2025-05-20@12:50:12 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«پیرس اولمپکس»:
پیرس اولمپکس سے نکالی جانیوالی پیراگوئے کی خاتون تیراک نے لاس اینجلس 2028 میں واپسی کا عندیہ دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراگوئے کی لوانا الونسو کو پیرس اولمپکس کی کمیٹی نے ‘نامناسب ماحول’ پیدا کرنے کے الزام میں اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا تھا۔ اتھلیٹ نے پیرس اولمپکس میں 27 جولائی 2024 کو خاتون تیراک نے 100 میٹر بٹرفلائی ریس میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اولمپکس کمیٹی کا کہنا ہے کہ لوانا الونسو نے گیمز کے قوانین کی خلاف ورزی کی، اولمپئین مقابلے کے بعد گھومنے پھرنے کیلئے پیرس کے ڈزنی لینڈ چلی گئیں، جس کے باعث انہیں نکالا گیا۔ ادھر پیراگوئے کی اولمپک کمیٹی کی باس لاریسا شیرر نے ایک بیان میں...
سوشل و میڈیا منیجر اسپیشل اولمپک پاکستان پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے کھلاڑی تو خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں مگر کھیل کے بنیادی ڈھانچے کی عدم فراہمی یا ملکی حالات انھیں وہ مواقع فراہم نہیں کرتے جس سے وہ اپنے ٹیلنٹ کا بھرپور اظہار کرسکیں،البتہ بات اگر اسپیشل گیمز کے حوالے سے کی جائے تو اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی اور ان کی پوری ٹیم نے ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار اسپیشل کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو تراشتے ہوئے انھیں تمام سہولیات فراہم کی ہیں،اس کی بدولت اسپیشل کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی سے دنیائے کھیل میں سبز ہلالی پرچم کوسربلند کیا ہے۔ اس کی تازہ مثال حال ہی...
پاکستان اسپیشل اولمپکس کے تحت اسپیشل اولمپکس عالمی ونٹر گیمز 2025 میں شرکت کرنے والے قومی دستہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان اسپیشل اولمپکس کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش خان مہر، کھلاڑیوں،کوچز، منتظمین، والدین، سرپرستوں اور فنکاروں سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان میں برانڈ ایمبیسڈر ثروت گیلانی ، فیصل کپاڈیہ اور پی او اے کی ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف بھی شامل تھے۔ 8 سے 15 مارچ تک اٹلی کے شہر ٹیورین میں ہونے والے عالمی گیمز میں پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر 11 میڈلز حاصل کیے۔ اسنو شوئنگ کے مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں نے 6...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستانی اتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ، ایک سلور اور 2 کانسی کے تمغے جیت لئے۔ اٹلی میں ہونے والے کراس کنٹری سکینگ مقابلے میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کے منیب الرحمٰن نے کراس کنٹری سکینگ ایونٹ میں مردوں کی 50 میٹر ریس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ کراس کنٹری سکینگ کے ویمنز ایونٹ میں پاکستان کی روبینہ قربان نے خواتین کی 50 میٹر ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ ورلڈ ونٹرگیمز میں سنو شوئنگ 200 میٹر کی ریس میں پاکستان کے صبور احمد اور علی رضا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا جبکہ مناہل...
کراچی: اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں شرکت کے لیے پاکستانی دستہ اٹلی پہنچ گیا۔ میلان ایئر پورٹ پر اسپیشل اولمپکس اٹلی کے عہدیداران نے پاکستانی دستے کا استقبال کیا جس کے بعد پاکستانی اسپیشل ایتھلیٹس اور آفیشلز میلان ایئرپورٹ سے ٹیورین کے لیے روانہ ہوگئے۔ View this post on Instagram A post shared by Special Olympics Pakistan (@s.o.pakistan) ورلڈ ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب 8 مارچ کو ٹیورین کے اینالپی ایرینا میں منعقد ہوگی جس میں 93 سے زائد ممالک کے 1500 سے زائد ایتھلیٹس اور 2000 رضا کار شرکت کریں گے۔ اسپیشل ونٹر گیمز میں 25 رکنی وفد پاکستان کی نمائندگی...
اسپیشل اولمپکس پاکستان کا 25 رکنی دستہ 8 مارچ سےاٹلی کے شہر ٹیورن میں شروع ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز 2025 میں شرکت کرے گا، 15 مارچ تک جاری رہنے والے گیمز کے لیے قومی دستہ میں کھلاڑی، کوچز، آفیشلز، طبی عملہ اور نوجوان رہنما شامل ہوں گے۔ پاکستان کے کھلاڑی سنو شوئنگ اور کراس کنٹری اسکیئنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، گیمز میں 93 سے زائد ممالک کے 15 سو سے زائد مرد اور خواتین ایتھلیٹس شرکت کریں گے جبکہ 2 ہزار کے لگ بھگ رضا کار ان کی معاونت کریں گے،مزید برآں چھ پاکستانی مندوبین گلوبل یوتھ لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کرکے کھیلوں کے ذریعے شمولیت اور بااختیار بنانے کی وکالت کریں گے۔ اسپیشل اولمپکس...