2025-08-10@06:09:29 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«نے تاکید»:
یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ، اکتوبر 2023 میں نسل کشی کے آغاز کے بعد سے، اسوقت بدترین انسانی تباہی کا سامنا کر رہا ہے اسلام ٹائمز۔ یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے اور ناجائز قبضے سے متلعلق غاصب صیہونی رژیم کے مذموم فیصلے پر سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں بین الاقوامی انسانی تنظیم نے تاکید کی کہ بین الاقوامی سطح پر مکمل بے حسی کے سائے میں جاری مذموم اسرائیلی منصوبے کا مقصد؛ غزہ کی پٹی پر ناجائز قبضہ اور وہاں بڑے پیمانے پر قتل عام ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس واچ نے خبردار کرتے...
عراق میں مقیم اعلی دینی مرجع نے غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی رژیم کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے وہاں رونما ہونیوالی بڑی انسانی تباہی کو فی الفور روکنے پر تاکید کی ہے اسلام ٹائمز۔ عراق میں مقیم اعلی دینی مرجع آیت اللہ سید علی السیستانی نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے خلاف تقریباً 2 سالوں سے جاری مسلسل قتل و غارت و تباہی کہ جس میں نہ صرف لاکھوں عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں بلکہ شہروں کے شہر اور اکثر رہائشی عمارتیں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، کے بعد غزہ کی پٹی کے مظلوم فلسطینی عوام اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، خصوصا خوراک کی شدید قلت...
عراق میں مقیم اعلی دینی مرجع نے غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی رژیم کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے وہاں رونما ہونیوالی بڑی انسانی تباہی کو فی الفور روکنے پر تاکید کی ہے اسلام ٹائمز۔ عراق میں مقیم اعلی دینی مرجع آیت اللہ سید علی السیستانی نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے خلاف تقریباً 2 سالوں سے جاری مسلسل قتل و غارت و تباہی کہ جس میں نہ صرف لاکھوں عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں بلکہ شہروں کے شہر اور اکثر رہائشی عمارتیں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، کے بعد غزہ کی پٹی کے مظلوم فلسطینی عوام اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، خصوصا خوراک کی شدید قلت...
اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ و مغربی کنارے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ کے بے دفاع عوام کو امداد فراہم کرنے، غزہ کی پٹی کے غیر انسانی محاصرے کے خاتمے اور وہاں جاری نسل کشی کو روکنے کیلئے عالمی برادری اور اسلامی و عرب ممالک کیجانب سے فوری و موثر اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے اسلام ٹائمز۔ غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کی تباہ کن صورتحال کے بارے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشاورت کے سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج شام قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ ایرانی...
عراق کے وفاقی وزیر برائے اعلی تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، قابض صیہونی رژیم کیساتھ مقابلے میں اسلامی ممالک کی صفِ اول ہے لہذا ایران کے ہاتھوں اس قابض رژیم کی شکست کا مطلب "پورے علاقے کی فتح" ہے! اسلام ٹائمز۔ عراق کے وفاقی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور عراقی مزاحمتی تحریک الصادقون کے سربراہ سیاسی بیورو نعیم العبودی نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ جنگ خطے کا نقشہ بدل کر رکھ دے گی۔ عراقی چینل العہد کے پروگرام "نصف دائرہ" میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم العبودی کا کہنا تھا کہ قابض صیہونی رژیم ایران کے خلاف اپنی فوجی جنگ ابھی سے ہار چکی ہے۔ یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج کی دنیا میں صرف طاقت کی منطق...
قاہرہ میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کیساتھ ملاقات میں مصری وزیر خارجہ نے قابض اسرائیلی رژیم سے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) میں شمولیت کا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے تاکید کی ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم بھی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) پر دستخط کرے۔ تفصیلات کے مطابق دارالحکومت قاہرہ میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافائل گروسی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے تاکید کی ہے کہ اسرائیل خطے کا واحد فریق ہے کہ جو نہ صرف ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل نہیں بلکہ اپنی تمام جوہری تنصیبات کو بھی آئی اے ای اے کے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سروسز چیفس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ حکام نے وزیراعظم کو بھارت کے جارحانہ اقدامات کے تناظر میں روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں سے آگاہ کیا۔ بریفنگ کے شرکا نے روایتی خطرات کیخلاف دفاع وطن کیلیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ قوم کی حمایت سے تمام ریاستی ادارے ملکی سلامتی اور وقار...
ایرانی وزیر خارجہ کے بیانات کی تصدیق کرتے ہوئے، عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) میں روسی نمائندے نے عدم جوہری پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کے تحت ایران کے تمام حقوق کو ناقابل تردید قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) میں روسی نمائندے میخائیل اولیانوف نے مکمل جوہری فیول سائیکل کے حصول پر مبنی ایرانی حق پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی تاکید کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ "ایرانی وزیر خارجہ بالکل درست کہتے ہیں!" اس بارے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ مَیں ایران و امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کے اس حساس مرحلے پر تفصیلی تبصرے سے گریز کو ترجیح...
ہسپانوی وزیر خارجہ نے غزہ میں ناگفتہ بہ انسانی صورتحال پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب غزہ میں جنگ ختم ہو جانی چاہیئے اور مقبوضہ فلسطین میں دو ریاستی حل کو نافذ کیا جائے! اسلام ٹائمز۔ ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل الباریس بوینو (José Manuel Albares) نے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کے بارے سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے وہاں انسانی امداد کی فوری ترسیل پر تاکید کی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں ہوزے مینوئل الباریس بینو نے لکھا کہ غزہ و مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے وسیع ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ہزاروں عام شہری، نہتی خواتین، کمسن بچے اور...
نمی کا تناسب 50فیصد ‘شام کے وقت 25فیصد تک رہنے کی پیش گوئی، پانی زیادہ پینے کا مشورہ شہر قائد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے زائد رہنے کا خدشہ، سندھ میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلیں گی کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا اور اس دوران دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4سے 6ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔کراچی میں ہیٹ ویو کے دوران دن بھر ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد جبکہ شام کے وقت 25...
ماسکو میں اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ ایران کیساتھ روس کے باہمی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکتداری کے مطابق متناسب مرحلے پر پہنچ چکے ہیں! اسلام ٹائمز۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے آج ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے ساتھ خطاب میں تاکید کی ہے کہ ایران کے ساتھ روس کے دوطرفہ تعلقات، دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکتداری کے مطابق ایک متناسب مرحلے پر پہنچ چکے ہیں۔ سرگئی لاؤروف نے تاکید کی کہ ماسکو و تہران کے باہمی تعلقات خطے کے مشکل حالات کے باوجود مضبوط ہیں اور ان میں ترقی و پیشرفت کا سلسلہ جاری...
اپنے ایک تازہ بیان میں غاصب و سفاک صیہونی وزیراعظم کی جاہ طلبی اور سفاکیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریک نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے بچے اور اسرائیلی قیدی؛ اقتدار میں باقی رہنے پر مبنی غاصب صیہونی وزیراعظم کے گھناؤنے عزائم کا شکار ہو چکے ہیں! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے ایک تازہ بیان میں غاصب و سفاک صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جاہ طلبی و سفاکیت کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں حماس نے تاکید کی کہ غاصب اسرائیلی رژیم کے اندر "غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی" کے بڑھتے مطالبات؛ غاصب صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی گردن پر عائد "جنگ غزہ کو...
ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور مذہبی رہنماؤں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر، جمعیت علمائے اسلام پاکستان (جے یو آئی) نے اپنے کارکنان اور رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید الفطر کے موقع پر مولانا فضل الرحمان سے ملنے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان نہ آئیں۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ترجمان اسلم غوری کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’سکیورٹی خدشات کے باعث اور امن و امان کے حوالے سے نازک صورتحال کے پیش نظر مولانا فضل الرحمان سے عید ملنے ڈیرہ اسماعیل خان آنے کی زحمت نہ کریں۔ مولانا فضل الرحمان کے عید ملنے کے پروگرام منسوخ کر دیے گئے ہیں...
غاصب اسرائیلی فوج کے ایک اعلی جنرل نے فلسطینی مزاحمت کے سامنے اسرائیلی رژیم کی کھلی شکست تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بالآخر صیہونی وزیر اعظم کو بھی سمجھ آ ہی گیا کہ وہ جنگ غزہ کو دوبارہ شروع نہیں کر سکتا! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی فوج کے اعلی جنرل اسرائیل زیف نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اصرار کے باعث، قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کے بارے امید موجود ہے کیونکہ اب نیتن یاہو کو بھی سمجھ آ گئی ہے کہ وہ غزہ کی جنگ میں واپس نہیں جا سکتا لہذا یہی بہتر ہے کہ اب وہ قیدیوں کو واپس لے آئے! قابض اسرائیلی ریزرو فورس کے اس جنرل نے مزید کہا کہ اعلان شدہ 2...
فلسطینی مزاحمتی تحریک کے مرکزی رہنما نے تاکید کی ہے کہ ثالث فریق و عالمی برادری اسرائیلی رژیم کو جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا پابند بنائے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما طاہر النونو نے تاکید کی ہے کہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بارے نیتن یاہو کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں۔ طاہر النونو نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرتے ہیں اور جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بارے نیتن یاہو کے بیانات پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ثالث فریق اور عالمی برادری اسرائیل کو معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد کا پابند بنائے۔ ادھر قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری...
اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کروشیا کے وزیر خارجہ نے ایران کیساتھ باہمی تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے سے متعلق اپنے ملکی عزم پر زور دیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور کروشیا کے وزیر خارجہ جیرلک رادمان نے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں کروشیا کے وزیر خارجہ نے ایران کیساتھ باہمی تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے سے متعلق اپنے ملکی عزم پر زور دیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس دوران ایرانی وزير خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے،...