2025-06-26@11:08:11 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«ریڈ پانڈا»:
چائنا کے چونگ قِنگ کے قریب واقع لیہ لیڈو لیانگجیانگ ہالیڈے ہوٹل نے اپنے مہمانوں کے ’ریڈ پانڈا ویک‑اپ کال‘ سروس کو فوراً روک دیا ہے، کیونکہ جنگلی حیات کے حکام نے اسے غیر قانونی اور خطرناک قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہانگ کانگ میں پانڈا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوٹل 4 ریڈ پانڈا چڑیا گھر سے اُدھار لیتا تھا تاکہ صبح کے وقت ان جانوروں کو مہمانوں کے بیڈ پر بھیجا جائے۔ یہ سروس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد فوراً تحقیقات شروع کی گئیں۔ مقامی جنگلاتی بیورو نے قریبی رابطے کی پابندی کا حکم دیا اور بتایا کہ ایسے تجربات 2018 سے ممنوع ہیں۔ ہوٹل انتظامیہ نے کہا کہ پانڈوں کو ’زو‘ سے...
اسلام آباد(وقائع نگار)انفارمیشن گروپ کے گریڈ20میں ترقی پانے والے تین افسران کے تقرروتبادلے ، شازیہ سراج کو ڈائریکٹرجنرل پریس انفارمیشن(پی آئی ڈی) تعینات کردیاگیا۔ کردیئے گئے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزارت اطلاعات میں ڈپٹی پریس رجسٹرارعنبرین گل شاہدکاتبادلہ کرکے ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی اسلام آباد تعینات کردیاگیا۔وزارت اطلاعات میں آڈ ٹ بیورو آف سرکولیشن کے ڈائریکٹرمحمدسلیم کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیااینڈپبلیکشنزتعینات کردیاگیا۔وزارت اطلاعات میں ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ڈائریکٹرشازیہ سراج کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹرجنرل پریس انفارمیشن تعینات کردیاگیا۔ Post Views: 5
فوڈ پانڈا رائیڈرز خود تو افطار سڑکوں پر کرتے ہیں لیکن دوسروں کے آرڈرز بروقت پہنچا دیتے ہیں۔ رمضان المبارک میں فوڈ پانڈا رائیڈرز ہوں یا آن لائن کیب سروس ان کا کام بڑھ جاتا ہے اور ان کی کوشش رہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ آرڈرز لے کر زیادہ رقم کمائی جائے تاکہ عید کی تیاریاں کی جاسکیں۔ فوڈ پانڈا رائیڈر عمر فاروق کا کہنا ہے کہ رمضان میں زیادہ کام عصر سے شروع ہوتا ہے اور سحری تک رہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افطار سڑک پر ہوجاتا ہے کیوں کہ آرڈر افطار سے پہلے پہنچانا ہوتا ہے۔ عمر فاروق نے کہا کہ کبھی جہاں آرڈر ڈیلیور کرتے ہیں وہ لوگ ہی افطار کروا دیتے...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈکا 29 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان اور فارن سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینئر بیوروکریٹس کی کارکردگی اور اہلیت کا بغور جائزہ لینے کے بعد متعدد افسران کی ترقی کی منظوری دی گئی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ترقی پانے والے افسران میں وسیم اجمل چوہدری، امبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر باجوہ، محمد حمیر کریم، سید عطاء الرحمن، مصدق احمد خان، راشد محمود، مومن آغا، ندیم محبوب، محی الدین احمد وانی، دائود محمد بریچ، شکیل احمد...
ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ہندوتوا کی ذہنیت کا عکاس ہے جو مسلمانوں کی شناخت، تاریخ اور ثقافت کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی پولیس کی طرف سے اسلامی لٹریچر کے خلاف جاری کریک ڈائون کی مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ہندوتوا کی ذہنیت کا عکاس ہے جو مسلمانوں کی شناخت، تاریخ اور ثقافت کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے۔...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)وزارت تجارت نے بلال خان پاشا کو ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز مقرر کردیا ۔وزارت تجارت کی جانب سے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔(جاری ہے) کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20کے افسر بلال خان پاشا اس سے قبل وزارت تجارت اسلام آباد میں جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔انہیں سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی دفعہ 10 کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی لگا دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس وقت 9 ہزار سے 14 ہزار ٹرانس جینڈرز امریکی فوج کا حصہ ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز سے متعلق بائیڈن دور کا حکمنامہ منسوخ کر دیا اور ان کے فوج میں ملازمت پر پابندی لگا دی۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا تھا کہ آج سے امریکا میں صرف دو جنس ہوں گی، مرد اور عورت۔ دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کے آتے ہی محکمہ خارجہ نے سفارتخانوں میں پرائیڈ اور بلیک لائیوز میٹر پرچم...
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت کا انکشاف ، ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کی جانوں کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر کے چئیرمین کی شکایات پر چئیرمین اوگرا نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ اوگرا کی اسپیشل ٹیموں نے پنجاب اور سندھ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں کمپنیوں سے ملاوٹ والا کیمیکل پکڑ لیا۔ایل پی جی بوزر سے گیس نکال کر اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کی جا رہی تھی، اوگرا نے مکسنگ پلانٹ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بھرے ہوئے کنٹینر قبضے میں لے لیے ۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ سے سلنڈر پھٹ رہے ہیں، کاربن ڈائی...