آج مصری دارالحکومت میں ایرانی و مصری کے وزرائے خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے کی شراکت سے سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا جسمیں عالمی جوہری توانائی ایجنسی پر مغربی دباؤ کی تاثیر اور ایرانی جوہری مسئلے پر گفتگو ہوئی اسلام ٹائمز۔ اعلی مصری حکام کے ساتھ ملاقات و گفتگو کے لئے قاہرہ میں موجود ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایک سہ فریقی اجلاس میں اپنے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس ملاقات کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں نے یہاں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے اور جبکہ مسٹر گروسی ایک دوسرے مسئلے کے لئے مصر میں تھے۔

سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ رافائل گروسی کسی اور کام کے لئے قاہرہ میں موجود ہیں جبکہ اس ملاقات میں ہم نے تازہ ترین صورتحال اور ایرانی جوہری مسئلے کے بارے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو مغربی دباؤ کا خیال رکھنا چاہیئے جس سے ایجنسی کو ہرگز متاثر نہیں ہونا چاہیئے اور اس ایجنسی کو اپنی آزادی برقرار رکھنی چاہیئے۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں سید عباس عراقچی نے تاکید کی کہ کچھ ممالک ایجنسی کو غلط استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو جبکہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایجنسی اس جال میں نہیں پھنسے گی!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی توانائی ایجنسی ایجنسی کو کے ساتھ

پڑھیں:

بہوئیں دیر تک سوتی رہتی ہیں؛ اداکارہ اسماء عباس نے سب بتادیا

منجھی ہوئی اداکارہ اسماء عباس نے ایک مارننگ شو میں بہوؤں کے دیر تک سوئے رہنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ورسٹائل اداکارہ اسماء عباس نہ صرف اداکاری میں جادو جگاتی ہیں بلکہ گھریلو زندگی میں بھی اپنے خاص انداز سے سب کا دل جیت لیتی ہیں۔

حال ہی میں وہ اپنی بہو ثمین کے ساتھ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں جلوہ گر ہوئیں اور روایتی ساس کے بجائے ایک شفیق ماں کی طرح نظر آئیں۔

ان کی بہو ثمین نے اپنی شادی کے بعد پہلے دن کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ میں اتنی نروس تھی کہ الارم لگا کر سوئی لیکن جب صبح الارم بجا، تو بند کرکے دوبارہ سو گئی۔

بہو ثمین نے مزید بتایا کہ جب میں دوبارہ ہڑبڑا کر اُٹھی تو بہت دیر ہوچکی تھی۔ میں ڈر گئی کہ پہلے ہی روز ساس سے ڈانٹ کھانا پڑے گی۔

ثمین نے بتایا کہ جب میں نیچے گئی تو میری ساس اسما عباس قریب آئیں اور پیار سے کہا کہ جاؤ دوبارہ سو جاؤ، مکمل نیند لو۔

جس پر اسماء عباس نے لقمہ دیا کہ مجھے بہوؤں کے دیر سے اٹھنے پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ جب وہ دیر سے اٹھتی ہیں تو مجھے میری بیٹی زارا یاد آتی ہے جسے سونے کا بہت شوق ہے۔

اسما عباس نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں میری بہوئیں پڑھی لکھی ہیں، باہر نکلیں اور جاب کریں۔ گھر بیٹھ کر کیا کریں گی۔ ویسے بھی، ہمارے گھر میں کام کے لیے ہیلپر موجود ہیں۔


اداکارہ اسماء عباس نے مزید کہا کہ میں بہو کو سلیپنگ سوٹ میں دیکھنا پسند نہیں کرتی، انھیں بن سنور کر رہنا چاہیئے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ماحول دوست توانائی کی طرف سفر سے واپسی ناممکن، یو این چیف
  • وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کی ملاقات
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • بہوئیں دیر تک سوتی رہتی ہیں؛ اداکارہ اسماء نے سب بتادیا
  • جوہری پروگرام جاری رہیگا، جنگ بندی دیرپا نہیں، ایرانی صدر کا الجزیرہ کو انٹرویو
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات
  • واشنگٹن ایرانی جوہری منصوبے کو مکمل تباہ کرنے سے قاصر ہے، سابق امریکی وزیر دفاع
  • برطانیہ نے نئے ایٹمی پلانٹ کی منظوری دے دی
  • بہوئیں دیر تک سوتی رہتی ہیں؛ اداکارہ اسماء عباس نے سب بتادیا
  • ایران جوہری پروگرام سے دستبردار نہیں ہو سکتا، ایرانی وزیر خارجہ