’قرآن میرے سرہانے رہتا ہے، روحانی سکون کا ذریعہ ہے‘، ہالی ووڈ اداکار کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’یو‘ میں جو گولڈبرگ کا کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار پین بیجلی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی روحانی زندگی کے متعلق دلچسپ اور متاثر کن انکشافات کیے ہیں۔
معروف جریدے یو ایس اے ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے بیجلی نے بتایا کہ وہ روزمرہ کی زندگی کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے روحانیت کو اپنا سہارا بناتے ہیں۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کی بیڈ سائیڈ پر قرآن پاک ہر وقت موجود ہوتا ہے، اور وہ اکثر اس کی آیات کا مطالعہ کرتے ہیں اور ان پر غور و فکر کرتے ہیں۔
پین بیجلی کا کہنا تھا کہ وہ صرف قرآن ہی نہیں بلکہ مختلف مذاہب کی روحانی کتابیں بھی پڑھتے ہیں تاکہ اپنی روح اور دل کو سکون فراہم کر سکیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ مطالعہ انہیں زندگی کی گہرائی، مقصد اور توازن کا احساس دلاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے روزمرہ معمولات میں بہائی مذہب کی معروف ’لانگ اوبلیگیٹری پریئر‘ یعنی طویل فرض نماز بھی شامل ہے، جسے وہ زبانی یاد کر چکے ہیں اور ہر دن کے آغاز میں ضرور پڑھتے ہیں، چاہے ان کا شیڈول کتنا ہی مصروف کیوں نہ ہو۔
پین بیجلی نے کہا، ’’صبح کے وقت بچوں، کام اور دیگر ذمہ داریوں کے باعث وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے، مگر میں روزانہ کم از کم 15 سے 20 منٹ روحانی مراقبے یا عبادت کے لیے ضرور نکالتا ہوں۔ یہی چند لمحے میرے لیے سکون اور زندگی کے اصل مقصد کی یاد دہانی بن جاتے ہیں۔‘‘
View this post on InstagramA post shared by Business Buzz (@businessbuzzofficial)
مزیدپڑھیں:غیر ملکی اسپانسرڈ دہشتگردی بلوچستان کی سلامتی و ترقی کیلئے بڑا خطرہ ہے، آرمی چیف
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
17 ارکان کے کمیٹیوں سے استعفے میرے پاس آگئے، آج جمع کراؤں گا، سینیٹر علی ظفر
چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ ہم احتجاج کے طور پر کمیٹیوں سے استعفے جمع کرا رہے ہیں، کچھ لوگوں کے استعفے بعد میں آئیں گے تو وہ بعد میں جمع کرا دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 17 ارکان کے کمیٹیوں سے استعفے میرے پاس آگئے ہیں آج جمع کراؤں گا۔ چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم احتجاج کے طور پر کمیٹیوں سے استعفے جمع کرا رہے ہیں، کچھ لوگوں کے استعفے بعد میں آئیں گے تو وہ بعد میں جمع کرا دیں گے۔ سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اعظم خان سواتی، ڈاکٹر زرقہ سہروردی، عون عباس بپی کے استعفے آج جمع کرا دیئے ہیں، محسن عزیز، فیصل جاوید، مشعال یوسفزئی، فلک ناز چترال کا استعفیٰ بھی میرے پاس موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوزیہ ارشد، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، نور الحق قادری، ذیشان خانزادہ کا استعفیٰ بھی آگیا ہے، علامہ ناصر عباس کا استعفیٰ بھی آگیا ہے، وہ بھی آج جمع کرادوں گا۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر دوست محمد خان، روبینہ ناز، سیف اللہ خان نیازی کا استعفیٰ میرے پاس ہے، پارٹی قیادت کی ہدایت ہے جتنے استعفے آگئے وہ جمع کرائیں، ہم اس پرعمل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بغیر بھی کمیٹیاں چل سکتی ہیں تاہم ہم اس کا حصہ نہیں ہیں، ہمارے بغیر کمیٹیوں کا کورم بھی پورا ہوسکتا ہے، تاہم ہم نے فائدہ نقصان نہیں دیکھنا۔