قطری شہزادی کا کارنامہ: پاکستان کی قاتل پہاڑی چوٹی نانگا پربت کو سر کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی نے پاکستان کی خطرناک اور 8,126 میٹر بلند پہاڑی چوٹی نانگا پربت کو سر کر کے تاریخ رقم کر دی، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی قطری خاتون بن گئی ہیں۔
“قاتل پہاڑ” کے نام سے مشہور نانگا پربت کی چوٹی پر قومی پرچم لہرانے کے دوران انہوں نے شدید موسم، برفانی طوفان اور انتہائی دشوار گزار راستوں کا بہادری سے سامنا کیا۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے کی تحریک میں بھی ایک نمایاں مثال کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
یہ مہم شیخہ اسماء کے اُس مشن کا حصہ ہے جس میں وہ دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنا چاہتی ہیں، نانگا پربت کی کامیابی ان کی نویں کامیاب مہم ہے۔ اس سنگِ میل کے ساتھ وہ عالمی شہرت یافتہ کوہ پیماؤں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔
شیخہ اسماء کی یہ تاریخی کامیابی نہ صرف قطر کے لیے باعثِ افتخار ہے بلکہ دنیا بھر کی خواتین کے لیے بھی ہمت، حوصلے اور عزم کی علامت بن گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نانگا پربت
پڑھیں:
بھارت کیساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، خواجہ آصف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف فیصلہ کن پیغام جا چکا ہے، بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، ان کا سندور اُجڑا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے دو سے تین ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح اور معیشت بھی فتح کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے، ایران پاکستان کا جگری دوست ہے، افغان سرحد پر بھی حالات بہتر ہونے کی امید نظر آ رہی ہے ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آچکی ہے، پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، چند ماہ پہلے یہ سب کچھ ناممکن نظرآ رہا تھا مگر اب سب بہتر نظر آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ماضی میں بھی بڑے مسائل کا بہادری سے مقابلہ کیا، پاکستان کو بحرانوں سے نکالنےکے لیے ذہنی ہم آہنگی لازم ہے۔
مزیدپڑھیں:شبھمن گل نے کوہلی ، ٹنڈولکر اور گواسکر کے بڑے ریکارڈ توڑ دیے