کراچی(شوبز ڈیسک)معروف ٹی وی اداکار اور ماڈل عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں تقوی اور صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے، ہمیں اپنی زندگی میں پورا سال صبر وبرداشت اپنانا چاہیے، روزہ ہمیں دوسروں کی بھوک کا بھی احساس دلاتا ہے، ہمیں نماز کی پابندی کرنی ہے اور وقت پر نماز پڑھی جائے تو کیا بات ہے، وقت پر نماز پڑھیں گے تو اس کے درجات زیادہ ہیں، نماز ہمیں نظم وضبط سکھاتی ہے، وقت کبھی نہیں بدلتا، لوگ بدل جاتے ہیں، زمانہ وہی رہتا ہے۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈ فنکارعدنان صدیقی نے آج کی خصوصی نشریات“ باران رحمت“ رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور رمضان کی مصروفیات اور دیگر اہم امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

لیجنڈ اداکارعدنان صدیقی نے کہا کہ انڈسٹری میں ایک عرصہ ہوگیا ہے، یہ سب اللہ کا کرم ہے، نماز کے ساتھ، ساتھ میں کھانے کے وقت کی بھی پابندی کرتا ہوں، میں دو وقت کھانا کھاتا ہوں، صبح کا ناشتہ اور 7 بجے رات کا کھانا کھا لیتا ہوں، میرا کوئی ڈائٹ پلان نہیں ہے، میں بس نارمل کھانا کھاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نیا دور کمروں تک آگیا ہے، کمروں میں افطاری ہوگئی، سحری میں ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانا ختم ہوگیا ہے، میری والدہ ایک انرجی ڈرنک بنایا کرتی تھیں، دودھ میں کافی طاقتور چیزیں شامل کی جاتی تھیں، اب شاید رمضان کا وہ پہلے والا ماحول ہی نہیں رہا۔

عدنان صدیقی نے میزبان کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے گھر سے محلے میں افطاری جاتی بھی ہے اور ہمارے گھر آتی بھی ہے، یہ اچھا سلسلہ ہے، میں اپنے گھر آنے والے فوڈ رائیڈر سے بھی سحری اور افطاری کا ضرور پوچھ لیتا ہوں، میرے والد افطار کے لئے فروٹ چاٹ خود بناتے تھے، اور ہمارا ملازم بھی ہمارے ساتھ ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھاتا تھا۔
مزیدپڑھیں:بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

مولانا سے عدم اعتماد  لانے پر کوئی بات نہیں ہوئی: رانا ثناء 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مولانا سے عدم اعتماد دلانے کے بارے میں قطعاً کسی نے کوئی بات نہیں کی پی ٹی آئی کی امانت کو گنڈا پور سے چھڑانے کی ہمیں کیا ضرورت ہے اگر پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے گی تو یہ ان کا بنیادی حق ہے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں پچھلے ایک مہینے میں وزیراعظم 3بار کہہ چکے ہمیں ساتھ بیٹھنا چاہئے مذاکرات جب بھی ہوتے ہیں سیاسی قیادت کے درمیان ہونے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں حامد خان کے دلائل خود کش حملہ تھا، ہم نے خود اپنے ساتھ زیادتی کی : صحافی عمران وسیم 
  • عمران خان کو گرفتاری سے قبل ملک سے باہر جانے کی پیشکش کی گئی: ملک عامر ڈوگر 
  • 3800 روپے بجلی بل ادا نہیں کیا ، شہری نے ہمسائے سے بجلی تو جیل میں ڈال دیا گیا ، پھر اس نے خودکشی کر لی ، عدنان حیدر کا افسوسناک انکشاف
  • محرم الحرام کے سماجی و دینی تقاضے
  • کبھی بھی خیبر پختونخوا میں بحران پیدا کرنے والا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • اداکار ثاقب سمیر کا جن سے سامنا ہوا تو جن نے انہیں کیا کہا؟
  • مینڈیٹ چھینا گیا، مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، ہمت ہے خیبر پی کے حکومت کو گرا کر دکھاؤ: پی ٹی آئی
  • مولانا سے عدم اعتماد  لانے پر کوئی بات نہیں ہوئی: رانا ثناء 
  • ورک فرام ہوم بلاشبہ ہمیں مسرت سے ہم کنار کرتا ہے، محققین
  • ہم تائیوان کے کسی بھی علیحدگی پسند اقدام کو کبھی برداشت نہیں کریں گے، چین کی ریاستی کونسل کا تائیوان امور کا دفتر