2025-05-02@12:06:41 GMT
تلاش کی گنتی: 39495
«اس پریس کانفرنس»:
(نئی خبر)
کاغان میں واقع پاکستان کے معروف سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک کی جانب جانے والی سڑک 6 ماہ کی بندش کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KDA) کے حکام کے مطابق، سڑک کی بحالی کا عمل 5 روزہ بھرپور آپریشن کے بعد مکمل کیا گیا، جس کے بعد گزشتہ شب سڑک کو باقاعدہ طور پر سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: جنت نظیر جھیل سیف الملوک تباہی کے خطرے سے دوچار سطح سمندر سے 10 ہزار 5 سو 77 فٹ کی بلندی پر واقع جھیل سیف الملوک برف پوش پہاڑوں کے درمیان واقع دلکش قدرتی مقام ہے۔ اتھارٹی کے تکنیکی عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے 13 کلومیٹر طویل سڑک...
چیئرمین این آئی آر سی شوکت عزیز صدیقی—فائل فوٹو چیئرمین این آئی آر سی شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن اور نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کی کانفرنس کا اسلام آباد میں آغاز ہو گیا ہے، جس میں جج صاحبان، ماہرینِ قانون اور آئی ایل او کے نمائندے شریک ہیں۔اسلام آباد میں کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر شوکت عزیز صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش طبقے کا قومی ترقی میں اہم کردار ہے، این آئی آر سی کا بنیادی مقصد ملک میں صنعت کا پہیہ رواں رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعت چلتی رہے گی تو مزدور...
—فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع پشین میں آلو سے لدھا ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق آلو سے لدھا ٹرک پنجاب سے کوئٹہ جارہا تھا کہ پشین کی تحصیل نانا صاحب کے علاقے کلی دلسور کے قریب الٹ گیا، حادثے میں متاثرہ ٹرک میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی: پانی کا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمیکراچی ایئرپورٹ ، کاظم آباد کے قریب پانی کا ٹینکر الٹ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
بھارتی افواج کو کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی مل گئی، ٹائمز ناؤ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز بھارت کی پہلگام حملے کو جواز بنا کر خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی اور اسے سلسلے میں مودی نے افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔ ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس میں پاکستان کے خلاف فوری اور اسٹریٹیجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کھلی دھمکی دی جبکہ پاکستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے...
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بار ے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ دنیا بھارت کے سیاسی بنیادوں پر غیر ذمہ دارانہ رویئے کا نوٹس لے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، بھارتی رویئے نے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا، او آئی سی نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ہم لڑنا نہیں چاہتے مگر قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: رضوان سعید شیخ دوسری...
بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ کر دیا، مودی نے پورے خطے کو خطرے میں ڈال دیا، افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔ بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی حکومت، میڈیا اور عسکری اداروں کی جانب سے جارحانہ بیانات اور اقدامات میں تیزی آ گئی ہے، بھارتی کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس ہو رہے ہیں جن میں پاکستان کے خلاف سٹریٹجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارت...
بنگلادیش کیخلاف 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں نائب کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام بنگلادیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کرکٹر کو موقع دینے کے حامی ہیں، اس لیے سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔ بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان تاحال نہیں ہوا ہے البتہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سیریز میں اوپننگ کیلئے بابر اور رضوان کے علاوہ دیگر کئی ناموں پر غور کررہی ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بابراعظم اور رضوان کو آرام...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر کا موسم خوشگوار ہونے کی نوید سنائی ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ بیشتر علاقوں میں بارشیں شروع ہوں گی۔ چھوٹے بڑے شہروں سمیت ملک بھر میں جاری گرمی کی شدید لہر کے بعد آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی گرج چمک...
تل ابیب:اسرائیل میں مقبوضہ بیت المقدس کے قریب جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جسے دہائی کی سب سے بڑی آگ قرار دیا جارہا ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں کم ازکم 23 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب کے درمیان شاہراہ کو بند کردیا گیا،صہیونی حکومت نے آگ پر قابو پانے کے لیے عالمی برداری سے مدد مانگ لی۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق تل ابیب نے بدھ کو شدید گرمی کی وجہ سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی امداد کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے وسطی اسرائیل کے کئی قصبوں کو خالی کرا لیا ہے اور ایک اہم شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ اسرائیل کے...
پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے اپنے مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا سیکوئل نہیں بننے دیں گے۔ فہد مصطفیٰ نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ایک سیگمنٹ کے دوران ان سے پوچھا کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کا سیکوئل بنا تو کیا وہ لازمی اس کا حصہ ہوں گے؟ جس پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’میں کبھی میں کبھی تم کا سیکوئل بننے ہی نہیں دوں گا‘۔ یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ نے ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی موٹر سائیکل کو نیلام کردیا اداکار کا ڈرامے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید...
صبش ڑبوک: عالمی یومِ مزدور کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محنت کشوں، ورکرز، اور کان کنوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مزدور، ورکر اور محنت کش کی عظمت کو سلام ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ "محنت کش اللہ کا دوست ہے، اور ہم اللہ کے دوست کی قدر و احترام کرتے ہیں۔" انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے لیبر ڈے کے موقع پر محنت کشوں کے لیے تقریباً 84 ارب روپے کے مجموعی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل وزیراعلیٰ کے مطابق راشن کارڈ کے ذریعے ورکرز اور کان کنوں...
ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارتی فوجی اسرائیلی خاتون افسر کو ہراساں کرتے پکڑے گئے, بھارت غیر ملکی خواتین کے لیے خطرناک ترین ملک قرار ،جنسی ہراسانی کا شکار اسرائیلی سارجنٹ، بھارت کا نیا شرمناک چہرہ بے نقاب۔ بھارتی فوجیوں کا اخلاقی دیوالیہ پن، اب عالمی سطح پر شرمندگی ،ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی، بھارت کی رسوائی بین الاقوامی سطح پر،اسرائیلی سفارت خانے کا شدید احتجاج، بھارتی فوج کی اخلاق باختگی بے نقاب ،خاتون افسر کی عزت پامال۔ بھارتی فوجیوں نے حیوانیت کی حد پار کی ،جنگی مشقوں میں بھارتی فوج کا شرمناک چہرہ آشکار،مودی سرکار کی خاموشی، کیا یہ جنسی جرائم کی سرپرستی ہے؟ عالمی امن کے دعوے، لیکن اپنی فوج کے ہاتھوں مہمان کی تذلیل؟بھارتی فوجیوں کا حوص پرستی...
ویب ڈیسک:کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کوخراج تحسین پیش کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت و وقار کے اعتراف کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی انیشیٹیوز محنت کشوں کی خدمت کے عزم کا عملی مظہر ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ محنت کا ہر قطرہ ترقی، خود انحصاری اور خوشحالی کی نوید ہے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل انہوں نے مزید کہا کہ سلام اُن ہاتھوں کو جو ہماری زندگی آسان بناتے ہیں، ہر مزدور قابلِ فخر ہے، آئیں اُنہیں...
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی دہشتگرد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس بنوں کی ٹیم دہشتگردوں کے خلاف ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی میں مصروف تھی کہ سپینہ تنگی، حدود تھانہ ڈومیل چشمی کے مقام پر ان کا دہشتگردوں سے آمنا سامنا ہوا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے 3 جوان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بن یامین خان، کانسٹیبل انعام خان، اور کانسٹیبل مصور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: فائرنگ کے تبادلے...
اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے یومِ مزدور کے موقع پر تمام محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ “آج یکم مئی کے دن ہم تمام محنت کشوں کو سلام اور نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں۔”سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ایک باوقار اور خوشحال معاشرہ تب ہی ممکن ہے جب ہر فرد کو عزت، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت “بینظیر ہنر مند پروگرام” کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ مستحق خواتین اور ان کے بچوں کو ہنر سکھانے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف روزگار کا ذریعہ...
محنت انسان کی فطرت اور بقا کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ دنیا کی تمام تہذیبوں اور ترقی یافتہ معاشروں کی بنیاد محنت کش افراد کے خونِ جگر سے استوار ہوئی ہے۔ یکم مئی کو دنیا بھر میں ’مزدوروں کا عالمی دن‘ منایا جاتا ہے تاکہ ان افراد کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے جو خاموشی سے معاشروں کو حرکت میں رکھتے ہیں۔ یہ دن محض ایک تاریخی واقعہ کی یادگار نہیں، بلکہ ایک عہد ہے کہ مزدوروں کے حقوق، عزت اور فلاح کو یقینی بنایا جائے۔ جہاں مغرب میں یہ دن شکاگو کے واقعے کی بنیاد پر منایا جاتا ہے۔ قرآن و سنت میں مزدور کے حقوق کو نہ صرف واضح طور پر بیان کیا گیا بلکہ ان کی ادائیگی...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنیوالے یوزویندر چہل کی چنائی سپر کنگز کیخلاف ہیٹرک کے بعد آر جے مہوش کا ردعمل وائرل ہوگیا۔ گزشتہ روز پنجاب کنگز نے چنائی سپر کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں یوزویندر چہل ہیٹرک اسکور کی، انہوں نے دیپک ہودا، انشول کمبوج اور نور احمد کی وکٹیں لیں۔ یوزویندر چہل کی یہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پہلی ہیٹرک تھی۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل میچ کے بعد یوزویندر چہل کی ہیٹرک پر آر جے مہوش نے ردعمل دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ میں...
واشنگٹن: خطے میں کشیدہ صورت حال کے دوران امریکا نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ بھی منظور کر لیا ہے۔ امریکی دفاعی معاہدے کرنے والے ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری کا اعلامیہ جاری کیا، ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق معاہدے میں سمندری ویژن سافٹ ویئر اور تربیت شامل ہے۔ امریکی حکام کے مطابق معاہدے سے خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا، اس سے جنوبی ایشیا میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ بھارت اس سے قبل فرانس سے 630 ارب ڈالر کے 26 رافیل طیارے بھی خرید چکا ہے۔ Post Views: 1
امریکی وزیر خارجہ کا وزیراعظم پاکستان، بھارتی ہم منصب کو فون، کشیدگی میں کمی پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے متحرک ہوگیا۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، حالیہ کشیدگی میں ملکر کمی لانے پر زور دیا، وزیر اعظم پاکستان نے پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔ پاکستان اور امریکا نے دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر اتفاق کیا۔ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ پر کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام پہلگام حملے کی تحقیقات میں تعاون...
— فائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے۔ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکانمحکمۂ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مارچ 2025 میں نوشکی میں مسافر بس پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی دو RAW ایجنٹس نے کی تھی، جنہوں نے یہ حملہ BLA کے دہشت گردوں کے ذریعے کروایا۔ ان RAW ایجنٹس کی شناخت آشیش کمار اور بشوناتھ داس کے طور پر ہوئی ہے ۔ 16 مارچ 2025 کو نوشکی میں ایک خوفناک خودکش حملہ اور اس کے بعد اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کئی معصوم افراد شہید ہو گئے، جو عید الفطر کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کا سفر کر رہے تھے۔ اس سانحے میں 5 افراد شہید ہوئے، جن میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار بھی شامل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 مئی 2025ء) لبنان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار عمران رضا نے جنگ کے بعد ملک کے جنوبی علاقے میں لوگوں کو زندگی بحال کرنے میں بڑے پیمانے پر مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ملک کا دورہ کرنے کے بعد ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان کے حالات بیک وقت مایوسانہ اور متاثر کن ہیں۔ علاقے میں بہت بڑے پیمانے پر دیہات، طبی سہولیات اور پانی کے نظام کی تباہی پریشان کن نظارہ پیش کرتی ہے۔ Tweet URL ان کا کہنا ہے کہ وہ ان علاقوں میں لوگوں سے مل کر متاثر ہوئے جو اپنے گھروں کو واپس آنے اور بحالی و تعمیرنو کے خواہاں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 مئی 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے ملک کے متعدد حصوں میں جاری تشدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے دارالحکومت دمشق کے نواح اور حمص میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے پر کہا ہے کہ ان حالات میں ملک کو پہلے سے درپیش نازک صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔(جاری ہے) خصوصی نمائندے نے ملک کے عبوری حکام پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں۔جیئرپیڈرسن نے شام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 مئی 2025ء) لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے معاون مشن (یو این ایس ایم آئی ایل) نے ملک میں حالیہ سیاسی واقعات اور سلامتی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں اور عسکری حکام کی جانب سے لیے گئے یکطرفہ اقدامات کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔مشن نے ملک کے سیاست دانوں اور عسکری حکام سے کہا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے سیاسی مشاورتی عمل کو نقصان پہنچے اور امن و استحکام کمزور پڑنے کا اندیشہ ہو جو کہ پہلے ہی بہت نازک ہے۔(جاری ہے) لیبیا میں رہنماؤں کے یکطرفہ فیصلوں سے واحد متفقہ جمہوری حکومت کے قیام کے لیے جاری...
اپنے پیغام میں بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ یہ دن ملک کی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی اور اُن کا وقار بھی برقرار رکھا جائے گا، یکم مئی اپنے حقوق کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ملک کی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب سماجی انصاف اور لوگوں کے حقوق...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ منگل کی رات جس خطرے کا اظہار کیا تھا وہ اب بھی برقرارہے مگر ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا بھارت نے پاکستان کے علاوہ امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشتگردی کو اسپانسر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے تحقیقات کی پیشکش کو تمام ممالک سراہ رہے ہیں، جس کے بعد بھارت شرمندگی اور خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ منگل کی رات جس خطرے کا اظہار کیا تھا وہ اب بھی برقرار ہے مگر ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔ پاکستان...
کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سلیمان، محمد حسین اور شیخ محمد رفیق کے نام سے ہوئی۔ ملزم محمد سلیمان تھائی لینڈ سے پاکستان پہنچا جس کے موبائل فون سے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق آڈیو اور ٹیکسٹ پیغامات برآمد ہوئے۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی 1 لاکھ چائنیز یان، 35 ہزار 540 تھائی بھات اور 77 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ علاوہ ازیں ملزم سے یورو، سری لنکن روپے، ملائیشین رنگٹ، سنگاپور ڈالر اور...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: بنیادی طور پر، آپ کو چیلنج کی فراوانی کی کمی نہیں ہوسکتی۔ اس کے بجائے یہ صرف شفایابی اور وصول کرنے کی کمی ہوسکتی ہے۔ جب ہم اپنے دلوں میں بوجھ یا غم اٹھاتے ہیں تو ہم اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کےلیے اسے بند کر دیتے ہیں، لیکن ہم کیا کرتے ہیں کہ غیر شعوری طور پر اندر آنے والی خوبیوں کو روکنا ہے، اپنے خوابوں کو اپنے پاس بہنے دینا، اپنے آپ کو اجازت دینا۔ محبت کے احساسات کو خود کو بیج اور بڑھنے دینا، صرف برکتوں کو اپنے پاس بہنے دینا۔ آج، آپ کے گزرے ہوئے پیارے آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ اپنے دل کے اس جادوئی دروازے...
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی سپر اسٹار کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ 2012 میں ’تھکن‘ سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی یمنیٰ زیدی نے نہ صرف اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ اپنے منفرد انتخاب سے خود کو الگ مقام پر فائز کیا۔ ان کی مقبولیت صرف پاکستان تک محدود نہیں رہی، بلکہ دنیا بھر میں ان کے مداح موجود ہیں۔ یمنیٰ زیدی نے ابتدا ہی سے ایسے کردار منتخب کیے جو پیچیدہ، باوزن اور حقیقی زندگی سے قریب تر تھے۔ ’اُلّو برائے فروخت نہیں‘ جیسے مشکل موضوع پر مبنی ڈرامے سے لے کر ’پیار کے صدقے‘ میں معصوم مہ جبین اور ’دلِ نا امید تو نہیں‘ میں تلخ حقیقتوں سے جُڑی اللہ رکھی...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے محدود وسائل کے باوجود حکومت نے اپنے دیگر اخراجات کو کم کرکے مزدور کی کم از کم اجرت کو 37 ہزار کیا اور تمام عارضی ملازمین کو اس کی ادائیگی یقینی بنائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خا ن نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اسلام سماجی انصاف کے اصولوں اور محنت کشوں کے حقوق کا درس دیتا ہے۔ یکم مئی ان مزدوروں کی قربانیوں اور عزم کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے بنیادی حقوق کو برقرار رکھنے اور کام کے منصفانہ ماحول کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ آج...
ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بار ے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ دنیا بھارت کے سیاسی بنیادوں پر غیر ذمہ دارانہ رویئے کا نوٹس لے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، بھارتی رویئے نے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا، او آئی سی نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل...
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر ردعمل سامنے آیا اور اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سرحدی علاقوں میں مسلسل فائرنگ کے واقعات باعث تشویش ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کریں اور تنازعات کا سفارتی حل نکالیں۔ بیان میں پاکستان اور بھارت پر اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے تحت امن و استحکام کیلئے کام کرنے پر زور دیا گیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جو دونوں ملکوں اور خطے کے عوام کے مفاد میں ہوں۔ شدید گرمی کے بعد...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے ایک حالیہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری اس وقت شدید تقسیم کا شکار ہے، جو ان کے مطابق پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 66 سالہ سنجے دت نے موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہر فلم کو برابر کا موقع اور سپورٹ مل سکے۔ سنجے دت نے شکایت کی ہے کہ ان کی فلم کو ویسا پروموشنل سپورٹ نہیں مل رہا جیسا کہ ملنا چاہیے۔ حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران، انہوں نے اپنے نئے گانے آئے رے بابا کا افتتاح کیا، جہاں انہوں...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کوخراج تحسین پیش کیا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت و وقار کے اعتراف کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ فلاحی انیشیٹیوز محنت کشوں کی خدمت کے عزم کا عملی مظہر ہیں۔ محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہےپاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ محنت کا ہر قطرہ ترقی، خود انحصاری اور خوشحالی کی نوید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلام اُن...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کے بعد آج سے ملک بھر میں بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور میں ژالہ باری اور بارش متوقع ہے، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، ہنگو میں بارش ہو سکتی ہے۔ لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور،صوابی میں ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے، مردان، کرم، ڈی آئی خان اور بنوں میں ژالہ باری اور بارش متوقع ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم،منڈی میں...
رپورٹ کے مطابق معاہدے کے مسودے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین مستقبل میں امریکی سکیورٹی امداد کے بدلے میں واشنگٹن کو اپنے کچھ قدرتی وسائل تک رسائی دے گا تاہم یہ ٹرمپ کی ان امیدوں سے کم دکھائی دے رہا ہے جس میں وہ 2022ء میں جنگ کے آغاز کے بعد سے دی جانے والی تمام امریکی فوجی امداد کی ادائیگیوں کے لیے پر امید تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد یوکرین کے نایاب معدنیات کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیئو کے لیے امریکی فوجی امداد تک رسائی کے لیے یہ معاہدہ کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔دنیا کے موجودہ نایاب ذخائر سے متعلق...
علی ساہی :محکمہ داخلہ پنجاب کا تعلیم دوست مثالی اقدام ، پنجاب بھر کی جیلوں میں "سمارٹ لائبریری" پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں سمارٹ لائبریری کا افتتاح کیا،پراجیکٹ کے تحت قیدیوں کو انکی بیرک کے اندر کتابیں اور شیلف مہیا کئے گئے،پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں بیرکس کے اندر سمارٹ لائبریز قائم کی گئی۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں 1 لاکھ کتابیں پہنچا دی گئی ہیں، قیدیوں کی تربیت کیلئے کتب بینی کا سازگار ماحول فراہم کیا ہے، ہر جیل میں ماہانہ 500...
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے منگل کو اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات کے درمیان 6 راؤنڈ ٹرپ پروازیں منسوخ کر دیں، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں:باکو بائی ایئر: پی آئی اے آج ’ایشیائی پورپ‘ کی جانب پہلی اُڑان بھرے گی منسوخ کردہ پروازوں میں اسلام آباد سے گلگت روٹس PK-601، PK-605، اور PK-603 شامل ہیں، جبکہ گلگت سے اسلام آباد جانے والی واپسی پرواز PK-602 اور PK-604 کو بھی گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز پی کے 451 بھی منسوخ کر دی گئی۔ پروازں کی اس اچانک منسوخی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ...
چین کا نیا ترقیاتی ڈھانچہ – “100 ملین جوتوں” سے “ایک چپ” تک بڑی اسٹریٹجک منتقلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز بیجنگ () گزشتہ 40 سال سے چین نےبیرونی مارکیٹوں اور وسائل کےذریعے تیزرفتار ترقی حاصل کرتے ہوئے ملک کی جامع طاقت اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنایا ہے، لیکن اسے دو بڑے چیلنجوں کا بھی سامنا ہے۔ ایک تو بین الاقوامی مارکیٹ پر حد سے زیادہ انحصار کے باعث خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت ناکافی ہے جبکہ دوسرا یہ کہ کلیدی ٹیکنالوجی دوسروں کے کنٹرول میں ہے، جس کی وجہ سے چین کی صنعتی اپ گریڈنگ میں رکاوٹیں زیادہ ہیں. چین کے اعلیٰ ترین رہنما شی جن پھنگ کی جانب سے پیش...
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) چھمب سیکٹر میں فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔ مناور سیکٹر کے عوام کے حوصلے افواج کی پاکستان کے جوانوں کی طرح آج بھی بلند ہیں۔ اس سیکٹر کے عوام نے وی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔ چھمب مناور سیکٹر کے عوام نے مودی سرکار کو کھلا پیغام دیا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر تمہاری دہشت گردی کا ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...

ایک ویل چیئر عطیہ کرنے سے دنیا کے 52 ممالک میں خدمت تک سفر،مسلم ہینڈ آرگنائزیشن کیسے کام کر رہی ہے؟
وی نیوز ایکسکلوسیو میں مسلم ہینڈ آرگنائزیشن کے بانی چیئرمین لخت حسین نے کہا کہ مخلوق کی خدمت کرنے والے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ لخت حسین کا کہنا تھاکہ 1990 میں لندن سے ایک پاکستانی بچے کے لیے ویل چیئر بھیجی اور اس کے بعد یہ سفر شروع ہوا، پھر لوگ ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔ آج وہی کارواں ‘مسلم ہینڈ آرگنائزیشن’ کے نام سے پوری دنیا میں سماجی کام کر رہا ہے۔ لخت حسین نے کہا کہ مسلم ہینڈ آرگنائزیشن اس وقت دنیا کے 52 ممالک میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اور گزشتہ 34 سالوں میں ہم دنیا کے تقریبا ًسبھی آفات میں لوگوں کی خدمات کر چکے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
ویب ڈیسک: بنوں میں چشمئی روڈ پر ڈومیل پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کے دوران شدت پسندوں سے مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی جس میں اہلکار بنیامین، انعام اور مصور جام شہادت نوش کر گئے جبکہ وافد خان اور عمران شدید زخمی ہوئے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل...
فائل فوٹو قومی ایئر لائن کی گلگت کی 4 پروازیں سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر آج بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ اسکردو کی فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔اسلام آباد اور لاہور سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 609، 610 منسوخ کی گئی ہیں۔دوسری جانب فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اسکردو کی پروازیں پی کے 455 ، 456 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ایئر پورٹ حکام کا بتانا ہے کہ اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی کے 451 کی روانگی میں نصف گھنٹے کی تاخیر ہے۔کراچی کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310، 311 روانگی میں پونے 3 گھنٹے لیٹ ہیں۔
بلوچستان کابینہ نے گریڈ 1 سے 15 تک کی خالی سرکاری آسامیوں کے اشتہارات کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد صوبے میں روزگار کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں مختلف قومی اور صوبائی مسائل پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ صوبائی کابینہ نے ضروری اشیائے خوردونوش کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر موجودہ گندم کے ذخیرے کو اوپن مارکیٹ میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، حکومت نے موجودہ ذخائر کو برقرار رکھنے کے لیے اس وقت مزید خریداری کا انتخاب نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: نوکریاں ہی...
اسرائیل اس وقت شدید جنگلاتی آگ کے بحران سے دوچار ہے جس نے کئی رہائشی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ حکام نے صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے فوری بین الاقوامی مدد طلب کی ہے۔ آگ بدھ کے روز بھڑکی اور تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے مختلف علاقوں میں پھیل گئی، جس کے بعد یروشلم اور تل ابیب کو ملانے والی اہم ہائی وے 1 سمیت کئی سڑکیں بند کر دی گئیں۔ متعدد علاقوں سے لوگوں کا انخلا کرایا جا چکا ہے جبکہ فضا میں دھوئیں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے یونان، قبرص، اٹلی، کروشیا اور بلغاریہ سے مدد کی اپیل کی تھی، جس...
اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں یہ ذمہ داری اضافی چارج کے طور پر سونپی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مشیر قومی سلامتی کے منصب پر ان کی تقرری سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ستمبر 2024 میں آئی ایس آئی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔ وہ پاک فوج کے تجربہ کار افسران میں شمار ہوتے ہیں اور قومی سلامتی، دفاعی حکمت...
سندھ طاس معاہدے کی بھارت کی جانب سے معطلی کے بعد سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا بھارت پاکستان کے حصے میں آنے والے 3 دریاؤں سندھ، جہلم اور چناب پر کنٹرول حاصل کر سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو پاکستان کے پاس کیا آپشنز بچتے ہیں؟ اس صورت حال پر واٹر ریسورسز میں ڈاکٹریٹ رکھنے والے ماہر محمد بشیر لاکھانی نے وی نیوز سے بات چیت میں بہت سی ان باتوں سے پردہ اٹھایا جن سے ان کے مطابق اس معاہدے کے بعد پاکستان کو نقصان ہوا۔ ڈاکٹر محمد بشیر لاکھانی بتاتے ہیں کہ 1961 میں ہونے والا سندھ طاس معاہدہ پاکستان میں پانی کے ماہرین کی رائے کے خلاف ہوا تھا جس کے نتیجے میں...
فائل فوٹو پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔مہنگائی، بے روزگاری اور کم اجرت کی چکی میں پسا مزدور، آج بھی دیہاڑی کی تلاش میں ہے اور مزدوروں کے دن پر بھی بغیر آرام کام کرنے میں مشغول ہے۔پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔آج محنت کشوں کے عالمی دن پر اسلام آباد میں کانفرنس ہوگی، بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن اور نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کی کانفرنس میں قانونی ماہرین،...
پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کر کے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ لیفٹ ہینڈ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے یہ اعزاز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچ میں قذافی اسٹیڈیم میں حاصل کیا جہاں ان کی ٹیم لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی۔۔ یہ بھی پڑھیے: شاہین شاہ آفریدی سب سے آگے، کرکٹ تاریخ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان کو صرف 9 رنز پر آؤٹ کر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں...
جاوید محمود موجودہ صورتحال میں دنیا دیکھ رہی ہے کہ انڈیا کھلے عام معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان آنے والے ہر لمحے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک اہم دو طرفہ معاہدہ شملہ معاہدہ ہے۔ یہ معاہدہ 1971کی جنگ کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف ایک اہم قدم سمجھا جاتا ہے۔ یہ معاہدہ دو جولائی 1972کو پاکستان کے صدر ذوالفقار علی بھٹو اورانڈیا کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے درمیان طے پایا تھا۔ یہ ایک امن معاہدہ تھا جو انڈین ریاست ہما چل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں ہوا تھا ۔اسی وجہ سے اسے...
حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 ،2 روپے کی کمی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ خیال رہے...
امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت پر محکمہ خارجہ کی ترجمان کا بیان جاری دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت پر محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بیان جاری کردیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بات کی، وزیر خارجہ روبیو نے بائیس اپریل کو پہلگام میں ہوئے حملے کی مذمت کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے عزم دہرایا کہ گھناؤنے تشدد کے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام بے حسی پر مبنی اس پہلگام حملے کی تحقیقات میں تعاون کریں۔ انہوں نے پاکستان کی حوصلہ افزائی...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر بڑے پردے پر ساتھ نظر آئیں گے۔ معروف ہدایتکار سدھارتھ آنند کی نئی فلم "کنگ” کی شوٹنگ قدرے تاخیر سے 18 مئی سے ممبئی میں شروع ہوگی۔ فلم میں شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان، ابھشیک بچن، ارشد وارثی، جیدیپ اہلوت اور ابھے ورما بھی شامل ہیں۔ ابتدا میں دیپیکا پڈوکون کی مصروفیت اور زچگی کی چھٹی کی وجہ سے ان کی دستیابی ممکن نہ تھی لیکن اب فلم کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد دستیاب ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون کا کردار محض کیمیو نہیں بلکہ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی خوبصورت کیمسٹری کو پیش کرے گا۔ یہ فلم اوم شانتی اوم چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر، پٹھان اور جوان کے بعد شاہ رخ اور دیپیکا کی چھٹی...
پاکستان میں گاڑیوں کے معروف برانڈ KIA نے اپنی ‘اسپورٹیج ایل’ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جو کہ یکم مئی 2025 سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ہیونڈائی کی’ ٹوسان ہائبرڈ’ کی لانچ کے بعد سامنے آیا ہے کیونکہ یہ گاڑی کِیا کی اسپورٹیج کی براہِ راست حریف ہے۔ پاکستانی مارکیٹ میں طویل عرصے سے کِیا اسپورٹیج اور ہنڈائی ٹوسان کے درمیان سخت مقابلہ رہا ہے۔ دونوں گاڑیاں کارکردگی، خصوصیات اور برانڈ کی مقبولیت کے لحاظ سے ایک دوسرے کے مدِمقابل سمجھی جاتی ہیں۔ تاہم ہنڈائی کی جانب سے ٹوسان ہائبرڈ کو ایک مسابقتی قیمت پر متعارف کروانے کے بعد ماہرین کو یقین تھا کہ کِیا کو اپنی اسپورٹیج کی...
بھارت نے پاکستانی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر نے فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کی طرف سے یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئرلائنز پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے سے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ بھارتی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ یہ پابندی 30 اپریل سے 23 مئی تک نافذ رہے گی۔ یہ بھی پڑھیے: فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئرلائنز کی 800 سے زائد پروازیں متاثر، تاشقند اور الماتی پرواز معطل خبررسان ایجنسی روئٹرز کے مطابق اس پابندی کا اثر پاکستانی ایئرلائن انڈسٹری پر بھارتی ایئرلائنز کے مقابلے میں نسبتاً کم ہو گا، کیونکہ پاکستان سے صرف قومی ایئر لائن پی آئی اے ہی بھارتی فضائی حدود...
واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی جریدے نیوز ویک کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہم لڑائی نہیں چاہتے وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں، لیکن اگر قومی وقار کا دفاع کرنا پڑا تو پاکستانی قوم کسی قربانی سے گریز نہیں کرے گی۔ پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کو ٹرمپ انتظامیہ سے توقع ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تعمیری کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دنیا میں جنگوں کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کا عزم قابل تحسین ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واضح سوچ کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا، ماضی میں قلات کے محدود آپریشن کو پورے بلوچستان میں آپریشن کا نام دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگرد شناخت کی بنیاد پر پنجابیوں کا نہیں پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واضح سوچ کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا، ماضی میں قلات کے محدود آپریشن کو پورے بلوچستان میں آپریشن کا نام دیا گیا۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان کے محدود آپریشن کو پورے پنجاب یا لیاری میں آپریشن کو پورے کراچی کا...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، بھارتی رویئے نے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بار ے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھارت کے سیاسی بنیادوں پر غیر ذمہ دارانہ رویئے کا نوٹس لے۔ عاصم افتخار نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ ان کی سربراہی میں وفاقی حکومت کے حجم میں کمی لانے کے ادارے ‘ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی'(ڈوج) نے اب تک 160 بلین ڈالر کی بچت کی ہے ، اس کے ساتھ ہی ارب پتی سرمایہ دار اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے کابینہ سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ ایلون مسک نے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے کہاکہ آپ کی زبردست کابینہ کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات رہی، پہلے 100 دنوں میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، یہ کسی بھی انتظامیہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین...
مغربی ممالک میں 16اور17 ویں صدی میں شروع ہونے والے صنعتی انقلاب اور سیاسی شعور کے نتیجے میں مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کا آغاز ہوا۔ یورپ میں صنعتی انقلاب کا آغاز پیداوار کے لیے بڑے پیمانے پر مشینوں کے استعمال کے نتیجے میں ہوا۔ کارخانوں میں مشینوں کے استعمال سے نہ صرف روزگار کے مواقعے میں تیزی سے کمی ہوئی، بلکہ مخصوص علاقوں میں فیکٹریوں کے قیام سے روزگار کے لیے نقل مکانی بھی ضروری ہو گئی تھی۔ اس موقعے پر غیر یا کم تربیت یافتہ افراد کی بڑی تعداد میسر آجانے سے تنخواہوں میں کمی کا رجحان پیدا ہوا اور مزدوروں کے لیے حالات کار تیزی سے خراب ہونا شروع ہوگئے۔ صنعتی انقلاب کے نتیجے میں classical liberalism ...
اسلام ٹائمز: علمائے کرام نے ہندوستان کی جانب سے حملہ کی دھمکیوں کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوکہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں، تاہم اگر ہندوستان نے اگر کوئی غلطی کی تو پوری قوم ملکر اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس پاکستان اور ہندوستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث خطہ میں بے یقینی سی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، اس حوالے سے پاکستان کی سیاسی، مذہبی اور عسکری قیادت سمیت پوری قوم ایک پیج پر دکھائی دیتی ہے۔ علمائے کرام نے ہندوستان کی جانب سے حملہ کی دھمکیوں کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوکہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں، تاہم اگر ہندوستان نے...

امریکی وزیرخارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف کے بعد بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کرنےپر زور
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف کے بعد بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔ امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری اعلامیے کے مطابق مارکو روبیو نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ۔ امریکی وزیرخارجہ نے بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون کے لیے امریکا کے عزم کو اجاگر کیا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ انہوں نے بھارت کو پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھنے کی ترغیب بھی دی۔ اس سے قبل امریکی...
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرنے اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہے، بھارتی دہشت گرد کی گرفتاری سے بھارتی آرمی کے ہینڈلرز بھی منظر عام پر آگئے ہیں۔ درحقیقت بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن اور ترقی ہو اور اس مقصد کے لیے وہ دہشت گردوں کا استعمال کرتا ہے۔ بھارت ہمیشہ الزام لگا کر پیچھے سے ضرور وار کرتا ہے، اور اس بار بھی ایسا ہی کیا، جو ناکام ہوا۔ بھارت خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کو غیر مستحکم...
پاکستان، جہاں تاریخ میں محنت کشوں نے کبھی اچھے دن دیکھے ہی نہیں ان پر بھی یہاں کا حکم ران طبقہ آئے دن نئے سے نئے حملے کرتا جا رہا ہے۔ 8گھنٹے کے اوقات کار پاکستان میں خواب بنتے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر نجی شعبے میں تو محنت کشوں کے لئے کام کے اوقات کار مخصوص ہی نہیں ہیں، ایک تو بارہ بارہ، سولہ سولہ گھنٹے کام کروایا جاتا اور اوورٹائم بھی نہیں دیا جاتا۔ نجی شعبے میں نہ تو روزگار کی کوئی ضمانت دی جاتی ہے بلکہ روزگار سے قبل مزدوروں سے اسٹامپ پیپر پر لکھوایا جاتا ہے کہ مالک جب چاہے نوکری سے برخاست کر سکتا ہے اور آپ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہیں...
مزدوروں کا عالمی دن دنیا بھر میں اس بار اضطرابی ماحول میں منایا جا رہا ہے۔ یورپ کے اکثر ممالک اور امریکا میں دائیں بازو کی انتہاپسند جماعتیں اقتدار میں آچکی ہیں جو اپنے جوہر میں مزدور دشمن ایجنڈا لیے ہوئے ہیں۔ ٹرمپ کا پاگل پن سرمایہ داری نظام میں پنپنے والی وحشت کا اظہار ہے۔ ٹرمپ کے حالیہ اقدامات نے دنیا کے اربوں محنت کشوں کو بیروزگاری اور مہنگائی کے خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے ٹیرف کے نام پر دنیا کو غیریقینی صورت حال سے دوچار کردیا ہے جس کے بد ترین اثرات مرتب ہونا شروع ہوچکے ہیں۔ صنعتی ممالک اپنی مصنوعات پر عائد درآمدی ٹیکس کی وجہ سے نہ ختم ہونے والی بے چینی و...
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں سے توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا بڑھتا ہوا اشتعال انگیز رویہ انتہائی مایوس کن اور تشویشناک ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں سے توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے پہلگام واقعہ پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حقائق سامنے لانے کیلئے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں اور...
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے15 روز کیلئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2، 2 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے15 روز کیلئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2، 2 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 252 روہے 63 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 256 روپے 64 پیسے ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ...
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے عائد کیے جانے والے ٹیرف کمپنی کی اشیاء (بشمول اسمارٹ فونز اور چپس) کی طلب متاثر کریں گے۔ جنوبی کوریا کی الیکٹرونک کمپنی نے اپنی آمدنی کی سہ ماہی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ رواں برس 31 مارچ تک کمپنی کی آمدنی 41.6 ارب پاؤنڈز رہی اور آپریٹنگ منافع میں 1.5 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔ تاہم، کمپنی کے عہدیداران نے امریکا کی ٹیرف پالیسی کے حوالے سے موجود عدم استحکام کے متعلق خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا ہونے سے سال کے آخری حصے میں ممکنہ طور پر اشیاء کی طلب میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ امریکی...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مارکیٹ آپریٹر کا لائسنس نئی کمپنی کو منتقل کردیا۔نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کی مارکیٹ کا لائسنس انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر پاکستان کو منتقل کر دیا ہے۔حکومت نے حال ہی میں انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر آف پاکستان نئی کمپنی بنائی تھی، بجلی کے مارکیٹ آپریٹر کا یہ لائسنس پہلے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے پاس تھا۔اعلامیے کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سے مارکیٹ آپریٹر کا اختیار واپس لے لیا گیا، مارکیٹ آپریٹر لائسنس 30 اپریل 2025ء سے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کو منتقل کیا گیا ہے۔نیپرا اعلامیے کے مطابق نئی کمپنی بجلی کے خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان نظام کو شفاف بنائے گی، جس کا مقصد بجلی...
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر ردعمل سامنے آیا اور اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سرحدی علاقوں میں مسلسل فائرنگ کے واقعات باعث تشویش ہیں۔وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کریں اور تنازعات کا سفارتی حل نکالیں۔بیان میں پاکستان اور بھارت پر اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے تحت امن و استحکام کیلئے کام کرنے پر زور دیا گیا۔وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جو دونوں ملکوں اور خطے کے عوام کے مفاد میں ہوں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بینکوں پر عائد ٹیکس کو بل کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی گئی، جس کے بعد 99 ڈی کے تحت ٹیکس عائد کردیا گیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس رکن قومی اسمبلی نوید قمر کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں تفصیلی غور کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بینکوں پر عائد ٹیکس کو بل کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے اب آرڈیننس کے ذریعے ایڈوانس ڈپازٹ ریشو کو ختم کر کے 99 ڈی کے تحت ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بریفنگ دیتے ہوئے شرکا کو بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم...
مقررین کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اولین فرصت میں آمد و رفت کے راستے کھولے جائیں تاکہ فیول کی سپلائی بحال ہوسکے اور تعلیمی اداروں میں سٹاف اور طلبہ کی حاضری یقینی بن سکے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد گورنر...
مسئلہ فلسطین کا حل کیا ہے؟ مذاکرات، دو الگ الگ ریاستیں یا ریفرنڈم؟ کیا مقبوضہ فلسطین کی آزادی مسلح جدوجہد کے بغیر ممکن نہیں؟ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے فلسطینی نمائندگان کیا حل پیش کرتے ہیں؟ مسئلہ فلسطین سے متعلق مذاکرات و بات چیت کیوں کئے جاتے ہیں؟ آزادی فلسطین کا سودا کس نے کیا؟ مسلم و عرب حکمران مسئلہ فلسطین کیلئے مسلح جدوجہد کیوں نہیں کرتے؟ کیا مسلم عوام مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنے پر حکمرانوں و بادشاہتوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہونگی؟ و دیگر متعلقہ اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عقیل انجم قادری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر...
پشاور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 30 اپریل 2025ء ) بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب ، ہنگامی طور پر کیے گئے فیصلے کے نتیجے میں بروقت اطلاع دینے کیلئے صوبے میں 50 سائرن سسٹم نصب کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں اضافے کے پیش نظر خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی بروقت اطلاع کے لیے 50 سائرن سسٹم نصب کردیئے گئے ہیں، سائرن سسٹم صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں نصب کیے گئے ہیں۔ ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور پشاور سمیت 7 اضلاع...
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل جو لوگ کسی طرف امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ وہ اگر اپنے اللہ سے امید لگائیں تو ان کے لئے زیادہ بہتر ہے۔ شرک بھی نہ ہوگا اور بحکم اللہ کام بھی ہو جائے گا۔ آج بہرحال بہتر دن ہے۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی آج آپ کی ایک مشکل آسان ہوگی، انشاءاللہ اور جب تک حساسدین سے دور رہیں گے۔ بحکم اللہ بہتریاں ہی محسوس کریں گے جو لوگ ان میں رہیں گے وہ پریشان ہی رہیں گے۔ برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جوناللہ نے چاہا تو آج کتنے بھی پریشان کیوں نہ ہوں، اس مشکل سے نکل جائیں گے جو تنگ کرہی تھی...
واجد علی خان، سید جوہر حسین، سر زاہد، عابد علی، مرجان علی اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سید میر حسین کا کہنا تھا کہ قیام امن میں تعلیمی اداروں کی جانب سے وہ اپنا کردار ادا کریں گے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اولین فرصت میں آمد و رفت کے راستے کھولے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں قیام امن کے حوالے سے گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ امن سیمینار سے اپنے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کے بعد جہاں فریقین کے ایک ہزار بنکرز مسمار کیے گئے رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے،...
کراچی: شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی چھیپا کے رضا کاروں نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ناصر محمود نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 20 سالہ نیہا کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے جبکہ اہلخانہ نے بتایا کہ گھریلو چپقلش کی وجہ سے نیہا نے دروازے کی چوکھٹ سے اپنے دوپٹے کو باندھ کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔ تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے سپرد کر دی جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین بھی کر...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں دو روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی بنیاد پر اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت دو روپے کمی کے بعد 254.63 روپے سے کم ہو کر 252.63 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت258.64 روپے لیٹر سے کم کرکے 256.64روپے فی...
کراچی: وفاقی وزارت بحری امور نے سمندری آلودگی پر قابو پانے اور شہر کا فضلہ ٹریٹمنٹ کے بغیر سمندر میں گرنے جیسے سنگین آبی آلودہ کے مسئلے کے تدارک کے لیے سندھ حکومت اور میئر کراچی کے ساتھ اشتراک عمل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے وفاقی وزیر بحری امور چوہدری جنید انور نے وزیر اعلیٰ سندھ کو مکتوب لکھنے اور میئر کراچی سے ملاقات کا اعلان کیا ہے۔ نہروں کے خلاف دھرنے سے متاثرہ کارگو پر ڈیمرج اور پورٹ چارجز میں رعایت دی جائیگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سمندری آلودگی کے مسئلے پر سندھ حکومت اور میئر کراچی کے اشتراک کے بغیر قابو پانا مشکل ہے، وفاقی وزارت بحری امور فضلہ کو ٹریٹ...
سٹی 42:ؒوفاقی و صوبائی حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یکم مئی کو تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز تمام بینکس بند رہیں گے۔ پنجاب حکومت نے تمام سرکاری و نجی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اسی مزدور ڈے پر پنجاب حکومت کی جانب سے مزدوروں کو راشن کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل واضح رہے کہ یکم...
فلسطینی پناہ گزینوں کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق قابض حکام نے القدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ سلوان، وادی الجوز اور صور باہر میں انروا کے چھ سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اقوام متحدہ کے سکولوں کی بندش سے 800 فلسطینی بچوں کے تعلیمی مستقبل کو خطرہ ہے۔ انروا کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 دنوں سے بھی کم وقت میں مشرقی بیت المقدس میں انروا کے چھ سکولوں کے خلاف اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری کردہ بندش کے...
سٹی 42: وزیر اعظم نے کہا آج، جب پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم مزدوراں منایا جا رہا ہے، پاکستان اپنے محنت کشوں کے لیے روزگار کے حصول کے دوران محفوظ، صحت مند، اور باوقار حالات کو فروغ دینے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے - ہماری محنت کش افرادی قوت، ہماری قوم کی ترقی اور حالات سے نمٹنے کی ہماری استعداد کے پیچھے اصل محرک ہے۔ وزیر اعظم نے کہا مزدوروں کے بنیادی حقوق کا تحفظ پاکستان کے آئین میں درج ہے اور یہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کے بنیادی کنونشنز کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے، جس کا پاکستان بطور ایک ذمہ دار دستخط کنندہ ملک ہے۔ ان نظریات کی پیروی میں،...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر برائے قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔سماء نیوز کے مطابق موجودہ سیکورٹی صورتحال پر وفاقی حکومت کی جانب سے اہم تعیناتی کی گئی ہے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر برائے قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک تقرری کا چارج فوری سنبھالیں گے۔ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ مزید :
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے بڑھتے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دیا، وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جاری کوششوں سے توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیر اعظم نے مارکو روبیو کو جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی، ملاقات کے دوران بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔جے یو آئی ترجمان کے مطابق ملاقات میں مولانا اسجد محمود، مفتی ابرار اور طارق موجود تھے، اس دوران حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن پر بات چیت ہوئی۔اس دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، نئی دہلی اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ اسلام آباد پر ڈال رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی اپنی سیاست بچانے...
۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا بنیادی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس کا ادراک کرنے کی سیاسی خواہش پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا بنیادی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل مکمل...
لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)موجودہ سکیورٹی صورتحال میں وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا عندیہ وفاقی حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا عندیہ...
مظاہرے میں مرد، خواتین اور بچے شریک ہوئے اور اس موقع پر مودی کی انتہا پسند حکومت کیخلاف نعرے لگائے۔ شرکاء نے پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف ہنزہ کے عوام سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ہنزہ میں مودی سرکار کیخلاف عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہنزہ میں آغا جان ٹاور سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب پر احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں مرد، خواتین اور بچے شریک ہوئے اور اس موقع پر مودی کی انتہا پسند حکومت کیخلاف نعرے لگائے۔ شرکاء نے پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف ہنزہ کے عوام سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔...
فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پہلگام واقعے پر کہا کہ بھارت نے حملہ کرنے کی حماقت کی تو بھرپور جواب ملے گا، ہمارے پاس ایٹم بم ہیں وہ چاند دیکھنے کے لیے نہیں رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ بچاؤ تحریک کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے اور پہلگام واقعے پر کہا کہ بھارت نے حملہ کرنے کی حماقت کی تو بھرپور جواب ملے گا، ہمارے پاس ایٹم بم ہیں وہ چاند دیکھنے کے لیے نہیں رکھے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں منعقدہ پہلے 22ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے...
چھونپہ کھور سکردو کے مومنین کی جانب سے بذریعہ شیخ الیاس امدادی رقم (تین لاکھ 20ہزار روپے) کی پہلی قسط ادارہ آفتاب کے سرپرست آغا سید باقر الحسینی کے حوالے کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دیوسائی سے سکردو کیلئے پانی لانے کے عوامی تعاون سے بننے والے پراجیکٹ کیلئے عوام کی جانب سے تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی تعاون سے بننے والے دیوسائی پھیالونگ واٹر ڈائیورژن پراجیکٹ کے لیے چھونپہ کھور سکردو کے مومنین کی جانب سے بذریعہ شیخ الیاس امدادی رقم (تین لاکھ 20ہزار روپے) کی پہلی قسط ادارہ آفتاب کے سرپرست آغا سید باقر الحسینی کے حوالے کر دی گئی۔
سٹی42: لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو پاکستان کا قومی سلامتی کا مشیر بنا دیا گیا ہے۔ اس اہم تقرر کا اعلان آج بدھ کی شب کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دےچکےہیں۔ وہ فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی...
آئی بی اے میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 26ویں ترمیم نے عدالتی نظام کو ختم کردیا ہے، پیکا طرز کا قانون پی ٹی آئی دور میں آیا تو شہباز شریف نے سخت بیان دیا تھا، حکمران عوامی ووٹ سے نہیں جیتا وہ عوامی کام کیوں کرے گا، بنگلا دیش الگ ہوا تو ان کی فی کس آمدنی ہم سے آدھی تھی، آج زیادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استفسار کیا کہ ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے معیشت کا کیا ہوگا؟۔ آئی بی اے کراچی میں دی ویسٹہ سمٹ سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو اس نہج پر لانے...
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس منصوبے کو "سندھ کے لیے تاریخی سنگِ میل" قرار دیا اور لکھا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے اور تمام طبقات کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لئے عزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے پیپلز پنک اور نارمل ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں نئی سروس شروع کی گئی...
وفاقی حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا عندیہ دیا ہے جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیاں نے کمیٹی کو بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے آئندہ مالی سال کا بجٹ اہداف کے لحاظ سے مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی شعبے کیلئے ٹیکس میں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2025ء) حافظ حمد اللہ نے عمران خان کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے حوالے سے سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ رہنما جے یو آئی نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، سیاسی قیادت اور عسکری قیادت بھی شامل ہو اور عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں، 9 مئی، توشہ خانہ اور القادر کیس کو ایک سائیڈ پر رکھ کر ملک کا سوچیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے ایک انسان کو نا حق قتل کرنا پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے، پہلگام حملے...