انفارمیشن گروپ کے گریڈ20میں ترقی پانے والے3 افسران کا تقرروتبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد(وقائع نگار)انفارمیشن گروپ کے گریڈ20میں ترقی پانے والے تین افسران کے تقرروتبادلے ، شازیہ سراج کو ڈائریکٹرجنرل پریس انفارمیشن(پی آئی ڈی) تعینات کردیاگیا۔ کردیئے گئے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزارت اطلاعات میں ڈپٹی پریس رجسٹرارعنبرین گل شاہدکاتبادلہ کرکے ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی اسلام آباد تعینات کردیاگیا۔وزارت اطلاعات میں آڈ ٹ بیورو آف سرکولیشن کے ڈائریکٹرمحمدسلیم کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیااینڈپبلیکشنزتعینات کردیاگیا۔وزارت اطلاعات میں ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ڈائریکٹرشازیہ سراج کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹرجنرل پریس انفارمیشن تعینات کردیاگیا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان نے ترجمان افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا
پاکستان کیخلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں،ہم نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور یہ مؤقف ریکارڈ پر موجود ہے، وزارت اطلاعات
وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔وزارت اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغان ترجمان کے گمراہ کن بیان کو مسترد کرتا ہے، استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی، پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قبول نہیں، افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہوتی ہے، پاکستان کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔