2025-06-27@18:04:39 GMT
تلاش کی گنتی: 15093
«جو افسر»:
(نئی خبر)
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر کا کہنا تھا کہ ”آخری دو دن اسرائیل پر بہت بھاری گزرے، ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے تل ابیب سمیت کئی شہروں میں تباہی مچائی، متعدد عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔“ اسلام ٹائمز۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آخری دو دن میں اسرائیل کو بڑی مار پڑی، ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل کی متعدد عمارتوں کو تباہ کردیا تھا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کے قریب تھے، امید ہے اب جلد پیشرفت ہوگی۔ امریکی صدر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے شدید میزائل حملوں کے بعد جنگ بندی کے لیے امریکا کے آگے ہاتھ جوڑے۔ عالمی خبر رساں...
دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں عامر حسین، نواب حسین، ہدایت حسین اور منظر شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں حسین غلام، شفاعت، قونین اور واحد شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں لکڑیاں کاٹنے کے لیے جنگل جانے والے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ دو گھوڑے بھی ہلاک ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق گاؤں پیواڑ شرمخیل کے لوگ لکڑیاں کاٹنے کے لیے جنگل کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں عامر حسین، نواب حسین، ہدایت حسین اور منظر شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں حسین غلام، شفاعت، قونین اور واحد شامل ہیں۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی نے ملک بھر میں عوامی کمیٹیاں بنانے کا اعلان کر دیا۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے زیر صدارت تنظیمی اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب، صوبائی اور اضلاع کے امراء نے آن لائن شرکت کی۔تنظیمی اجلاس میں حافظ نعیم الرحمان نے ملک بھر میں عوامی کمیٹیاں بنانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ عوامی کمیٹیاں یونین کونسل سطح پر بنیں گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوامی کمیٹیاں شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے طاقتور آواز بنیں گی، کمیٹیوں میں نوجوانوں کو ترجیح بنیادوں پر شامل کیا جائے گا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوامی کمیٹیاں منشیات کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گی، تحصیلوں، اضلاع، زونز میں...
محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جبکہ یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 کا نفاذ بھی کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی صرف مخصوص ایام یعنی 5 اور 6 جولائی 2025 کو نافذ العمل ہوگی، تاہم اس سے 12 سال سے کم عمر بچوں، ضعیف افراد اور صحافیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق محرم الحرام کے...
قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کی انتظامیہ نے ادارے کے سابق چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) فیصل ستار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور ذاتی مفاد پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ این آئی سی وی ڈی کے ترجمان کے مطابق سابق سی ایف او نے آٹھ ماہ قبل اعلیٰ حکام کو ایک خط لکھا تھا، جس میں ادارے کے سربراہ پر الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ادارے نے خط کا تفصیلی جواب بھی دیا تھا، تاہم اب اُن کا دوبارہ پرانا معاملہ میڈیا میں اچھالنا ذاتی مفادات کی عکاسی کرتا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ فیصل...
ویب ڈیسک : ضلع ٹانک میں تین سرکاری افسر اغوا ہوگئے ۔ واردات تھانہ ہتھالہ کے قریب پیش آئی ہے، تھانہ ہتھالہ کے قریب 3 سرکاری افسر اغوا کر لئے گئے ، جو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر،ایکٹنگ ڈی ایچ او ٹانک اور سب ڈویژن جنڈولہ محکمہ ہیلتھ اکاؤنٹنٹ میں کام کرتے تھے تینوں افراد اپنی ڈیوٹی کے لئے ٹانک آرہے تھے کہ اسی دوران اغوا کر لئے گئے، اغواء ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر نوید ظفر، ایکٹنگ ڈی ایچ او ٹانک عمران بیٹنی اور اکاؤنٹنٹ عنایت اللہ بیٹنی کے نام سےشناخت کیا گیا، واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ لاہور میں 262 ٹریفک حادثات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی سمیت صوبے بھرمیں محکمہ داخلہ سندھ نے یکم سے 10 محرم الحرام تک صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی ، جبکہ بغیر اجازت جلسوں، ریلیوں اور اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔ڈان نیوز کے مطابق محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے حکومت سندھ نے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا، محکمہ داخلہ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم تا 10 محرم الحرام سندھ میں میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے معطل رہیں گے، جبکہ ڈرون، ہیلی کیم، بغیراجازت جلسے اور ریلی نکالنے اور لاؤڈ اسپیکر کےغیرقانونی استعمال پر پابندی ہوگی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی قیادت سے اگلے ہفتے ملاقات طے ہے تاہم اس ملاقات میں اب کسی معاہدے کی ضرورت نہیں رہی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو سربراہی اجلاس کے میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم شاید کوئی معاہدہ کریں، لیکن میرے نزدیک یہ ضروری نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ معاہدہ ہوتا ہے یا نہیں۔ اہم یہ ہے کہ ایران نے جنگ لڑی لیکن اب جنگ بندی ہے اور وہ بات چیت کے لیے راضی ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ایران کا نیوکلیئر (پروگرام) تباہ کر دیا۔ جوہری مراکز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ اس لیے مجھے اب اس بارے میں کوئی خاص...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ کرلیا ہے، ایران کے پاس تکنیکی مہارت اور صنعتی صلاحیت موجود ہے، ایران اپنے معاملات سفارتی ذریعے سے حل کرے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق آئی اے ای اے کے سربراہ نے کہاکہ ہم ایران سے دوبارہ رابطہ بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ایران اسرائیل کی جنگ میں ایرانی ایٹمی تنصیبات کی انسپیکشن کا نظام متاثر ہوا ہے، ایران کے پاس تکنیکی مہارت اور صنعتی صلاحیت موجود ہے۔رافیل روسی کاکہنا تھا کہ ایران کے پاس مسئلے کا حل ہے ، ایران کو چاہیے کہ سفارتی ذریعے سے اپنے رابطے بحال کرکےدنیا میں اپنا...
ویب ڈیسک : یکم سے 10 محرم الحرام تک سندھ میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا، جبکہ 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کی جائے گی اور 9 اور 10 محرم کو سندھ بھر میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ لاہور میں 262 ٹریفک حادثات ؛340 افراد زخمی محکمہ داخلہ کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ یہ اقدامات امن و امان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام انصاف پر مبنی نہیں ہے، بجٹ نے ثابت کردیا کہ یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔ پارٹی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ میں کوئی تبدیلیاں نہیں، 30 سال پرانا جیسا بجٹ ہے۔ اکاؤنٹنگ کا ہے اخراجات کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ نئے ٹیکس لگا کر اور قرضہ لے کر حکومت اپنے اخراجات پورے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بجٹ سے کوئی تبدیلی نہیں آسکتی ۔ معیشت یا ملک کے معاملات پر ایسے بجٹ کا کوئی اثر نہیں ہوسکتا ۔ بتایا جاتا ہے کہ...
نومئی سے متعلق مقدمات معافی کااختیار نہیں، اعظم نذیر کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے چور چور کے نعرے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی اعظم نذیر تارڑ نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا اور چور چور کے نعرے لگائے۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ انسانی حقوق کی کٹ موشنز میں اچھی مثبت تجاویز ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ جو قانون سازی ہم نے کی ہے ان کے بارے میں بات کی جاتی، معصوم سبجیکٹ کو سیاست کی نذر کردیا گیا۔ان کا کہنا...
کراچی: سہراب گوٹھ کے علاقے غریب آباد میں گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے غریب آباد علی معاویہ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق اور گھر میں بیٹھی خاتون زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ ثناءاللہ ولد سمش اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ غزالہ جاوید زوجہ محمد جاوید کے نام سے کی گئی، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ قائم مقام ایس ایچ...
ٹیکس نظام انصاف پر مبنی نہیں، بجٹ نے ثابت کردیا یہ سسٹم نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام انصاف پر مبنی نہیں ہے، بجٹ نے ثابت کردیا کہ یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔پارٹی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ میں کوئی تبدیلیاں نہیں، 30 سال پرانا جیسا بجٹ ہے۔ اکاونٹنگ کا ہے اخراجات کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ نئے ٹیکس لگا کر اور قرضہ لے کر حکومت اپنے اخراجات پورے کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے بجٹ...
کراچی سے باجوڑ جانے والی مسافر بس حسن ابدال میں موٹروے غازی انٹرچینج کے قریب الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال حسن ابدال منتقل کیا گیا، جبکہ جاں بحق خاتون کی لاش کو حضرو اسپتال بھیجا گیا۔ ٹی ایچ کیو اسپتال حسن ابدال کے ڈاکٹر جنید نے وی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ 10 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔ زخمیوں میں 7 سالہ علشبہ، 4 سالہ مریم، صائمہ، زونیشہ اور اریشہ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر زخمیوں میں فیاض، عثمان علی، بلخدا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد اب جنگ بندی عمل میں آ گئی ہے۔ ادھر ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والوں کی تلاش اور سزائیں دینا شروع کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایران نے جاسوسی کے الزام میں بدھ کی صبح تین افراد کو موت کی سزا سنائی جبکہ مجموعی طور پر 700 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے وابستہ تین جاسوسوں کو سزائے موت سنائی ہے۔ ان پر موساد کے لیے جاسوسی کرنے اور قتل کے لیے ہتھیار فراہم کرنے کا الزام تھا جو تفتیش میں درست پایا گیا۔ ایران اب اپنے ملک میں چھپے اسرائیلی ایجنٹوں کو تلاش کر رہا ہے، کیونکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ کے آخری دنوں میں ایران کی جانب سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو سربراہی کانفرنس میں گفتگو میں اعتراف کیا کہ جنگ کے آخری دو دن میں ایران سے اسرائیل کو بہت بُری مار پڑی ہے، ایرانی بیلسٹک میزائلز نے اسرائیل کی متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے کئی عمارتیں تباہ ہوئیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے لوگ شاندار ہیں، یہ سب کے لئے بڑی کامیابی ہے، جنگ بندی ایران سمیت سب کیلئے بڑی جیت ہے، ایرانی شاندار لوگ ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے سویلین کو نقصان پہنچا، ایران اور اسرائیل اسکول کے بچوں کی...
ایران نے بالآخر تسلیم کر لیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اس کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الجزیرہ سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر کئی بار حملے کیے گئے جن سے ان کا ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا ’جی ہاں، ہماری جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، یہ بات یقینی ہے کیونکہ ان پر بار بار حملے کیے گئے ہیں۔‘ تاہم انہوں نے اس معاملے کی مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ ایک تکنیکی معاملہ ہے جس پر ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اور دیگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے نصیر آباد میں مفت سرکاری درسی کتب کی فروخت کانوٹس لے لیا، سید سردار علی شاہ متعلقہ افسر اور عملے کو معطل کردیا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق نصیرآباد میں درسی کتب کی فروخت پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر اور عملے کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔صوبائی وزیرتعلیم کی ہدایت پر درسی کتب کی مبینہ فروخت کے الزام میں تعلقہ ایجوکیشن افسر نصیرآباد اور اسسٹنٹ ویئر ہاؤس کو معطل کردیا گیا ہے۔مفت سرکاری درسی کتب کی فروخت میں ملوث افسران و عملے کے خلاف ایفشیئنسی اینڈ ڈسیپلینری رولز کے تحت کارروائی کی جائےگی۔صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے...
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے آخری دو دن میں اسرائیل کو بڑی مار پڑی، ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل کی متعدد عمارتوں کو تباہ کردیا تھا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کے قریب تھے، امید ہے اب جلد پیشرفت ہوگی۔ امریکی صدر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے شدید میزائل حملوں کے بعد جنگ بندی کے لیے امریکا کے آگے ہاتھ جوڑے۔ صدر کا کہنا تھا کہ ”آخری دو دن اسرائیل پر بہت بھاری گزرے۔ ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے تل ابیب سمیت کئی شہروں میں تباہی مچائی، متعدد عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔“ انہوں نے...
امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر—فائل فوٹو امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے آئندہ برسوں میں 75 ارب ڈالرز سے زائد منافع متوقع ہے۔پاکستان میں امریکی کمپنیوں کے لیے اہم معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر آن لائن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کو اہم معدنی وسائل اور تعاون کے امکانات سے آگاہ کیا گیا۔امریکی ناظم الامور نے کہا کہ وزیرِ توانائی علی پرویز ملک اور دیگر حکام نے معدنی شعبے میں حکومتی پالیسی پر بریفنگ دی، پاکستان میں تانبا، سونا، لیتھیئم سمیت وسیع معدنی ذخائر موجود ہیں۔ امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیںامریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے...
وہ ضدی سی اور حالیہ ڈرامے پرورش سے مشہور ہونے والی پاکستان شوبز کی کم عمر اداکارہ عینا آصف نے اپنی اصل عمر بتا دی۔ حال ہی میں عینا ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی عمر سے متعلق کہا جاتا ہے کہ آپ صرف 12 سال کی ہیں جبکہ جب آپ نے ڈرامے کرنا شروع کیے تھے تب افواہیں تھیں کہ آپ 16 کی ہیں، آپ کی اصل عمر کیا ہے؟ جس پر عینا آصف نے کہا کہ کیرئیر کے شروعات سے ہی ان کی عمر لوگوں کی دلچسپی کا موضوع رہا ہے جس کی وجہ سے پہلے وہ پریشان ہوجاتی تھیں تاہم اب انہیں ان باتوں سے فرق نہیں پڑتا۔...

میرے پاس فوجی تنصیبات کو آگ لگانے اور اربوں کی کرپشن معاف کرنے کا اختیار ہوتا تو میں یہ کرتا، اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر تیل چھڑک کے آگ لگانے پر معافی دینے کا اختیار میرے پاس نہیں، ہم قانون کے پابند ہیں، اپوزیشن کو بھی قانون کا پابند کیا جائے،میرے پاس فوجی تنصیبات کو آگ لگانے اور اربوں کی کرپشن معاف کرنے کا اختیار ہوتا تو میں یہ کرتا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرقانون نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر تیل چھڑک کے آگ لگانے پر معافی دینے کا اختیار میرے پاس نہیں، اگر یہ اختیار میرے پاس ہوتا تو میں ضرور معافی دیتا، اپوزیشن والے میرے بھائی ہیں، کاش جیلز کو ڈائریکٹ کرنے کا اختیار سیکریٹری ہیومین رائٹس کے پاس ہوتا کہ یار آج ان کی ملاقات...
کراچی کے علاقے خیابان تنظیم میں گھر سے 5 کروڑ روپے کی چوری کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے لیے گھر میں کام کرنے والی ماسی کو حراست میں لیا، تفتیش کے بعد نہ صرف یہ ماسی چوری میں ملوث پائی گئی بلکہ ماسی کی جائیدادوں اور شاہانہ طرز زندگی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کروڑ پتی ماسی کی جائیدادیں سامنے آگئیں ہیں، ملزمہ 5 گاڑیوں، 3 موٹر سائیکلوں، 3 فلیٹس اور دکان کی مالکن نکلی جبکہ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس میں بھی تقریباً 40 لاکھ روپے موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی رکن پنجاب اسمبلی کی گھڑی کیسے چوری ہوئی؟ پولیس نے...
ویب ڈیسک : وزیرآباد میں ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق وزیرآباد میں جی ٹی روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، تاہم حادثے میں ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار فیملی گوجرانوالہ سے گجرات جا رہی تھی۔ حادثےمیں جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ دانش، 20 سالہ کومل، 4 سالہ عبدالوہاب اور 2 سالہ بچی شامل ہے۔ لعشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت...
—فائل فوٹو پاراچنار میں اپرکرم کے علاقے پیواڑشرم خیل میں بارودی سرنگ میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او کا بتانا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ: بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحقبلوچستان کے ضلع قلات میں امیری کے مقام پر پک اپ گاڑی سٹرک کنارے نصب بارو دی مواد سے ٹکرا گئی، دھماکے میں جمعیت علما اسلام ف کے مقامی رہنما اور 2 خواتین جان بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید سرنگوں...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماء عمران حسین ہزارہ نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے زرک خان مندوخیل کو مبینہ طور پر فارم 47 کے ذریعے کامیاب قرار دیا گیا، جبکہ فارم 45 کے مطابق حلقہ سے میں کامیاب ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور پی بی 42 کوئٹہ سے سابق امیدوار عمران حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار زرک خان مندوخیل کی سرکاری ملازمت اور فارم 47 پر کامیابی کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل رجوع کیا، تاہم تمام ثبوت ہونے کے باوجود انہیں انصاف نہیں مل رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی رہنماء محمد...
لندن سے ممبئی آنے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب دورانِ پرواز 7 افراد، جن میں 2 فضائی عملے کے ارکان بھی شامل تھے، اچانک ایک جیسی طبی علامات کا شکار ہوگئے، جن میں پیٹ درد، چکر آنا اور متلی شامل تھیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، متاثرہ افراد نے دورانِ پرواز طبیعت بگڑنے کی شکایت کی تاہم خوش قسمتی سے طیارہ بحفاظت ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا، جہاں فوری طور پر متاثرہ مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: 271 افراد کی ہلاکت، ایئر انڈیا کو شوکاز نوٹس جاری، تادیبی کارروائی کا عندیہ ایئر انڈیا کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم اب...
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس اسکیم مقبول اور محفوظ سرمایہ کاری کا انتخاب ہے۔ 1966 میں شروع کی گئی یہ اسکیم خاص طور پر شہریوں کی مدد کے لیے بنائی گئی تاکہ پاکستان اور بیرون ملک دونوں اپنی بچت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس مختلف مالیات میں دستیاب ہیں بشمول 500، ایک ہزار، پانچ ہزار، دس ہزار، پچاس ہزار، ایک لاکھ، پانچ لاکھ اور دس لاکھ روپے شامل ہیں۔ سرٹیفکیٹس سے ادائیگی مشترکہ طور پر یا نامزد ہولڈرز میں سے کسی ایک کے ذریعہ وصول کی جاسکتی ہے۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کسی بھی نیشنل سیونگ سینٹر (این ایس سی)، شیڈول بینکوں کی مجاز شاخوں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کیا تو واشنگٹن دوبارہ عسکری کارروائی کرے گا۔ دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ جنگ بندی کی تھوری بہت خلاف ورزی ہوئی، تاہم ان کے احکامات کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے جنگ بندی کے تحت حملے روک دیے تھے اور اب سیزفائر پر مؤثر انداز میں عمل درآمد جاری ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں متعدد اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں فردو کی جوہری تنصیب کی مکمل تباہی شامل ہے اب اس مقام پر صرف تباہی کے آثار...
وادی نیلم: ڈی جی ایس سی او نے وادی نیلم میں شاردہ کے مقام پر جدید فری لانسنگ ہب کا افتتاح کر دیا۔ شاردہ فری لانسنگ ہب کا مقصد نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے جوڑنا اور جدید مہارتیں فراہم کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں نوجوانوں، اساتذہ، معززین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی جی ایس سی او کا کہنا تھا کہ ’’شاردہ فری لانسنگ ہب میں نوجوانوں کو پہلے بنیادی، پھر اعلیٰ سطح کی فری لانسنگ اور جدید تکنیکی مہارتوں کی مرحلہ وار تربیت دی جائے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ شاردہ فری لانسنگ ہب سے پورے ملک میں ایک مضبوط اور مستحکم ڈیجیٹل مارکیٹ کا قیام ممکن ہوگا۔ ایس سی او...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے یورینیئم کی افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا ایک بار پھر اس پر حملہ کرے گا۔دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کی کچھ معمولی خلاف ورزیاں ہوئیں، لیکن اب اسرائیل اور ایران کے درمیان سیزفائر مؤثر طریقے سے نافذ ہو رہا ہے۔ ان کے بقول جنگ بندی کے بعد ان کی ہدایت پر اسرائیلی طیارے واپس لوٹ آئے تھے۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں امریکا کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، جن کا اثر سب پر پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فردو کی جوہری تنصیب مکمل...
گوجرانوالہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ وزیر آباد جنڈیالہ ڈھب والہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اس کا شوہر اور 2 کمسن بچے شامل ہیں۔
اسلام آباد: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا جہاز گوادر پورٹ پر کامیابی سے پہنچ گیا، 20 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر افغان بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ گوادر پر افغان جہاز کی کامیاب آمد سے عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، گوادر پورٹ اب خطے کے لیے ایک اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر کے ذریعے افغانستان کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی، گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گوادر بندرگاہ مکمل طور پر تجارتی سامان سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی...
لاہور: شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق گجر پورہ، کرول گھاٹی تیز رفتار ٹرک نے رات گئے 30 سالہ راہگیر کو کچل دیا جبکہ چوہنگ ٹریننگ سینٹر کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ سبزہ زار میں شاہ فرید قبرستان سے نوجوان کی لاش ملی۔ متوفی کی شناخت 28 سالہ باقر کے نام سے ہوئی۔ شیرا کوٹ بابو صابو ٹول پلازہ کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اچھرہ فیروزپور روڈ شمع اسٹاپ کے قریب 60 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا مقصد ایران کو یورینئیم کی افزودگی سے روکنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائےگا لیکن مستقبل میں ایران کو یورینیئم افزودہ کرنے نہیں دیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا مقصد ایران کو یورینئیم کی افزودگی سے روکنا تھا۔ امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ نے مزید کہا کہ مستقبل میں کسی بھی معاہدے کے تحت ایران کو یورینیئم افزودگی کاحق نہیں ملےگا اور ایران کو یورینیئم افزودہ نہیں کرنے دیں گے۔ اسٹیو وٹکوف کا...
راولپنڈی اور اسلام آباد میں منگل کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی، محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 65 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے اور آئندہ دنوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارش کا سلسلہ صبح سویرے شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بوکرا میں 64 ملی میٹر، پیر ودھائی میں 50 ملی میٹر، شمس آباد میں 54 ملی میٹر، جبکہ اسلام آباد کے علاقے سید پور میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) وزیراعظم پاکستان کے آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے منگل کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماﺅں نے مشرق وسطیٰ کی تیزی سے ابھرتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شریف نے کشیدگی میں کمی اور ایران اسرائیل بحران کے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پرامن حل کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ روانہ حالیہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے تمام فریقوں کی طرف سے بین الاقوامی قانون اور یو این چارٹر کے اصولوں کی پاسداری کی اہمیت پر...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، وزیراعلی نے بجٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر ملک محمد احمد خان کو مبارکباد پیش کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے عوامی فلاحی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بجٹ 26-2025 میں تعلیم، صحت اور ڈویلپمنٹ کیلئے سب سے زیادہ فنڈز مختص کرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا، عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے...
سترہ سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کے قتل میں گرفتار نوجوان عمر حیات نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ قاتل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس کی یہ حرکت غصے اور انتقام کے زیرِ اثر کی گئی تھی، کیونکہ ثنا نے اس سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 22 سالہ عمر حیات کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ سعد نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کروایا۔ بیان میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ثنا کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتا تھا، لیکن اس کے مسلسل انکار نے اسے اس حد تک مشتعل کیا کہ اس نے قاتلانہ...
کراچی: ملک کی نئی ابھرتی ہوئی ایئرلائن ’’ایئرکراچی‘‘نے اپنے فضائی آپریشن کے آغاز سے قبل بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ایئرلائن نے ملک بھر کے اہم ایئرپورٹس پر اسٹیشن مینیجرز کی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایئرکراچی ابتدائی طور پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس پر اسٹیشن مینیجرز تعینات کرے گی۔ ان اسامیوں کے لیے ان افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے جنہیں ایوی ایشن انڈسٹری میں کام کرنے کا بھرپور تجربہ حاصل ہو۔ ایئرکراچی رواں سال 3 ایئر بس A320 طیاروں کے ذریعے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جس کے لیے ابتدائی تیاریوں کا عمل مکمل کیا...
ڈی آئی خان: ضلع کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں لکڑیاں کاٹنے کے لیے جنگل جانے والے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ دو گھوڑے بھی ہلاک ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق گاؤں پیواڑ شرمخیل کے لوگ لکڑیاں کاٹنے کے لیے جنگل کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں عامر حسین، نواب حسین، ہدایت حسین اور منظر شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں حسین غلام، شفاعت، قونین اور واحد شامل ہیں۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں نے ڈی ایچ کیو اسپتال پارا چنار منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او کرم ملک حبیب کا کہنا ہے کہ پولیس حکام کے مطابق واقعے...
موٹر وے ایم ون پر برہان ہے قریب مسافر بس کو حادثہ ۔حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق پندرہ سے زائد زخمی حادثے کے دوران دیگر گاڑیوں ٹکرانے پر انھیں بھی نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق موٹر وے اور ریسکیو حکام نے کہا کہ موٹروے ایم ون برہان کے قریب کراچی سے باجوڑ جانے والی مسافر بس جس میں 42 مسافر سوار تھے حادثے کا شکار ہوکر الٹ ہوگی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جانبحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور پیرا میڈیکس عملہ موقع پر پہنچا۔ حکام نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کردیا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی...
ایران میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تین افراد کو قابض صہیونی ریاست (اسرائیل) کے لیے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دے دی ہے۔ ان افراد کے تعاون کی وجہ سے ملک کی ایک اہم شخصیت شہید ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے تین جاسوسوں کو پھانسی دیدی گئی۔ ایران میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تین افراد کو قابض صہیونی ریاست (اسرائیل) کے لیے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دے دی ہے۔ ان افراد کے تعاون کی وجہ سے ملک کی ایک اہم شخصیت شہید ہوئی تھی۔ ایرانی عدلیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادریس علی، آزاد شجاعی، اور رسول احمد رسول کو...
امریکی فوج کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات پر کیے گئے فضائی حملے ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کرنے میں ناکام رہے اور یہ حملے بمشکل چند ماہ کی تاخیر کا باعث بنے۔ یہ انکشاف امریکی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی (DIA) کی ابتدائی خفیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ سے واقف چار ذرائع نے امریکی خبر رساں ادارے ”سی این این“ کو بتایا کہ ایران کا جوہری مواد اور سینٹری فیوجز بڑی حد تک محفوظ رہے ہیں۔ یہ رپورٹ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کیے گئے بیٹل ڈیمیج اسیسمنٹ پر مبنی ہے اور اسے پینٹاگون کی انٹیلیجنس ونگ نے تیار کیا۔ ابتدائی جائزے کے مطابق، ایران کے جوہری پروگرام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے محض ایک روز بعد ایرانی حکام نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے مبینہ روابط کے الزام میں تین افراد کو سزائے موت دے دی، یہ سزائیں ایران کے شمال مغربی شہر ارومیہ میں علی الصبح نافذ کی گئیں۔عالمی میڈیا کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں ادریس علی، آزاد شجاعی اور رسول احمد رسول شامل ہیں، جن پر الزام تھا کہ انہوں نے ملک میں حساس شخصیات کو نشانہ بنانے کے لیے اسلحہ اور دیگر ممنوعہ سامان اسمگل کرنے کی کوشش کی، اور صہیونی ریاست کے لیے خفیہ تعاون فراہم کیا۔ایرانی عدلیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد نہ صرف اسرائیل کے...
پشاور کے علاقے لنڈی ارباب میں تین دن سے لاپتہ نو سالہ بچی مریم کی لاش پڑوسی الطاف کے گھر سے برآمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد اینٹوں اور چھری کے وار سے قتل کیا اور لاش کو صندوق میں چھپایا دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم الطاف مریم کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر بچی کو تلاش کرنے کا ڈرامہ کرتا رہا اور خود کو معصوم ظاہر کرتا رہا۔ مقتولہ کے چچا کا کہنا ہے کہ الطاف نشے کا عادی تھا ہمسایہ ہونے کی وجہ سے اُسے کھانا بھی دیتے اور ضرورت پڑنے پر مالی مدد بھی کرتے تھے۔ کہانی میں نیا موڑ اس وقت آیا کہ...
اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بہت سخت ہے، جھڑپیں شدید ہیں اور بوجھ ناقابل برداشت ہے۔ معروف اسرائیلی اخبار’ دی ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے ہلاک ہونے والے 7 فوجیوں کی ہلاکت پر کہا ہے کہ یہ ’انتہائی دردناک صبح ہے‘۔ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ غزہ میں جنگ بہت سخت ہے، لڑائیاں شدید ہیں، اور یہ بوجھ ناقابلِ برداشت ہوتا جا رہا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے غزہ میں جھڑپوں کے دوران اسرائیل کے 7 فوجی ہلاک یاد رہے کہ منگل کے روز غزہ میں حماس کے القسام بریگیڈ کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اس کے 7 فوجی ہلاک ہو گئے۔فوج کی...
سوڈان کے مغربی کردوفان کے شہر المجلد میں ایک ہسپتال پر ہونے والے خطرناک حملے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں بچے اور طبی عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحت کے مراکز پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، ہسپتال کا مقام ان علاقوں میں شامل تھا جو سوڈانی فوج اور نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان جاری خانہ جنگی میں فرنٹ لائن سمجھے جاتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق، حملے میں ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، 6 بچے اور 5 طبی کارکن بھی...
ایران نے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے مبینہ روابط کے الزام میں تین افراد کو سزائے موت دے دی۔ یہ پھانسیاں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے صرف ایک روز بعد دی گئیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ ادریس علی، آزاد شجاعی اور رسول احمد رسول کو ملک میں قتل کے لیے سامان اسمگل کرنے اور اسرائیل سے تعاون کے جرم میں قصوروار ٹھہرایا گیا۔ ایرانی عدلیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں مجرموں کو ارومیہ شہر میں آج صبح پھانسی دے دی گئی، جو کہ ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ ایرانی میڈیا میزان نیوز ایجنسی کے مطابق ان افراد کے اسمگل کردہ...
—فائل فوٹو جھنگ کی بستی کھوکھراں والی میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔شیخوپورہ: عدالت میں پیشی پر آنے والوں پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحقدوسری جانب شیخوپورہ کے علاقے فیروز والا میں عدالت میں پیشی پر آنے والوں پر فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔
اسلام آباد(اوصاف نیوز)جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں علی الصبح سے جاری موسلا دھار بارش کے پیشِ نظر واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق ادارے کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ ترجمان واسا کے مطابق اب تک جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سید پور میں 52 ملی میٹر، گولڑہ میں 25 ملی میٹر، بوکڑہ میں 66 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 32 ملی میٹر، شمس آباد میں...
دی ہیگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون 2025)ایسی کوئی تبدیلی نہیں چاہتے جس سے افراتفری پیدا ہو،ایران میں رجیم چینج پر ٹرمپ نے یوٹرن لے لیا،میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا، میں چاہتا ہوں کہ سب کچھ جلد از جلد معمول پر آ جائے،نیٹو سمٹ کیلئے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کاکہنا ہے کہ حکومتوں کی تبدیلی سے ہمیشہ انتشار پیدا ہوتا ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ اتنی زیادہ افراتفری ہو۔ دیکھتے ہیں کہ معاملات کیسے آگے بڑھتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں ”رجیم چینج“ (حکومت کی تبدیلی) سے متعلق اپنے پہلے مؤقف سے یوٹرن لے لیا ہے۔ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایرانی حکومت کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کرنے...
پاراچنار(نیوز ڈیسک)اپرکرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او حبیب اللہ کے اپرکرم کے علاقے پیواڑشرم خیل میں بارودی سرنگ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈی پی او کا بتانا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افرادزخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید سرنگوں کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا، جب مزاحمت کاروں نے ایک بکتر بند گاڑی "پوما" پر نصب شدہ بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے خان یونس میں دو مختلف واقعات میں 7 فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح اعتراف کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک افسر اور 6 فوجی ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا، جب مزاحمت کاروں نے ایک بکتر بند گاڑی "پوما" پر نصب شدہ بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا۔...
لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں عدالت پیشی پر جانے والے دو افراد کو گولیاں مار کر قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ فیروزوالہ کچہری میں ملزمان کی پیشی کے دوران پیش آیا۔ قتل ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت 65 سالہ ظفر اقبال کے نام سے ہوئی اور ایک نامعلوم شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ موٹر سائیکل اسٹینڈ پر کھڑا ورکر زوہیب بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مقتول ظفر اقبال کالا خطائی تحصیل فیروز والہ کا رہائشی تھا۔ ظفر اقبال فیروز والہ کچہری میں پیشی پر جا رہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنا۔ پولیس افسر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) میانمار میں آنے والے شدید زلزلے سے تین ماہ بعد بھی ملک میں 60 لاکھ لوگوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے جبکہ اس آفت نے کئی سال سے جاری مسلح تنازع سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کو مزید شدید بنا دیا ہے۔28 مارچ کو آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے ملک کے وسطی علاقوں میں تباہی پھیلا دی تھی جس میں کم از کم 3,800 افراد ہلاک اور 5,000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔زلزلے کے نتیجے میں منڈلے، ساگینگ اور میگوے جیسے بڑے شہروں میں عمارتیں تباہ ہونے سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے جبکہ 2021 میں ملک پر فوجی حکومت قائم ہونے کے بعد 32 لاکھ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس کے فوراً بعد اور نیٹو سمٹ کے لیے روانگی پر جہاز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ایران میں نظام کی تبدیلی کے خواہش مند نہیں ہیں کیونکہ اس سے ’افراتفری‘ پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی تحریک مسترد، 128 ڈیموکریٹس ریپبلکنز کے ساتھ مل گئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ نہیں، میں ایسا نہیں چاہتا۔ میں چاہوں گا کہ سب جلدی سے پرسکون ہو جائے۔ نظام کی تبدیلی افراتفری لاتی ہے، اور بہتر ہوتا ہے کہ اتنی افراتفری نہ ہو۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ یہ بیان انہوں نے امریکی حملوں کے فوری بعد دیا، جن میں ایران کی...
رپورٹ:مصطفی بزدار ژوب کے ایک رہائشی نے منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے ایک ادارہ بنایا جہاں ایسے لوگوں کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سنہ 2020 کے سروے کے مطابق تقریباً 90 لاکھ افراد اس عادت کا شکار ہیں۔ ان افراد کی بحالی کے لیے حکومت اور غیر حکومتی ادارے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں نشے کے عادی افراد نے پولیس کو کیسے چکما دیا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کوئٹہ میں منشیات کے عادی افراد کے لیے علاج و بحالی کے مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں انہیں طبی،...
واشنگٹن: ایران پر امریکی فضائی حملوں کے بعد سامنے آنے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے افشا پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے CNN اور نیو یارک ٹائمز پر جھوٹ پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے ایک تاریخی اور کامیاب فوجی کارروائی کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے لکھا کہ یہ فیک نیوز سی این این اور ناکام نیو یارک ٹائمز نے مل کر تاریخ کی سب سے کامیاب فوجی کارروائیوں میں سے ایک کو کمزور دکھانے کی سازش کی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250625-12-15
کراچی: سپر ہائی وے پر براق پمپ کے قریب ایک ایمبولینس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ مریض کو نواب شاہ سے کراچی منتقل کرنے کے دوران پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت علی محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو خود مریض تھا اور کراچی کے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سوگدار، مینا ز اور وقار شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری موقع...
واشنگٹن: مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے ایران پر امریکی حملے کے بعد انٹیلی جنس جائزے کے افشا کو غداری قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وِٹکوف نے کہا کہ یہ عمل ناقابل قبول ہے یہ غداری ہے اور اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ جو بھی اس کے پیچھے ہے، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے تمام نقصانات کی رپورٹیں خود پڑھیں اور اس بات پر زور دیا کہ امریکی فضائی حملوں میں ایران کے تینوں جوہری مراکز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ وِٹکوف کے اس بیان کو صدر...
غزہ کے اسپتالوں میں موجود طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز اور ڈرونز نے غزہ میں منگل کی صبح سے اب تک کم از کم 86 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جن میں 56 بے گھر افراد تھے، جو امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو غزہ میں اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے جمع لوگوں پر فائرنگ اور گولہ باری کی جبکہ بے گھر فلسطینیوں پر بم گرائے۔ غزہ کے اسپتالوں میں موجود طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز اور ڈرونز نے غزہ میں منگل کی صبح سے اب تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں آتش گیر مادے سے لدے موٹر سائیکل لوڈر رکشا اور لوکل بس میں تصادم کے نتیجے میں آ گ بھڑکھنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ مغبی بائی پاس پر کلی خزاں کے مقام پر پیش آیا ہے۔ جہاں سڑک کنارے کھڑی لوکل بس کو آتش گیر مادے سے لدے موٹر سائیکل لوڈر رکشا نے ٹکر مار دی۔حادثے کے باعث بس اور موٹر سائیکل لوڈر رکشا میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ کے شعلوں کی زد میں آکر 5 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 7زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس سرجن...
جنوبی اسرائیل بیرشیبا میں ایران کے میزائل حملوں کے ایک گھنٹے کے دوران 6 مرتبہ سائرن بجے عمارت پر میزائل لگنے سے 4 افراد ہلاک اور کم ازکم 9 زخمی ہوئے،اسرائیلی امدادی ادارے کا بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی کے نفاذ سے قبل ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔جنوبی اسرائیل کے علاقے بیرشیبا میں ایران کے میزائل حملوں کے باعث ایک گھنٹے کے دوران 6 مرتبہ سائرن بجے۔عمارت پر میزائل لگنے سے 4 افراد ہلاک اور کم ازکم 9 زخمی ہوئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ہنگامی امدادی اداروں نے منگل کو بتایا کہ جنوبی اسرائیل میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعددزخمی...
اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے بہت واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگبندی سے آگے ایک جامع امن معاہدہ چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے نمائندہ برائے امور مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" نے ایک بار پھر ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تہران کو یورینیم افزدوہ نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسٹیو ویٹکاف نے کہا کہ "ڈونلڈ ٹرامپ" نے ایران میں اپنے دو اہداف کو حاصل کیا۔ ایک یورینیم کی افزودگی کا خاتمہ اور دوسرا اسلحہ سازی کی صلاحیت کو روکنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے...
سیکورٹی کونسل میں اپنے ایک خطاب سے واسیلی نبنزیا کا کہنا تھا کہ NPT کا رکن ملک نہ ہونے کی وجہ سے اسرائیل کی اس اجلاس میں شرکت باعث تعجب ہے۔ اسرائیل کیوں سلامتی کونسل میں موجود ہے؟۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں روسی نمائندے "واسیلی نبنزیا" نے کہا کہ NPT معاہدے کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کو یورینیم کی افزودگی کا مکمل حق حاصل ہے۔ ایران کا یہ جائز و قانونی حق ہے کہ وہ کسی بھی دراندازی کا موثر جواب دے۔ انہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف اسرائیل کے حملوں کو، اقوام متحدہ کے منشور اور NPT معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔ انہوں نے سلامتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہینڈز ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سرسی جی جہانگیر کاؤس جی سائیکاٹری ہسپتال (مینٹل ہسپتال) میں آر او پلانٹ کا افتتاح کیاگیا، یہ آر او پلانٹ پانچ ہزار لیٹر پانی کو صاف کرنے کا کام کرتا ہے اس میں اگر کوئی کسی قسم کے کوئی جراثیم ہوتو اس کو صاف کرانی کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ سر سی جی ہسپتال میں 12وارڈ ہیں جہاں پر پانچ سو کے قریب دماغی امراض کے مرد و خواتین افراد صحت کی سہولیات سے محروم ہیں، ہینڈز نے اس آر او پلانٹ کا افتتاح ہوا جس میں ڈاکٹر شیخ تنویر احمد، وسیم شاہ اور غوث پیرزادہ نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے بھی اس میں شرکت کی اس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیر اور مرکزی شوری کے رکن حافظ نصراللہ عزیز چنا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو اپنی جاگیر اور یہاں کے رہنے والوں کو اپنا غلام سمجھ رکھا ہے سندھ کے حقوق پر بات کرنا جرم بنا دیا گیا ہے دریائے سندھ سے کینال نکالنا سندھ کو بنجر بنانے کے مترادف ہے جو کوئی محب وطن برداشت نہیں کرے گا پہلے پاکستان نے اب ایران نے اس خطے میں بھارت اسرائیل اور امریکا کے عزائم کو خاک میں ملادیا ہے یہ بات انھوں نے صحافیوں سے گفتگو اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات میں خود حکومت سندھ ملوث...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو نئے چیئرمین لاپتا افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی کے لیے 15 جولائی تک مہلت دے دی جبکہ متاثرہ فیملی کو 50 لاکھ روپے کا چیک 2 ہفتے میں جاری کرنے کی آخری مہلت دی ہے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اگر متاثرہ فیملی کو چیک نہ دیا گیا تو وفاقی حکومت کے فنڈ فریز کردوں گا، ہمارا مقصد ہوتا ہے کہ حکومت کو مشکل میں ڈالے بغیر مسئلہ حل ہو، یہاں لوگوں کی چھوٹی چھوٹی انا کا مسئلہ بنا ہوتا ہے۔ حکومت کو احساس ہونا چاہیے اور متاثرہ فیملی کو پتا تو ہو کہ ان کا فیملی ممبر زندہ ہے یا مردہ، بدقسمتی سے حکومت لاپتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مانسہرہ/ سوات/ کوئٹہ/ چارسدہ (صباح نیوز) خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مختلف حادثات و اقعات کے دوران میاں، بیوی سمیت 15 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سیر و تفریح کی غرض سے ناران جانے والے جوڑے کی گاڑی مانسہرہ کے سیاحتی مقام لڑی کاغان میں گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا 6 بیٹا معجزاتی طورپر بچ گیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق حضرو اٹک سے تھا اور ہانگ کانگ میں رہائش پذیرتھے۔ علاوہ ازیں سوات کے علاقے گوگدرہ میں ایک بچی سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار موٹر کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سیکورٹی خطرے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6,000 افراد پر مشتمل ٹی ٹی پی جسے اقوام متحدہ نے افغان سر زمین سے کام کرنے والا سب سے بڑا دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے، پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے15 رکنی سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی پاکستانی سرحد کے قریب محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ افغانستان سے دہشت گردی اس کے پڑوسیوں، خاص طور پر پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) روس کے یوکرین پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں، ان حملوںمیں یوکرین کے مزید 18افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کے میزائل حملوں میں یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے دنیپرو پیٹروسک میں 18افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق گورنر سرہی لِساک نے واضح کیا ہے کہ حملے میں دارالحکومت دنیپرو میں ٹرین کی بوگیاں تباہ ہوگئیں جبکہ 10 بچوں سمیت تقریباً 70 افراد زخمی ہوئے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ریاستی میڈیا کے مطابق دنیپرو سے تقریباً 10 کلومیٹر دور مقام پرواقع علاقے سابر میں بھی 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مذکورہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں میوزک فیسٹیول کے دوران سوئی چبھونے کے واقعات میں 145 افراد متاثر ہوگئے، جب کہ واقعات میں ملوث 12 کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس اور وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملوں میں متاثرہ افراد کو بازو، ٹانگ یا جسم کے دیگر حصوں میں سرنج چبھوئی گئی، جس کے بعد انہیں چکر، بے ہوشی یا کمزوری جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملوں میں نشہ آور دوائیں استعمال کی گئی ہیں یا نہیں۔ وزارت داخلہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم اس معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لے رہے ہیں، متاثرین کے ٹاکسیولوجی ٹیسٹ جاری ہیں اور تحقیقات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی، سعودیہ کو پیرس ایئر شو 2025 کے 55ویں ایڈیشن میں منعقد ہونے والے اسکائی ٹریکس ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز2025 میں ”بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس” کے اعزاز سے نوازاگیا ہے۔ ایئر لائن عالمی اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی میں بھی تین درجے اوپر رہی، اوردنیا بھر میں لاکھوں مسافروں پر مشتمل ایک جامع ووٹنگ کے عمل کے بعد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں 17 واں مقام حاصل کیا۔لاکھوں پاکستانی مسافروں کے لیے جو حج، عمرہ، ملازمت اور کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں، یہ اعتراف سفر کے معیار میں ایک اہم بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ سعودی ایئرلائن (سعودیہ) کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: تہران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انقلاب اسکوائر پر فتح کا جشن منایا۔ عوام نے ایرانی فوج کے حق میں شدید نعرے لگائے اور قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔میڈیاذرائع کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کے بعد تہران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انقلاب اسکوائر پر جمع ہو کر فتح کا جشن منایا۔عوام نے ایران کی مسلح افواج کے حق میں شدید نعرے لگائے اور ملکی دفاع پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ریلیوں میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے دشمن کے حملوں کا بھرپور جواب دیا اور وطن کا دفاع ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔عوامی جوش و جذبے سے دارالحکومت کا ماحول جشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلاڈیلفیا: امریکا میں ایک شخص کو گاڑی صاف کرتے وقت ملے لاٹری کے ٹکٹ نے ہزاروں ڈالر کا انعام جتوا دیا۔امریکی ریاست فلاڈیلفیا سے تعلق رکھنے والے شخص (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی صاف کر رہے تھے جہاں ان کو رکھا ہوا پاور بال ٹکٹ ملا جس نے ان کو 50 ہزار ڈالر کا انعام جتوا دیا۔میری لینڈ لاٹری آفیشلز سے گفتگو کرتے ہوئے انعام جیتنے والے شخص (جو پیشے سے انجینئر ہیں اور کثرت سے سفر کرتے ہیں) نے بتایا کہ انہوں نے یہ ٹکٹ 4 جون کو بالٹی مور کاؤنٹی سے خریدا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ ٹکٹ خریدنے کے ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ بعد گاڑی صاف...
تل ابیب: اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کے دوران 28 شہری ہلاک اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، ایران نے 550 بیلسٹک میزائل اور ایک ہزار کے قریب ڈرونز داغے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کے دوران 28 شہری ہلاک اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ میگن ڈیوڈ آدوم (ایم ڈی اے ) ایمبولینس سروس کے مطابق، جنگ بندی ہونے تک 28 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی، جن میں سے4 شہری آج صبح ہلاک ہوئے۔ ایمبولینس سروس کے مطابق ان کے علاوہ 900 سے زائد شہریوں کو زخمی اور 401 افراد کو شدید ذہنی دباؤ یا خوف و ہراس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس کے میزائل حملے میں یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے ڈنیپرو پیٹروسک میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ انفرااسٹرکچر کوبھی نقصان پہنچا۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق گورنر سرہی لِساک نے بتایا کہ اس حملے میں علاقائی دارالحکومت ڈنیپرو میں 7 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ٹرین کی بوگیوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور کانچ کے ٹکڑے گرنے سے متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔گورنر سرہی لِساک کا کہنا تھا کہ 10 بچوں سمیت تقریباً 70 افراد زخمی ہوئے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، ریاستی ایمرجنسی سروس کے مطابق، ڈنیپرو سے تقریباً 10 کلومیٹر دور واقع قصبے سامر میں بھی دو افراد...
تربیلہ ڈیم جھیل میں کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق منگل کے روز تربیلا ڈیم جھیل تمرائی کے مقام سیر کے لیے آنے والے افراد کی کشتی الٹ گئی، کشتی خاوند، بیوی اور ان کے تین بچے ڈوب گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سوات: شاہی باغ میں کشتی الٹنے کا حادثہ، 2 خواتین جاں بحق، 3 افراد لاپتا واقعے کے فورا بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیوی اور 3 بچوں کو جھیل سے نکال لیا گیا ہے، تاہم والد تاحال لاپتا ہے اور اس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو...
امریکا میں پاکستان کی سابقہ سفیر ملیحہ لودھی نے ایران کے 400 کلو گرام افزودہ یورینیم کی خبروں پر تبصرہ کیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ افزودہ یورینیم اگر محفوظ ہےتو امریکا، اسرائیل کی کارروائیوں پر سوال اٹھتا ہے۔ ایران کا 400 کلو افزودہ یورینیم عالمی سطح پر تشویش کا سببایران کے پاس موجود 400 کلو گرام افزودہ یورینیم کا ذخیرہ عالمی سطح پر تشویش کا سبب بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں دنیا کو سوچنا ہوگا کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیاں کتنی کامیاب رہی ہیں۔ پاکستان کی سابقہ سفیر نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران نے افزودہ یورینیم کو محفوظ رکھا ہے تو یہ ان کی...
پشاور (ممتاز نیوز) خیبر پختونخوا میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے ضمنی بجٹ پر بحث کے دوران انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ گیارہ کروڑ روپے کے چائے بسکٹ کھا گئے، دو سو چالیس ارب روپے عیاشیوں میں خرچ کیے گئے ، یہ لوگ گڈ گورننس کی بات کرتے ہیں ، یہ اعداد وشمار ویب سائٹس پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے ضمنی بجٹ پر بحث کے دوران گزشتہ مالی سال کے اخراجات پر ایوان میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھائے گئے۔ اپوزیشن لیڈر خیر پختونخوا نے انکشاف کیا کہ کل سرکاری ملازمیں کا احتجاج تھا، 240 ارب روپے کا ضمنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں گرفتار ملزم عمر حیات عرف کاکا نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم نے بیان دیا کہ ثناء یوسف کی جانب سے ملاقات سے انکار پر اُس نے یہ قدم اٹھایا۔ اس نے بتایا کہ وہ ان سے پہلی بار ملنے آیا تھا، سارا دن انتظار کیا لیکن ملاقات نہ ہوئی۔ اس دوران وہ ان کی سالگرہ کے لیے تحفہ بھی لایا تھا، جو ثناء یوسف نے لینے سے انکار کر دیا۔ملزم کا مزید کہنا تھا کہ 2 جون کو ثناء یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا، مگر اس روز بھی ملاقات نہ ہوئی۔ اس پر وہ غصے میں...
ایلون مسک کے وکلا نے سیم آلٹمن اور اوپن اے آئی کے خلاف مقدمے کی پیشی کے دوران ایلون مسک کے حوالے سے انوکھا دعویٰ کر دیا۔ اتوار کے روز مقدمے کی پیشی کے دوران وکلا نے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے۔ البتہ ایلون مسک کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر بتاتی ہیں کہ وہ کم از کم ایک کمپیوٹر تو استعمال کرتے ہیں۔ ایکس اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اور ان کے مصنوعی ذہانت کے اسٹارٹ اپ ایکس اے آئی نے فروری 2024 میں اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے یہ الزام لگایا تھا کہ کمپنی نے اے آئی کو انسانیت کے فائدے کے بجائے مائیکرو سافٹ کے لیے...
ایران کے صدر، ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو ٹیلی فون کیا اور العدید ایئر بیس حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق گفتگو کے آغاز میں امیرِ قطر نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے العدید ایئربیس پر حملے کی شدید مذمت کی۔ امیرِ قطر نے اس حملے کو خودمختاری، فضائی حدود، بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ امیرِ قطر نے مزید کہا کہ یہ حملہ اچھے ہمسایہ تعلقات کے اصولوں اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے بالکل منافی ہے۔ انھوں نے یاد دہانی کرائی کہ قطر ہمیشہ ایران کے ساتھ مکالمے کا حامی رہا ہے اور اس مقصد کے لیے بھرپور...
تہران: ایران نے 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔ ایران کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 610 افراد شہید ہوئے جن میں 2 ماہ کے کم عمر بچے سمیت 13 بچے شامل تھے، اس کے علاوہ 49 خواتین بھی جان کی بازی ہار گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 5 طبی کارکن بھی اسرائیلی فوج کے حملوں کا نشانہ بنے۔ وزارت صحت کے ترجمان حسین کرمانپور نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں 4 ہزار 746 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 971 افراد تاحال اسپتالوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2025ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نہ ہوتا، تو میرے خاندان والے بھی مجھے ووٹ نہ دیتے، عمران خان کا حکم آیا تو اسمبلی سے استعفے دینے اور خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔ منگل کے روز جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتوں نے مایوس کیا ہے لیکن اللہ سے امید ہے کہ کہیں نہ کہیں سے تو بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا۔بانی پی ٹی آئی کیخلاف 300 مقدمات درج ہوئے، جیل جانے سے پہلے وہ 350 پیشیاں بھگت چکے تھے، پانچ دن کے اندر بانی پی ٹی آئی کو تین...
ڈاکٹر پروفیسر ظفر سعید سیفی(فائل فوٹو)۔ جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر سعید سیفی کو پروفیسر آف ایمرٹس مقرر کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے اراکین سنڈیکیٹ سے بائی سرکولیشن منظوری لی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ظفر سعید سیفی کو وزیر اعلیٰ سندھ کی سفارش پر پروفیسر آف ایمرٹس مقرر کیا جا رہا ہے۔ وہ 12 جنوری 2001 سے لے کر یکم جنوری 2004 تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔ اس سے قبل جامعہ کراچی میں ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، ڈاکٹر قیصر اور ڈاکٹر عطاالرحمان کو پروفیسر آف ایمرٹس مقرر کیا جاچکا ہے۔
پشاور: گدون افغان مہاجر کیمپ میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر افغان مہاجر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے ملبے کے نیچے سے ایک شخص کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ Tagsپاکستان
غزہ میں امداد حاصل کرنے کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 24 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ بمباری منگل کی صبح مختلف رہائشی علاقوں اور جنوبی وادی غزہ میں امدادی سامان کے منتظر شہریوں کے اجتماع پر کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع ہجوم پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 51 فلسطینی شہید میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر کے جنوب میں واقع صبرہ محلے میں ایک مکان پر بمباری کی گئی...
ایک حیران کُن حالیہ تحقیق سامنے آئی ہے کہ ہفتہ وار ڈراؤنے خواب مرنے کے خطرے میں تین گنا اضافے کا باعث ہو سکتے ہیں، خاص طور پر پر 70 سال کی عمر سے پہلے۔ حالیہ جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 183,000 بالغوں اور 2,400 بچوں پر مشتمل تحقیق میں پایا گیا کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم ایک بار ڈراؤنے خواب دیکھتے تھے، ان میں 70 سال سے پہلے موت کا خطرہ 3 گنا زیادہ پایا گیا۔ ایسے افراد میں ڈی این اے کی حفاظتی جِلد telomeres کی لمبائی بھی کم ملی جو خلیاتی بڑھاپے کا انڈیکیٹر ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈراؤنے خواب کے دوران کورٹیسول (اسٹریس ہارمون) کے جاری ہونے سے جسمانی اور دماغی نظام متاثر ہوتا ہے۔ نیند کا نظام متاثر ہو کر...