2025-06-24@12:33:35 GMT
تلاش کی گنتی: 14968

«ماہرہ خان ا»:

    بجٹ کیخلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین کو پولیس نے منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی، جبکہ گرینڈ الائنس کے مرکزی قائدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بجٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر دھاوا بول دیا۔ بلوچستان گرینڈ الائنس کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار، جبکہ سرکاری ملازمین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرکاری ملازمین نے صوبائی بجٹ میں وفاق کے طرز پر مراعات شامل نہ ہونے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ آج بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ تاہم کوئٹہ پولیس کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت کے اطراف کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنی بے ہودہ جنگ میں مزید ممالک کو گھسیٹنا چاہتا ہے۔(جاری ہے) سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے لکھا کہ اب گیند امریکی کورٹ میں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگجو نیتن یاہو کو قابو میں کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنی بے ہودہ جنگ میں مزید ممالک کو گھسیٹنا چاہتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اسرائیلی وزیراعظم کے جال میں پھنس چکے ہیں۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین، روس، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے لیے اہم وقت ہے، یہ 5 ممالک جنگ کے خاتمے...
    لیفٹینٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے یو ایم ٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور ہنر سے آراستہ نوجوان ہی ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں، جنہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے زور دیا کہ ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور طلباء کیساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں جنرل فیاض حسین شاہ نے معرکۂ حق کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عالمی و علاقائی تناظر میں حالیہ پاک،...
     وزیر دفاع خواجہ آصف نے جنگ بندی کو ایران کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنے سے کئی گنا طاقتور ملک کا مقابلہ کیا، حالیہ دنوں میں یہ مسلم ملکوں کی دوسری فتح ہے۔ ایران اسرائیل جنگ بندی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آگیا، انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی خوش آئند ہے، ایران کی مستقبل مزاجی اور حوصلہ قابل دید ہے، ایران نے جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔  خواجہ آصف نے کہا کہ ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا، ایرانی قیادت اور عوام کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ماضی قریب...
    بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ ( سی پی ایل ) میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی ایل میں شاہ رخ کی فرنچائز ٹی کے آر سے معاہدہ کرنیوالے 2 پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد عامر اور محمد عثمان طارق شامل ہیں۔ محمد عامر اس سے قبل بھی سی پی ایل کے 4سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے 39 میچز میں 18.09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ڈیتھ اوورز میں اپنی سوئنگ اور مہارت کے لیے مشہور محمد عامر سےمتعلق امید کی جارہی ہے کہ وہ رواں سیزن میں شاہ...
    بھارتی آبی جارحیت، گنگا معاہدہ معطل کرکے بنگلا دیش کا پانی روکنے کی تیاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)پہلگام حملے کو جواز بنا کر جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پورے خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کر دیا، سندھ طاس معاہدہ معطلی کے بعد اب بھارت نے بنگلا دیش سے گنگا معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1996 کا بھارت بنگلا دیش گنگا معاہدہ 30 سال مکمل ہونے پر 2026 میں ختم ہونے والا ہے۔ گنگا معاہدے کی شق نمبر 12 کے مطابق اس معاہدے کی تجدید دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے کی جائے گی۔گنگا معاہدے کے مطابق خشک موسم خصوصا فرکا بیراج کے اطراف...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل ہوگیا، جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے، 3 روزہ ورکشاپس میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔(جاری ہے) ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے، منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے،...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے باوجود اپنی فرنچائز میں 2 پاکستانیوں کو شامل کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کرلیا ہے۔ شاہ رخ کی فرنچائز نے سی پی ایل کیلئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور عثمان طارق کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ مزید پڑھیں: فرنچائز پر منی لانڈرنگ کا الزام؛ آئی پی ایل کا مستقبل خطرے میں! محمد عامر اس سے قبل بھی  سی پی ایل کے 4سیزن کھیل چکے...
    — فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جو کرپشن کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کی نسلوں کو تباہ کرے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ چھوٹے ضلع میں اربوں روپے کی کرپشن پکڑنے پر نیب کے پی کو شاباش دیتا ہوں، نیب اسلام آباد کو بھی ایسا کام کرنا چاہیے۔اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ناکردہ گناہوں کی وجہ سے جیل میں ڈالا گیا، کرپشن کے خلاف لڑنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے ورکرز جعلی کیسز بھگت رہے ہیں، ہمیں عدالتوں سے انصاف ملنے کی...
    چین کا اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 21 سے 22 جون تک اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا 51 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لئے چین کی کوششوں اور اسلامی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کی جامع ترقی کو سراہا گیا۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی قرارداد میں چین کے ساتھ دوستی کے متن کو چھٹی مرتبہ شامل کیا گیا ہے اور چین اس کا...
    ایران اسرائیل جنگ بندی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ایران اسرائیل جنگ بندی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آگیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیز فائر ہونا خوش آئند بات ہے، ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی عوام اور ایرانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور ایران کو اسرائیل سے فتح...
    ملاقات میں علماء و مشائخ قومی کنونشن منعقد کروانےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے وزیر اطلاعات و چیئرمین پارلیمانی بورڈ آزاد جموں و کشمیر جمعیت علمائے اسلام پیر محمد مظہر سعید شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں اتحادی دینی جماعتوں اور مدارس و مساجد کے مسائل کےحوالے سے گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پیر محمد مظہر شاہ نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو دینی جماعتوں کے مطالبات بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو علماء کرام و مشائخ عظام کی مشترکہ کانفرس منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کی جس سے وزیراعظم آزادکشمیر نے اتفاق کیا۔ ملاقات میں علماء و مشائخ قومی کنونشن منعقد کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے تجوید...
    سعودی وزارت خارجہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے، اور فریقین کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے کی گئی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں فریقین جنگ سے گریز کرتے ہوئے، طاقت کے استعمال حتیٰ کہ اس کی دھمکی سے بھی اجتناب کریں گے، اور یہ معاہدہ خطے میں امن واستحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔ بیان میں سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی کو روکنے، مکالمے اور سفارتی حل کی حمایت کے اپنے مستقل موقف کا اعادہ کرتے ہوئے زور دیا کہ تنازعات کا حل اقوام کی خودمختاری کے احترام،...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی (آئی جی آر سی) کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دوبارہ جارحیت کی تو ایران کی جانب سے اس بار جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق یہ انتباہ اس میزائل حملے کے بعد سامنے آیا ہے جو ایران نے پیر کی شام قطر میں واقع امریکہ کے العدید فوجی اڈے پر کیا اس کارروائی کو’ ’وعدہ پیروزی“ (وعدہ فتح) کا نام دیا گیا جو حالیہ دنوں میں ایران کی تین جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی.(جاری ہے) آپریشن کے بعد اپنے بیان...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے راہنماﺅں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 22 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے راہنماﺅں کی 229ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی. ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث ان درخواستوں پر بطور ڈیوٹی جج سماعت کی عدالت نے پی ٹی آئی راہنماﺅں کی عبوری ضمانتوں میں 22 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو اس تاریخ تک ان راہنماﺅں کی گرفتاری سے روک دیا ہے.(جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران/گیلان : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے چند ہی گھنٹے قبل اسرائیل نے ایران کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں ایک معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محمد رضا صدیقی صابر سمیت 9 افراد شہید اور متعدد رہائشی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملے رات کی تاریکی میں صوبہ گیلان اور دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے۔ فارس نیوز ایجنسی نے ان حملوں کو بارہ روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی سب سے شدید کارروائی قرار دیا ہے۔صوبہ گیلان کے ایک سینئر حکومتی عہدیدار علی باقری نے بتایا کہ آستانہ اشرفیہ میں ایک...
    اسلا م آباد ہائی کورٹ کے  جسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حالیہ الیکشن کے حوالے سے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے  کہ اگر کوئی شخص انتخابی عمل سے متاثر ہے تو وہ پاکستان اسپورٹس بورڈ  کے آئین کے تحت متعلقہ فورم (پی ایس بی) سے رجوع کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر رٹ پٹیشن نمبر2024- 1105 میں درخواست گزار لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد آصف ڈار نے مؤقف اپنایا تھا کہ پی ٹی ایف نے 10 فروری 2024 کو پی ایس بی کی ہدایات  اور عدالتی حکم کے برعکس الیکشن کرائے انھیں کالعدم قرار دیا جائے۔ پی ٹی ایف کے وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ انتخابات آئینی ضوابط کے مطابق منعقد...
    اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف ’’آپریشن رائزنگ لائن‘‘ میں اسرائیل نے اپنے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں، اور اس سے بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے گزشتہ رات کابینہ، وزیر دفاع اور موساد کے سربراہ سے ملاقات کی، جس میں آپریشن کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔ بیان کے مطابق اسرائیل نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کی ’’دوہری اور فوری خطرات‘‘ کو ختم کر دیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے تہران کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کیا، ایرانی عسکری قیادت کو شدید نقصان پہنچایا اور حکومت کے...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف لے جانے کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو تیز تر بنانے اور مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے 3 بااختیار کمیٹیوں کے قیام کا حکم دیا۔ نئی قائم کی گئی ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈاپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی، شہریوں، کاروباری اداروں اور حکومت کے درمیان ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لیے پالیسی سازی کریں گی۔ اس ضمن میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایک طویل عرصے سے غیر فعال پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو فعال کیا جائے گا اور ایک قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر...
    ویب ڈیسک:  جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل ہوگیا، جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے، 3 روزہ ورکشاپس میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے، منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین...
    والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی دہشت گرد امریکا، اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤں نے کی۔ ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائدؒ سے ہوا، ریلی میں خواتین، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شرکت کی اور جمہوری اسلامی ایران سے یکجہتی اور صہیونی اسرائیل سے نفرت کا اظہار کیا۔ ریلی میں بڑی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کے جواب میں پیر کو رات گئے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، ایک بیان میں ایران کے اعلیٰ سکیورٹی ادارے نے کہا کہ اس کی مسلح افواج نے اتنے ہی بم استعمال کیے جو امریکہ نے اس کی جوہری تنصیبات پر حملے میں استعمال کیے تھے۔ کیا اردن اور سعودی عرب اسرائیل کا دفاع کر رہے ہیں؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے عراق اور قطر میں امریکی اڈوں کے خلاف اپنے میزائل آپریشن کو ’فتح کا اعلان' قرار دیا ہے اور کہا کہ اس نے قطر میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ )پی ٹی سی ایل(، ٹیلکو انٹیگریٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ ،اور کاسیفک براڈبینڈ سیٹلائٹس گروپ (Kacific) نے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد پاکستان بھر میں ہائی اسپیڈ سیٹلائٹ انٹرنیٹ، براڈبینڈ، اور وائس سروسز کی توسیع کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانا ہے۔یہ شراکت داری پاکستان کی متنوع جغرافیائی اور انفراسٹرکچرل ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے مربوط کنیکٹیویٹی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے قائم کی گئی ہے۔ پی ٹی سی ایل کے مضبوط ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک، ٹیلکو انٹیگریٹرز کی تکنیکی مہارت، اور کاسیفک کی جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسی قابلِ بھروسہ، کم قیمت اور قابلِ توسیع براڈبینڈ سہولیات فراہم کی جائیں گی جو پاکستان...
    بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد جہاں مداح ہانیہ عامر کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے وہیں پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی اپنی مختلف پوسٹس میں ہانیہ عامر کی انڈین فلم میں اداکاری کو تاریخی قرار دے دیا اور ان کی خوب تعریفیں کیں۔ پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سے پاکستانی اداکاروں نے بھارتی فلموں میں کام کیا لیکن ہانیہ عامر کی فلم تاریخی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں ہانیہ عامر کا بھارتی فلم میں ہونا ان کی شاندار اداکاری کا ثبوت ہے۔ اداکارہ زارا نور عباس نے...
    ایران نے آج علی الصبح جنوبی اسرائیل کے علاقے بیئر شیبہ پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم اسرائیلی حکام اب تک 3 ہلاکتوں کی تصدیق کر رہے ہیں۔ اسرائیلی اخبار ’دی یروشلم پوسٹ‘ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں وہ لمحہ دکھایا گیا جب ایک ایرانی میزائل نے جنوبی اسرائیل کو نشانہ بنایا۔ Footage circulating on social media shows the moment an Iranian ballistic missile impacted in southern Israel, causing the deaths of three and wounding at least eight more. pic.twitter.com/y99cMvWf6D — The Jerusalem Post (@Jerusalem_Post) June 24, 2025 ابتدائی اطلاعات کے مطابق، بیئرشیبہ میں ہونے والے تازہ ترین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے زیراہتمام ایران پرامریکی جارحیت کے خلاف پیر کو ملک بھر میں مظاہرے ہوئے ۔ ’’امریکا مردہ باد‘‘ احتجاجی مظاہرے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر کیے گئے۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور ، کوئٹہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ہونے والے احتجاج میں عوام، جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔ جماعت اسلامی کی مرکزی، صوبائی ، ضلعی اور مقامی قیادت نے مظاہرین سے خطابات کیے اور ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کی۔ مقررین نے حکومت پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کا ساتھ دیں، غزہ میں صہیونی دہشت گردی رکوانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس نے کہا ہے کہ وہ ایران کی حمایت کے لیے مختلف اقدامات کرنے کو تیار ہے، لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ایران کو کس نوعیت کی مدد درکار ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کریملن کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ تہران کو خود طے کرنا ہوگا کہ اسے اس وقت کس نوعیت کی مدد کی ضرورت ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا روس ایران کو S-300 یا S-400 جیسے جدید فضائی دفاعی نظام یا دیگر عسکری سازوسامان فراہم کرے گا، تو ترجمان نے جواب دیا:“یہ مکمل طور پر ہمارے ایرانی شراکت داروں کی خواہش پر منحصر ہے۔ ہم ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے امریکی بمباری کے جواب میں قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے “العُدید ایئربیس” پر میزائل حملہ کر دیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے العُدید ایئربیس کو نشانہ بنایا۔حملے سے کچھ دیر قبل قطر نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جب کہ تین روز قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ امریکا نے العُدید اڈے سے اپنے 40 جنگی طیارے منتقل کر دیے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق، العُدید ایئربیس قطر کے دارالحکومت دوحہ کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور 60 ایکڑ پر محیط یہ اڈہ مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کا ایک مرکزی عسکری مرکز ہے۔یہ ایئربیس تقریباً 10...
    ایرانی وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ابھی تک جنگ بندی کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔ فوجی کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم’ ایکس‘ پر  ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ جیسا کہ ایران بارہا واضح کر چکا ہے، جنگ کا آغاز ایران نے نہیں بلکہ اسرائیل نے ایران پر کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ایران اسرائیل جنگ بندی، امریکی صدر ٹرمپ نے اچانک یہ اعلان کیوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک، کسی جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے حوالے سے کوئی ’معاہدہ’ طے نہیں پایا۔ تاہم، اگر صہیونی حکومت...
    واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کے معاہدے میں قطر نے اہم سفارتی کردار ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اس معاہدے کو طے کروانے میں براہ راست مداخلت کی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکی میڈیا سے گفتگو کرنے والے بعض نامعلوم حکام کے مطابق قطر نے اس وقت ثالثی کا کردار ادا کیا جب امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز ایران تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔  ان حکام کے مطابق قطری وزیر اعظم نے ایرانی حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جو اُس وقت خاص طور پر...
    اگر ایران جنگ بندی کو مسترد کرتا ہے تو ٹرمپ امریکہ یا صیہونی حکومت کی جانب سے جاری جارحیت کو جائز قرار دینے کی کوشش کرے گا اور اسے "امن قائم کرنے کے لیے ایران کی عدم خواہش" کے جواب کے طور پر پیش کرے گا۔ ٹرمپ اور "جنگ بندی" کی خبر کے بارے میں 5 اہم نکات 1۔ جارح سے ثالث بننے کی کوشش حالانکہ صرف 48 گھنٹے قبل، امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا، ٹرمپ نے ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کی بات کی ہے، وہ اس اقدام سے جارح ملک سے ثالث بننے کی کوشش کر رہا ہے، جس کا مقصد امریکہ میں اس پر ہونے والی تنقید کو...
    کراچی، حیدرآبادسمیت کئی شہر امریکا کاجو یار ہے، غدار ہے، غدار ہے کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھے یہ جنگ اسرائیل اور ایران کی نہیں بلکہ کفر اور اسلام کی جنگ ہے، ممتاز حسین سہتو،سید علی مردان شاہ و دیگر کا خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے ایران پر امریکی حملے کے خلاف کراچی سے کشمیر تک سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔احتجاجی مظاہروں میں شریک افراد نے "جو امریکہ کا یار ہے، غدار ہے، غدار ہے، امریکہ کا ایک علاج الجہاد الجہاد، ایران سے رشتہ ہے کیا لاالہ اللہ ہے” کے فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ جماعت اسلامی سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی،...
    پہلے وہ لبنان پھر یمن اور اب ایران آگئے، اگر ہم نہ بولے تو وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا امریکا کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،اسرائیل کی رجیم کو روکنا ہوگا ، قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا کہ اگر ایرانی نیوکلئیر تنصیبات پر حملے کے نتیجے میں کوئی ریڈی ایشن لیک ہوتا تو اس کا نقصان صرف ایران تک محدود نہیں رہتا، بلکہ اس کا نتیجہ پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کو بھگتنا پڑتا، امریکا کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،پہلے وہ لبنان پھر یمن اور اب ایران آگئے، اگر ہم نہ بولے تو وہ ہم پر آئیں گے...
    لاہور: زاگرس پہاڑی سلسلے کی گہرائی میں بنا ایرانی فردو ایٹمی پلانٹ بقول مغربی ماہرین قدرتی یورینیم میں یورینیم۔235 کی مقداربذریعہ جدید سینٹری فیوج مشینوں 90 فیصد تک کرنے کیلیے تعمیر ہوا کہ اس سے ایٹم بم بن سکتا۔ اسی لیے وہ خاص امریکی ٹارگٹ تھاجس پر 13600کلو پے لوڈ والے چھ سات امریکی بنکر بسٹر بم گرے تاہم یہ واضح نہیں کہ پلانٹ کیا مکمل تباہ ہو گیا؟۔ دراصل یہ امریکی بم 5 ہزار پی ایس آئی(psi) والے کنکریٹ کی18 میٹر گہرائی تک پہنچ سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا کہ اگر ایران نے پلانٹ کی تعمیر میں 10ہزار پی ایس آئی تک کا کنکریٹ استعمال کیا تھا تو بموں نے صرف بالائی زمین کو نقصان پہنچایا جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن صوبہ سندھ کی کال پر سندھ بھر میں سندھ حکومت کے ریٹائرڈ ملازمین کے دیرینہ مطالبات جن میں پنشن میں 100 فیصد اضافہ، گروپ انشورنش و بنو نیل فنڈ سندھ کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کو انکی زندگی میں ادائیگی کے لیے ضلعی ہیڈ کواٹر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ حیدرآباد میں گرتا ضلع حیدرآباد کے ضلعی صدر جناب شیف اللہ خاصخیلی کی قیادت میں حیدر آباد پریس کلب پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایک بڑی تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین نے شرکت کی۔ اس مظاہرے میں گر ٹا سندھ کے مرکزی صدر ضمیر خان، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محترمہ نگہت عباس نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبات کے حصول کے...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پر ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ نہ مانا تو پاکستان جنگ کرے گا۔ بجٹ پر بحث کے دوران قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پہ ایران پہ حملہ کیا ہے، ہم اس حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں اور صحافیوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، سختی سے اس حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کل امریکہ نے ایران کے نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا، ہم امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک /نمائندہ جسارت ) قومی سلامتی کمیٹی نے ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹرکے منافی قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشر یف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر غور کیا گیا اور اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت سے پیدا علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر+ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزدور کی کم ازکم اجرت 42ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیے 254 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، یہ رقم بڑھ سکتی ہے کم نہیں ہو گی۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایوان میں سب سے زیادہ تنخواہ اسپیکر کی ہے، اسپیکر کی تنخواہ زیادہ ہونے کے باوجود بھی جج کی تنخواہ کا 10 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کم سے کم تنخواہ 42 ہزار ہونی چاہئے، اگلے ماہ اس معاملے کو فائنل کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ والے دن اپوزیشن نے شورشرابا اور ہنگامہ...
    ایران نے قطر میں ایئر بیس العدید پر میزائل حملہ کیا ہے جس کی امریکا کے لیے اسٹریجک اہمیت اور اس کا کلیدی کردار خصوصی حیثیت کا حامل ہے۔  قطر کے دارالحکومت دوحہ کے قریب واقع العدید ایئر بیس مشرق وسطیٰ میں امریکی فضائی آپریشنز کا مرکزی صدر دفتر ہے، جہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ العدید ایئر بیس دوحہ کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور بعض اوقات اسے "ابو نخله ایئرپورٹ" بھی کہا جاتا ہے۔ یہ فوجی اڈّہ  امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کی فضائی کارروائیوں کا ہیڈکوارٹر ہے، جو عراق، شام، افغانستان اور دیگر علاقوں میں فوجی مشن کی نگرانی کرتا ہے۔ اس امریکی فوجی اڈّے کی اسٹریٹیجک حیثیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ برطانوی فوجی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">معزول شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا شاہ پہلوی (جنہیں 1979 کے اسلامی انقلاب میں اقتدار سے ہٹایا گیا تھا) ایک بار پھر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پرانے اور ناکام عزائم کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رضا شاہ پہلوی نے گزشتہ 40 سال سے ایرانی سیاسی منظرنامے میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کی ہے، اور بغیر کسی عوامی حمایت یا قانونی جواز کے بارہا ایران کے دشمن ممالک کا سہارا لیا ہے، جو ان کے عزائم میں موجود مایوسی اور سیاسی موقع پرستی کو ظاہر کرتا ہے۔اس بارجب خطے میں تناؤ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد بڑھ رہا ہے، وہ ایک بار پھر غیر ملکی حملوں سے...
    سربراہ نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر لغاری نے کہا کہ فالٹ لائن زیر زمین انرجی کے بعد دوبارہ متوازن ہو جائے گا، امکان ہے کہ جب یہ زلزلے تھم جائیں تو پھر اگلے کئی برسوں تک اس فالٹ لائن پر کسی سرگرمی کے امکانات نہیں رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی اور سربراہ نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر لغاری نے کہا ہے کہ لانڈھی میں موجود زلزلہ فالٹ کی حالیہ فعالیت کے سبب 57 زلزلے ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ 30 سال کے بعد لانڈھی فالٹ لائن شدت سے فعال ہوئی ہے، سن 2009ء میں لانڈھی فالٹ لائن پر 4 ماہ کے دوران 36 زلزلے ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) سندھ کا دارالخلافہ کراچی میںآلودہ پانی کے استعمال سے جان لیوا اور مہلک بیماریوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومتی لاپرواہی کے باعث عوام پینے کا آلودہ پانی استعمال کر رہے ہیں، جس سے عوام الناس میں جلد، پیٹ اور آنکھوں کے امراض اور الرجی میں خطرناک اضافہ ہونے لگا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں آلودہ پانی کی فراہمی ایک سنگین عوامی صحت کا مسئلہ بن گیا ہے، جس سے سالانہ لاکھوں افراد مذکورہ امراض میں مبتلا ہو کو علاج پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق آلودہ پانی کے باعث کراچی میں ہر سال تقریباً 20,000 بچے مختلف امراض میں...
    روس کے صدر ڈمیتر ی مدودف کے ایک حالیہ بیان نے عالمی سفارتی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے، جس میں ان کے مبینہ طور پر ”نیوکلیئر ہتھیاروں“ کا حوالہ دینے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف حیرت کا اظہار کیا بلکہ شدید ردعمل دیتے ہوئے سخت الفاظ میں جواب بھی دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ”کیا میں نے میدیدوف کو کچھ کہتے سنا ہے؟ کیا واقعی انہوں نے ’نیوکلیئر‘ کا لفظ استعمال کیا یا میرے کان بجے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو مجھے فوری طور پر تصدیق دیں۔ نیوکلیئر لفظ کو اتنا آسان نہیں لیا جا سکتا!“ ٹرمپ نے مدودف کے اُس بیان پر تنقید کی جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے بابر اعظم کے مقابلے میں شاہین شاہ آفریدی کو بہتر ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی قرار دیا ہے۔اپنے حالیہ بیان میں مائیکل وان نے کہا کہ بابر اعظم بلا شبہ ایک عمدہ بیٹر ہیں، لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی جدید ٹیموں کے لیے موزوں نظر نہیں آتے۔ ان کے مطابق اگر بابر کو انگلینڈ، آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں کا حصہ تصور کیا جائے، تو وہاں ان کے لیے اس فارمیٹ میں جگہ بنانا مشکل ہوگا۔مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین بولر اور پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں میچ ونر قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم، فخر زمان اور محمد...
    وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔آج (پیر)قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے بجٹ تجاویز پر کی گئی نظرثانی کو اجاگر کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ سے بخوبی واقف ہے اس لیے انہیں ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ درآمدی سولر پینلز پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ ایف بی آر کے اختیارات محدود کر دیئے گئے ہیں تاکہ ان کے غلط استعمال سے بچا جا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر میں ایران پر امریکی حملے، اسرائیلی دہشت گردی اور جارحیت کے خلاف “یوم احتجاج” منایا گیا، اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے جبکہ کراچی میں جے آئی یوتھ کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔احتجاج میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر امریکا و اسرائیل دہشت گرد، امریکا و اسرائیل امت کے قاتل،جو اسرائیل کا یار ہے غدار ہے غدار ہے،ہم ایران کے ساتھ ہیں، ہم فلسطین کے ساتھ ہیں ہیں جیسے...
    سندھ اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایوان میں سب سے زیادہ تنخواہ سپیکر کی ہے، سپیکر کی تنخواہ زیادہ ہونے کے باوجود بھی جج کی تنخواہ کا 10 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کم سے کم تنخواہ 42 ہزار ہونی چاہئے، اگلے ماہ اس معاملے کو فائنل کر لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے لیے 254 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، یہ رقم بڑھ سکتی ہے کم نہیں ہو گی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایوان میں سب سے زیادہ تنخواہ سپیکر کی ہے، سپیکر کی تنخواہ زیادہ ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر نمایاں طور پر مرتب ہونے لگے ہیں،خام تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل منڈلانے اور ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے بعد عالمی سطح پر توانائی کے بحران کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، بین الاقوامی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.49 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 78.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 2.56 ڈالر بڑھ کر 75.73 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔...
    ایران پر امریکی حملے کیخلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجا ب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہا ہے کہ امر یکہ کا ایران پر حملہ براہ راست مسلم دنیا پر حملہ ہے،حکومت پاکستان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز برائے امن کی نامزدگی کی سفارش افسوس ناک، قومی وقار کے منافی اور غلامانہ ذہنیت کا عکاسی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کا سرپرست ہے، پوری پاکستان قوم ایرانی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے انھوں نے کہا ہم مسلم حکمرانوں پر مشتمل امریکہ کی چاکری کر نے والی انجمن غلامان امریکہ کو خبردار کرتے ہیں کہ...
    ایران سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کو قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں بجلی کی فراہمی مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایران سے 100 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کی منظوری دے دی بلوچستان کا مکران ڈویژن، جس میں گوادر، کیچ (تربت)، پنجگور، پسنی، اورماڑہ اور ہوشاب جیسے اضلاع شامل ہیں، ایران سے درآمد کی جانے والی بجلی پر انحصار کررہے تھے، ایران سے تقریباً 200 میگاواٹ بجلی ان علاقوں کو فراہم کی جاتی تھی، جو اکثر سرحد پار فنی خرابی یا دیگر وجوہات کی بنا پر متاثر ہوتی رہی ہے۔ پیر کے روز دوپہر 12 بجے ایران...
    ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئی فون 17 کے لیے جامنی اور ہرے رنگ کی آزمائش کر رہی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگرچہ ایپل دو رنگوں کو آزما رہا ہے لیکن حتمی طور پر ایک ہی رنگ کا انتخاب کیا جائے گا۔ فی الحال، مبینہ طور پر جامنی رنگ کے منتخب کیے جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔ دریں اثناء، کمپنی آئی فون 17 پرو میں نیا پن لانے کے لیے فروزی رنگ پر غور کر ہی ہے۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء) مہنگائی میں 800 فیصد کا خوفناک اضافہ ہونے کا خدشہ، نجی تھینک ٹینک نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث ملک میں ہوشربا مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی تھنک ٹینک تولہ ایسوسی ایٹس نے ایران اور اسرائیل جنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پر انتہائی منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تولہ ایسوسی ایٹس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں 800 فیصد تک کا خوفناک اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مجموعی مہنگائی کی شرح 0.23 فیصد سے بڑھ کر 8.67...
    ایران نے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں داغ دیئے، ایک میزائل نے جنوبی اسرائیل میں پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا  جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ۔ ایرانی فوج نے 14 اہداف کو نشانہ بنایا جن میں اسرائیل کے اہم فوجی اور صنعتی مقامات شامل تھے۔ کئی اسرائیلی شہروں میں دھماکے سنے گئے ہیں، اسرائیلی فوج کا ایران کے فردو پلانٹ پر حملہ، تہران کی شاہد بہشتی یونیورسٹی اور سرکاری ٹی وی کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران نے صہیونی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر کئی میزائل داغے ہیں جس کے بعد جنوبی اسرائیل میں ایک میزائل نے پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مظاہرے کیے گئے جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے فلسطین، ایران اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے عالمی استعماری قوتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔کراچی میں ہونے والے مرکزی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی یونس بارائی نے امریکا کو “عالمی دہشت گرد” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ٹرمپ کے آنے پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ دنیا میں امن قائم ہوگا، مگر آج بدامنی کی اصل وجہ امریکا ہے۔انہوں نے حافظ نعیم الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امت مسلمہ کو متحد کرنے کی کوشش کی...
    ایران اور اسرائیل کی جنگ کے تناظر میں سوشل میڈیا پر مختلف خبریں گردش کررہی ہیں، جن میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ وی نیوز نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور فیک خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ایران، اسرائیل جنگ میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟ وی نیوز کے مطابق پاکستان نے امریکا یا اسرائیل کو ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے اپنی فضائی، زمینی یا بحری حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی دے گا۔ پاکستان نے 21 اور 22 جون کی رات ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے...
    دنیا بھر میں توانائی کی ضروریات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، اور اسی رفتار سے ماحولیاتی تبدیلیوں کی شدت بھی ہمارے سروں پر منڈلا رہی ہے۔ اس دُہری چیلنج کو سامنے رکھتے ہوئے، صاف اور پائیدار توانائی کا حصول انسانیت کی بقاء کے لیے ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔ انہی کوششوں میں سے ایک بڑی امید کا مرکز ’شمسی توانائی‘ یا سولر انرجی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آنے والے وقت میں، جب سورج کی روشنی تو شاید زیادہ ہوگی، مگر زمین کا درجہ حرارت بھی بلند ہوگا، کیا شمسی توانائی واقعی ایک قابلِ اعتماد حل رہے گی؟ فوٹو وولٹیک سیلز، جو سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرتے ہیں، ایک سادہ مگر نازک اصول پر کام...
    بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع سے متعلق نوٹم جاری کردیا گیا۔ بھارتی ائیرلائنزکے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پرعائد پابندی میں مذید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔ 23جولائی 2025تک پاکستانی ائیراسپیس بھارتی مسافربرداروفوجی طیاروں کے لیے بند رہےگا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےجاری نوٹم کے مطابق بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کے لیے بڑھا دی گئی۔ پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی 2025 تک بھارتی طیاروں کے لیے بند رہے گی،پابندی کےزمرے میں بھارتی ائیرلائن کے مسافربردار و فوجی دونوں طرح کے ائیرکرافٹس شامل ہیں۔ ائیرپورٹس اتھارٹی کےمطابق بھارتی رجسٹرڈ یا لیزپرلیے گئےطیارے بھی پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے کم سے کم تنخواہ میں 12 فیصد اضافہ کرکے کم از کم اجرت 42000 روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں کم سے کم تنخواہ میں 12 فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں، جلد سندھ میں کم سے کم تنخواہ 42000  روپے ہوگی، کوشش ہے کہ اسی مہینے اعلان کردیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسمبلی میں گزشتہ 7 روز سے جاری بجٹ بحث کو سمیٹتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی سندھ حکومت عوام کی بھرپور طریقے سے خدمت کررہی ہے، سندھ حکومت نے زندگی کے ہر شعبے میں لوگوں کو سہولتیں مہیا کی ہیں۔مراد...
    اسلام آباد: بھارتی طیاروں کے لئے پاکستان کی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لئے بند ررکھنے کافیصلہ ہواہے،  اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا گیا ۔ نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز، انڈیا رجسٹرڈ یا فوجی طیارے پاکستانی فضا استعمال نہیں کرسکتے۔ نئے نوٹم کے مطابق بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی حدود 23 جولائی تک دستیاب نہیں ہوگی۔ فضائی حدود کی پابندی 24 جولائی کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی،بھارتی طیاروں کے لئے پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل کو بند کی گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق دوسری مدت تک کے 60 دن تک مجموعی پابندی آج رات 05:00 تک تھی۔ اس سے پہلے فضائی حدود کی بندش میں 23 مئی کو مزید ایک ماہ کی...
    بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ کیلئے بند رہے گی۔ اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز، انڈیا رجسٹرڈ یا فوجی طیارے پاکستانی فضا استعمال نہیں کرسکتے۔ نئے نوٹم کے مطابق بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی حدود 23 جولائی تک دستیاب نہیں ہوگی۔ فضائی حدود کی پابندی 24 جولائی کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔ بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 24 اپریل کو بند کی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق دوسری مدت تک کے 60 دن تک مجموعی پابندی آج رات 05:00  تک تھی۔ اس سے قبل فضائی حدود کی بندش میں 23 مئی کو مزید ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔
    ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کا کہنا تھا کہ امریکہ کی اسرائیل نواز پالیسی، بالخصوص ایران کے خلاف اقدامات میں اسرائیلی مفادات کو تحفظ دینا، ظلم اور ناانصافی کا کھلا مظاہرہ ہے، اسرائیل خود مشرقِ وسطی میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے اور اس کی پشت پناہی کرنے والا امریکہ دراصل عالمی امن تباہ کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف بڑھتی ہوئی جارحیت عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ اور ایران کی خودمختاری پر کھلی یلغار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب کے...
    اسلام آباد: سابق امریکی پالیسی ایڈوائزر شاہد خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک غیر معمولی پیشرفت ہے اور پاکستان کے حق میں بہت زیادہ جاتی ہے، اس وقت سولو سپر پاور جس کی طرف سب دیکھتے ہیں وہ یقیناً امریکا ہے،کچھ ماہ پہلے جب صدر ٹرمپ نے صدارت سنبھالی تو تاثر تھا کہ امریکا اور انڈیا کے تعلقات بہت بہتر ہوں گے کیونکہ بھارتی وزیراعظم اور امریکی صدرکے درمیان ذاتی تعلقات ہیں مگر یہ تاثر غلط ثابت ہوا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ امریکی صدر کی طرف سے جو لنچ تھا، اس سے پہلے اس قسم کی کوئی پیشرفت امریکی تاریخ میں نہیں ہوئی کہ کسی ملک...
    ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زور دیا کہ اتحاد اور وحدت وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور امت مسلمہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے قابل مذمت ہیں اور یہ مسلم دنیا کے امن و استحکام پر حملہ ہے۔(جاری ہے) ہم ان حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری اس کا نوٹس لے۔ انہوں نے قوم میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو قوتیں قوم کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، وہ نہ...
    پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے اہم اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظوری کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی نے کے پی حکومت کے بجٹ کی مشروط منظوری کے فیصلے کی توثیق کر دی، جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن پر مکمل عملدرآمد کرے گی، کمیٹی نے بجٹ کی منظوری سے متعلق چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر مکمل عمل کا فیصلہ کیا گیا خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی نے بجٹ کو عمران خان کے وژن کے عین مطابق مشروط طور پر منظور کیا، بانی پی ٹی آئی سے بجٹ مشاورت کی اجازت نہ دینا بدنیتی پر مبنی عمل ہے۔ اعلامیے میں...
    ّکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو کی حالیہ موثر سفارتکاری کو سراہاتے ہوے کہا کہ چئیرمین پی پی نے پاکستان کا موقف عالمی سطح پر بہترین انداز میں اجاگر کیا اور اسرائیلی و بھارتی لابی کو شکست دی ۔ ایران پر اسرائیل کے حملے اور امریکا کی مداخلت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلی سندھ نے پاکستان کی حالیہ صورتحال، خارجہ پالیسی میں بلاول بھٹو زرداری کے مؤثر کردار، اپوزیشن کے رویے، وفاق کے ساتھ مالی معاملات اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اقدامات پر مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا پاک بھارت کشیدگی اور بین الاقوامی تناؤ کے...
    سٹی 42: سپرٹینڈنٹ کی اجازت کے بغیر اہلکاروں کےجیل سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، اہلکاروں پر پابندی کا نوٹیفکیشن ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر جیل خانہ جات پنجاب نے جاری کیا۔  ڈی آئی جی کے مطابق ڈیوٹی کے بعد وارڈر گارڈ جیل سے باہر چلی جاتی ہے،ملیر جیل واقعہ کے بعد جیلوں کی سیکورٹی مربوط بنانا اشد ضروری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جیل اہلکاروں کے ڈیوٹی روسٹر  پر ہرصورت عملدرآمد کیا جائے،ڈیوٹی ختم ہونے پر بھی باہر جانے کیلئے جیل سپرنٹینڈنٹ سے اجازت لینا ہوگی۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے  ڈی آئی جی کے مطابق ویڈیو کال کرکے اہلکاروں کو جیل میں موجودگی کو چیک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مکران: ایران سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کے بعد مکران ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی نیشنل گرڈ کے ذریعے بحال کردی گئی ہے۔ ترجمان کیسکو کے مطابق ایران سے بجلی کی فراہمی دن 12 بجے کے قریب معطل ہوئی تھی، جس کے بعد تربت، ہوشاب، پنجگور، گوادر، ڈور، پسنی اور اورماڑہ میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔بجلی کی بندش کے بعد گرڈ اسٹیشنز کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی گئی اور مرحلہ وار فیڈرز کو دوبارہ متحرک کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ فی الحال مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی بحال کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔ترجمان کیسکو کا کہنا تھا کہ...
    چین نے انقلابی قدم اٹھا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے، بیجنگ نے خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام دے دیا۔دو امریکی سیٹلائٹ ٹریکنگ کمپنیوں کے مطابق چینی سیٹلائٹ نے شاید پہلی بار مدار میں سیٹلائٹ ایندھن بھرنے کی کوشش کی ہے۔ چینی مشن کو خلا میں انقلابی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی ٹریکنگ کمپنیوں کے مطابق چینی سیٹلائٹ خلا میں دوسرے سیٹلائٹ کے قریب گیا، ایس جے 25 سیٹلائٹ نے ایس جے 21 سیٹلائٹ کے قریب پہنچ کر ممکنہ فیولنگ کی، امریکی کمپنی سلنگ شاٹ ایروسپیس نے بھی اس تجربے کا مشاہدہ کیا۔اگر سیٹلائٹ ری فیولنگ کی تصدیق ہو گئی تو یہ دنیا کا پہلا کامیاب مدار میں ری فیولنگ آپریشن ہوگا۔ چوں...
    نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر یکطرفہ بمباری کے فیصلے کے خلاف نیویارک کے وسطی علاقے مڈٹاؤن مین ہیٹن میں اتوار کی سہ پہر سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائمز اسکوائر میں زور دار احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اس اقدام کو غیر ضروری، تباہ کن اور مشرق وسطیٰ میں ایک اور نہ ختم ہونے والی جنگ کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 28 جون کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے۔ ٹائمز اسکوائر کا منظر گویا 1970ء کی ویتنام مخالف تحریک یا 2003ء کی عراق جنگ سے قبل احتجاجی لہر کی یاد دلا رہا تھا۔ مظاہرین نے پرانے دور کے اینٹی وار نغمے بجائے،...
    او آئی سی کا اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل، سندھ طاس معاہدے کی پاسداری پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)وزرائے خارجہ کے استنبول اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔او آئی سی وزرائے خارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو خطے کیلئے خطرہ قرار دیا جبکہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی جبکہ لبنان اور شام پر حملوں کی بھی مذمت کی گئی۔ غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کے اسرائیلی منصوبوں کو مسترد کر دیا گیا ۔ امدادی سامان کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا انسانیت کیخلاف جرم قرار دیا گیا۔او آئی سی وزرائے خارجہ نے فلسطینی ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعادہ...
    صاف پانی کی فراہمی، پنجاب حکومت کا 3ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ divisional public school vehari WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تین ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا۔صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 3ہزار اسکول اور مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا اعلان کردیا۔ محکمہ ہاوسنگ پنجاب کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹس اسکولز و مدارس کی انتظامیہ خود لگوائیں گی۔حکام نے بتایا کہ فلٹریشن پلانٹس کیلئے فنڈز پنجاب حکومت ادا کریگی، تین مدارس اور 3 اسکولز میں پراجیکٹ شروع کرنے...
    تہران(نیوز ڈیسک)ایران نے اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے جواب میں ایک اور شدید میزائل حملہ کرتے ہوئے جنوبی اسرائیل کے اہم پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ الجزیرہ اور اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کے قریب گرا، جس کے بعد بجلی کی ترسیل میں خلل آیا۔ حملے کے بعد نہاریا، حیفا، میعیلیا اور دیگر شمالی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جس پر شہریوں نے طویل وقت پناہ گاہوں میں گزارا۔ رائٹرز کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے آسمان پر میزائلوں کو پرواز کرتے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود آج سے مزید 1 ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نوٹم آج جاری ہو گا۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیح 23 مئی کو کی گئی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے بھی جوابی...
    دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء ) امریکہ نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں قیام کا مشورہ دے دیا، امریکی ایڈوائزری پر اپنے ردعمل میں خلیجی ملک نے سکیورٹی مستحکم ہونے کی یقین دہانی کرادی۔ العربیہ نیوز کے مطابق قطر میں امریکی سفارت خانے نے پیر کے روز خلیجی ملک میں مقیم اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک محفوظ مقام پر پناہ لیں، اس ضمن میں قطر میں شہریوں کو بھیجی جانے والی ای میل میں اور امریکی سفارت خانے نے کہا کہ "بہت زیادہ احتیاط کے ساتھ ہم امریکی شہریوں کو اگلی اطلاع تک پناہ گاہ میں رہنے کی سفارش کرتے ہیں۔ اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے...
    قومی اسمبلی کی تعلیمی ذیلی کمیٹی نے کیمبرج کے لیک ہونے والے پرچے متاثرہ طلبہ سے دوبارہ لینے کی سفارش کردی کمیٹی نے کہا ہے کہ متاثرہ طلبہ کو یہ حق ہونا چاہیے کہ وہ اگر چاہیں بغیر کسی اضافی فیس کے آئندہ امتحانی سیشن اکتوبر/نومبر 2025 میں دوبارہ امتحان دے سکیں۔ کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن (کیمبرج) نے آج پاکستان کی قومی اسمبلی کی تعلیمی ذیلی کمیٹی سے ملاقات کی جس میں تین امتحانی پرچوں کے بارے میں کیمبرج کی تحقیقات کے حوالے سےاضافی معلومات ان کو فراہم کی گئیں. اس کے بعد کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات کے حالیہ پیپر لیک ہونے کے معاملے پر قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے اہم بیان دیتے ہوئے سفارش کی ہے کہ متاثرہ طلبہ کو...
    ایران نے امریکا کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات پر حملوں کے ردعمل میں خطے میں ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے جو دنیا کی سب سے اہم توانائی گزرگاہوں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر مزید حملے کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ایران پر مزید حملے، ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) دنیا کی سب سے اہم اور مصروف بحری گزرگاہوں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک قدرتی سمندری راستہ ہے جو خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحر ہند سے جوڑتا ہے۔ اس کی چوڑائی تقریباً 33 کلومیٹر...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پہلی بار گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے قرضہ اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے 20 سالہ قرضہ اسکیم متعارف کرا رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 کروڑ کا رہائشی مکان ، 10 کروڑ کے پلاٹ اور 70 لاکھ تک کی گاڑی پر نئے قانون کا طلاق نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یکم جولائی 2024 سے پہلے خریدی جائیداد پر ساڑھے 4 سے 6 فیصدتک ودہولڈنگ ٹیکس ہوتا ہے تاہم 15 سال یا اس سے زائد مدت تک استعمال ہونیوالی جائیداد پر ودہولڈنگ ٹیکس کا...
    ایران نے مختلف ادوار میں کن بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا،اس حوالے سے اہم تاریخی تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ ہزاروں سال پرانی تاریخ، ثقافت اور روایات رکھنے والی ایرانی قوم نے مختلف ادوار میں بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا جبکہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے محفوظ ترین ہونے کا زعم بھی خاک میں ملا دیا۔ایران، مشرقِ وسطیٰ میں سعودی عرب کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے، جو 9 کروڑ 20 لاکھ افراد کے ساتھ دنیا کا ساتواں بڑی آبادی والا ملک ہے۔ایران کی زیادہ تر آبادی مغربی شہروں تہران، مشہد اور اصفہان میں رہتی ہے، زیادہ لوگ ملک کے مغربی نصف حصے میں آباد ہیں، جہاں پہاڑی سلسلے، زرخیز وادیاں اور دریائی علاقے ہر چشم نظارہ کو اپنی...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ماہرین نے ایک تحقیق کے ذریعے خبردارکیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی دماغ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کی حالیہ تحقیق کے مطابق اگر انسان زیادہ تر علمی کاموں میں چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرے تو دماغی سرگرمی اور یادداشت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ تحقیق سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے گروپ میں یادداشت، سوچ اور تخلیقی صلاحیت والے حصوں میں سرگرمی کم دیکھی گئی جبکہ جو افراد بغیر اے آئی کے کام کرتے تھے ان میں نیورل مشغولیت زیادہ اور ادراکی کارکردگی بہتر رہی۔ تحقیق کے مطابق بہت زیادہ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے موجودہ معاہدے کو فوری طور پر معطل کرے، جو کہ غزہ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں ایک ناگزیر قدم بن چکا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوز مینوئل الباریس نے اعلان کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کونسل پر دباؤ ڈالیں گے تاکہ اسرائیل کے خلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اپنایا جا سکے، اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری انسانی المیے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اس تناظر میں اسرائیل کے ساتھ تجارتی اور سیاسی روابط کو فوری طور پر منجمد کیا جانا چاہیے۔ہسپانوی وزیر خارجہ نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) چیئر مین پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ مان لے یا جنگ کیلئے تیار رہے۔(جاری ہے) قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چاہتے تھے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو وفاقی حکومت فیڈرل فنڈنگ کی صورت میں سپورٹ کرے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ہم حکمت عملی بنائیں کہ دہشت گردوں کو ہرا سکیں، بھارت بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردوں پر خرچ کر رہا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے، زرعی ایمرجنسی ڈکلیئر کی جائے۔
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل کی ملاقات پاکستان کی سٹریٹیجیک اہمیت کی عکاس ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا، چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف، تینوں سروسز چیف اور وفاقی وزراء اجلاس میں شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایران اسرائیل تنازع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنا حالیہ دورہ امریکہ پر شرکاء کو اعتماد میں لیا، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات پر...
    دوحہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )ایران نے صہیونی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر کئی میزائل داغے ہیں جس کے بعد جنوبی اسرائیل میں ایک میزائل نے پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، کئی اسرائیلی شہروں میں دھماکے سنے گئے ہیں.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے”الجزیرہ“ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک اسٹریٹجک انفرااسٹرکچر کے قریب میزائل گرا ہے جس کے نتیجے میں کئی قصبات میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے حملے کے دوران تقریباً 35 منٹ تک سائرن بجتے رہے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی عوام نے ایران کے...
    ایران نے اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں کے جواب میں شدید میزائل کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے ایک اہم پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔  اس حملے کے باعث کئی اسرائیلی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، اور عوام نے سائرن بجنے پر طویل وقت پناہ گاہوں میں گزارا۔ الجزیرہ اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل اسٹریٹجک انفرااسٹرکچر کے قریب گرا، جس سے پاور سپلائی میں خلل پیدا ہوا۔ نہاریا، حیلا، میعیلیا اور دیگر شہروں میں سائرن بجنے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ رائٹرز کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس کے آسمان میں میزائلوں کو پرواز کرتے دیکھا گیا، جس کے...
    — فائل فوٹو  چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے ایران اسرائیل جنگ کے بارے میں کہا ہے کہ اس جنگ میں دو ہی فریق ہیں ایک مسلمان دوسرا نیتن یاہو۔طاہر اشرفی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلمانوں کو تقسیم کرے گا اس سے بڑا ظالم کوئی نہیں ہو گا۔اُنہوں نے کہا کہ دشمن ایک ہو کر مسلمانوں پر حملہ آور ہے تو ہمیں بھی ایک ہو جانا چاہیے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارے چھوٹے چھوٹے مسائل ہیں جن کو ہم نے مل کر حل کرنا ہے۔ 
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اپنے بجٹ خطاب میں کہا ہے کہ صوبہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ کل بجٹ کا قریباً 30 فیصد ہے، جو ملک کے دیگر صوبوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 23 فیصد، خیبرپختونخوا کا 25.3 فیصد جبکہ بلوچستان کا بجٹ اگرچہ زیادہ ہے، تاہم وہاں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومتیں ہمیشہ ترقیاتی ترجیحات کو اولین رکھتی ہیں۔ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز پر وفاق نے 1.9 ٹریلین دینے کا کہا، مگر بجٹ کے بعد یہ رقم 100 ارب روپے کم کر دی گئی۔ اب تک جو محاصل موصول...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو وفاق سمیت تمام صوبوں میں قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا نظام قائم کرنا انتہائی اہم ہے،پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک اور کامیاب معیشتوں میں کیش لیس نظام کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈاپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی تشکیل دینے...
    وادی نیلم(اوصاف نیوز) برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق نوجوان کی لاش4 ماہ کے بعد نکال لی گئی،تفصیلات کے مطابق 24 فروری کو 3 نوجوان برفانی تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے تھے ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش4 ماہ بعد نکال لی گئی۔ آزاد کشمیر پولیس کے مطابق وادی نیلم کے علاقے دودگئی میں برفانی تودے تلے دبے تیسرے نوجوان کی لاش بھی نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق تیسرے نوجوان کی لاش کو 4 ماہ بعد نکالا گیا ہے جب کہ 2نوجوانوں کی لاشیں پہلے ہی نکالی جا چکی تھیں۔ واضح رہے کہ 24فروری...
    ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے صوبہ یزد میں پاسداران انقلاب (IRGC) کے کم از کم 10 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حملے اتوار کے روز کیے گئے، جنہیں ایران پر 13 جون سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک علیحدہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے مغرب، مشرق اور وسطی حصوں میں واقع کم از کم 6 ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل کے عبرانی زبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کے دوران ایران کے 15 طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کر دیے گئے۔ اسرائیلی بیان میں...