2025-07-23@15:27:42 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«پارلیمنٹ ہاوس کی»:
پارلیمنٹ ہاوس کی چھتیں ٹپکنے لگیں، تارکول بھی کام نہ آیا، انتظامیہ کی بالٹیوں سے پانی روکنے کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں جاری وقفے وقفے کی بارش نے پارلیمنٹ ہاوس کی چھتوں کی قلعی کھول دی، پارلیمنٹ ہاوس کی متعدد چھتیں ٹپکنے لگیں، جن سے ٹپکنے والا پانی فرش پر جمع ہونے لگا، انتظامیہ کی جانب سے پانی روکنے کے لیے عارضی طور پر ٹپکتے مقامات پر بالٹیاں رکھ دی گئیں۔ذرائع کے مطابق، گزشتہ ہفتے ہی سی ڈی اے نے چھتوں کو تارکول سے کور کیا تھا تاکہ ٹپکنے کی شکایات کا مستقل حل نکالا جا سکے، تاہم شدید بارش کے سامنے یہ بندوبست ناکام ثابت ہوا۔ پارلیمنٹ ہاوس کے...
اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ ہاؤس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارلیمنٹ لاجز کی خراب حالت اور بنیادی سہولیات کی کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی نے لاجز کی فوری مرمت، انتظامی اصلاحات، اور ہر ماہ باقاعدہ اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کی مجموعی حالت، بنیادی سہولیات، مرمت و بحالی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 104 نئے سوئٹس کی تعمیر سمیت اہم معاملات بھی زیر غور آئے۔ کمیٹی ارکان نے لاجز کی ناقص حالت اور روزمرہ سہولیات کی عدم فراہمی پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔ سینیٹر پونجو بھیل نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو چھوٹی چھوٹی ضروریات پوری کرنے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے پارلیمنٹ ہاوس میں نافذ ورچوئل مارشل لاء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی بجٹ تقریر سے بجٹ بحث کا آغاز کیا۔اسپیکر نے لائیو کوریج کا وعدہ کیا مگر پورا نہ کیا۔میری تقریر کے دوران قومی اسمبلی، دفاتر اور پریس گیلری کا وائی فائی بند کر دیا گیا۔ میڈیا کو کوریج سے روکا گیا۔ موبائل فون پر نوٹس لینے سے بھی روکا گیا، حکومت جانتی ہے کہ موجودہ بجٹ عوام دشمن ہے اور اپوزیشن نے بجٹ کو جعلی قرار دیا۔سماجی میڈی پر ٹویٹ میں عمرایوب نے کہا کہ میں نے اپنی بجٹ تقریر سے بجٹ بحث کا آغاز کیا۔...
لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے کارکنوں نے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن لاہور میں ملاقاتیں کیں۔ جیالوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو اپنی تجاویز اور شکایات پیش کیں۔ بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں راؤ بابر جمیل، تنویر جٹ، علی سانول، عفران نوید چودھری، ملک اظہر علی اعوان، سفیان گھرکی، فیصل میر، ذکی چوہدری، علی فرید کاٹھیا، خالد مصباح، سرمد شفقت چوہدری اور صہیب ذکی نے ملاقات کی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں تنظیمی و سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری سے پی پی 214 سے ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر مدثر شاہ نے چوہدری ندیم کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس...

پارلیمنٹ اور لاجز کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے آئی جی اسلام آبادکی ملاقات
اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکرٹری وزارت مواصلات،سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں بلوچستان کے روڈ نیٹ ورک، ہاؤسنگ کے شعبے میں نئے منصوبوں کے آغاز، اسلام آباد میں سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سیکرٹری وزارت مواصلات نے ملاقات کی جس میںبلوچستان میں جاری این ایچ اے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زورگیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے سیکرٹری مواصلات سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے پورے ملک خصوصا بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک کو بہتر بنانے میں این ایچ اے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں جاری منصوبوں پر کام تیز...
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی کی کوشش ناکام ہوگئی، پیپلزپارٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے بگٹی پر اعتماد کا اظہارکردیا۔ صوبائی وزیرعلی حسن زہری ان ہاؤس تبدیلی کے لئے کوششیں کر رہے تھے، اختلافات پر بلوچستان کےارکان کو پیپلزپارٹی کی قیادت نے بلال ہاؤس کراچی میں طلب کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں ایم این اےملک شاہ گورگیج کوصلح کاٹاسک مل گیا، ملک شاہ گورگیج وزیراعلیٰ اورعلی حسن کے درمیان صلح کرائیں گے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں گذشتہ روز اہم اجلاس ہوا جس میں اجلاس کی صدارت فریال تالپورنے کی۔ اجلاس میں فریال تالپراوراعجازجکھرانی کی گروپس سطح پراراکین سے ملاقاتیں بھی ہوئیں اورملاقاتوں میں ارکان کے صوبائی حکومت پرشکوے وشکایاتیں کی گئیں۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل درخواستگزار نے کہاکہ جب 26ویں آئینی ترمیم ہوئی اس وقت ہاؤس مکمل ہی نہیں تھا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کیا 26ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور نہیں ہوئی،جب پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے ترمیم منظور کی تو ہاؤس نامکمل کیسے تھا،کیا ہاؤس نامکمل ہونے کی یا کورم پورا نہ ہونے کی کسی نے نشاندہی کی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ جب 26ویں آئینی ترمیم ہوئی اس وقت ہاؤس مکمل ہی نہیں...
اسلام آباد(اصغر چوہدری)پیکا ایکٹ کے خلاف پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ، مشترکہ اجلاس کے دوران صحافیوں کا پارلیمنٹ ہاوس میں دھرنا ،ایوان بالا کے اجلاس سے واک آوٹ ، اپوزیشن صحافیوں کے احتجاج میں شامل ہو گئی، پی آر اے نے سینٹ میں واک اوٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ،پی آر اے وفد کی اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات پیکا ایکٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔جمعہ کو بھی پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر پیکا ایکٹ کے خلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمانی پریس گیلری میں کالی پٹیاں باندھ کے کوریج کی گی اور بعد ازاں پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر صحافیوں نے احتجاج کیا جس سے...
پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اور آئینی ترمیم کی باز گشت،تحریک انصاف آئینی ترمیم کے لیے میدان میں آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اور آئینی ترمیم کی باز گشت،، تحریک انصاف آئینی ترمیم کے لیے میدان میں آگئی، جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے آئینی ترمیم بل سینیٹ میں جمع کرادیا، بل میں کہا گیا کہ بہاولپور ڈویژن، ڈیرہ غازی خان اور ملتان ڈویژن کو صوبہ پنجاب سے الگ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اور آئینی ترمیم کی گونج تحریک انصاف آئینی ترمیم کے لیے میدان میں آگئی ،جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے آئینی ترمیم بل سینیٹ میں جمع بہاولپور ڈویژن ،...

سکھر:سندھ میں ڈاکو راج کیخلاف جماعت اسلامی کی آل پارٹیز کانفرنس ،وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ اور اسلام آباد مارچ کا انتباہ
سکھر :امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ بے امنی و ڈاکوراج کے خلاف منعقدہ کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ کی مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، قوم پرست جماعتوں، وکلا ، صحافیوں، اقلیتی نمائندوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سندھ میں بدامنی اور ڈاکوراج کو سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی سندھ پولیس کو ہٹایا جائے۔ سندھ میں امن امان کی بحالی اور جرائم کے خاتمے کے لیے جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بنا کسی فرق کے آپریشن کرکے اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کو تعینات کیا جائے اور عوام کو ڈاکو راج سے نجات دلائی جائے۔سکھر...