پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اور آئینی ترمیم کی باز گشت،تحریک انصاف آئینی ترمیم کے لیے میدان میں آگئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اور آئینی ترمیم کی باز گشت،تحریک انصاف آئینی ترمیم کے لیے میدان میں آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اور آئینی ترمیم کی باز گشت،، تحریک انصاف آئینی ترمیم کے لیے میدان میں آگئی، جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے آئینی ترمیم بل سینیٹ میں جمع کرادیا، بل میں کہا گیا کہ بہاولپور ڈویژن، ڈیرہ غازی خان اور ملتان ڈویژن کو صوبہ پنجاب سے الگ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اور آئینی ترمیم کی گونج تحریک انصاف آئینی ترمیم کے لیے میدان میں آگئی ،
جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے آئینی ترمیم بل سینیٹ میں جمع بہاولپور ڈویژن ، ڈیرہ غازی ڈویژن اور ملتان ڈویژن کو صوبہ پنجاب سے الگ کیا جائے۔
بل کا متن جنوبی پنجاب کا ترمیمی سینیٹر عون عباس بپی نے جمع کرایا۔
پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے نو مئی 2012 کو قرارداد پاس ہو چکی۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی
لاہور(اوصاف نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبریں مصدقہ نہیں ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس ختم ہوگیا۔ اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں
تاہم ان فیصلوں کا باضابطہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔ میڈیا میں آنے والی خبروں سے کوئی تعلق نہیں۔
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی