سکھر:سندھ میں ڈاکو راج کیخلاف جماعت اسلامی کی آل پارٹیز کانفرنس ،وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ اور اسلام آباد مارچ کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سکھر :امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ بے امنی و ڈاکوراج کے خلاف منعقدہ کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ کی مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، قوم پرست جماعتوں، وکلا ، صحافیوں، اقلیتی نمائندوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سندھ میں بدامنی اور ڈاکوراج کو سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی سندھ پولیس کو ہٹایا جائے۔ سندھ میں امن امان کی بحالی اور جرائم کے خاتمے کے لیے جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بنا کسی فرق کے آپریشن کرکے اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کو تعینات کیا جائے اور عوام کو ڈاکو راج سے نجات دلائی جائے۔سکھر کے مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کی صدارت میں اپر سندھ میں اغوا، ڈاکوراج، قبائلی تصادم کے خلاف اے پی سی میں امن ایکشن کمیٹی کے قیام کا اعلان۔ 28 جنوری کو ایس پی دفاتر
کے سامنے دھرنا، 16 فروری کو ببرلو اور شکارپور میں انڈس ہائی وے پر دھرنا دیا جائے گا، اس کے بعد بھی حکومت نے امن بحال نہیں کیا تو وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائو اور اسلام آباد تک لانگ مارچ ہو گا۔ اے پی سے سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اپر سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ ہمارے بچے، کسان، خواتین اور صحافی ڈاکوؤں کی پرتشدد کارروائیوں سے محفوظ نہیں‘ عوام اور سیاسی جماعتوں کے بار بار احتجاج، سڑکیں بلاک کرنے کے باوجود حکومت اور ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ہر سال اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام عدم تحفظ کا شکار کیوں ہے؟ لگتا ہے کہ چوکیدار چوروں سے ملا ہوا ہے، سندھ میں پانی پر ڈاکا، امن امان کی مخدوش صورتحال اور ڈاکوراج میں پیپلزپارٹی کی حکومت برابر کی شریک ہے، پانی پر ڈاکے سے لیکر سندھ میں ڈاکو راج تک خاموشی اختیار کی تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ مزاحمت میں زندگی ہے اور غلامی موت ہے۔ جماعت اسلامی سندھ میں امن، پانی پر ڈاکے اور سندھ کے وسائل کے تحفظ کے لیے پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔ سندھ کے حقوق اور مفادات کے لیے تمام سندھ دوست جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔کاشف شیخ نے مزید کہا کہ سندھ میں 16 سال سے پیپلز پارٹی کے ظلم و جبر کا دور ہے اور حکمران سندھ کے عوام کا خون پی رہے ہیں۔ امن کی بحالی کے لیے 155 ارب روپے اور آپریشن کے نام پر الگ بجٹ رکھا گیا لیکن اس کے باوجود سندھ کے عوام امن کیلئے ترس رہے ہیں۔ ہر ضلع میں پانچ سے چھ افراد کو اغوا کئے ہوئے ہیں۔ اپرسندھ کی 72 لاکھ آبادی اس وقت جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ سندھ کو جان بوجھ کر وانا وزیرستان بنایا جا رہا ہے۔ اے پی سی میں 35 سے زائد سیاسی، سماجی، مذہبی قوم پرست جماعتوں، وکلاء ، صحافیوں، اقلیتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ سندھ صدیوں سے پرامن سرزمین رہی ہے، لیکن یہاں پر بدامنی کی آگ ہاتھ سے بھڑکائی گئی ہے۔ اے پی سی میں ایک ایکشن کمیٹی بنائی جائے جو یہاں کے منتخب اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کرکے اسمبلی میں آواز اٹھانے سمیت قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا جائے۔ سابق ایم این اے میاں مٹھو نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں نے اپنا پانی بھارت کو بیچ دیا ہے اور سندھ کے پانی پر ان کا کوئی حق نہیں ہے، سی پیک گیس، بجلی، کوئلہ اور پیٹرول بھی یہاں سے پنجاب جاتا ہے۔ پنجاب نے اگر پانی پر ڈاکہ زنی کی کوشش کی تو بھرپور مزاحمت ہو گی.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سندھ پارٹی کی حکومت پیپلز پارٹی اے پی سی میں کہا کہ سندھ نے کہا کہ اپر سندھ ڈاکو راج کی بحالی پانی پر سندھ کا سندھ کی سندھ کے کے لیے سال سے امن کی
پڑھیں:
اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس، مائنز اینڈ منرلز بل مسترد
اے پی سی میں شریک سیاسی جماعتوں نے مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کردیا۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل بل خیبر پختون خوا کی معدنیات ت پر وفاق کا کنٹرول دینا ہے۔ یہ بل صوبے کی معدنیات و وسائل پر قبضے کے برابر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے تحت پشاور میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا نے مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا۔ مائنز اینڈ منرلز بل پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ اے پی سی میں شریک سیاسی جماعتوں نے مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کردیا۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل بل خیبر پختون خوا کی معدنیات ت پر وفاق کا کنٹرول دینا ہے۔ یہ بل صوبے کی معدنیات و وسائل پر قبضے کے برابر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاک فوج کے زیر انتظام کمرشل سرگرمیوں کی تفصیل عوام کے سامنے لائی جائے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے بھی مطالبہ ہے کہ اس بل کو مسترد کیا جائے، یہ یہ زبردستی منظور کیا گیا تو صوبہ بھر میں تحریک چلائی جائے گی۔
قبل ازیں کانفرنس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کا وفد صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان کی قیادت میں پہنچا۔ جے یو آئی کی جانب سے مولانا عطا الرحمٰن، پیپلز پارٹی کے محمد علی شاہ، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی بشریٰ گوہر، جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم، ن لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی شریک ہوئے۔ اے پی سی کی صدارت اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کی۔ کانفرنس کا مقصد صوبے کے معدنی وسائل سے متعلق مجوزہ ایکٹ پر تمام فریقین کی مشاورت حاصل کرنا تھا۔ کانفرنس میں طارق احمد خان کی قیادت میں قومی وطن پارٹی کا وفد، عادل محمود کی قیادت میں مزدور کسان پارٹی، خورشید کاکاجی کی قیادت میں پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی، بیرسٹر عنایت اللہ کی قیادت میں عوامی ورکرز پارٹی کا وفد شریک تھا۔
علاوہ ازیں چیمبر آف کامرس، وکلا، ماہرینِ معدنیات اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک تھے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں تاجر تنظیموں اور مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ کانفرنس کا مشترکہ اعلانیہ بھی جاری کیا جائے گا۔