عملی اقدامات کی ضرورت کا اعادہ کرتے ہوئے وعدوں سے آگے بڑھ کر حقیقی عمل شروع کیے جانے پر زور دیا،وزیر خزانہ نے ترقیاتی منصوبوں میں ملکی ترجیحات کو مقدم رکھنے پر زور دیا۔انہوں نے ترقی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا، وہ خوابوں کی سرزمین، جہاں لاکھوں دل ہر سال اپنی امیدوں کے پر جلاتے ہیں، اب ایک تاریک موڑ پر کھڑا ہے۔ یہ وہی سرزمین ہے جہاں برصغیر کے تارکین وطن نے اپنی محنت کے موتی بکھیرے، اپنی صلاحیتوں سے اس کی گلیوں کو سجایا اور اپنے خوابوں کی قیمت اپنے وطن کی جدائی سے چْکائی۔ مگر امریکی عدالت عظمیٰ کے تازہ فیصلے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر کو جزوی طور پر بحال کر دیا جو پیدائشی شہریت کے حق کو چھینتا ہے۔ یہ فیصلہ برصغیر کے تارکین وطن کے لیے ایک زوردار طمانچہ ہے۔ وہ امریکا، جو کبھی ’’ترقی کا خدا‘‘ کہلاتا تھا، اب اپنے چاہنے والوں کے لیے مایوسی کا ایک کڑوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سجاول(نمائندہ جسارت) سندھ کے انتہائی پسماندہ ضلع کے عوام کے لیے اپنی لازوال اور بے مثال خدمات سے عوام کے دلوں میں محبت کے چراغ روشن کرنے والے پیپلز پارٹی ضلع سجاول کے سرگرم رہنما عبداللطیف میمن کو مختلف برادریوں اور معزز شہریوں کی جانب سے ان کی خدمتوں کے لیے تقاریب کا انعقاد کرکے ان کو پٹکے، لنگیاں اور اجرکوں پہنائی گئی ۔اس موقع پر انہوں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود غربت میں بہت وقت گزارا ہے اس لیے میں بلا تفریق علاقے کے عوام کی خدمت کر رہا ہوں، غریبوں، مسکینوں، ناداروں اور مسائل میں گھرے لوگوں کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتا ہوں۔ اقتدار ہمارا مقصد نہیں ہے۔ اصل طاقت وہ ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (اے پی پی) کواڈ اتحاد (امریکا، جاپان، آسٹریلیا، بھارت) نے پہلگام حملے پر بھارت کے پاکستان مخالف بیانیے کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔ گروپ نے کسی ملک کا نام لیے بغیر صرف واقعے کی مذمت کی اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بغیر ثبوت حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ بھارت کے لیے ایک سفارتی دھچکا ہے اور اس سے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر نقصان پہنچا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باجوڑ /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناؤگئی، تحصیل دار نواگئی، 2 پولیس اہل کاروں سمیت 5 افراد جاح بحق جب کہ 16 شہید ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس کے سب انسپکٹر نور حکیم مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کیے جارہے تھے کہ راستے میں ہی چل بسے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دہشت گردوں نے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل اسماعیل کی...
BARCELONA: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کے لیے نتیجہ خیز، شفاف اور جامع شراکت داریوں کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسپین کے شہر سیویلا میں منعقدہ چوتھی عالمی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈیولپمنٹ میں شرکت کی اور کثیر الفریقی گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرخزانہ نے عالمی ترقیاتی تعاون کو مؤثر بنانے، مالیاتی نظام میں اصلاحات اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس جی ڈیز) کے حصول کے لیے فوری عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کے لیے نتیجہ خیز، شفاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایف بی آئی نے واشنگٹن ہیڈ کوارٹرز کو 5عشروں پرانے موجودہ مقام سے منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔بیورو اور جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ رونالڈ ریگن بلڈنگ کمپلیکس کو نئے مقام کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ کئی سالوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت ہے جہاں قانون نافذ کرنے والی ملک کی سب سے بڑی وفاقی ایجنسی کا ہیڈ کوارٹر ہونا چاہیے۔ فوری طور پر واضح نہیں تھا کہ اس طرح کا اقدام کب ممکن ہے یا اس مقصد کے لیے کس قسم کی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ ایف بی آئی کے نووارد ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بیورو کی ایک ڈرامائی تنظیم نو سے...
قدرتی حسن سے مالا مال جنت نظیر وادی سوات حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے وادی اجل بن چکی ہے کیونکہ ہر سال آنے والا سیلاب، سیر و تفریح کے لیے آنے والے درجنوں سیاحوں کی زندگیاں نگل کر ریاست کے منہ پر کالک مل کر شہداء کے پسماندگان سمیت پوری قوم کو غم زدہ چھوڑ جاتے ہیں۔ گزشتہ سالوں کی طرح ہفتہ کی صبح بھی سوات کی جنت نظیر خوبصورت وادی میں سیلابی ریلے کی بے رحم موجیں 16 انسانوں کی زندگیوں کو نگل گئیں۔ اس سانحہ نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ مرنے والوں کا تعلق مردان اور ڈسکہ سے تھا۔ ڈسکہ سے تعلق رکھنے والی فیملی کے دس افراد کو سیلابی ریلا اپنے ساتھ بہا...
ابھی بجٹ 2025-26 کا آغاز ہوا ہی تھا کہ پاکستان کے غریب عوام کے سر پر اولے پڑنے لگے۔ حکومت نے یکم جولائی کی تاریخ کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں پٹرول، ڈیزل وغیرہ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا۔ ابھی صبح ہوئی، اس نوجوان کو دیکھیے جوگھر سے دفتر کے لیے نکلا تھا کہ پٹرول پمپ پہنچا اور نئی قیمت سن کر اس کے ہوش اڑ گئے، اب کیا ہوگا۔ روزانہ دفتر جانا، واپسی پر پارٹ ٹائم کے لیے جانا، پھر اتنی دور سے گھر لوٹنا، ان ہی سوچوں میں گم تھا کہ آواز آئی ’’ صاحب! کتنا پٹرول؟‘‘ ہڑبڑاتے ہوئے جلدی جلدی اپنے کپکپاتے ہوئے سیدھے ہاتھ کو جیب میں ٹھونسا، ہاتھ نے بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کے درمیان 3برس کے دوران پہلی بار رابطہ ہوا۔ دونوں صدور کے درمیان 2گھنٹے طویل گفتگو ہوئی، جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی کے خطے پر اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانسیسی صدر نے گفتگو کے دوران خدشہ ظاہر کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام اور میزائل نظام خطے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر سختی سے عمل یقینی بنائے۔ اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے ایرانی موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا...
کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں مخدوم شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید، اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے ایک کھلا خط تحریر کیا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ انھوں نے یہ کھلا خط کس کو لکھا ہے، وہ کس کو مخاطب ہیں۔ کیا وہ اپنے کپتان سے مخاطب ہیں، کیا وہ اپنی جماعت کی قیادت سے مخاطب ہیں، کیا وہ اسٹبلشمنٹ سے مخاطب ہیں، کیا وہ حکومت سے مخاطب ہیں۔ بہر حال یہ ان کا پہلا کھلا خط نہیں ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی کھلے خط لکھ چکے ہیں۔ لیکن وہ بھی نظر انداز ہوئے ہیں۔ ان کی اپنی جماعت بھی اپنے ان اسیران کے...
تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہم جیلوں میں اپنے لیے نہیں اس ملک کے لیے بیٹھے ہیں، ہمیں پتا ہے ہم بے گناہ ہیں، ہمیں پتا ہے یہ ہمیں سزائیں دیں گے، اس کے باوجود ہم اپنے موقف سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد نے کہا کہ ڈھائی سال کے بعد ہم نے مذاکرات کے حوالے سے بات کی ہے، ہمارے ہزاروں کارکن پیشیوں پر آتے ہیں وہ سب ڈٹے ہوئے ہیں، میرے پاس جو ڈگریاں ہیں میں کسی بھی ملک میں جاسکتی تھی مگر پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اسے...
اقوام متحدہ: پاکستان نے ہیٹی میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےمطالبہ کیا ہے کہ ہیٹی کو خون ریز اور تباہی سے بچانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں جہاں پرتشدد جرائم پیشہ گروہوں کی حکمرانی، بڑھتی ہوئی خودساختہ انصاف کی کارروائیاں، اور بگڑتا ہوا انسانی بحران واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ ہیٹی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں قومی بیان دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب اور جولائی کے مہینے کے لیے سلامتی کونسل کے صدر سفیر عاصم افتخار احمد نے کونسل پر فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل...
ایم ڈبلیو ایم کے وائس چئیرمین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ حالیہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے رحمانہ اضافہ، اشیائے خوردونوش کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں، اور مہنگائی کا طوفان اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ نظام صرف اور صرف اشرافیہ کے تحفظ اور غریب عوام کی بربادی کے لیے قائم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ حالیہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے رحمانہ اضافہ، اشیائے خوردونوش کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں، اور مہنگائی کا طوفان اس بات کا...
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے ہم کچھ نہیں کریں گے، یہ کام ان کو کرنا ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے بھی پی ٹی آئی کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔ یہ ذمہ داری ان کی ہے، ہماری نہیں۔ موجودہ نطام میں رعونت، کوئی گوشہ آئین اور جمہوری آزادی کے لیے نہیں چھوڑا گیا۔...
ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، آج نیوز کے پروگرام نیوزانسائیٹ ود عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے ہم کچھ نہیں کریں گے، یہ کام ان کو کرنا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔وازرت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق آن لائن پورٹل اور 15 نامزد بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے، حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مذہبی امور میں رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا، پاکستانی پاسپورٹ کے اہل سمندر پار پاکستانی بھی آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن جلد مکمل کریں۔وزرات مذہبی امور نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ پاکستان سے سفر حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے، حج پیکیج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2026 کے مطابق الگ...
اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جہلم میں کشمیری پناہ گزینوں کے لیے مختص پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل و رجسٹریوں میں ملوث وزارت کشمیر و گلگت بلتستان کے 3 افسران کو گرفتار کرلیا جبکہ محکمہ مال پنجاب کے ملوث افسران کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ حکام کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن کی انکوائری نمبر 111/23 کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کشمیری پناہ گزینوں کو راٹھیاں کالونی، جہلم میں وزارت برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور کی طرف سے الاٹمنٹ کی گئی تھی۔ مذکورہ الاٹمنٹ ابتدائی الاٹمنٹ ڈیڈ کے مطابق صرف کشمیری مہاجرین کے لیے تھیں۔ انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 جولائی 2025ء) مالیات برائے ترقی کے موضوع پر اقوام متحدہ کی چوتھی کانفرنس میں قرضوں کے بوجھ تلے دبے ممالک کو عالمی مالیاتی نظام میں مربوط اقدامات اور اپنی آواز موثر طریقے سے دوسروں تک پہنچانے کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔سپین کے شہر سیویل میں جاری کانفرنس کے تیسرے روز متعارف کرائے گئے 'مقروض ممالک کے فورم' کو قرضوں کے عالمی نظام میں اصلاحات لانے کی ایک اہم کوشش قرار دیا گیا ہے جسے اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہے اور یہ کانفرنس کے اختتام پر اس کے نتائج سے متعلق جاری کی جانے والی حتمی دستاویز کا اہم حصہ ہو گا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصر کی وزیر...
غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے ٹرمپ کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں: حماس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے۔تاہم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اس معاہدے کے تحت غزہ سے انخلا کرنا ہوگا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ حماس کو غزہ سے مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز دعوی کیا تھا کہ اسرائیل نے ان شرائط کو قبول کر لیا ہے جو حماس کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی معاہدے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) ہجرت کر کے جرمنی آنے والے بہت سے غیر ملکی اپنے بہتر مستقبل اور سماجی استحکام کے خواب لیے یورپ کے قلب میں واقع اس ملک کا رُخ کرتے ہیں۔جرمن معاشرے میں ضم ہونے کی شرائط پوری کرنے کے باوجود ان میں سے اکثر خود کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں نظر انداز ہوتا اور الگ تھلگ کر دیا گیا محسوس کرتے ہیں۔ ایسا کیوں ہے؟ اس کا جواب بہت سے ایسے تارکین وطن کی کہانیوں میں ملتا ہے۔ ''وہ سب کچھ جو مجھے جرمنی لے کر آیا وہ یہاں نہیں ہے۔ ایک وقت یہ آیا کہ میں نے سوچا بس اب کافی ہو گیا۔ میں نہیں چاہتا کہ میرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) سام سانگ کی جانب سے ایک اور جدید ٹیکنالوجی جاری کردی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فونز میںمزید اضافے کے ساتھ اینڈرائیڈ 16 پر مبنی ون یوآئی 8 بیٹا جاری کر دیا ہے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ 15 پر مبنی ون یوآئی 7 کو مکمل طور پر ریلیز کیا جانا ابھی باقی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورین کمپنی اپنی گلیکسی ڈیوائسز کے لیے ون یوآئی 7 کے اجرا کو بڑھا رہی ہے۔مذکورہ اپ ڈیٹ حاصل کرنے والی تازہ ترین ڈیوائس سام سنگ گلیکسی اے 06 فور جی ہے۔ واضح رہے کہ گلیکسی اے 06 فور جی...
سوات میں حالیہ سیلابی ریلے کے دوران پیش آنے والے دل خراش واقعے نے ریسکیو کی نامناسب سہولیات کو بے نقاب کر دیا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے ترجمان بلال فیضی کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں ریسکیو کے لیے دو طرح کی کشتیاں استعمال ہوتی ہیں، جو اس صورتِ حال میں مؤثر نہیں تھیں۔ سوات میں وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرادی گئیامیر مقام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بلڈنگ کا این او سی موجود ہے۔ ان کا ہوٹل تجاوزات کی ضمن میں نہیں آتا۔ ریسکیو آپریشن کے لیے مقامی طور پر بنائی گئی کشتی استعمال کی گئی، غوطہ خوروں نے پہلی کوشش...
محرم الحرام،مون سون ،چیئر مین سی ڈی اے کی مربوط کوارڈینیشن کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات، مون سون کی تیاریوں اور سی ڈی اے کی مختلف فارمیشنز، ایم سی آئی/ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی اور رابطوں کو مزید موثربنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،سی ڈی اے کی تمام فارمیشنزکے ڈی جیز،چیف آفیسر ایم سی آئی،ڈپٹی ڈی...
ایزی پیسا نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے تحت یکم جولائی 2025 سے نقد ٹرانزیکشنز (کیش جمع کرانے یا نکلوانے) کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی۔ ایزی پیسا کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد صارفین کے مالیاتی ڈیٹا کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر بائیومیٹرک تصدیق سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ بائیومیٹرک تصدیق کے عمل سے نہ تو کسی صارف کا اکاؤنٹ بلاک ہوگا اور نہ ہی آن لائن ٹرانزیکشنز میں کوئی رکاوٹ آئے گی۔ صارفین بدستور اپنی تمام ڈیجیٹل اور آن لائن ٹرانزیکشنز حسب معمول جاری رکھ سکیں گے۔ صرف نقد رقم کے لین دین...

جنگ کے مکمل خاتمے کی طرف لیجانے والے کسی بھی اقدام کے لیے تیار ہے، حماس کا ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز پر ردعمل
حماس نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے تیار ہے لیکن امریکی حمایت یافتہ تجویز کو قبول کرنے سے ابھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرکے کہا تھا کہ یروشلم اس بات پر رضامند ہو گیا ہے۔ حماس کے عہدیدار طاہر النونو کا کہنا ہے کہ حماس کسی بھی ایسے اقدام کے لیے تیار ہے جو واضح طور پر جنگ کے مکمل خاتمے کی طرف لے جائے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر آمادہ، حماس معاہدہ قبول کرے: ٹرمپ ٹرمپ نے منگل کو کہا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 دن کی جنگ بندی کی شرائط پر اتفاق کیا ہے جس کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے لیے نیا سیاسی فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مزاحمت اور مذاکرات کا سلسلہ ساتھ ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ کوٹ لکھپت جیل میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مذاکرات کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔ ہم چاہتے تھے کہ مذاکرات مقتدر حلقوں سے ہوں، تاہم اُن کی طرف سے کہا گیا کہ سیاست سیاسی جماعتوں کا کام ہے، تو اب ہم سیاست دانوں سے ہی بات کریں گے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک ہماری رسائی ہونی چاہیے تاکہ ہم انہیں صورت حال...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 120 دن کی ایف بی آر ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کی پالیسی کے تحت 120 دن کے لیے موبائل ڈیوائسز کی ٹیکس فری سہولت ہے اس سہولت کی فراہمی مفت اور خود کار عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے اقدام کا مقصد پاکستان میں مختصر قیام کے دوران بلاتعطل موبائل کنیکٹیویٹی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات کے دوران نہ صرف پارٹی پالیسی پر بات ہوئی بلکہ کئی دلچسپ انکشافات اور وضاحتیں بھی سامنے آئیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایت کی کہ حکومت کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے اور مخالفین کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا بھرپور جواب دیا جائے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اُن خبروں پر بھی وضاحت دی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھا لیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ رقم دراصل وزیراعلیٰ ہاؤس کے سالانہ اخراجات کی ہے، جس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز کے لانچ کی تاریخ اور قیمت سامنے آگئی۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی آئی فون 17 سیریز 11 سے 13 ستمبر کے درمیان لانچ کی جائے گی،رپورٹس میں بتایا گیا کہ 17 سیریز میں A19 پرو چپ موجود ہوگی جو کہ 3 نینو میٹر کے جدید عمل کو استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے جس کا مقصد ایپل کے فلیگ شپ ڈیوائسز کے لیے کارکردگی کو بہتر ثابت کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فون کے سائز میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے یعنی سائز 6.9 انچ ہی ہے لیکن آئی فون 17 سیریز کے بیک پر اسکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم...
یوکرین کی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شمالی کوریا نے روس کے ساتھ یوکرین کے خلاف محاذ پر لڑنے والے اپنے فوجیوں کی تعداد میں 3 گنا اضافے کا فیصلہ کردیا ہے۔ سی این این کی خبر کے مطابق رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے 11 ہزار فوجی اس وقت روس کے ہمراہ یوکرین کے خلاف لڑ رہے ہیں تاہم اب ان کی تعداد 30 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرین کا روس کے ایئربیس پر حملہ، 40 سے زیادہ بمبار طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ خبر کے مطابق اس سے قبل نومبر میں بھیجے گئے 11 ہزار شمالی کورین فوجیوں نے روس کے علاقے کریسک میں یوکرین کے حملے کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آخرکار جس فیچر کا انتظار تھا، وہ آئی فون صارفین کو بھی ملنے والا ہے۔ واٹس ایپ نے ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس سے اب ایک آئی فون میں ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس چلانا ممکن ہوگا۔اب تک آئی او ایس صارفین کو ایک وقت میں صرف ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کی سہولت حاصل تھی، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کافی پہلے سے یہ سہولت استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم اب آئی او ایس بیٹا ورژن میں یہ فیچر شامل کر لیا گیا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے آئی فون ورژن کے بیٹا اپڈیٹ میں ایک نیا “اکاؤنٹ لسٹ” پیج بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں صارف...
—فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت نے قدرتی آفات میں امدادی سامان کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ترجمان وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 10 بڑے اور 20 چھوٹے جدید ڈونز خریدے جائیں گے۔فوری طور پر 4 بڑے ڈرونز خریدے جائیں گے، 20 چھوٹےڈرونز مختلف آپریشنز کی نگرانی اور نشاندہی کے لیے استعمال ہوں گے۔ کے پی: سیلاب میں لائف جیکٹس، رسیاں پہنچانے کیلئے ڈرون استعمال ہو گاخیبر پختون خوا حکومت نے سیلاب سمیت تمام ہنگامی صورتِ حال کے لیے ڈرون حاصل کر لیا۔ بڑے ڈرونز لائف جیکٹس، رسیوں اور دیگر امدادی سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہوں گے، ریسکیو 1122 کو 2 ہزار لائف جیکٹس بھی فراہم کر دی گئی...
اسلام آباد: ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2026ء کے لیے لازمی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، وزارت کے آن لائن پورٹل اور 15 نامزد بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے حج 2026ء کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر ہے۔ ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج اسکیم میں شمولیت کا اختیار ہوگا، پاکستانی پاسپورٹ کے اہل سمندر پار پاکستانی بھی آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن جلد مکمل کریں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان سے سفر حج 2026ء کے لیے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے، حج پیکیج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2026ء کے مطابق الگ سے جاری کی جائیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف 3 سے 4 جولائی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والے 17 ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم ای سی او سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اس اجلاس کا تھیم ہے ‘مستحکم اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحم ای سی او کا نیا وژن’ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین۔جنوبی ایشیا تعاون فورم، پاکستان اور چین کا ہمہ موسمی تذویراتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ اجلاس کے دوران وزیراعظم عالمی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے ساتھ ای سی او کے نئے وژن 2025 کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔ وزیراعظم...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر! نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ کے حصول کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔ اب شہریوں کو نادرا دفاتر کے طویل چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ شناختی کارڈ سے متعلق کئی اہم سہولیات ان کی قریبی یونین کونسل میں ہی دستیاب ہوں گی۔ نادرا کی جانب سے اس سہولت کا مقصد شہریوں کی زندگی کو آسان بنانا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو دور دراز علاقوں سے نادرا دفاتر کا رخ کرتے ہیں۔ اس نئی اسکیم کے تحت درج ذیل خدمات اب مقامی یونین کونسلز میں حاصل کی جا سکتی ہیں: نیا قومی شناختی کارڈ (CNIC) بنوانا...
کراچی: جنوبی افریقا کو زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ عبوری کپتان کیشو مہاراج گروئن انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشو مہاراج کو بولاوایو میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن بیٹنگ کے دوران بائیں طرف کی گروئن میں کھنچاؤ کی شکایت ہوئی۔ وہ انجری کی نوعیت کا مکمل جائزہ لینے کے لیے وطن واپس جائیں گے۔ مہاراج کی عدم موجودگی میں آل راؤنڈر ویان ملڈر کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جو اتوار سے شروع ہونا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سینیورن متھوسامی کو مہاراج کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔...
بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 30 جون تک رواں سال چین بھر میں117 نئے بین الاقوامی ہوائی کارگو روٹس کا افتتاح کیا گیا، ہر ہفتے 233 سے زیادہ راؤنڈ ٹرپ پروازوں کا اضافہ ہوا۔ان میں سے ایشیا ءکے لیے 54 ہوائی روٹس، یورپ کے لیے 45 ہوائی روٹس ، شمالی امریکہ کے لیے 12 ہوائی روٹس، جنوبی امریکہ ، اوقیانوسیہ اور افریقہ کے لئے الگ الگ 2 روٹس شامل ہیں۔ کارگو کی جانے والی اشیاء میں مجموعی طور پر سرحد پار ای کامرس سامان، الیکٹرانک مصنوعات، آٹو پارٹس، اور تازہ سامان شامل ہیں۔چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون میں چین میں...
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ ملک بھر کےبجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوگی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نےیکم جولائی 2025 سے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی، جس پر نیپرا نے گزشتہ روز سماعت کی تھی ۔ اس تازہ پیش رفت کے بعد گھریلوصارفین کے لیےبجلی کازیادہ سےزیادہ ٹیرف48.84...
ا سلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ممبران کی جانب سے خلافِ ضابطہ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے الاؤنسز لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق اس حوالے سے آڈٹ حکام نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔کنوینئر ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی اے سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2008 سے اب تک چیئرمین اور ممبران پی ٹی اے کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے الاؤنسز دیے گئے، جن میں سے 2021 میں ایک کروڑ 13 لاکھ...
سینیئر سیاستدان چوہدری نثار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ 35 سال کی رفاقت کو 2018 کے عام انتخابات سے قبل ختم کر دیا تھا، جس کے بعد عمران خان انتخابی جلسوں میں متعدد بار چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے چکے تھے جبکہ چوہدری نثار بھی واضح کر چکے تھے کہ ان کی عمران خان کی پرانی دوستی ہے لیکن اس کے باوجود وہ پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہو سکتے۔ وقت کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار کے درمیان فاصلے بڑھ گئے تھے اور چوہدری نثار سیاسی منظرنامے سے غائب ہوتے چلے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: چوہدری نثار کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا امکان نہیں، قریبی...
ایک بیان میں سندھ کے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں پانی کی فراہمی اور نکاس آب کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں، حب کینال کی بحالی کے لیے3.1 ارب جبکہ شہداد کوٹ واٹر سپلائی کے لیے 2 ارب روپے رکھے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں، سندھ کا بجٹ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ایک وژن ہے۔ ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہروں کے لیے 7.7 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی...
صوبائی حکومت نے ایک ٹریلین روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یہ بجٹ عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز حیدرآباد اور بینظیرآباد کے لیے سات، سات ارب روپے کے ترقیاتی پیکیجز مختص کیے ہیں تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔سینئر وزیر نے کورنگی کازوے کی تعمیر اور شاہراہِ بھٹو کی توسیع کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے دبائو میں...
نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرفتاری اور ملک بدری کی دھمکی کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ 33 سالہ ترقی پسند رہنما نے کہا کہ وہ خوف زدہ نہیں ہوں گے اور اپنی سیاسی پالیسیوں پر ثابت قدم رہیں گے۔ صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایک حراستی مرکز کے دورے کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ہمیں اسے گرفتار کرنا ہوگا، ہمیں اپنے ملک میں کمیونسٹ نہیں چاہیے۔‘ انہوں نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ ’کافی لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ غیر قانونی طور پر یہاں موجود ہے۔ ہم اس حوالے سے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بغیر سفارش گھر بنانے کے لیے قرضوں کا اجرا قابلِ تقلید مثال ہے۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا قرضے مل رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، قائد نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے مگر ہم نے عوام کے لیے گھر...
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور چینی کی برآمد کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عام آدمی پر معاشی بوجھ ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے، جس سے عام آدمی براہِ راست متاثر ہوا ہے۔ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے۔ عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں ملا: سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے کہا کہ حالیہ وفاقی بجٹ میں مہنگائی کے مارے عوام کو...
اسلام ٹائمز: کربلا ہمیں آواز دیتی ہے کہ ہم بیدار ہو جائیں، حق کے لیے کھڑے ہو جائیں، امت کو متحد کریں، مظلوموں کے لیے آواز بلند کریں اور دین کی اصل روح کو سمجھ کر اپنی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھالیں۔ آج کے دور میں ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود کو حسینی فکر کا علمبردار بنائے، اور اس پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائے کہ ہم ظلم کے خلاف ہیں، اور ہمیشہ حق کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ تحریر: مفتی گلزار احمد نعیمی تاریخِ انسانیت میں ایسے عظیم واقعات کم ہی رونما ہوتے ہیں جو زمان و مکان کی قیود سے بلند ہو جائیں اور صدیوں بعد بھی ان کی صدائیں...

’’میڈ اِن چائنا‘‘سے لے کر’’ چینی برانڈز‘‘تک ، یہ چین کی اعلیٰ معیاری ترقی کا نتیجہ ہے، چینی وزارت خارجہ
’’میڈ اِن چائنا‘‘سے لے کر’’ چینی برانڈز‘‘تک ، یہ چین کی اعلیٰ معیاری ترقی کا نتیجہ ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز بیجنگ:حال ہی میں، متعدد معروف چینی مشروبات کے برانڈز نے بیرون ملک اسٹاک مارکیٹس میں اپنے اسٹاک لسٹ کروا کر عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی۔ 2 جولائی کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی برانڈز اپنی کوالٹی، منفرد ڈیزائن اور ثقافتی ورثے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بیرون ملک صارفین کی حمایت حاصل کر رہے ہیں جو چین اور بیرونی ممالک کو مربوط کرتی ہے۔ چین کے مکمل صنعتی نظام، منصفانہ اور کھلی منڈی...

جھوٹی معلومات کے خلاف لڑنے کے لیے ایک مؤثر بین الاقوامی میکنزم تشکیل، بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ
بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے بدھ کے روز اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ میڈیا میں اخلاقی اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانے اور جھوٹی معلومات کے خلاف لڑنے کے لیے ایک مؤثر بین الاقوامی میکنزم تشکیل دے۔ یہ بات انہوں نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمونا میں یونیسکو کی نمائندہ سوسن وائیز اور مہدی بن صلاح (سینئر پراجیکٹ آفیسر، فریڈم آف ایکسپریشن اینڈ سیفٹی آف جرنلسٹس سیکشن، یونیسکو) سے ملاقات کے دوران کہی، جیسا کہ چیف ایڈوائزر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا۔ جھوٹی معلومات سب سے بڑا چیلنج چیف ایڈوائزر نے کہا کہ ملک کو اس وقت سب سے بڑا مسئلہ جھوٹی اور گمراہ کن...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لئے اپنے پر خلوص جذبات کااظہار کیا اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے ساتھ اپنی حالیہ 24 جون کی ہونے والی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے مفاہمت میں اس کے اہم کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے جولائی...
کراچی: سینئر وزیرِ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سمندری پانی کو میٹھا بنانے سمیت دیگر منصوبے عالمی اداروں کے تعاون سے مکمل کریں گے۔ صوبائی بجٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں بلکہ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ویژن ہے۔ 2025-26 کا ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے ویژن کا تسلسل ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ 1.018 ٹریلین روپے کا تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ پیش کر کے ثابت کردیا کہ ہم صرف وعدے نہیں کرتے، عملی کام پر یقین رکھتے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں بجلی کی سبسڈی میں 13 فیصد کمی غریب اور کم متوسط آمدنی والے گھرانوں کو شدید متاثر کر سکتی ہے، ایسے صارفین کو بجٹ کے اقدام کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے ایک جامع طریقہ کار کی ضرورت ہے . ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ نے پچھلے سال کے مقابلے میں مختص میں 376 بلین روپے کی کمی کی، اسے مالی سال 25 میں 1.19 ٹریلین روپے سے کم کر کے مالی سال 26 میں 1.(جاری ہے) 036 ٹریلین روپے کر دیا، جس کے نتیجے میں قومی خزانے میں قابل ذکر بچت ہوئی اس کمی کے باوجود،...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ صوبہ پنجاب میں وزیراعلی کے ویژن کے تحت شروع کیا گیا اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ تیزی اور کامیابی سے اپنے اختتام کی طرف کی جانب گامزن ہے۔ صرف جون کے مہینے میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ہدف مکمل کر لیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 51,911 سے زائد افراد کو مکان بنانے کے لیے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب حکومت کے مطابق مختصر عرصے میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے بلاسود یا آسان اقساط پر قرضے جاری کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے ہزاروں خاندانوں نے ذاتی گھر کی تعمیر کا خواب پورا کیا۔ اب تک 5,293 گھروں کی تعمیر...
خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ کی مالی بے ضابطگی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے دوران ہیلی کاپٹر کی مرمت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری پر 37 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جن میں ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ اخراجات اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے تحت کیے گئے، اور متعلقہ ٹینڈرنگ میں قواعد و ضوابط کی پاسداری نہیں کی گئی۔ آڈٹ حکام نے اس معاملے پر دو مرتبہ محکمے کو وضاحت کے لیے خطوط ارسال کیے، تاہم کوئی جواب نہیں...
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے مالی سال کے آغاز پر ملکی صنعت کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 7 ہزار سے زائد اشیا پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدام خام مال اور ان سے متعلقہ مصنوعات پر لاگت کم کرنے، مہنگائی پر قابو پانے اور معیشت کو فعال بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی ٹیکس محصولات میں 42 فیصد تاریخی اضافہ، وزیراعظم کی ایف بی آر کو ڈیجیٹائزیشن میں تیزی لانے کی ہدایت ایف بی آر کے مطابق جن اشیا پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی کی گئی ہے، ان میں پولٹری انڈسٹری کے لیے بریڈنگ مرغ، فروزن مچھلی، زندہ مچھلی، کواڈ فش، دودھ، ملک...
لاہور (نیوز ڈیسک) اٹلی کی معیشت کو مزید تقویت بخشنے کا فیصلہ ، تین سال میں پانچ لاکھ غیر ملکی ورکرز کو کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ یورپی ملک اٹلی نے 2026 تا 2028 کے درمیان مجموعی طور پر 4 لاکھ 97 ہزار پانچ سو لیبر ویزے جاری کرنے کا اعلان جاری کردیا۔ یہ فیصلہ ملک میں بڑھتی ہوئی لیبر کی کمی کو پورا کرنے اور قانونی امیگریشن کے دروازے کھولنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پہلے مرحلے میں یعنی 2026 کے دوران 1 لاکھ 64 ہزار 8 سو پچاس غیر ملکی ورکرز کو اٹلی میں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ ان ویزوں کا آغاز خاص طور پر زرعی، صنعتی...
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں ساٹھ روزہ جنگ بندی پر پیشرفت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ضروری شرائط پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پیغام میں واضح کیا کہ وہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے اس معاملے پر سخت مؤقف کے ساتھ بات کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر اور مصر نے امن کے قیام کے لیے بہت محنت کی ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے حتمی تجاویز جلد پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے حماس بھی اس معاہدے کو قبول کرے گی۔ امریکی صدر نے میڈیا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت شروع کیا گیا اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ صرف جون کے مہینے میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ہدف مکمل کر لیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 51,911 سے زائد افراد کو مکان بنانے کے لیے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب حکومت کے مطابق مختصر عرصے میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے بلاسود یا آسان اقساط پر قرضے جاری کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے ہزاروں خاندانوں نے ذاتی گھر کی تعمیر کا خواب پورا کیا۔ اب تک 5,293 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور یہ مکانات باقاعدہ آباد ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹ...
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر آ گئی۔ نیپرا نے یکم جولائی 2025 سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی وفاقی حکومت کی درخواست منظور کر لی ہے، جس کا اطلاق نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔ نیپرا کے مطابق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسطاً 1 روپے 14 پیسے جبکہ زیادہ سے زیادہ 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے مجوزہ ٹیرف 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین: 3.95 روپے فی یونٹ برقرار 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین: 7.74 روپے فی یونٹ برقرار 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین: 1.15 روپے کمی کے بعد 10.54 روپے فی یونٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی نرخوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر کے لیے یکساں بنیادی ٹیرف پر سماعت کی، جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 15 پیسے کمی کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق کے-الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔ادارے کے مطابق 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کا ٹیرف 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ اور 100 یونٹ استعمال کرنے پر 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ برقرار رکھا گیا...

افغان حکومت آنے کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے حملوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا: بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی طالبان حکومت سے دوحہ معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل نے وعدوں کا احترام نہ کیا تو دنیا اسکا محاسبہ اسکے دوستوں کے کردار سے کرے گی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف پاکستان پورے عزم کیساتھ برسر پیکار ہے، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 92 ہزار جانوں کی قربانی دی اور ہماری معیشت 150 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھایا مگر ہم اب بھی...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جیل میں قید سینئر رہنماؤں نے ایک خط کے ذریعے پارٹی چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے بجائے سیاسی قیادت سے بھی مذاکرات کی راہ اپنائیں۔ رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ موجودہ بحرانی صورتحال سے نکلنے کے لیے بامعنی سیاسی مکالمہ ناگزیر ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق، پی ٹی آئی کے جیل قید میں موجود رہنماؤں نے پارٹی کو مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تجویز دی ہے، جو پارٹی کے سرپرست عمران خان کے اس غیر لچکدار مؤقف کے برعکس ہے، جس کے تحت وہ صرف فوجی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے خواہاں ہیں۔...
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے. اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا، اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا قرضے مل رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، قائد نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کرچکا ہے،ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے مگر ہم نے عوام کے لیے گھر...
ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان حالیہ برسوں میں شدید قدرتی آفات کا شکار رہا ہے، جن میں زلزلے، سیلاب، اور لینڈ سلائیڈنگ شامل ہیں۔ ان خطرات کے پیش نظر حکومت اور ماہرین نے شمالی علاقہ جات میں بڑھتے سیاحتی سانحات سے نمٹنے کے لیے مربوط اور ہنگامی حکمتِ عملی اپنانے پر زور دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو قدرتی آفات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ گزشتہ کئی برس میں سیاحتی مقامات پر ہولناک حادثات رونما ہو چکے ہیں، جن میں درجنوں جانیں ضائع ہوئیں اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ شمالی علاقوں کے حسین مناظر لاکھوں سیاحوں کو متوجہ کرتے ہیں، تاہم یہ علاقے...
فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محصولات وصولی اور فرائض کی ادائیگی میں ایف بی آر عوام سے عزت و تکریم سے پیش آئے۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن و دیگر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں شہباز شریف نے 25-2024 میں وفاقی ٹیکس محصولات میں اضافے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات وصولی اور معاشی اہداف کے حصول میں یہی مستعدی جاری رکھیں، اس میں کسی قسم کی ادارہ جاتی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محصولات وصولی اور معاشی اہداف حاصل کرنے کے لیے تمام ادارے جانفشانی سے کام کریں، روشن معاشی مستقبل...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بغیر سفارش گھر بنانے کے لیے قرضوں کا اجرا قابلِ تقلید مثال ہے۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا قرضے مل رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، قائد نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کرچکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے مگر ہم نے...
شبیر شاہ کی رہائی کے لیے ڈی ایف پی کی پاکستانی سیاسی قیادت سے مدد کی اپیل
مودی سرکار نے بھارتی مسلمانوں کی مذہبی آزادی پامال کرتے ہوئے ممبئی میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں پر پابندی کے بعد اذان پر بھی عملاً پابندی لگادی۔ رپورٹ کے مطابق اذان سننے کے لیے ممبئی کے مسلمانوں نے ’آن لائن اذان‘ ایپ کا استعمال شروع کردیا، نماز کے اوقات معلوم کرنے کے لیے بھی اب یہی موبائل ایپ استعمال کی جا رہی ہے۔ ایپ تامل ناڈو کی کمپنی نے تیار کی ہے جو اب ممبئی کی مساجد اور نمازیوں کے ذریعے استعمال کی جا رہی ہے، لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے بعد ممبئی کی کئی مساجد نے 'آن لائن اذان' ایپ پر رجسٹریشن کروالی۔ نماز کے اوقات بھی اب ایپ کے ذریعے معلوم کیے جا رہے ہیں، پانچوں نمازوں کا وقت اور اذان...

وفاقی ٹیکس محصولات میں 42 فیصد تاریخی اضافہ، وزیراعظم کی ایف بی آر کو ڈیجیٹائزیشن میں تیزی لانے کی ہدایت
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا، جس میں مالی سال 25-2024 کے دوران ٹیکس محصولات میں 42 فیصد اضافے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی کوششوں کو سراہا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 865 ارب روپے زائد محصولات جمع کیے گئے، جو 8 گنا اضافے کے مترادف ہے۔ ٹیکس کا وفاقی آمدنی سے مجموعی پیداوار تک تناسب 11.3 فیصد رہا، جو گزشتہ سال سے 1.5 فیصد زیادہ ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی ادارہ جاتی سستی برداشت نہیں کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے درکار شرائط سے اتفاق کر لیا، اس مدت کے دوران ہم تمام فریقین کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ امریکی نمائندوں نے اسرائیلی حکام کے ساتھ طویل اور نتیجہ خیز ملاقات کی ہے، جس میں اسرائیلی حکام غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے درکار شرائط پر متفق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’میرے نمائندوں نے آج غزہ کے حوالے سے اسرائیلی حکام کے ساتھ ایک طویل اور نتیجہ خیز ملاقات کی،...
پشاور: خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے پبلک ڈیلنگ دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہونے والے محکمانہ جائزہ اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے عوامی ڈیلنگ سے متعلق تمام دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عملے کی نگرانی کو مؤثر بنانا اور دفتری امور میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے اجلاس کے بعد بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) کے دفاتر میں کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے اندھے قتل و ہائی پروفائل کیسز کو حل کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے کئی ہائی پرو فائل کیسز انتہائی قلیل مدت میں حل کیے ہیں،سردار فہیم قتل کیس کو حل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس کا استعمال قابل تحسین ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ اسلام آباد پولیس نے بڑی کامیابی کرتے ہوئے ثنا یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل کیسز سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے۔ اہم ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے اپنے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 24 جون کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان...
سعودی عرب کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم سے اظہارِ تشکر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سعودی عرب کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے۔ اہم ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان...
نیپرا کے فیصلہ کے مطابق نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ پر 22 روپے 44 پیسے فی یونٹ، 101 سے 200 یونٹ پر 28 روپے 91 پیسے فی یونٹ جبکہ 201 سے 300 یونٹ پر 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ نرخ مقرر کیے گئے ہیں، 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے ٹی او یو نان پروٹیکٹڈ صارفین 41 روپے 78 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اوسط ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ جاری کر دیا تاہم لائف لائن صارفین اس ریلیف سے محروم رہیں گے، فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 100 یونٹ تک...
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اپنے کھلاڑی پر لگنے والے مبینہ جنسی حملے کے الزامات پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف ضرور ہونا چاہیے، لیکن اس کے لیے صحیح قانونی طریقہ کار اختیار کیا جانا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے گائے آنا کے اخبار ’کائیٹیور نیوز‘ میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ ویسٹ انڈیز کے ایک کرکٹر کے خلاف کئی خواتین نے جنسی جرائم کے الزامات عائد کیے ہیں، جن میں سے بعض واقعات 2023 کے بتائے جارہے ہیں، تاہم تاحال اس کرکٹر پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔ گریناڈا میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ڈیرن سیمی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہر قائد سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، جس کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر کےبجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوگی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےیکم جولائی 2025 سے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی، جس پر نیپرا نے گزشتہ...

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اپنے دلی احترام اور پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے 24 جون کو ولی عہد محمد بن سلمان سے ہونے والی حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے سعودی عرب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) امریکہ نے جاپان، بھارت اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ کے ساتھ مل کر منگل کے روز نایاب معدنیات کے حصول کے لیے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا، اس گروپ میں معدنیات کے شعبے میں چین کے غلبے پر تشویش پائی جاتی ہے۔ چار ممالک پر مشتمل اس گروپ نے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد ان نادر معدنیات کی مستحکم فراہمی کے لیے کام کرنے کا عہد کیا، جو نئی ٹیکنالوجیز کے لیے ضروری ہیں۔ گروپ کے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "اہم معدنیات اور مشتق اشیا کی پیداوار کے لیے کسی ایک ملک پر انحصار ہماری صنعتوں کو اقتصادی جبر، قیمتوں میں ہیرا پھیری...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26) کے دوران حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمے داری عاجزی، پختہ یقین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور کثیرالجہتی نظام سے گہری وابستگی کے ساتھ سنبھال رہا ہے۔ہماری...
محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت فیصلے کیے گئے ہیں، ایک ہزار 421 ڈاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 809 کی زبان بندی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک فوج اور رینجرز کی بھی خدمات لی جائیں گی۔ بدھ کے روز سیکریٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے پروونشل انٹیلیجنس سینٹر کا دورہ کیا اور مرکزی کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کی۔ یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ اس موقع پر پروونشل انٹیلیجنس سینٹر افسران نے صوبہ بھر میں موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) جرمن استغاثہ نے منگل کو بتایا کہ ڈنمارک کے ایک شہری کو ایران کے لیے جاسوسی کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق اس شخص کا مشتبہ مقصد برلن میںیہودی مقامات اور افراد کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنا تھا۔ ہم مبینہ جاسوسی کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ استغاثہ کے مطابق، اس شخص نے جون 2025 میں مبینہ طور پر تین یہودی اداروں کی جاسوسی کی، اور اس کے ساتھ ہی ممکنہ طور پر یہودی اہداف پر دہشت گردانہ حملوں کی تیاری کر رہا تھا، جس کے لیے مزید انٹیلیجنس سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ کیا جرمنی کو ’مذہبی شدت پسندی‘ سے خطرہ ہے؟ بیان میں ان...