2025-10-05@01:54:47 GMT
تلاش کی گنتی: 39

«پہاڑی کی»:

    خنجراب : مشہور سیاحتی مقام پر موسم سرما کی پہلی برفباری، شدید برفباری کے باعث ملک کے بلند ترین پہاڑی مقام نے سفید چادر اوڑھ لی۔ ملک کے چند پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے بلند پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد موسم سرد ہو گیا۔ گلگت بلتستان میں پاک چین سرحدی علاقے خنجراب میں موسم سرما کی پہلی اور شدید برفباری ہوئی جس کے بعد علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر بھی برفباری کے بعد شمالی علاقوں میں موسم سرما کے سیزن کا آغاز ہو گیا۔  کالام کے بلند پہاڑی علاقوں کے علاوہ ناران کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی۔ان...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول احسان اللہ میڈیکل اسٹور کے باہر فون پر بات کر رہا تھا، جب ایک مسلح شخص اس کے قریب آیا اور بلا کسی جھگڑے کے اسے تین گولیاں مار دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزم واردات کے بعد فوراً موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق...
    بیجنگ: چین نے دنیا کے بلند ترین اور سب سے طویل پہاڑی پُل ’’ہواجیانگ گرینڈ کینین برج‘‘ (Huajiang Grand Canyon Bridge) پر کامیاب لوڈ ٹیسٹ مکمل کر لیا۔ یہ پُل صوبہ گوئی چو (Guizhou) میں بنایا گیا ہے اور اسے انجینئرنگ کا بڑا کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔ لوڈ ٹیسٹ 96 ٹرک ایک ساتھ پُل پر کھڑے اور رواں کیے گئے۔ ٹرکوں کا مجموعی وزن 3,300 ٹن تھا۔ ٹیسٹ پانچ دن تک جاری رہا۔ ماہرین نے اسے مکمل کامیاب قرار دیا۔ اہم خصوصیات لمبائی2,890 میٹر دریا سے بلندی: 625 میٹر دنیا کا بلند ترین پُل پہاڑی علاقے میں سب سے طویل پُل متوقع اثرات پُل کو ستمبر کے آخر میں عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پہاڑی علاقوں میں سیاحت محدود کرنے کی ایڈوائزری جاری کر دی۔این ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق آفات سے متاثرہ علاقوں میں عوامی تحفظ کے لیے سیاحتی پابندیاں نافذ کی جائیں۔ خیبر پختونخوا: ہیلی کاپٹر کا حادثہ کیسے پیش آیا؟ ابتدائی رپورٹ موصول خیبرپختونخوا حکومت کو سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ متعلقہ اداروں کو سیاحتی سرگرمیوں پر فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے، جس میں کہا گیا کہ مون سون کے سلسلے کے دوران خطرناک علاقوں میں عوامی آمد و رفت محدود کی جائے۔این ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق ضرورت پڑنے...
    حالیہ دنوں میں خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں بونیر، مانسہرہ، سوات، شانگلہ، بٹگرام اور باجوڑ — میں آنے والے شدید سیلاب نے تباہی کی نئی داستانیں رقم کیں۔ ان حادثات کے پیچھے ایک خطرناک اور تیزی سے ابھرتا موسمی مظہر ہے جسے کلاؤڈ برسٹ یا عام زبان میں بادل پھٹناکہا جاتا ہے۔ کلاؤڈ برسٹ ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ ہوتا ہے جس میں گھنٹوں یا دنوں کی بارش صرف چند منٹوں میں ایک ہی جگہ پر برس جاتی ہے ۔ بعض اوقات 100 سے 300 ملی میٹر تک بارش محض 10 سے 20 منٹ میں ہو جاتی ہے۔ یہ اچانک برسنے والی شدید بارش پہاڑی علاقوں میں تباہ کن سیلاب، ندی نالوں کے بپھرنے، اور زمین کھسکنے (لینڈ سلائیڈنگ) جیسے خطرناک حالات پیدا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )پہاڑی سیاحت کے اپنے وسیع امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے زور دیاکہ انفراسٹرکچر کی ترقی، بہتر رسائی اور اہم پہاڑی مقامات کی مارکیٹنگ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک کثیر الجہتی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمالیہ، ہندوکش اور قراقرم کے پہاڑی سلسلے دنیا میں سب سے خوبصورت، پھر بھی بہت کم دریافت کیے گئے ہیں انہیں راک کوہ پیماوں، ایڈونچر کے متلاشیوں، ٹریکروں اور فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے اولین عالمی مقامات کے طور پر...
    آسٹریلیا میں سردیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیاہے جہاں سیزن کی پہلی برفباری نے ہر منظر کو سفید چادر میں لپیٹ دیا۔ ریاست نیو ساوتھ ویلز اور کوئنزلینڈ میں شدید برفباری کے بعد نظامِ زندگی جزوی طور پر متاثر ہوا ۔ پہاڑی علاقوں میں سڑکیں برف سے ڈھک گئیں۔ جس کے باعث درجنوں گاڑیاں برف میں پھنس گئیں اور کئی مقامات پر ٹریفک جام ہو گیا۔ دوسری جانب برف سے ڈھکے پہاڑی علاقوں میں سیاحوں کی موج مستی جاری ہے۔ حکام نے لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ۔ Post Views: 6
    ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کا ایک مسافر طیارہ ایک دور دراز پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، اور اس میں سوار 5 بچوں سمیت تمام 49 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ برطانوی اخبار ’دی سن‘ کی رپورٹ کے مطابق 50 سال پرانا اے این 24 طیارہ کم بادلوں اور موسلا دھار بارش میں ٹِنڈا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا، یہ حادثہ روس کے دور افتادہ علاقے، امور ریجن میں پیش آیا۔ ???????????? BREAKING: Wreckage of missing AN-24 plane carrying 49 people has been found 15 km from Tynda, Russia. All passengers are feared dead from the crash. https://t.co/z1YxjD8lfN pic.twitter.com/c5XPd0i5QV — SVS NEWS AGENCY (@svsnewsagency) July 24, 2025 ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)قطری شہزادی شیخہ اسما آل ثانی نے پاکستان کی 8,126 میٹر بلند پہاڑی نانگا پربت سر کر لی۔ شیخہ اسما آل ثانی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں۔ خطرناک موسم اور دشوار گزار راستوں کے باوجود نانگا پربت (المشہور قاتل پہاڑ)پر قومی پرچم لہرایا گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی نے پاکستان کی خطرناک اور 8,126 میٹر بلند پہاڑی چوٹی نانگا پربت کو سر کر کے تاریخ رقم کر دی، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی قطری خاتون بن گئی ہیں۔“قاتل پہاڑ” کے نام سے مشہور نانگا پربت کی چوٹی پر قومی پرچم لہرانے کے دوران انہوں نے شدید موسم، برفانی طوفان اور انتہائی دشوار گزار راستوں کا بہادری سے سامنا کیا۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے کی تحریک میں بھی ایک نمایاں مثال کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔یہ مہم شیخہ اسماء کے اُس مشن کا حصہ ہے جس میں...
    قطری شہزادی شیخہ اسما آل ثانی نے پاکستان کی 8126 میٹر بلند پہاڑی نانگا پربت سر کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قطری شہزادی شیخہ اسما آل ثانی نے پاکستان کی 8126 میٹر بلند پہاڑی نانگا پربت سر کر لی۔ شیخہ اسما آل ثانی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں۔ خطرناک موسم اور دشوار گزار راستوں کے باوجود نانگا پربت (المشہور قاتل پہاڑ)پر قومی پرچم لہرایا گیا۔ شیخہ اسما کا یہ کارنامہ ان کی 14 بلند ترین چوٹیوں کی مہم میں نواں کامیاب مرحلہ ہے، نانگا پربت کی فتح کے ساتھ شیخہ اسما عالمی کوہ پیماوں کی صف میں نمایاں ہو گئیں۔ شیخہ اسما کا عزم اور حوصلہ...
    پاکستان آرمی نے ضلع نگر، گلگت بلتستان کے سنگلاخ پہاڑی علاقوں، بالخصوص راکاپوشی کے قریب، ایک انتہائی پرخطر اور پیچیدہ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر کے پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے بڑھ کر خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ معروف سماجی کارکن یاور عباس اور ان کے ساتھی 24 جون 2025 کو ایک المناک حادثے کا شکار ہوگئے۔ یہ حادثہ ایک ایسے دور دراز اور دشوار گزار علاقے میں پیش آیا جہاں سول ریسکیو ٹیموں کی رسائی ممکن نہ تھی۔ متاثرہ خاندان کی درخواست پر پاکستان آرمی نے فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب ہیلی کاپٹرز روانہ کیے۔ پاک فوج کے بہادر پائلٹس نے شدید موسمی اور پرواز کی سخت شرائط کے باوجود کئی بار پرواز کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔تا ہم شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔ ہفتہ کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران کشمیر اور با لائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقو ں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم راولاکوٹ 04اور...
    ملک بھر میں جمعہ کے روز موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، اور اس دوران 30 فیصد امکانات ہیں کہ چند علاقوں میں بارش اور گرج چمک ہوسکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں کی صورتحال پنجاب: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اور مشرقی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرمی رہے گی۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ اور قریبی علاقوں میں جزوی...
    محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات کے دوران شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جبکہ جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: نگرپارکر 30، مٹھی 27، اسلام کوٹ 14، ڈیپلو 06 کشمیر: گڑھی دوپٹہ 09، مظفر آباد (ایئرپورٹ 06، سٹی 03)...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہاڑی سلسلے کے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کے شعلے دور سے واضح دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ہوا کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ سی ڈی اے کی فائر فائٹرز ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو عملے کو دشوار گزار پہاڑی راستوں اور موسمی حالات کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ مزیدپڑھیں:بجٹ 26-2025، ’اب پاکستان میں رہنا زیادہ مشکل اور باہر جانا مزید مہنگا ہوگیا‘
     سوڈان کے مغربی دارفور کے علاقے میں ایک حیرت انگیز قدرتی پہاڑی موجود ہے جو انسانی ہونٹوں سے مشابہت رکھتی ہے۔ اسے غیر رسمی طور پر "لینڈ لاکڈ لپس" (Landlocked Lips) کہا جاتا ہے۔ یہ مغربی دارفور، سوڈان کی سرحد سے تقریباً 95 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ اس کا طول تقریباً 900 میٹر اور چوڑائی تقریباً 350 میٹر ہے۔ یہ پہاڑی 2012 میں گوگل ارتھ کی سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے منظرِ عام پر آئی جس میں یہ واضح طور پر انسانی ہونٹوں کی مانند دکھائی دیتی ہے۔ اس کی ساخت دو متوازی چٹانی پر مشتمل ہے جو اوپر سے دیکھنے پر ہونٹوں کی شکل اختیار کرتی ہیں۔ یہ قدرتی مظہر زمین کی ساختیاتی تبدیلیوں اور کٹاؤ کے عمل کا نتیجہ ہے۔ اگرچہ یہ پہاڑی ایک قدرتی...
    ZURICH: سوئٹزرلینڈ کے علاقے زیرمیٹ کی پہاڑی میں واقع مہنگے اسکی ریزورٹ میں 5 اسکیئرز ہلاک ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کینٹن ویلائس میں پراسیکیوٹر آفس نے بتایا کہ ایمرجنسی سروس کو 4 ہزار میٹر بلند اسکی ریزوٹ میں اسکیئرز کے پھنس جانے کی اطلاع پر امدادی کارروائی شروع کی تاہم پانچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق اسکیئرز نے ہفتے کو حکام کو آگاہ کیا تھا کہ وہ زیرمیٹ کے مشرق اور ساس فی گاؤں کے جنوب میں پہاڑی ریمپفشورن میں ڈھلوان میں موجود ہیں۔ پراسیکیوٹر آفس نے بتایا کہ امدادی کارکنوں کو ایڈلیرگلیٹسچر گلیشئر کے پاس اسکیئرز کی لاشیں ملی، یہ علاقے اٹلی کی سرحد کے قریب سوئٹزرلینڈ کے جنوب مغرب میں واقع...
    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، مری اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج سے 20 اپریل تک کوہاٹ، چترال، ایبٹ آباد اور باجوڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔ پنجاب میں بھی آج سے بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق اپریل کے اختتام تک گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو محتاط رہنے اور موسمی حالات کے مطابق حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع، خاص طور پر پشاور اور آس پاس کے...
    مختلف علاقوں میں آٹا تیار کرنے کے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ شہری علاقوں میں بڑی بڑی ملوں میں گندم کا آٹا بنایا جاتا ہے جبکہ یہی کام پہاڑی علاقوں میں پن چکی سے لیا جاتا ہے۔ بات کی جائے پن چکی کی تو یہ پہاڑی علاقوں میں دریا کے پانی کے پاس جگہ جگہ نظر آتی  ہیں۔ پن چکی کے لیے دریا سے پانی ایک کچی نہر کے ذریعے الگ کر دیا جاتا ہے۔ اور پن چکی کو ایسی جگہ ہر بنایا جاتا ہے جہاں سے پانی اتنی قوت سے نیچے آئے کہ بھاری بھرکم پتھر کی سل کو گھما سکے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا اس سال پاکستان میں گندم کا بحران پیدا ہوسکتا ہے؟ پہاڑی علاقوں میں پن چکی...
    اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر آنجہانی سنیل دت نے فلم سات ہندوستانی میں امیتابھ بچن کا کام دیکھ کر انھیں سائن کرنے کے لیے ہامی تو بھری لیکن دلچسپ تبصرہ بھی کیا تھا۔ لیجنڈری امیتابھ بچن کو اس مقام تک پہنچنے میں کٹھن اور دشوار گزار دور سے گزرنا پڑا ہے۔ کئی دہائیوں تک انھیں سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑی بلکہ ابتدائی برسوں میں فلم سازوں کی تنقید اور مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ ایک ایسی ہی واقعے کو یاد کرتے ہوئے اداکار شیبا اگروال کے شوہر آکاش دیپ صابر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب میرے والد (منموہن صابر) فلم 'سات ہندوستانی' بنا رہے تھے اور امیتابھ اس فلم کا حصہ تھے تو سنیل دت نے ان کے کچھ شو ریلز مانگے۔ سنیل دت کو اپنی فلم...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرکے خود پہاڑی علاقوں کی سیر کےلیے چلی گئی۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک سنگین واردات پیش آئی، جہاں مسکان رستوگی نامی خاتون نے اپنے آشنا ساحل شکلا کے ساتھ مل کر اپنے 32 سالہ شوہر سوربھ راجپوت کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کی لاش کے 15 ٹکڑے کیے اور انہیں سیمنٹ سے بھرے ڈرم میں چھپا دیا اور واردات کے بعد سیاحتی علاقے شملا روانہ ہوگئے۔ سوربھ راجپوت 2016 میں مسکان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا، دونوں کی ایک پانچ سالہ بیٹی پیہو بھی ہے۔ آنجہانی سوربھ 2020 میں وہ لندن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوموار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات/ٖصبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح/ رات کے اوقات میں...
    فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تحصیل ماوند کے علاقے دربانی کے پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی، آگ نے کئی کلومیٹر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ لیویز اور ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم آگ کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق عملے کے پاس وسائل نہ ہونے کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ پہاڑی سلسلے میں درجنوں مقامی آبادی کے گھر ہیں، آگ نے پہاڑی سلسلے کو چاروں طرف سے لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث انسانی آبادی کو خطرات لاحق ہیں۔
    پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے، بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کر دی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا ہے کہ 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بارشیں ہو سکتی ہیں 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران مری اور گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ برف باری بھی متوقع ہے۔ ادھر وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کے بعد...
    سٹی42:  مسافروں سے بھری بس خوفناک حادثہ کا شکار ہو کر پہاڑی سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری۔   خیبرپختونخوا کے علاقے بالاکوٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سیاحوں سے بھری ہوئی ایک مسارف بس پہاڑی سے نیچے جا گری۔ حادثہ بالاکوٹ میں جابہ کے مقام پر بس کے سڑک سے نیچے کھائی مین گرنے کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کوچ میں 20 سے زائد افراد سوار تھے جو زخمی ہوئے ہیں اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیل نے رفح میں حماس کے تین کارکن ڈرون حملہ میں مار دیئے  زخمی سیاحوں کا تعلق واہ کینٹ سے ہے جو بالاکوٹ سے واپس آرہے تھے، زخمی ہونےوالےسیاحوں...
    اسرائیل نے شام کی اہم ترین پہاڑی جبل الشیخ پر قبضے کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ شام میں جبل الشیخ پر مستقل رہیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی پہاڑی جبل الشیخ سے دمشق کا براہِ راست نظارہ ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اقدام کو متعدد ممالک اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان ممالک نے اسرائیل سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
    لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے تبدیل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، زیادہ تر علاقوں میں سرد موسم کا راج رہے گا، جب کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کی توقع ہے۔   اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ رات کے وقت بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقے بھی سرد اور خشک رہیں گے، لیکن راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں تیز ہواؤں اور بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔   مری اور گلیات جیسے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں شدید سردی اور بارش...
    لاہور : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقے اس وقت سرد اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت اور بھی بڑھنے کی توقع ہے۔   اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پنجاب کے اکثر اضلاع میں بھی یہی صورتحال رہے گی۔ مری، گلیات اور ان کے گرد و نواح میں رات کے وقت شدید سردی کا سامنا ہو سکتا ہے۔   سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں دھند کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے سرد اور خشک رہیں گے، مگر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی12، کالام ،گوپس،استورمنفی09، قلات منفی 08، اسکردومنفی 06،ہنزہ،کوئٹہ منفی04، مالم جبہٍ، دیر اورپارہ چنار میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں سرد موسم اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ہو سکتی ہے۔   اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا، اور پنجاب کے مختلف اضلاع جیسے لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں دھند چھا سکتی ہے۔ مری، گلیات اور ان کے قریب علاقوں میں شدید سردی، ہلکی بارش اور برفباری ہونے کی توقع ہے۔   گلگت بلتستان میں موسم بہت سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جب کہ کشمیر اور اس کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری...
    جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔ تاہم شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بونداباندی ہو ئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ آج...
    لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم کا دور دورہ رہے گا۔ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع اور بالائی سندھ میں رات کے وقت دھند چھا سکتی ہے، خاص طور پر لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں۔   شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے، خاص طور پر کوئٹہ، چمن اور زیارت جیسے پہاڑی علاقوں میں۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں بھی سرد اور خشک موسم رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سرد موسم جاری رہے گا اور پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت شدید...
۱