2025-06-04@08:16:42 GMT
تلاش کی گنتی: 23

«ساتویں بار»:

    کراچی میں ساتویں بار زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.4 ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے ساتویں بار جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 2.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لانڈھی فالٹ لائن پر ساتویں بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، گہرائی 188 کلومیٹر ریکارڈ کی گء جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر کے مشرق میں 11 کلومیٹر فاصلے پر تھا۔اس سے پہلے اسی فالٹ لائن پر کچھ دیر پہلے 3.2 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے قائد آباد کے نزدیک تھا۔واضح رہے کہ بعد از نصف...
    حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی سنجیدہ کوشش سامنے نہیں آئی ہے۔ دوسری جانب اساتذہ کے احتجاج کے باعث جی بی کے تمام سرکاری سکولوں میں تدریسی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سینکڑوں اساتذہ کا گلگت میں دھرنا ساتویں روز میں داخل ہو گیا۔ اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک ہفتہ قبل کلاسوں کے بائیکاٹ کا سلسلہ شروع کیا تھا بعد میں گلگت میں دھرنا بھی شروع کیا۔ اس دھرنے میں جی بی کے دیگر اضلاع سے بھی اساتذہ شامل ہو گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں وزیر تعلیم کے دفتر کے باہر سینکڑوں اساتذہ ایک ہفتے سے بیٹھے ہوئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی سنجیدہ کوشش سامنے نہیں...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن  منصور احمد کی ساتویں برسی نہایت عقیدت اور احترام سے منائی گئی۔ جرمنی کے خلاف فیصلہ کن پنالٹی اسٹروک روک کر پاکستان کو ورلڈ کپ 1994 کا ٹائٹل دلوانے والے دنیائے ہاکی کے عظیم گول کیپر اور قومی ہیرو گول کیپر اولمپئن منصور احمد کی ساتویں برسی کے موقع پر سابق سیکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین اور کے ایچ اے کے صدر سید امتیاز علی شاہ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ڈیفنس فیز ون  قبرستان میں ان کے قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ سید امتیاز علی شاہ نے اولمپئن منصور احمد کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ان کا کہنا...
    پنجاب کے ضلع سرگودھا میں ساتویں کلاس کی طالبہ کو اغوا کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو 35 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 35 سال سزا کا حکم سنایا گیا۔ مجرم کو سزا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کی طرف سے سنائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مجرم شہباز نے ساتویں کلاس کی طالبہ کو 2024 میں اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
    پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کر کے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ لیفٹ ہینڈ باؤلر شاہین شاہ آفریدی  نے یہ اعزاز  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچ میں قذافی اسٹیڈیم   میں حاصل کیا جہاں ان کی ٹیم لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی۔۔ یہ بھی پڑھیے: شاہین شاہ آفریدی سب سے آگے، کرکٹ تاریخ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان کو صرف 9 رنز پر آؤٹ کر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ساتویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ آج رات 8 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی سربراہی شاداب خان جبکہ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل سیزن 10 : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4 وکٹوں سے شکست دے دی اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔ لاہور قلندرز  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب...
    ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ ساتویں روز بھی نہ بجھ سکی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ جگہ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں۔  آگ کی شدت کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔کورنگی کریک میں آگ 1200 فٹ گہری بورنگ کی کھدائی کے بعد لگی تھی۔
      سردار اختر مینگل کی جانب سے احتجاج کے دوران 3 مطالبات رکھے گئے ہیں دھرنے میں بی این پی قیادت، سیاسی و قبائلی رہنما، لاپتا افراد کے لواحقین شریک بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی۔ مینگل) کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے جب کہ پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل کی جانب سے احتجاج کے دوران 3 مطالبات رکھے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مستونگ میں جاری دھرنے میں بی این پی قیادت، سیاسی و قبائلی رہنماؤں کے علاوہ لاپتا افراد کے لواحقین شریک ہیں جب کہ گزشتہ روز گرینڈ اپوزیشن کے رہنماؤں نے بھی دھرنے میں شریک ہوکر سردار اختر مینگل سے یکجہتی...
      —فائل فوٹو صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس ساتویں روز بھی معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے کوئی بھی ٹرین روانہ نہیں ہو سکی۔حکام نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ٹرین سروس کل بدھ کو بحال ہو جائے گی۔ کچھی میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے اندرونِ ملک ٹرین سروس معطلریلوے حکام نے بتایا ہے کہ کچھی میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس معطل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 11مارچ کو مشکاف میں جعفر ایکسپریس پرحملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے جس سے...
    مظاہرین کا کہنا ہے کہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر مریضوں اور روزمرہ کی ضروریات کے لیے سفر کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا، جس میں علاقہ مکین بڑی تعداد شریک ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ٹل، پاراچنار مین روڈ کو فوری طور پر عام آمد و رفت کے لیے کھولا جائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر مریضوں اور روزمرہ کی ضروریات کے لیے سفر کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے، مظاہرین نے...
    ویب ڈیسک:  رمضان المبارک 2025 میں ملک کے مختلف شہروں میں لوگ مقامی وقت کے مطابق سحری اور روزہ افطار کریں گے۔  اوقات کا کیلنڈر فلکیاتی ماہرین اور مذہبی رہنما مل کرمرتب کرتے ہیں جو سائنسی علوم، تجربات اور اندازوں کی بنیاد پر ترتیب دیا جاتا ہے، مختلف مکاتب فکر کے افراد اس حوالے سے مقامی علما سے روزہ کھولنے اور بند کرنے کے اوقات کے بارے میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز  فقہ حنفی کے مطابق رمضان المبارک 1445ھ کے لیے نقشہ سحر و افطار یہ ہے۔ یہ اوقات ممکنہ طور پر پہلا روزہ اتوار 2  مارچ کو ہونے کی صورت میں ہیں۔
    — فائل فوٹو پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم متنازع حدود میں تعمیرات پر کشیدگی کے باعث آج ساتویں روز بھی بند ہے۔ پاک افغان سرحد طورخم چھٹے روز بھی بند، ہر قسم کی آمد و رفت معطلپاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم متنازع حدود میں تعمیرات پر کشیدگی کے باعث آج چھٹے روز بھی بند ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد پر ہر قسم کی آمد و رفت آج ساتویں روز بھی معطل ہے، بارڈر کھولنے کے لیے پاک افغان حکام کے درمیان آج مذاکرات کا امکان ہے۔کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ 6 روز کےدوران 18 ملین ڈالرز مالیت کی 2 طرفہ تجارت نہ ہو سکی۔امیگریشن حکام کے مطابق طورخم بارڈر سے یومیہ تقریباً 10 ہزار افراد افغانستان آتے...
    لندن: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، وہ  رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ ساتویں ریجنل اسٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس کانفرنس میں وہ "ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل" کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔ یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جاتی ہے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔  اس میں سول اور عسکری پالیسی سازوں کے علاوہ نامور تھنک ٹینکس کے ممبران بھی شریک ہوتے ہیں۔  بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی حالات کے پیش نظر، اس سال...
    اسلام آباد: پاکستان نے ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 14 تمغے اپنے نام کر لیے ہیں جن میں دو طلائی، چار چاندی اور آٹھ کانسی کے میڈلز شامل ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والی ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے 44 کلوگرام کی کیٹگری میں عائشہ انور نے طلائی تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا جبکہ 49 کلوگرام کی لیڈیز کیٹگری میں ایمان خان نے بھی گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مردوں کے مقابلوں میں بھی پاکستان کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی ہے 48 کلوگرام کی کیٹگری میں احمد مزمل نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا...
    آزاد کشمیر میں ساتویں جماعت کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا نوگراں میں ساتویں جماعت کی طالبہ کے مبینہ طور پر خودکشی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ گوجرانوالہ: بھائی اور بہن نے مبینہ خودکشی کر لیگوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدارسنگھ میں بھائی اور بہن نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مسلسل 2 سال فیل ہونے پر طالبہ نے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے۔متوفیہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
     پاک فضائیہ نے دنیا کی طاقتور ترین فضائی افواج کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ۔گلوبل فائر پاور ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی افواج میں ہوتا ہے جس نے اپنے بیڑے میں 1434 طیارے شامل کر کے اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔گلوبل فائر پاور اپنی رینکنگ کا تعین طیاروں کی تعداد اور اقسام کا جائزہ لے کر کرتا ہے۔امریکی فضائیہ 5737 ہیلی کاپٹرز، 1854 لڑاکا اور 3722 امدادی طیاروں کے ساتھ دنیا کی سرفہرست فضائیہ ہے، جبکہ اس کا سالانہ دفاعی بجٹ 800 بلین ڈالر ہے، روس اور چین بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں اور چین اپنی فضائیہ کو تیزی سے جدید بنا رہا ہے۔رپورٹ کے...
    بیلاروس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے منسک (انٹرنیشنل ڈیسک) بیلاروس کے صدر لوکاشنکو نے ساتویں بار میدان مار لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بیلاروس کے انتخابی حکام نے لوکاشنکو کو صدارتی انتخابات کا فاتح قرار دے دیا ہے، تاہم یورپی حکومتوں نے انتخابات کو دھوکا دہی کہہ کر مسترد کر دیا ۔ ایگزٹ پولز کے مطابق الیگزینڈر لوکاشنکو نے ساتویں مدت کے لیے عہدہ سنبھالا تو 3 دہائیوں پر محیط ان کے اقتدار میں مزید 5 سال کا اضافہ ہو جائے گا۔ الیگزینڈر لوکاشنکو 87.6 فی صد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں، جب کہ دیگر امیدواروں میں سے کوئی بھی 5 فی صد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا ۔ملک کے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ہاشمانی گروپ آف اسپتالز کراچی میں اپنی ساتویں جدید آنکھوں کی بیماریوں پر ہونے والی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے،بعنوان “ریٹینا اور تشخیصی طریقوں میں نئی پیش رفت” اتوار، 26 جنوری کو ہونے والی یہ کانفرنس دنیا بھر کے نامور ماہرین چشم کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا ایک شاندار موقع فراہم کرے گی۔ اس تقریب میں ماہرین کو آنکھوں کے امراض کے جدید رجحانات اور علاج کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔اس کانفرنس کی قیادت معروف ماہر چشم ڈاکٹر شریف ہاشمانی کر رہے ہیں، اور اس میں امریکہ، سعودی عرب، پیرو، کولمبیا، برازیل، تیونس اور متحدہ عرب امارات کے ماہرین شرکت کریں گے۔
    لاہور : پاکستان کے مشہور کالم نگار، شاعر اور ڈرامہ نویس منو بھائی کی ساتویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ ان کا اصل نام منیر احمد قریشی تھا اور وہ 6 فروری 1933 کو وزیرآباد میں پیدا ہوئے۔ منو بھائی نے گورنمنٹ کالج اٹک سے گریجویشن کی اور بعد میں مختلف اخبارات میں ادارتی عہدوں پر کام کیا۔   انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے کئی مشہور ڈرامے لکھے، جن میں "سونا چاندی” سب سے زیادہ مقبول ہوا۔ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں "دشت” اور "آشیانہ” بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، منو بھائی نے سینکڑوں کالم بھی لکھے، جن میں سیاست، معاشرت اور ثقافت کے مختلف پہلوؤں پر گہرائی سے تبصرہ کیا۔   ان کی شاعری میں...
    میہڑ (نمائندہ جسارت) اُمِ رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کی ساتویں برسی پر سرداری نظام کے خلاف جلسہ، 17 جنوری 2018 کو ہونے والے تہرے قتل کے واقعے کی ساتویں برسی کے موقع پر اُمِ رباب چانڈیو کی جانب سے سرداری نظام کے خلاف بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ دلخراش واقعے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے اُمِ رباب کے والد مختار چانڈیو، چچا قابل چانڈیو اور دادا کرم اللہ چانڈیو قتل ہوئے تھے۔ اُمِ رباب چانڈیو ننگے پاؤں جلسہ گاہ پہنچیں، جہاں ان کا استقبال سرداری نظام کے خلاف پرجوش نعروں سے کیا گیا۔ جلسے میں عوام، وکلاء، تاجروں کے ساتھ مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔...
    کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔ لوئر کرم مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاڑاچنار مین شاہراہ آج بھی بند ہے، شاہراہ پر دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک مین شاہراہ بند رہے گی۔مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں سے پاڑاچنار جانے کے منتظر ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مندوری دھرنا مظاہرین کے ساتھ وقتا فوقتا مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کامیاب ہوتے ہی کرم کیلئے اشیائے خورد نوش کا دوسرا قافلہ روانہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے...
    پشاور: کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر کرم مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاڑاچنار مین شاہراہ آج بھی بند ہے، شاہراہ پر دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک مین شاہراہ بند رہے گی۔ مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں سے پاڑاچنار جانے کے منتظر ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مندوری دھرنا مظاہرین کے ساتھ وقتاً فوقتاً مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کامیاب ہوتے ہی کرم کیلئے اشیائے خورد نوش...
۱