پراپرٹی سیکٹر کی بحالی کے لیے معاشی تھنک ٹینک نےتجاویز پیش کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
(وقاص عظیم)معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے پراپرٹی سیکٹر کی بحالی کے لیے تجاویز پیش کر دیں۔
تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے مطابق پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز کا بوجھ 11 فیصد تک پہنچ چکا ہے، بجٹ میں ٹرانزیکشن ٹیکسز کا بوجھ 2 سے 2.5 فیصد کرنے اورجائیداد کی فروخت پر ٹیکسز 1.
معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کاکہناہے کہ جائیداد کی فروخت پر اس وقت ٹیکسز کی شرح 3 سے 4 فیصد ہے ،جائیداد کی خریداری پر ٹیکسز ختم کرنے کی تجویزدی گئی ہے،جائیداد کی خریداری پر اس وقت ٹیکسز کی شرح 3 سے 4 فیصد ہے،اس کے علاوہ کنسٹرکشن سیکٹر پر ایڈوانس اور سیلز ٹیکس ختم کرنے کی بھی تجویزدی گئی ہے۔
خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں
ریئل سٹیٹ سیکٹر کی بحالی کے سیکشن 7 ای کو آسان کرنے کی تجویزبھی دی گئی ہے،اس کے علاوہ تھنک ٹینک نے مطالبہ کیاہے کہ دوسرے شیڈول میں سیکشن 9 اے کو بحال کیا جائے،پاکستان ریئل سٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کوبھی فعال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
تھنک ٹینک کاکہناہے کہ پراپرٹی سیکٹر کی بحالی سے 10 سے 12 ارب ڈالرز کا سرمایہ بیرون ملک جانے سے روکا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
انضمام ختم کرنے یا ایف سی آر بحالی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ
سفارشات ضم شدہ اضلاع کو دیگر علاقوں کے برابر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہوں گی: اعلامیہخیبر پختونخوا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سول انتظامیہ کو مضبوط بنانے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق نہ سابق فاٹا کا انضمام ختم کیا جا رہا ہے نہ ہی ایف سی آر کی بحالی زیر غور ہے، یہ اعلیٰ سطح کمیٹی آئینی ترمیم کا کوئی نیا مسودہ تیار نہیں کر رہی ہے۔
کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق آئینی ترمیم، انضمام ختم کرنے یا ایف سی آر بحالی سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، سابق فاٹا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع صوبہ خیبر پختونخوا کا حصہ ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق سفارشات ضم شدہ اضلاع کو دیگر علاقوں کے برابر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہوں گی۔