2025-11-03@00:04:40 GMT
تلاش کی گنتی: 25

«کو رہا کروائیں گے»:

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ چین کے صدر شی جن پنگ سے اہم تجارتی مذاکرات کریں گے۔ ٹرمپ نے روانگی سے قبل کہا کہ وہ اس دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت ثابت ہوگی اور چین مزید 100 فیصد محصولات سے بچنے کے لیے تجارتی معاہدہ کرے گا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات جنوبی کوریا میں ہونے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین تائیوان پر حملہ نہیں چاہتا، منصفانہ تجارتی معاہدے کی امید ہے، ٹرمپ ٹرمپ کا پہلا پڑاؤ ملائیشیا ہوگا جہاں وہ آسیان...
    اسلام آباد: اسرائیلی حراست میں موجود سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور ان سے مشتاق احمد کی رہائی کے حوالے سے بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مشتاق احمد کی اہلیہ کو یقین دلایا ہے کہ ان کے شوہر کی رہائی کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ پی ٹی آئی نے اس معاملے کو قومی اسمبلی سمیت تمام پلیٹ فارمز پر بھرپور انداز میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کی اہلیہ کی اسد قیصر سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں۔ ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اخترکیانی نے ممبر بورڈ آف ریونیو کے فیصلے کیخلاف کیس میں ریمارکس دیئے صحیح جج مقرر ہوں گے تو ہی ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تک چیزیں ٹھیک ہوں گی جسٹس محسن کیانی کا سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار سے دلچسپ مکالمہ ہوا، جسٹس محسن اختر نے دوران سماعت ریمارکس دیئے صحیح ججوں کی تقرری بہت ضروری ہے، صحیح ججوں کی تقرری ہی ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تک چیزیں ٹھیک ہوسکتی ہیں اور سول جج چاہے تو ڈپٹی کمشنر کو بھی توہین عدالت کا نوٹس بھیج سکتا ہے.(جاری ہے) جس پر درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس میں ڈپٹی کمشنر کے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل کے ساتھ طے شدہ شرائط کو تسلیم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس موقع پر حماس کے لیے بات چیت کے دروازے بند ہو سکتے ہیں اور اس کے بعد کوئی نرم رویہ نہیں اپنایا جائے گا۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ہر شخص یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے میری شرائط قبول کر لی ہیں، اب حماس کی باری ہے کہ وہ ان شرائط کو تسلیم کرے۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/115164422928262033 انہوں نے مزید کہا...
    اسلام آ باد: ہائیکورٹ نے 18 افغان شہریوں کو واپس بھجوانے کی کارروائی آگے بڑھانے سے روک دیا اور وزارتِ داخلہ، نادار، ڈی جی امیگریشن، ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے افغان شہریوں کی درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ سماعت میں درخواست گزاروں کی جانب سے وکلا عادل عزیز قاضی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق حکومت نے 4 اگست کو درخواست گزاروں کے پی او آر کارڈز منسوخ کر کے واپسی کا حکم دیا۔ وکیل کے مطابق درخواست گزار فضل الرحمن مرحوم کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جس نے 2008ء  میں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے...
    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 14 اگست کو جشن آزادی اور بھارت سے جنگ جیتنے کی خوشی منائیں گے ساتھ ہی عمران خان کی رہائی کے لیے بھی آواز اٹھائیں گے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بانی چیئرمین کی آزادی کے لیے جو تحریک شروع کی ہے وہ رکے گی نہیں، یہ تحریک انشااللہ چلتی رہے گی، 14 اگست کو جشن منائیں گے، ریلیاں نکالیں گے، خان صاحب کی رہائی کے لیے بھی آواز اٹھائیں گے، انڈیا کے خلاف جو ہم نے جنگ جیتی ہے اس کا بھی جشن منائیں گے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کو واپس لانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے اس پر...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16ویں سیشن کے شرکاء سے ملاقات کی، جس میں سول سرونٹس اور ماہرین تعلیم بھی شریک ہوئے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت "معرکہ حق" میں شکست سے دوچار ہو چکا ہے۔ بھارت دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے، یہ گروہ بھی معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست جیسا ہی انجام پائیں گے۔ معرکہ حق میں شکست خوردہ بھارت دہشتگردوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے...
    صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں اغوا ہونے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا، اور لاش مبینہ طور پر گھر کے باہر پھینک دی گئی۔ لڑکی کے والد کے مطابق، ملزم مقتولہ کی لاش گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی سے رشتہ داروں نے اجتماعی زیادتی کی۔ جرگے کا فیصلہ آنے تک بیٹی کو وڈیرے کے پاس رکھا گیا تھا۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم لعل ڈنو اور عبدالجبار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا...
    سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا بھرپور اظہار کریں گے اور یہ آئینی ہو گا۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس ملک کو درست سمت میں لے کر جانا ہے، یہ ملک ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا۔ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ یہ تحریک صرف پی ٹی آئی کی نہیں، ہماری تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان آئینی ہے، نظریاتی ہے، جس کا مقصد توڑ پھوڑ نہیں ہے، کوئی اس تحریک کو ہم پر ظلم کے ضابطے نافذ کرنے کے لیے استعمال...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ زراعت کے پراجیکٹس کے فیز ٹوکے آغاز کی اصولی منظوری دے دی۔ کاشتکاروں کو فیز ٹو میں 628000 کسان کارڈ کے ذریعے100 ارب روپے کے لون دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت محکمہ زراعت سے متعلق خصوصی اجلاس سی ایم سپیشل پراجیکٹس فیز ٹو کی منظوری دی گئی۔ پوٹھو ہار میں ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت 500 منی ڈیم اور 250 آبی ذخائر کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا اور کسان کارڈ فیز ٹو کے تحت 100 ارب روپے کے بلاسود لون دینے پراتفاق کیا گیا۔  گرین ٹریکٹر، ماڈل ایگریکلچر، ٹیوب ویل سولرائزیشن، ایگری ایجویٹ، ویٹ پروگرام، سپر سیڈر، سٹرس، پوٹھو ہار، ایگری ٹرانسفارمیشن اور دیگر امور پر بریفنگ دی...
    ---فائل فوٹو  وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اس دوران محکمۂ زراعت کے پروجیکٹس کے فیز ٹو کے آغاز کی اصولی منظوری دی گئی اور 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے ملتان، سرگودھا، بہاولپور میں ماڈل ایگریکلچر مال جولائی میں فنکشنل کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی۔ گندم کے کاشتکاروں کو یقین دہانی کرواتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کو گندم کی کاشت سے قبل نیا پروجیکٹ دیں گے۔
    کراچی کے تاجروں کی قائم کردہ فضائی سروس ’ایئر کراچی‘کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ ایئر لائن کے اعلان کے 5 ماہ بعد اس کو لائسنس مل چکا ہے اور توقع ہے کہ اس کی پروازیں 2 ماہ کے اندر اڑان بھرنا شروع کردیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: ایئر کراچی: پاکستان میں نئی فضائی سروس شروع کرنے کا فیصلہ ایئر کراچی کے حوالے سے کئی سوال ہیں جو مسافروں کے ذہنوں میں ابھر رہے ہیں جیسے کہ اس کے جہازوں کی تعداد کیا ہوگی، بین الاقوامی پروازیں کب شروع ہوں گی اور اہل کراچی کے لیے اس میں کوئی اضافی فائدہ رکھا گیا ہے یا نہیں۔ ایئر کراچی کے چیئرمین کیا کہتے ہیں؟ گوہر گروپ آف کمپنیز اور ایئر کراچی کے...
    ایران نے صہیونیوں کو مقبوضہ علاقوں سے نکل جانے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہودی قابضین مقبوضہ علاقے چھوڑدیں، کیوں کہ یہی ان کی بقا کا واحد راستہ ہے، جرائم پیشہ لوگوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے ایک ترجمان کرنل رضا صیاد نے صیہونیوں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکل جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خطے کا کوئی بھی حصہ ان کے لیے محفوظ نہیں رہے گا۔ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے مواصلاتی مرکز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے جنگجوؤں کے جواب کا دائرہ مقبوضہ علاقوں کے تمام حصوں پر محیط ہوگا، ان علاقوں کے رہائشیوں...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کے پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سہارا کارڈ کے اجرا کی تقریب میں وزیر اعلیٰ علی امن گنڈاپورنے اعلان کیا کہ یتیم بچوں اور بیواؤں کو مالی معاونت کی فراہمی کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کا باضابطہ اجرا کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ  نے یتیم بچوں میں روشن مستقبل جبکہ بیواؤں میں سہارا کارڈ تقسیم کیے۔ روشن مستقبل کارڈ کے ذریعے 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کو ماہانہ 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر روشن مستقبل کارڈ سے 9 ہزار یتیم بچے مستفید ہوں گے۔ ...
    حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہماری 80 ہزار شہادتوں کے بعد ہم پر جنگ مسلط کی جارہی تھی، ہم نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا ہے، یہاں فورسز کا جذبہ ہے تو قوم کا جذبہ بھی ہے، کوئی منصوبہ ساز کوئی منصوبہ بنانے سے پہلے سوچ لے ہم نے کیا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی نے بھارت کو طیارے بیچنے سے انکار کردیا اور بھارت سے کہا ہے کہ جہاز کے ساتھ پائلٹ بھی لینا ہوگا، پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہوگا۔ حیدرآباد میں سی ایم ایچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی نے بھارت کو طیارے بیچنے سے انکار کردیا اور بھارت سے کہا ہے کہ جہاز کے ساتھ پائلٹ بھی لینا ہوگا، پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہوگا۔حیدرآباد میں سی ایم ایچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اب بھارت ایسی حرکت نہیں کرے گا، نہ اس بارے میں سوچے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ابھی سبکی ہوئی ہے، اگر دوبارہ ایسا کچھ کیا تو ڈبکی ہوگی، شہادتوں کا جذبہ ہمارے جوانوں میں موجود ہے، اللّٰہ نے ہمیں پوری دنیا اور خاص طور پر اس خطے...
    ---فائل فوٹو  سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم انصاف کے لیے عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے، امید ہے بانیٔ پی ٹی آئی جلد رہا ہو جائیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ظلم کی اندھیری رات ختم ہو گی، بانیٔ پی ٹی آئی پر جتنے بھی کیسز ہیں ان کی کوئی بنیاد نہیں۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حالتِ جنگ میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کو روک دیا تھا، ہم جو بھی کریں گے آئین و قانون کے مطابق کریں گے۔واضح رہے کہ بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی میں امریکی مداخلت سے ہونے والی جنگ بندی کے باعث تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے۔ پاکستان جواب میں بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاکستان بھارت تنازعہ بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔ بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ نہ لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ  امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔ خلیجی ممالک بھی کشیدگی...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہوگیا ہے، امن پہلی ترجیح ہے لیکن بھارت کو جواب دیں گے برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے بارہا پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی، پاکستان کی پہلی ترجیح امن تھی لیکن اب اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے کاﺅنٹ ڈان شروع ہوگیا ہے، سلامتی کونسل اور بہت سے ممالک نے بھارت سے کشیدگی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس حملے  سمیت بھارتی دہشتگردی کے ثبوت بھی پیش کریں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ بھی تو چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی جنگ میں کسی سے بھی چار ہاتھ آگے ہے، جدید جنگوں میں ٹیکنالوجی سے ہی برتری ہے۔ امید کرتے ہیں ایٹمی ہتھیار کوئی بھی استعمال نہ کرے، بھارت جیسے ہمسائے کے خلاف اپنی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے، پختونخوا حکومت دہشتگردی پرقابو پانے کے بجائے جرگے سے متعلق واویلا کر رہی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھاکہ ملکی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس میں پی ٹی آئی شریک نہیں تھی، ملک میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے لیکن کے پی حکومت دہشت گردی پرقابو پانے کے بجائے جرگے سے متعلق واویلا کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے سے متعلق تجاویزآچکی ہیں، وفاق نے جب مناسب سمجھا تب...
    سیئول: جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے وزیرِاعظم ہان ڈک سو کے عہدے سے برطرفی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد وہ بطور قائم مقام صدر دوبارہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ عدالت نے 7-1 کے فیصلے میں ان کا امیچمنٹ مسترد کر دیا، جس کے بعد سیاسی بحران میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ یہ بحران اس وقت شروع ہوا جب صدر یون سک یول کو دسمبر 2024 میں مارشل لا نافذ کرنے کے باعث معطل کر دیا گیا۔ یون کے مواخذے کے بعد ہان کو قائم مقام صدر مقرر کیا گیا تھا، مگر جلد ہی انہیں بھی معطل کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے آئینی عدالت کے تین نئے ججوں کی تعیناتی سے انکار...
    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق  ترک صدر رجب طیب اردوان 12 اور 13 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد جس میں وزرا اور سینیئر حکام کے ساتھ کارپوریٹ لیڈر شامل ہیں پاکستان آئے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ترک صدر اور وزیراعظم شہباز شریف پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے.  کونسل کے اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجی کوآپریشن کونسل کے اجلاس کے اختتام پر اہم معاہدوں اور ایم او یوز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش رواں ہفتے کے آخر میں لبنان جائیں گے۔ اس دورے کا مقصد ملک اور اس کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کے مطابق، سیکرٹری جنرل اس دورے میں لبنان کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ متوقع طور پر وہ ملک کے جنوبی علاقے میں بھی جائیں گے جہاں وہ اسرائیل کے ساتھ عبوری سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس (یونیفیل) کے اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کے کام کا شکریہ ادا کریں گے جو نہایت مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔نومنتخب صدر کو مبارک بادترجمان نے بتایا ہے کہ...
۱