2025-11-04@06:45:38 GMT
تلاش کی گنتی: 425

«یکجہتی کے»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 267 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شرکا نے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فورم نے درپیش خطرات، علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی۔ شرکا کانفرنس کا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فورم نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر کشمیر کے پُرعزم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
      — فائل فوٹو یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے بتایا ہے کہ یومِ یک جہتیٔ کشمیر پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، شر پسند و ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیرمودی حکومت کے بھارتی آئین میں آرٹیکل 370 کو مکارانہ... آئی جی پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ سیف سٹی کیمروں سے مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ یومِ یک جہتیٔ کشمیر پر 448 پروگراموں کو فول پروف  سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
    ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری کو آزاد کشمیر کے نوجوان یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے پر عزم ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کے لیے کشمیری عوام نے کہا ہے کہ یوم کشمیر پر ہم اپنے مقبوضہ کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی تک ہم ان کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہم مقبوضہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ان کی ازادی کا جشن منائیں گے، کشمیری عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد کشمیر، غاصب بھارت سے آزادی حاصل کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے پیغام دیا ہے کہ 5 فروری کو ہم پاکستان اور آزاد کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں، ہم...
    علی ساہی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔  آئی جی پنجاب کے مطابق  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور تمام سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ شرپسند اور ملک دشمن عناصر پر سخت نظر رکھنے کے لیے پولیس کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات کے دوران شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ صوبہ بھر میں 11 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر مامور ہوں گے۔ ان میں 175 گزرٹڈ افسران، 240 انسپکٹرز، 600 سب انسپکٹرز، 948 اے ایس آئیز، 702 ہیڈ کانسٹیبلز، 8...
    گولارچی،مسلم اسٹوڈنٹس کے طلبہ یکجہتی کشمیر ریلی میں شریک ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل 5 فروری کو کراچی تا کشمور سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، یوم یکجہتی کشمیر پانچ فروری 1990ء میں سابق امیرجماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم نے سب سے پہلے منانے کا آغاز کیا تھا۔صوبائی اعلامیہ کے مطابق اس حوالے 5 فروری کو کراچی، حیدرآبا، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،تھرپارکر، نواب شاہ، سانگھڑ،میرپورخاص،کشمور،دادو ،ٹنڈوالہ یار،گھوٹکی،خیرپور شکارپور،کندھ کوٹ اور ٹھٹھہ سمیت سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں، مظاہرے، ہاتھوں کی زنجیر اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی ومقامی رہنماؤں کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریںگے۔ کراچی میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری...
    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیا نغمہ کشمیر بنے گا پاکستان جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر کے رواں سال کے نغمے میں گلوکار احمد جہانزیب نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس کی دھن عرفان سلیم اور کامران خان نے ترتیب دی۔ نغے کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔ پانچ فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم ، ایک اظہار یکجہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ پورا  پاکستان کھڑا ہے۔ ترانے کے آغاز پر حریت رہنما سید علی گیلانی (مرحوم) کی تاریخی تقریر دکھائی گئی ہے جس میں انہوں نے...
    5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سے قبل مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر اور آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے پوسٹرز لگ گئے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھنے پر وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں یوم یکجہتی کشمیر: پس منظر اور اہمیت واضح رہے کہ 5 فروری کو اہل پاکستان اور آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اس روز اس عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ جب مقبوضہ کشمیر بھارت کے پنجہ استبداد سے آزاد نہیں ہو جاتا تحریک آزادی کشمیر جاری رکھی جائےگی۔ ہمیشہ کی...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نورحق میں 5فروری ، بھارتی تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی وشہری مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ5 فروری، بھارتی جبر و تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لییآج ادارہ نورحق میں ’’کشمیر کانفرنس‘‘،کل 4 فروری کو شہر بھر کی شاہراہوں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے اور5 فروری کو جیل چورنگی تا مزار قائد مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ’’یوم یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے...
    ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان بِلاتاخیر مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس بلائے اور تحریکِ آزادی کشمیر کے حوالے سے پائے جانے والے تذبذب، شکوک و شبہات اور سودے بازی کے تاثر کو ختم کرکے پورے عزم اور یکجہتی کیساتھ قومی حکمتِ عملی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی حافظ محمد اسلم نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے علی الرغم ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر میں داخل ہوکر غاصبانہ قبضہ کیا، جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ 77 سال سے ہندوستان کے اس ناجائز قبضہ کی سیاہ رات کے خلاف مسلسل ہر روز، ہر لمحہ اور ہر مرحلہ پر قربانیاں دے کر...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پانچ فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے نئے روڑ میپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں آج  نکالی جانے والی بڑی کشمیر ریلی میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ اس سے اگلے روز تین فروری کو جماعت اسلامی کی میزبانی میں اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس ہو گی۔ انہوں نے آٹھ فروری کو قومی انتخابات میں منظم دھاندلی کے خلاف احتجاج کا بھی اعلان کیا۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل...
    لاہور :امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرر ہے ہیں لاہو ر (نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے 5 فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے نئے روڈ میپ دینے کا اعلان کیا ہے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں آج نکالی جانے والی بڑی کشمیر ریلی میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ اس سے اگلے روز 3 فروری کو جماعت اسلامی کی میزبانی میں اسلام آباد میں قومیکشمیر کانفرنس ہوگی۔ انہوں نے 8 فروری کو قومی انتخابات میں منظم دھاندلی کے خلاف احتجاج کا...
    کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ اپنی محبت اور عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر قریب آتے ہی آزاد جموں و کشمیر میں بھی جوش و خروش دیدنی ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے پیغامات دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں :’ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے‘، پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز چسپاں ضلع حویلی کے کونسلر انصر شفیق بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 فروری کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کی جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر کے کی تیاریوں کے سلسلے کا آغاز کر دیا گیا۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ذمے داران اور کارکنان کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی۔ پاکستان سنی تحریک کے ذمے داران اور کارکنان ریلیاں اور سیمینار کے ساتھ ساتھ منفرد انداز میں پوری دنیا کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منفرد انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔
    سندھ حکومت نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب پانچ فروری کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 5 فروری بروز بدھ کو صوبے بھر میں چھٹی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ 5 فروری کو ہر سال اہل پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن مناتے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ اس روز ہر سال ملک بھر میں بھی عام تعطیل ہوتی ہے، مرکزی حکومت کی جانب سے ابھی تک چھٹی کا الگ سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تاہم سالانہ چھٹیوں...
    ملی یکجہتی سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں کونسل کے صوبائی ذمے دارارن کا اجلاس ہورہا ہے
    لاہور: ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر رہے ہیں لاہور (نمائندہ جسارت) ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا نئے تنظیمی سیشن کا اہم اجلاس صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی اور امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت دفتر مجلسِ وحدت المسلمین ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں 13 دینی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ہے، ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں مولانا جاوید قصوری، علامہ احمد اقبال رضوی، مولانا شبیر قادری، مولانا مختار سواتی، حسن رضا کاظمی، میاں عبدالحمید، فاروق چوہان، پروفیسر ادریس یزدانی،...
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاراچنار کے عوام کے راستے بند ہیں اور وہ گزشتہ چار ماہ سے محصور ہو چکے ہیں۔ حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار کے راستے کھول دیئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا اہم اجلاس مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسین میثمی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، مرکزی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ محمد یعقوب اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا سید عقیل انجم قادری و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے...
    ملاقات میں موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال بالخصوص پاراچنار بگن میں ہونیوالے مسائل اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مولانا لعل حسین، مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو، رفعت عباس زیدی و دیگر رفقا بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل، نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ کی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں خصوصی ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات موجودہ ملکی بین الاقوامی صورتحال بالخصوص پاراچنار بگن میں ہونے والے مسائل اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ اس...
    ملاقات میں موجودہ ملکی بین الاقوامی بالخصوص پاراچنار بگن میں ہونے والے مسائل اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مولانا لعل حسین مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو، رفعت عباس زیدی و دیگر رفقا بھی ہمراہ موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان، نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ کی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں خصوصی ملاقات، دوران ملاقات موجودہ ملکی بین الاقوامی بالخصوص پاراچنار بگن میں ہونے والے مسائل اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر...
    پشاور: آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پالیسی کا واحد مقصد ملکی مفادات ہیں، اور عوام و فوج کے درمیان تعلق کو توڑنے کا بیانیہ بیرون ملک سے مخصوص ایجنڈے کے تحت پھیلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا افغانستان سے اختلاف صرف وہاں موجود فتنہ الخوارج کی سرحد پار دہشت گردی کی کارروائیوں پر ہے۔ جنرل منیر نے مزید وضاحت کی کہ پاکستان میں کسی بڑے آپریشن کا نفاذ نہیں ہو رہا بلکہ صرف انٹیلیجنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ آرمی چیف نے فساد فی الارض کو اللہ...
    قومی اسمبلی نے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی ہولناک آگ اور اس واقعے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مشترکہ قرارداد منظور کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیپلز پارٹی کے نوید انور جیوا نے پیش کی جس پر 13سے زائد ارکان نے دستخط کئے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی ادارے امداد کیلئے آگے آئیں اور متاثرہ لوگوں کی مدد کریں۔ بعد ازاں قومی اسمبلی نے لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ، درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے اور ہزاروں افراد کے متاثر ہونے پر ان سے اظہار ہمدردی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش رواں ہفتے کے آخر میں لبنان جائیں گے۔ اس دورے کا مقصد ملک اور اس کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کے مطابق، سیکرٹری جنرل اس دورے میں لبنان کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ متوقع طور پر وہ ملک کے جنوبی علاقے میں بھی جائیں گے جہاں وہ اسرائیل کے ساتھ عبوری سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس (یونیفیل) کے اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کے کام کا شکریہ ادا کریں گے جو نہایت مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔نومنتخب صدر کو مبارک بادترجمان نے بتایا ہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جنوری 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے یوکرین کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے جو روس کے متواتر حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔یوکرین کے دورے میں جنگ زدہ علاقے ژیپوریژیا میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائی حملے جاری ہیں جن میں لوگوں کی ہلاکتوں کے ساتھ شہری تنصیبات کا بڑے پیمانے پر نقصان ہو رہا ہے۔ Tweet URL ٹام فلیچر نے علاقے میں اس جگہ کا دورہ بھی کیا جہاں گزشتہ مہینے ایک طبی مرکز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔(جاری ہے) اس واقعے میں یہ مرکز تباہ ہو گیا اور متعدد افراد ہلاک...
    غزہ مارچ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز، سی ای او الخدمت و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نوید علی بیگ، امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور، فلسطین فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر صابر ابومریم، اسعد اعجاز و دیگر نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو جماعت اسلامی کے تحت فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے کراچی میں غزہ مارچ کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت جماعت اسلامی کے تحت فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے کراچی میں غزہ مارچ کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت جماعت اسلامی کے تحت فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے کراچی میں غزہ مارچ کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت جماعت اسلامی کے تحت فلسطینیوں...