اسرائیل این پی ٹی پر دستخط کرے، مصر کی تاکید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
قاہرہ میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کیساتھ ملاقات میں مصری وزیر خارجہ نے قابض اسرائیلی رژیم سے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) میں شمولیت کا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے تاکید کی ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم بھی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) پر دستخط کرے۔ تفصیلات کے مطابق دارالحکومت قاہرہ میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافائل گروسی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے تاکید کی ہے کہ اسرائیل خطے کا واحد فریق ہے کہ جو نہ صرف ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل نہیں بلکہ اپنی تمام جوہری تنصیبات کو بھی آئی اے ای اے کے سیف گارڈز کے تحت رکھنے سے بھی انکاری ہے۔
بدر عبدالعاطی نے کہا کہ مشرق وسطی میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے فریقین کے عہدوپیمان سے متعلق معاہدوں میں خلل، خطے میں عدم استحکام کو بڑھاتا ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قاہرہ الضبعۃ میں جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کے ذریعے، اس توانائی کو پرامن مقاصد و قومی ترقی کے لئے استعمال کرنے کے درپے ہے۔ بدر عبدالعاطی نے زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ منصوبہ مصر کے لئے جامع ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے وسیع امکانات فراہم کر سکتا ہے۔
دوسری جانب رافائل گروسی کا بھی کہنا تھا کہ ایران کے بارے آئی اے ای اے کی حالیہ رپورٹ "غیر جانبدارانہ و شفاف" تھی جو "سیاسی تحفظات" سے متاثر نہیں ہوئی!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عدم پھیلاؤ کے
پڑھیں:
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
استنبول ( نیوزڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ اجلاس آج منعقد کیا جا رہا ہے جس کی میزبانی ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کریں گے۔
غزہ اجلاس میں 8 عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں جن میں ترکیہ سمیت پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا اور یو اے ای شامل ہیں، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔
غزہ اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر حالیہ پیشرفت اور انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ترک وزیر خارجہ اجلاس میں اسرائیل کی جنگ بندی سے فرار کیلئے بہانوں کی کوششوں اور حالیہ جارحیت کو اجاگر کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا، مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔