پارلیمنٹ اور لاجز کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے آئی جی اسلام آبادکی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکرٹری وزارت مواصلات،سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں بلوچستان کے روڈ نیٹ ورک، ہاؤسنگ کے شعبے میں نئے منصوبوں کے آغاز، اسلام آباد میں سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سیکرٹری وزارت مواصلات نے ملاقات کی جس میںبلوچستان میں جاری این ایچ اے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زورگیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے سیکرٹری مواصلات سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے پورے ملک خصوصا بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک کو بہتر بنانے میں این ایچ اے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے روڈ نیٹ ورک کو جتنا بہتر بنایا جائے اتنا ہی عوام کی معیار زندگی بہتر ہوگی سیکرٹری مواصلات کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملک میں روڈ نیٹ ورک کی بہتری پر زوردیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر سے عوام کو بہترین سفری سہولیات اور معاشی ترقی ملے گی، بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک کی توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ کی ملاقات میں بلوچستان میں نئے ہاؤسنگ منصوبے شروع کرنے کی ضرورت پر زوردیاگیا،اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہاکہ ہاؤسنگ کا شعبہ انتہائی اہم ہے ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، ہاؤسنگ کے شعبے میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئے منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے پہلے سے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین اور عوام کو ہاؤسنگ یونٹس کی شدید کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ،انہوں نے وزارت ہاؤسنگ کے اقدامات کو سراہا، التوا کا شکار منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں ہاؤسنگ منصوبے شروع کیے جائیں تاکہ رہائشی سہولیات کی کمی کو پورا کیا جا سکے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤسنگ یونٹس کی شدید کمی پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین کی رہائش کا ڈیٹا اکٹھا کر کے جامع حکمت عملی بنائی جائے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ڈی آئی جی اسلام آباد کی ملاقات میں اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا ڈی آئی جی اسلام آباد سے تبادلہ خیال کیاگیا ڈی آئی جی آسلام آباد نے اسلام آباد میں شہریوں کے تحفظ کے لیے اٹھا ئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔اس موقع پرڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کی کوششیں لائق تحسین ہیں،پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ لاجز کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نےڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ڈی ا ئی جی اسلام ا باد سیکرٹری وزارت بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک ڈی ا ئی جی ا ہاو سنگ
پڑھیں:
سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتظامی تقرریاں، متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو اضافی چارجز تفویض
سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم انتظامی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل محمد لغاری کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ سہیل محمد لغاری کا تعلق سندھ کی عدلیہ سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔
سہیل محمد لغاری اس سے قبل سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ وہ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
مزید برآں، فخر زمان کو ڈائریکٹر جنرل ریفارمز سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فخر زمان ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسی سازی میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
اسی طرح عابد رضوان عابد کو سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل مقرر کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو مختلف برانچ رجسٹریز میں ایڈیشنل رجسٹرار کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد ادارہ جاتی کارکردگی اور نظم و نسق کو مزید مؤثر بنانا ہے۔