پختونخوا میں سیاحوں کی بس پہاڑی سڑک پر کھائی میں گر گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
سٹی42: مسافروں سے بھری بس خوفناک حادثہ کا شکار ہو کر پہاڑی سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری۔
خیبرپختونخوا کے علاقے بالاکوٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سیاحوں سے بھری ہوئی ایک مسارف بس پہاڑی سے نیچے جا گری۔
حادثہ بالاکوٹ میں جابہ کے مقام پر بس کے سڑک سے نیچے کھائی مین گرنے کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کوچ میں 20 سے زائد افراد سوار تھے جو زخمی ہوئے ہیں اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل نے رفح میں حماس کے تین کارکن ڈرون حملہ میں مار دیئے
زخمی سیاحوں کا تعلق واہ کینٹ سے ہے جو بالاکوٹ سے واپس آرہے تھے، زخمی ہونےوالےسیاحوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
تربت: بلیدہ سے پکنک پر جانیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد
بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے بلیدہ سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلیدہ کے پہاڑی علاقے جاڑین سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاشیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
چاروں نوجوان مقامی بتائے جاتے ہیں جو 5 روز قبل قریبی پہاڑی علاقے میں پکنک منانے گئے تھے اور لاپتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش جاری تھی۔
واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔