2025-12-03@16:20:13 GMT
تلاش کی گنتی: 620
«نوجوان کرکٹرز»:
(نئی خبر)
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے کرکٹ اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کے لیے منظور کیے گئے اربوں روپے کے فنڈز میں قواعد کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔نجی چینل کے مطابق قواعد کی خلاف ورزیوں پر قانونی رائے طلب کرلی گئی، پی سی بی نے وزارت قانون و انصاف کو مراسلہ ارسال کر دیا، پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز نے 76 ویں اجلاس میں 12 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے 18 دسمبر 2024 کو اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کی تجاویز کی منظوری دی تھی، اجلاس کے دوران ممبران میں سے ایک نے...
شارجہ: شارجہ واریئرز نے گلف جائنٹس کے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے اپنی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 مہم کا آغاز اپنے انداز میں کیا۔ میدان کے علاوہ ، شارجہ واریئرز بھی اپنی نئی لانچ کردہ ایتھلیزر کٹ کے ساتھ ٹرینڈ سیٹرز کے طور پر اپنی ساکھ قائم کررہی ہے۔ نئے اور منفرد کٹ واریئرز کی اسرپٹ کو ظاہر کرتی ہے نئے جاری کردہ کٹ میں پیلے اور جامنی رنگ شامل کئے گئے ہیں جو نہ صرف ٹیم کے لئے وژن کو مستحکم کرتے ہیں بلکہ ٹیم کو منفرد بھی بناتے ہیں ٹم ساؤتھی اور کے باقی ساتھی کھلاڑیوں کے لئے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ وہ کھلاڑی غیر مسابقتی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے آرام دہ...
کوالالمپور : آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آج آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ ہوگا۔ یہ میچ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل جوہور روانہ ہوگی اور ان کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں نائجیریا کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو رہا ہے۔
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل نے اپنی اہلیہ اور ڈانسر دھنا شری ورما سے طلاق کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی افواہوں پر قیاس آرائیاں نہ کریں۔یوزویندر چاہل نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام مداحوں کے دل سے شکر گزار ہیں جن کی محبت اور حمایت کی بدولت وہ اس مقام تک پہنچ پائے ہیں تاہم یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا, ملک، ٹیم اور مداحوں کے لیے ابھی بہت سے شاندار اوورز باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں انہیں ایک کھلاڑی ہونے پر فخر...
کراچی: آئی ٹی ٹیکنالوجی سے آشنا کراچی کے نوجوان نے مصنوعی ذہانت کا نئی طرز پر استعمال کر کے دنیا کو حیران جبکہ شائقین کرکٹ کو خوش کردیا۔ ایاز خان نامی اس نوجوان نے HBLپی ایس ایل 10 سے قبل شائقین کرکٹ کیلیے نغمہ ’دل تھام لے پیارے‘ جاری کیا، اس نغمے کا بالواسطہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سے تعلق نہیں، تاہم اس میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس دکھائے گئے ہیں۔ ایاز خان کے مطابق انھوں نے نغمے کے بول خود لکھے جس کے بعد اے آئی کی مدد سے میوزک تیار کرایا اور آڈیو ریکارڈنگ کی۔ نغمے میں نوجوان نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ میوزک کی تیاری کے...
فائل فوٹو شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ جیل کے حکیم عبدالرؤف کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو 50 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعے کے خلاف تھانا سٹی میں درخواست جمع کرادی گئی ہے ، درکواست کے متن کے مطابق 3 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، اہلخانہ کو کمرے میں بند کردیا۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکو گھر سے 50 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔مدعی کا کہنا ہے کہ ڈاکو زیورات، رقم، کپڑے اور دیگر اشیاء اپنی گاڑیوں میں لاد کر لے گئے۔درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان کو ٹریس کرکے سخت کارروائی کی جائے۔
کراچی: کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹیکنالوجی سے آشنا نوجوان نے اے آئی کا نئی طرز پر استعمال کر کے نہ صرف دنیا کو حیران کیا بلکہ شائقین کرکٹ کو بھی خوش کردیا۔ اس نوجوان کا نام ایاز خان ہے جس نے پی ایس ایل 10 کے آغاز سے قبل شائقین کرکٹ کیلیے ایک نغمہ ’دل تھام لے پیارے‘ جاری کیا۔ واضح رہے کہ اس نغمے کا بلواسطہ پی ایس ایل سے تعلق نہیں جبکہ اس میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس دکھائے گئے ہیں۔ ایاز خان کے مطابق انہوں نے نغمے کے بول یعنی شاعری خود لکھی جس کے بعد اے آئی کی مدد سے اس کی آڈیو ریکارڈنگ کی اور میوزک تیار کروایا، نغمے میں نوجوان نے خود...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ڈرافٹٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جس میں کئی نامور کرکٹرز فرنچائزز کے اسکواڈ کا حصہ بننے میں ناکام رہے ہیں۔ گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی جہاں فرنچائزز مالکان اور ٹیم منیجمنٹ نے ڈرافٹ کے ذریعے اپنے حتمی اسکواڈز تشکیل دیے۔ پلئیرز ڈرافٹ میں فرنچائزز نے کھلاڑیوں کی بڑھ چڑھ کر بولی لگائی اور کئی سُپر اسٹارز کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا، اس میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر شامل ہیں جنہیں ریکارڈ قمیت میں خریدا گیا۔ کراچی کنگز نےڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 36 لاکھ روپے) کے معاوضے کے ساتھ اپنی ٹیم میں...
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات ، حاشر حسین جوائنٹ سیکرٹری منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات میں حاشر حسین راولپنڈی بار کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر کامیاب ہو گئے ، حاشر حسین نے مجموعی طور پر ڈالے گئے 2905ووٹوں میں سے 2175ووٹ حاصل کئے جبکہ 75ووٹ مسترد ہوئے ،وہ 1520ووٹوں کی برتری کے ساتھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2025-26میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر کامیاب ہوئے ہیں ، اس کے ساتھ ہی حاشر حسین 2ہزار سے زائد ووٹ لینے والے پہلے امیدوار بھی بن گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں انتخابات میں...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کھلاڑی، وکیل اور عبوری بورڈ کے عبوری سیکریٹری دیوجیت ساکھیا کو بورڈ کا نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔ اتوارکو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دیوجیت ساکھیا کو بی سی سی آئی کا سیکریٹری کے عہدے سے صدرمنتخب کرلیا گیا ہے۔ 55 سالہ ساکھیا جے شاہ کی جگہ لیں گے جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا چیئرمین بننے کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ بزنس مین اور ریاستی کرکٹ ایڈمنسٹریٹرپربھتیج سنگھ بھاٹیا کو بی سی سی آئی کا خزانچی مقررکیا گیا ہے۔ جے شاہ کے گزشتہ ماہ...
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو ملنے والی عدم سہولیات پر پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان اور ایس این جی پی ایل کے کوچ محمد حفیظ پی سی بی پر برس پڑے اور انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس میچز میں ڈریسنگ روم ہی موجود نہیں جبکہ کھلاڑیوں کے لیے پانی اور واش روم انتہائی ناقص ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پی سی بی اپنی ترجیحات پر غور کرے، چیمپینز کپ کو کامیاب کرانا تھا کرادیا،فرسٹ کلاس پر کسی کی توجہ نہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ سے پلیئرز نکال کر اسٹرائیکر کیمپ میں بھیجا جارہا ہے جبکہ اسٹرائیکر کیمپ آف سیزن میں ہونا چاہیے تھا۔...
آئی ایل ٹی 20 کا رواں سیزن پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ہے،شعیب اختر shoaib akhtar WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز دبئی :ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی انتہائی متوقع واپسی کے لئے اسٹیج تیار ہے ۔ ایونٹ کا آغاز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سیزن 2 کی فاتح ٹیم ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے ہوگا۔دو شاندار سیزن کے بعد رواں سال کا ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ، بھرپور اور زیادہ پرجوش ہونے کی توقع ہے ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل 6 میں سے 5 فرنچائزز کے کپتان اور افتتاحی سیزن چیمپیئن گلف...
بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچیون باریشال اور رنگپور رائیڈرز کے درمیان میچ کے دوران انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز اور تمیم اقبال کے درمیان جھگڑے نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔ کھیل کے دوران دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تاہم میچ کے اختتام پر دونوں کرکٹرز نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر معاملہ ختم کردیا۔ میچ کے اختتام پر ایلکس ہیلز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمیم کسی بات سے ناراض تھے اور پرسنل ہو رہے تھے، اس لیے میں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی منشیات لیتے ہیں، جس پر وہ بھڑک گئے۔ کھیل کے دوران انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ وہ انگلینڈ کیلئے منشیات...
کراچی : جمیل احمد زون6 وائٹس کے نقاب شفیق کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دے رہے ہیں کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کردہ ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون چھ وائٹس اور زون تین وائٹس اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئیں۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں زون چھ وائٹس نے زون دو وائٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زون دو وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 141 رنز بنائے۔ محاب فرقان نے 5 چوکوں کی مدد سے 47 اور حارث نوید نے 33 رنز بنائے۔...
TAMIL NADU, INDIA: بھارت کے حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے مایہ ناز اسپنر روی چندرن ایشون کے ہندی زبان کے خلاف بیان پر ملک میں زبان کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روی چندرن ایشون نے ریاست تامل ناڈو میں انجینئرنگ کے نجی کالج کی تقریب میں کہا کہ ہندی ہمارے ملک کی قومی زبان نہیں ہے۔ ایشون نے طلبہ سے کہا کہ تقریب میں شریک وہ افراد جو ہندی میں سوال پوچھنا چا رہے ہیں وہ اگر انگریزی یا تامل زبان نہیں جانتے ہیں تو پوچھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں موجود انگریزی کے طلبہ مجھے ہاں میں جواب دیں، جس...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی خبروں کے بیچ کرکٹر کی آر جے مہوش کیساتھ کرسمس منانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کو آر جے مہوش سمیت دیگر دوستوں کے ہمراہ ساتھ کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مہوش مداحوں کے کمنٹس سے بچنے کیلئے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کو بند کررکھا ہے۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹر چہل نے اپنی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے اپنے چاہنے والوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تحریر کردہ بیان میں لکھا کہ میرے اور اہلیہ کیخلاف بےبنیاد قیاس آرائیاں پھیلائی جارہی ہیں،...
آسٹریلیا، برطانیہ کے بعد اب جنوبی افریقا میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے خاص میچز کے بائیکاٹ کے حوالے سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ آسٹریلیا کے چیمئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف دو میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے سیاست دانوں نے انگلینڈ ٹیم جبکہ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے پروٹیز سے بھی افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کے عوامی مطالبے کی حمایت کردی ہے۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کردی۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے کہا کہ میں عوامی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور اپنی ٹیم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اخلاقی طور پر میچ کا...
