2025-07-26@11:58:04 GMT
تلاش کی گنتی: 29

«نہیں رہتا»:

    بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور سٹکام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے کردار دلیپ جوشی (جیٹھا لال) کے شو چھوڑنے کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہیں جس پر ڈرامے کے پروڈیوسر اسیت مودی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ جوشی ذاتی وجوہات کی بنا پر ڈرامے سے غیر حاضر ہیں۔ اسِت مودی نے حال ہی میں شو سے متعلق پھیلنے والی منفی خبروں پر بات کی اور’گمراہ کن‘ خبروں پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ دلیپ جوشی اب بھی شو کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے متعلق کوئی خبر آتی ہے، تو وہ فوراً توجہ حاصل کرتی ہے۔...
    سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کو ذہنی اذیت اور جسمانی تکلیف دینے کی ہر حد پار کی جا رہی ہے۔ مسرت جمشید چیمہ نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ عمران خان کو ایکسرسائز نہیں کرنے دی جاتی، ٹی وی اور اخبارات بند ہیں، شدید گرمی کے موسم میں 22 گھنٹے 6/8 سیل میں رکھا جاتا ہے، اسی طرح بشری بی بی کو گریس ملا پانی دیا جا رہا ہے، ان کی صحت مسلسل گر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی بند کر دی جاتی، اس کے علاوہ بنیادی حق جیسے کہ وکیلوں سے بھی ملنے نہیں دیا جارہا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان، سردار مہتاب عباسی، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، محمد زبیر کے ساتھ پس پردہ رابطے ہورہے ہیں تو مجھے اس کی خبر نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کی کوئی کوششیں ہورہی ہیں۔ مجھے اس کی خبر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وسیع البنیاد حکومت کے سلسلے میں ہمارا پیپلزپارٹی کے ساتھ تعاون چل رہا ہے۔ اس میں مسائل آتے ہیں اور وہ حل بھی ہوجاتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ 2 سیاسی جماعتیں ہیں۔ ان میں اختلاف...
    ماہر معاشیات اور سینیئر صحافی مہتاب حیدر نے کہا ہے کہ اس سال اکنامک گروتھ 2.68 فیصد رہی ہے جبکہ آبادی کی گروتھ  2.55 فیصد رہی ہے، ملکی معیشت کا کل حجم 411 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اقتصادی سروے 2025-26 جاری کردیا، جی ڈی پی میں اضافہ ریکارڈ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی مہتاب حیدر نے کہا کہ ایگریکلچر سیکٹر کی گروتھ ایک فیصد سے بھی کم رہی ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بڑی اہم فصلوں کپاس، گندم، مکئی کی پیداوار میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے، انڈسٹریل سیکٹر میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ میں کمی ہوئی ہے، سروسز سیکٹر کی گروتھ 2 فیصد سے زیادہ ہے،...
    اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے  کہ سیاست میں اتار چڑھا آتا رہتا ہے۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے ایک انٹرویو میں  کہا کہ بانی کے ساتھ تین ملاقاتیں کر چکا ہوں، بانی سے کہا ہمیں اپوزیشن کا الائنس بنانا چاہئے۔فواد چودھری نے کہاکہ ووٹ صرف بانی پی ٹی آئی کا ہے، پی ٹی آئی کی جتنی لیڈرشپ تھی انہیں تو کھڈے لائن لگا دیا گیا، اپوزیشن الائنس نہ بننے کی وجہ تحریک انصاف کی ناتجربہ کاری تھی، بانی نے آئندہ کا لائحہ عمل بارے شبلی فراز کو بتایا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈا پور کی بھی بانی سے...
    بھارتی حکومت کیطرف سے ایک اہم بات عدالت میں یہ رکھی گئی کہ استعمال کی بنیاد پر وقف مانی جانے والی جائیداد یعنی "وقف بائی یوزر" کا اصول کہیں سے بھی بنیادی حق تصور نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی عدالت عظمٰی میں آج ایک بار پھر وقف (ترمیمی) قانون 2025 کو چیلنج پیش کرنے والی عرضیوں پر سماعت ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا عبوری حکم جاری کرنے کے مقصد سے یہ سماعت کر رہی ہے اور آج مودی حکومت کی طرف سے دلیلیں پیش کی جا رہی ہیں۔ چیف جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس اے جی مسیح کی بنچ کے سامنے 20 مئی کو عرضی گزاروں کے وکلاء نے وقف ترمیمی قانون میں موجود کئی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی اقرار الحسن نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے جب عادل راجہ کا یوٹیوب اکاؤنٹ اُڑایا جا سکتا ہے، احمد نورانی کا یوٹیوب اکاؤنٹ بین کروایا جا سکتا ہے تو جن وطن فروشوں کے اکاؤنٹ اب تک چل رہے ہیں وہ ریاست کی پھوپھی کے بچے ہیں؟ تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن کا مزید کہناتھا کہ یاد رکھئیے ایک بار کا ٹاؤٹ آخری سانس تک ٹاؤٹ رہتا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اور ٹاؤٹ کی “لوّ سٹوری” میں اتار چڑھاؤ ضرور آتے ہیں جس سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ٹاؤٹ نے نوکری چھوڑ دی ہے لیکن اصل میں ایسے ٹاؤٹس کو اپنے وقت پر دوبارہ استعمال کرنے کے لئے اثاثہ بنا کر لوگوں...
    حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی دماغ بعض مخصوص حالات میں ہزاروں سال تک قدرتی طور پر محفوظ رہ سکتا ہے، جو سائنسدانوں کے لیے حیرت کا باعث ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی محققہ الیگزینڈرا مورٹن-ہیورڈ کی قیادت میں کی گئی ایک جامع تحقیق میں دنیا بھر سے 4,400 سے زائد محفوظ شدہ انسانی دماغوں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔ ان میں سے 1,300 سے زیادہ ایسے کیسز ہیں جہاں صرف دماغ محفوظ رہا، جبکہ باقی تمام نرم بافتیں ختم ہو چکی تھیں ۔ ماہرین کے مطابق دماغ کی اس غیرمعمولی حفاظت کے پیچھے ممکنہ عوامل میں شامل ہیں: مالیکیولر کراس لنکنگ: پروٹینز اور لپڈز کا آپس میں جُڑ جانا، دماغی بافتوں کو مستحکم بناتا ہے۔ میٹل کمپلیکسیشن: آئرن...
    لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’یو‘ میں جو گولڈبرگ کا کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار پین بیجلی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی روحانی زندگی کے متعلق دلچسپ اور متاثر کن انکشافات کیے ہیں۔ معروف جریدے یو ایس اے ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے بیجلی نے بتایا کہ وہ روزمرہ کی زندگی کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے روحانیت کو اپنا سہارا بناتے ہیں۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کی بیڈ سائیڈ پر قرآن پاک ہر وقت موجود ہوتا ہے، اور وہ اکثر اس کی آیات کا مطالعہ کرتے ہیں اور ان پر غور و فکر کرتے ہیں۔ پین بیجلی کا کہنا تھا کہ وہ صرف قرآن ہی نہیں بلکہ مختلف مذاہب کی روحانی کتابیں بھی...
    لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی سیم بلنگز کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر سے ہمیشہ اچھا مقابلہ رہتا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے میچ کی شکست سے سبق سیکھا اور اپنے کھیل میں بہتری لائے، بطور بیٹنگ لائن ہم نے پارٹنر شپ کو اہمیت دی۔ سیم بلنگز کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور ڈیرل مچل نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، رشاد حسین نے بہت زبردست بولنگ کی، مڈل اوور میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کا ماحول ایک فیملی جیسا ہے، اردو کے الفاظ بولنا سیکھے ہیں، مقامی پلیئرز سے ہم آہنگی اچھی ہوتی ہے۔ لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی کا...
    سٹی 42 : ڈہرکی کے قریب کھینجو میں مسلح افراد کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ۔   ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر کا کہنا ہے کہ کھینجو کے علاقے میں ہماری گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ سے تین سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔  مسلح افراد کی فائرنگ سے جام مہتاب ڈہرکا ایک گارڈ جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت ظفر ڈہر کے نام سے ہوئی ہے۔  پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی ڈی ایس پی نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ اوباڑو، ڈہرکی اور کھینجو پولیس سمیت بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے،...
    مشہور بھارتی سٹکام ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کے ناظرین اُس وقت حیران رہ گئے جب منگل کے روز جاری کردہ پرومو میں ٹپو اور سونو کی شادی کا انکشاف ہوا۔ پرومو میں دونوں کرداروں کو روایتی شادی کے لباس میں دکھایا گیا ہے، جہاں ٹپو نے اعلان کیا: “ہماری شادی ہوگئی، ہمیں آشیرواد دیجیے۔” چمپکللال اور جیٹھالال نے سونو کو اپنی بہو کے طور پر قبول کر لیا، جبکہ بھڑے نے ٹپو سے کہا، “تم میرے داماد کبھی نہیں بن سکتے!” اس پرومو کے بعد مداحوں میں تجسس اور حیرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کچھ کا ماننا ہے کہ یہ محض بھڑے کا خواب ہو سکتا ہے، جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ گوکلدھام سوسائٹی کے سیکریٹری...
    کراچی(شوبز ڈیسک)معروف ٹی وی اداکار اور ماڈل عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں تقوی اور صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے، ہمیں اپنی زندگی میں پورا سال صبر وبرداشت اپنانا چاہیے، روزہ ہمیں دوسروں کی بھوک کا بھی احساس دلاتا ہے، ہمیں نماز کی پابندی کرنی ہے اور وقت پر نماز پڑھی جائے تو کیا بات ہے، وقت پر نماز پڑھیں گے تو اس کے درجات زیادہ ہیں، نماز ہمیں نظم وضبط سکھاتی ہے، وقت کبھی نہیں بدلتا، لوگ بدل جاتے ہیں، زمانہ وہی رہتا ہے۔ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈ فنکارعدنان صدیقی نے آج کی خصوصی نشریات“ باران رحمت“ رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور رمضان کی مصروفیات اور دیگر اہم امور پر اپنے خیالات کا...
    چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ  کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ہونے والے حملے کے بعد میڈیا سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ کیا میرا یہ قصور ہے کہ میں پشتون مٹی میں رہتا ہوں؟ مجھے ہی شہیدوں کے جنازے اٹھانے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے خلاف بندوق اٹھائی ہے اور میڈیا سوال اٹھائے کہ یہاں کون کافر تھا جس پر آپ حملہ کرنے آئے تھے؟ آپ اپنا مقصد بتائیں کہ آپ کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔ کیا میرا یہ قصور ہے کہ میں پشتون مٹی میں رہتا ہوں؟ مجھے ہی جنازے اٹھانے ہیں؟ میں نے...
    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک امریکا سیکیورٹی اور انٹیلیجنس تعاون جاری رہتا ہے، اس میں کوئی تعطل نہیں آیا۔ شریف اللہ کی گرفتاری اور حوالگی کوئی الگ واقعہ نہیں۔ ایبی گیٹ حملے کے دہشتگرد شریف اللہ کو وزیراعظم کے ٹوئیٹ کے مطابق پاک-افغان بارڈر سے گرفتار کیا گیا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ صحافی سوال کر رہے ہیں کہ کس قانون کے تحت شریف اللہ کو امریکا کے حوالے کیا گیا؟ اس بارے میں آپ لوگ وزارت داخلہ سے پوچھ لیں۔ مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف حکومت کو آنکھوں پر کیوں بٹھایا؟ شفقت...
    ڈی جی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک جاتے ہیں تو برادر ملک کو یہی خدشہ رہتا ہے کہ وہ پیسے مانگنے آئے ہیں، جو سیاستدان انہیں پیسے مانگنے کا طعنہ دیتا تھا، کیا وہ خود پیسے بانٹنے جاتا تھا؟ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جب تک اسلام آباد پر چڑھائی کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی سیاست قربان کی مگر ملک کو قربان ہونے سے بچایا ہے، مہنگائی 40 فیصد سے 2.4 فیصد پر آگئی، بجلی کی قیمتوں میں بھی مزید کمی کی جائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک جاتے ہیں تو برادر ملک کو یہی خدشہ رہتا ہے کہ وہ پیسے مانگنے آئے ہیں، جو سیاستدان انہیں پیسے مانگنے کا طعنہ دیتا تھا، کیا وہ خود پیسے بانٹنے جاتا تھا؟ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جب تک اسلام آباد پر چڑھائی کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا۔ معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی سیاست قربان...
    معروف اداکارہ اور پروڈیوسر سرگن مہتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ اور روی دوبے اپنا پہلا ٹی وی شو ’اُڈاریاں‘ بنا رہے تھے، تو انہیں 70 لاکھ روپے کے فراڈ کا سامنا کرنا پڑا۔  یہ چونکا دینے والا انکشاف انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کیا، جہاں انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کی مشکلات پر روشنی ڈالی۔ سرگن مہتا نے بتایا، "اُڈاریاں کے وقت ہم نے اپنی ساری جمع پونجی لگا دی تھی۔ اور جب ہمارا سیٹ بن رہا تھا، تو کسی نے ہمارے ساتھ 70 لاکھ کا فراڈ کر دیا۔  انہوں نے بتایا کہ اُس وقت شو آن ایئر جانے میں صرف 15 دن رہ گئے تھے، اور ہمارے پاس بس ایک خالی فلور تھا۔  سرگن نے...
    (لوگو) محمدؐ تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، مگر وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں، اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔ اے لوگو! جو ایمان لائے ہو، اللہ کو کثرت سے یاد کرو۔ اور صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہو۔ وہی ہے جو تم پر رحمت فرماتا ہے اور اس کے ملائکہ تمہارے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں تاکہ وہ تمہیں تاریکیوں سے روشنی میں نکال لائے، وہ مومنوں پر بہت مہربان ہے۔ جس روز وہ اس سے ملیں گے اْن کا استقبال سلام سے ہو گا اور اْن کے لیے اللہ نے بڑا با عزت اجر فراہم کر رکھا ہے۔ (سورۃ الاحزاب:40تا44) سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے...
    سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب خان نے کہا ہے کہ 40 سال سے ملک تباہی کی جانب گامزن ہے۔کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں سردار مہتاب خان نے کہا کہ اس ایک سال میں ہم نے اپنا سب کچھ گنوا دیا ہے۔ 9 مئی، 8 فروری کے نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکے، شاہد خاقانسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 8 فروری کو نقصان ہوا ،اُس کا اندازہ نہیں لگاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم دنیا سے بہت پیچھے جا چکے ہیں، 40 سال سے ملک تباہی کی جانب گامزن ہے۔سابق گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ملک میں 9 مئی سے لے کر 8 فروری تک تباہی ہوئی، سیاسی...
    مشہور کامیڈی شو "تارک مہتا کا الٹا چشمہ" کے سابق اداکار گرچرن سنگھ، جو شو میں روشن سنگھ سودھی کے کردار کے لیے جانے جاتے ہیں، ان دنوں مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔  حالیہ اطلاعات کے مطابق، شو کی ٹیم نے گرچرن سے رابطہ کیا لیکن انہیں کسی قسم کی مالی مدد فراہم نہیں کی۔ گرچرن سنگھ کے قریبی دوست بھکتی سونی نے ای ٹائمز کو بتایا کہ اگرچہ شو کی پبلک ریلیشن ٹیم نے ان سے بات کی، لیکن کسی نے یہ نہیں پوچھا کہ آیا انہیں مالی مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا "گرچرن سنگھ کو مالی مدد کی نہیں بلکہ کام کی ضرورت ہے، اور میں نے ان کے لیے ایک برانڈ ڈیل کا...
    ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کا امیر ترین امبانی خاندان اپنے گھر کی 27ویں منزل پر ہی کیوں رہتا ہے؟ مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا جسکا جواب ہر کوئی جاننے کیلئے منتظرہے۔ امبانی خاندان کا شمار ایشیا کے امیر ترین خاندانوں میں کیا جاتا ہے جو نہ صرف اپنے شاندار طرز زندگی کے سبب مشہور ہیں بلکہ انکا رہن سہن دیکھ کر کوئی بھی دنگ رہ جائے گا۔ کروڑوں مالیت کا عالیشان گھر جو ہر طرح کی لگژری سہولتوں سے مزین ہے اور کئی منزلوں پر مشتمل ہے اتنے بڑے گھر میں امبانی خاندان نے اپنی رہائش کے لیے صرف 27ویں منزل کا ہی انتخاب کیوں کیا؟ 119 اعشاریہ 5 بلین امریکی ڈالر کے مالک...
    بھارتی ٹی وی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار گروچرن سنگھ نے کھانا چھوڑ دیا ہے۔ کچھ دن قبل روشن سنگھ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کی حالت خراب ہے، جس کے بعد اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ شدید کمزوری کا شکار ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ گروچرن سنگھ کی دوست بھکتی سونی نے ان کی صحت اور مالی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے ان کے اور ان کے خاندان سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا، مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوگی۔(جاری ہے) جمعرات کو علی امین گنڈاپور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے، کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلائو گھیرائو کرنے کی بجائے ایسے ہی ”اوو اوو“ کر کے...
۱