2025-06-13@20:13:40 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«ستھرا پنجاب پراجیکٹ»:
پنجاب حکومت کے بہت سارے پراجیکٹس کی طرح 190 ملین سے زائد کا ستھرا پنجاب پراجیکٹ اشرافیہ کے علاقوں تک ہی محدود ہو کر رہ گیا۔ 4 ماہ گزر جانے کے باوجود اسکا دائرہ کار پورے صوبے تک نہیں بڑھایا جا سکا جس کے باعث چھوٹے علاقوں کے رہائشی آج بھی پرائیوٹ طور پر کوڑا تلف کرنے پر مجبور ہیں جبکہ لاہور شہر کے چھوٹے علاقوں میں بھی ستھرا پنجاب پراجیکٹ لانچ نہیں ہو سکا جس کے باعث یہ علاقے لتھڑا پنجاب کا منظر پیش کر رہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں کوڑا کلیکشن اور صفاتی ستھرائی کیلئے ستھرا پنجاب پراجیکٹ لانچ کیا تھا ، 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا پراجیکٹ صرف اشتہارات بل...
(وقاص عظیم)معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے پراپرٹی سیکٹر کی بحالی کے لیے تجاویز پیش کر دیں۔ تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے مطابق پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز کا بوجھ 11 فیصد تک پہنچ چکا ہے، بجٹ میں ٹرانزیکشن ٹیکسز کا بوجھ 2 سے 2.5 فیصد کرنے اورجائیداد کی فروخت پر ٹیکسز 1.5 سے 2 فیصد کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کاکہناہے کہ جائیداد کی فروخت پر اس وقت ٹیکسز کی شرح 3 سے 4 فیصد ہے ،جائیداد کی خریداری پر ٹیکسز ختم کرنے کی تجویزدی گئی ہے،جائیداد کی خریداری پر اس وقت ٹیکسز کی شرح 3 سے 4 فیصد ہے،اس کے علاوہ کنسٹرکشن سیکٹر پر ایڈوانس...
عاطف شیروانی نارتھ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کی مضبوط ڈھال بن گئے سیکٹر 9پلاٹ 487اور سیکٹر 5C2 پلاٹR147پرغیر قانونی بالائی منزلیں تعمیر کراچی میں جاری غیر قانونی تعمیرات نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج اسحاق کھوڑو سسٹم کے تحت کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر کی چھوٹ دی جارہی ہے ۔ کمزور بنیادوں پر تعمیر کی جانے والی بالائی منزلوں سے کراچی کا مستقبل خطرے سے دوچار ہے۔ بلڈنگ افسران کو غیر قانونی دھندوں کی سرپرستی کی مکمل چھوٹ دی جا رہی ہے۔ جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بدعنوان بلڈنگ افسران خطیر رقوم بٹورنے کے بعد خلاف ضابطہ تعمیرات کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی گارنٹی دے رہے ہیں۔ اسی ضمن میں ضلع...
جنوبی ہند کی معروف اداکارہ شالینی پانڈے نے فلمی دنیا کے تاریک پہلوؤں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے ایک افسوسناک واقعہ شیئر کیا ہے۔ 2017 میں وجے دیوراکونڈا کے ساتھ فلم ’ارجن ریڈی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح ایک ساؤتھ ہندی فلم کے ڈائریکٹر نے ان کی نجی زندگی میں دخل اندازی کی۔ شالینی نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا، ’’میں ابھی فلم انڈسٹری میں بالکل نئی تھی اور میرے پیچھے کوئی فلمی پس منظر نہیں تھا۔ ایک دن جب میں اپنے وینٹی وین میں کپڑے تبدیل کر رہی تھی تو ڈائریکٹر بغیر دستک دیے اندر گھس آیا۔‘‘ اداکارہ نے اس واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے مزید بتایا کہ ’’میں صرف 22 سال کی تھی اور...
کراچی: لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 160 ایکڑ سے زائدرقبے پر محیط کراچی کے 6 بڑے نادہندہ رہائشی پروجیکٹس کے ڈیولپمنٹ پرمٹ اور پرپوز لے آئوٹ پلان منسوخ کردیے، جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کو او ڈی سی کی مد میں30 کروڑ سے زائد کی عدم ادائیگی پر فائنل نوٹس جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے او ڈی سی کی مد میں اپنے اربوں روپے کی وصولی کیلیے کمر کس لی ہے اور اس سلسلے میں تیزی کے ساتھ کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے صفدر علی بھگیو کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سید نبیل حسن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے 6 بڑے رہائشی وتجارتی منصوبوں کے...
بلتستان کو استور سے ملانے والی اہم شاہراہ کا منصوبہ شغرتھنگ روڈ ٹینڈر کیلئے 9 کمپنیوں اور متعلقہ کنسلٹنٹس نے کاغذات پی ڈی شغرتھنگ پراجیکٹ انجینئر عامر اور دیگر ممبران کے سامنے پیش کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان کو استور سے ملانے والی اہم شاہراہ کا منصوبہ شغرتھنگ روڈ ٹینڈر کیلئے 9 کمپنیوں اور متعلقہ کنسلٹنٹس نے کاغذات پی ڈی شغرتھنگ پراجیکٹ انجینئر عامر اور دیگر ممبران کے سامنے پیش کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق شغرتھنگ استور روڈ کے پی ڈی انجینئر عامر حسین اور کمیٹی ممبر انجینئر شاہد حسین، ایکسین بی اینڈ آر خپلو و دیگر نے ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پر انجینئر عامر حسین نے کہا کہ شغرتھنگ استور روڈ قومی نوعیت کا ایک...
پروجیکٹ کیلئے پانی فراہمی کے منصوبے میں مقامی سطح پر رکاوٹیں تھرکول واٹر ورکس کا ڈی سی میرپورخاص اور ڈی سی عمرکوٹ کو خط تھرکول پاور پروجیکٹس کو پانی کی فراہمی کے منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے ڈپٹی کمشنرزسے مدد طلب کرلی پروجیکٹ ڈائریکٹر تھرکول واٹر ورکس کی جانب سے ڈی سی میرپورخاص اور ڈی سی عمرکوٹ کو خط لکھ دیا گیا پروجیکٹ ڈائریکٹر تھرکول واٹر ورکس کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق پہلے اٹھائے گئے اقدامات پر مشکور ہیں جو تھرکول واٹر ورکس منصوبے میں رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے تھیں عمرکوٹ کے علاوہ نبی سرسے وینجھاربلاک ایک تک پانی فراہمی کے منصوبے میں مقامی سطح پر رکاوٹیں ڈالی گئی تھیں دونوں ڈپٹی کمشنرز کے...
لوئردیر ،ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال ریسکیو1122 کے ضلعی دفتر اور کنٹرول کا دورہ کررہے ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے شروع کئے گئے صاف ستھرا پنجاب پراجیکٹ کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔حلقہ پی پی 153کی یوسی 148میں صاف ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہی ۔تقریب میں سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر دین،ڈپٹی سی ای او ذوالقرنین،یو سی چیئرمین میاں عرفان،آغاعلی رضا،وائس چیئرمین حافظ علیم مغل،رفعت،اخلاق شاہ اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر ایل ڈبلیوایم سی کے عملہ کے درمیان ماڈل رکشوں کی تقسیم بھی کی اور صاف ستھرا...
مٹھی (پ ر) ریجنل ڈائریکٹر (محتسب) تھرپارکر محمد عمر پھنور نے سول اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اسپتال کے مختلف وارڈز، او پی ڈی، لیبارٹری اور میڈیکل اسٹور کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حریش جگانی نے ریجنل ڈائریکٹر کو اسپتال کی انتظامی صورتحال اور مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں روزانہ تقریباً 1100 مریض او پی ڈی میں آتے ہیں، اسپتال میں 5 وارڈز ہیں جن میں اس وقت 110 مریض داخل ہیں، اسپتال میں 89 ڈاکٹر اور 157 پیرامیڈیکل اسٹاف موجود ہیں، اسپتال میں 6 ایمبولینسز آن روڈ ہیں...
لندن:پاکستان کرکٹ کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ناردرن سپر چارجرز کا نیا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، وہ ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ کے طور پر بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ مکی آرتھر کی تعیناتی کے بعد ان کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے ناردرن سپر چارجرز کی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔ مکی آرتھر مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو فلنٹوف اور خواتین کی ٹیم کی ہیڈ کوچ لیزا کائٹلے کے ساتھ مل کر ٹیم کی حکمت عملی اور تربیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈربی شائر کی ٹیم نے 2024 کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کافی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا...