2025-06-16@13:31:04 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«سیالکوٹ ایکسپریس»:

    سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین کو 12 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے، جس کا سیالکوٹ ریلوے اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹرین کے اسٹیشن پر پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ڈھول کی تھاپ اور روایتی رقص سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔ سیالکوٹ ایکسپریس لاہور، وزیرآباد اور سیالکوٹ کے درمیان چلائی جائے گی۔ اسٹیشن ماسٹر کے مطابق یہ ٹرین لاہور سے وزیرآباد کے راستے سیالکوٹ جائے گی اور واپس اسی روٹ سے لاہور آئے گی۔ مزید پڑھیں: حکومت بلوچستان کا کوئٹہ شہر کے اندر پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق 171 اپ ٹرین لاہور ریلوے اسٹیشن سے صبح 5 بجے روانہ ہو کر دن 10 بجکر 50 منٹ پر وزیر آباد...
    — فائل فوٹو ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ایک کلو گرام سے زائد کی منشیات برآمد کی۔ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ دبئی جانے والی پرواز کے مسافر سے 1.624 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ مسافر محمد شیراز نے منشیات کافی مشین میں چھپا رکھی تھی۔  ملزم کو منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
    سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک چیک پوسٹ پر 100 کے قریب مارٹر اور 80 میزائل گرائے گئے۔سیالکوٹ میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ بہادر جوانوں کی عیادت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ جس بہادری سے ہمارے فوجی جوان لڑے اس کی مثال نہیں ملتی، یہ فوجی جوان اور افسران ہماری آزادی اور زمین کی حفاظت کی ضمانت ہیں۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ ملک اور قوم رہتی دنیا تک ان کا احسان نہیں چکا سکتے، 78 سال میں پہلی دفعہ اللّٰہ تعالیٰ نے مکمل فتح عطاء کی۔وزیرِ دفاع نے یہ...
    سیالکوٹ تاجر برادری کا ایتھوپیا میں سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے دلچسپی کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز سیالکوٹ(سب نیوز )سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک اعلی سطحی بزنس فورم کے دوران، سیالکوٹ کی تاجر برادری نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں 15 سے 17 مئی 2025 کو منعقد ہونے والی پاکستان کی سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اس اعلی سطحی بزنس فورم کا اہتمام ایتھوپیا کے سفارت خانے، وزارتِ تجارت پاکستان، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور سیالکوٹ چیمبر کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا۔ فورم کی مشترکہ صدارت پاکستان میں...
    سیالکوٹ (نیوز ڈیسک)اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سیالکوٹ اور اس کے عوام نے ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر، پنجاب اسمبلی نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کے تحت خدمات پر عائد ٹیکس میں چھوٹ کی سفارش کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ یہ اقدام خطے کی معاشی ترقی اور برآمدات کے فروغ کی جانب ایک نمایاں قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ اہم کامیابی معزز خواجہ منشاء اللہ بٹ صاحب کی مسلسل محنت اور قیادت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے سیالکوٹ کے مفادات کے تحفظ اور ترقی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی۔ اس قرارداد کی منظوری سے سیالکوٹ ایئرپورٹ کو دیگر پاکستان...
    سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکل حالات سے نکالا۔ بانی کے دور میں کرپشن عروج پر تھی۔ پی ٹی آئی والوں کا لیڈر بین الاقوامی چور ہے۔ بانی ہمارے ساتھ میٹنگ میں نہیں بیٹھتا تھا۔ شہباز شریف نے ایک سال میں ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ ایسے افراد بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں جن کو گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے۔ کل تک یہ کہتے تھے...
    سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے کہا کہ نواز شریف‘ شہباز شریف اور مریم نواز جب بھی آئیں گے ترقی کا سفر کا آغاز ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما ایک دوسرے پر چوری کے الزامات لگا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہو چکے ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہیں ہم تو جیل میں فرش پر سوتے تھے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں حاصل ہیں، انہیں دیسی مرغ اور کشتے بھی ملتے ہیں، یہ کہتے تھے اوورسیز پاکستان رقوم نہ بھیجیں۔ امریکہ کی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس سے کراس کر گئی۔ بجٹ میں مزید خوش خبریاں...
    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2 سال قبل پی ڈی ایم نے ووٹ آف نو کانفیڈنس کے ذریعے اقتدار حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 15 سے 16 فیصد کمی بڑا ریلیف ہے۔  پاکستان میں کرپشن کے کھنڈرات کے اوپر ایک  عمارت کی تعمیر شروع کی، ساری پارٹیوں نے ملکر محنت اور جانفشانی کے ساتھ ایک امید کی کرن پیدا کی کہ یہاں ڈالر 600 روپے کا نہ ہو، خوراک کے بلوے نہ ہو۔ یہ خوف تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں۔ شہباز شریف نے ملک ملک دورے کیے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں اپنے خطاب میں...
    سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری اصلی تاریخ کو 80 کی دہائی میں مسخ کیا گیا، ہم نے تاریخ بدلی، ہیرو بدلے، ہمیں اپنے دین پر فخر ہونا چاہئے، سلیبس میں ایسی چیزیں تھیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا، تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ہے، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو...
    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا. تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے.درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ہے. حلف اٹھایا جاتا ہے. لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے، سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے. جس کے ہاتھ میں شفا ہو، اللہ نے یہ ہنر دیا ہو تو...
      سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا؟تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے، سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے، جس کے ہاتھ میں شفا ہو، اللہ نے یہ ہنر دیا ہو تو مریض خود آتے ہیں، ڈاکٹروں...
    وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گداگر کو گرفتار کر لیا جبکہ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق غلام حیدر نامی مسافر سیالکوٹ سے براستہ شارجہ لیبیا جانے والی پرواز پر سوار ہو رہا تھا اور امیگریشن کے دوران اس کا نام کراچی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے مقدمے میں شامل پایا گیا۔ ملزم گزشتہ دو سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا، اس نے بیرون ملک بھیجنے کے لیے ایک شہری سے بھاری رقم وصول کی تھی۔ ایک اور کارروائی میں، کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے سندھ کے شہر کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے مسافر...
    لاہور: موٹروے پولیس نے سیالکوٹ موٹروے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران چار مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق محمود بوٹی کے قریب موٹروے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا، جس کی تلاشی لینے پر 2 سب مشین گنز، ایک رائفل 223 بور، ایک رائفل 9 ایم ایم اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ مزید تفتیش پر گاڑی سے 2 گلوک پسٹل، وائرلیس واکی ٹاکی سیٹ، پولیس لائٹس اور ایک ڈرون کیمرہ بھی برآمد کیا گیا۔   موٹروے پولیس نے سیکٹر کمانڈر تیمور خان کی ہدایات پر برآمد شدہ اسلحہ، گاڑی اور گرفتار ملزمان...
۱