ایک چیک پوسٹ پر 100 کے قریب مارٹر اور 80 میزائل گرائے گئے، خواجہ آصف کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک چیک پوسٹ پر 100 کے قریب مارٹر اور 80 میزائل گرائے گئے۔سیالکوٹ میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ بہادر جوانوں کی عیادت کی۔
ان کا کہنا ہے کہ جس بہادری سے ہمارے فوجی جوان لڑے اس کی مثال نہیں ملتی، یہ فوجی جوان اور افسران ہماری آزادی اور زمین کی حفاظت کی ضمانت ہیں۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ ملک اور قوم رہتی دنیا تک ان کا احسان نہیں چکا سکتے، 78 سال میں پہلی دفعہ اللّٰہ تعالیٰ نے مکمل فتح عطاء کی۔وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ بھارت نے دوبارہ ایسا عمل کیا تو اس سے بھی زیادہ ذلیل و رسوا ہو گا۔
ڈی ایچ اے لاہور پنجاب ٹینس چیمپئن شپ: ہادی حسین اور بسمل ضیاء نے سنگلز ٹائٹلز جیت لیے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف
پڑھیں:
مودی کے دن گنے جاچکے ہیں، فیصلہ عوام کریں گے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف ے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے دن گنے جا چکے ہیں۔ اور فیصلہ اب وہاں کی عوام کرے گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ اور مودی نے اپنی تقریر میں جن معاملات کو سمیٹنے کی کوشش کی وہ سمیٹ نہ سکا۔انہوں نے کہا کہ مودی کے دن گنے جاچکے ہیں۔ تاہم فیصلہ بھارتی عوام کریں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان 25 سال سے دہشتگردی کا شکار ہے۔ اور پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑا نقصان اٹھایا ہے۔ وزیر اعظم نے خود پیش کش کی تھی کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات ہونی چاہیے۔ اور پانی کے مسئلے پر بھی بھارت کے ساتھ بات کی جائے گی۔ سندھ طاس معاہدے کو معطل یا چھیڑا نہیں جاسکتا۔وزیر دفاع نے کہا کہ جب مذاکرات کی کوششیں شروع ہوں تو معاہدے کی شقوں کو دیکھنا چاہیے۔ بھارت خود کئی ممالک میں دہشتگردی کروا رہا ہے۔ بھارت کے کینیڈا اور امریکہ میں بھی دہشتگردی کے ثبوت موجود ہیں۔