2025-08-12@12:07:14 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«کے بیان میں کہا گیا کہ»:

    بھارتی ایئرچیف کے آپریشن سندر سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر پاکستان کا ردعمل آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل اے پی سنگھ کے آپریشن سندور سے متعلق حالیہ بیانات کو بے بنیاد اورغیرحقیقی قرار دے دیا۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ بھارتی فوج کے سینئر افسران کو ان ناکامیوں کا چہرہ بنایا جا رہا ہے، جو دراصل بھارتی سیاسی قیادت کی اسٹریٹجک کوتاہیوں کا نتیجہ ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے کوئی ایسا دعوی سامنے نہیں آیا پاکستان نے فوری طور پر بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگز دیں اور...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )امریکی ریاست ہوائی میں سونامی میں وارننگ کے بعد بڑے پیمانے پر لوگوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے اور ہوائی کے جزیرے اوواہو میں چار فٹ اونچی لہریں ریکارڈ کی گئی ہیں ہوائی کی ہنگامی سروسز نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ حکام کی جانب سے اگلی اطلاع تک وہ انخلا زون سے دور رہیں.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے سونامی کی لہریں اب بھی ریاست کو متاثر کر رہی ہیں اور سونامی وارننگ اب بھی نافذ ہے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں اس وقت تک دوبارہ داخل نہ ہوں جب تک کہ حکام اس کی باقاعدہ اجازت نہ دے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کی نگراں حکومت نے ایک طویل عرصے سے موجود پروٹوکول کو ختم کر دیا ہے جس میں خواتین اہلکاروں کو “سر” کہنے کی ضرورت تھی۔نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں قائم عارضی حکومت گزشتہ سال اس وقت اقتدار میں آئی جب سابق وزیر اعظم حسینہ کو طلبہ کی قیادت میں ہونے والی ایک بغاوت کے ذریعے اقتدار سے ہٹا دیا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں بھارت میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔نگران حکومت کی پریس ونگ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس ہدایت کو جو خواتین کو سر کہنے کے بارے میں تھی، “منسوخ” کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا، “شیخ حسینہ کی تقریباً...
    کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کی طرف سے حملوں اور مسافروں کے اغوا کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے تاہم تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات ہیں، مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اُدھر بلوچستان کے علاقے دکی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق  جبکہ...
    پشاور + ڈسکہ (بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا حکومت نے سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15؍15 لاکھ روپے فی کس اعلان کردیا ، دریا میں بہہ جانے والوں میں 11 کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر 6 کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پی کے شہاب علی شاہ نے ہفتہ کے روز سوات کا دورہ کیا اور مینگورہ بائی پاس کے قریب سانحہ دریائے سوات سے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سوات میں 85 پھنسے افراد میں...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
      اسلام آباد: کوآرڈینیٹروزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کہنا تھا کہ بھارت نےپاکستان پرجھوٹا الزام لگایا، وزیراعظم نےبھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کےموقف کودنیا میں پذیرائی نہیں ملی، بھارت پھنس چکا ہے، مودی سرکارکی دنیا میں سبکی ہورہی ہے، ہندو توا پالیسی کا مقصد مسلمانوں کےخلاف پراپیگنڈا کرنا ہے، بھارتی دہشت گردی کےثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئےہیں۔ کوآرڈینیٹر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلد جعفرایکسپریس حملےکےشواہد بھی دنیا کےسامنےرکھیں گے، شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا، نریندرمودی نےخالی لفافےمیں ہوا...
    ویب ڈیسک:دورہ امریکا میں خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات سے متعلق مذاکرات ہوتے ہیں تو خیرمقدم کریں گے، بلوچستان کے مسئلے کا حل بھی مذاکرات میں ہے۔ سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن میں پی ٹی آئی بلوچستان سے جیتی مگر ہمارے ووٹ کم گنے گئے، ووٹ کم نہ گنے جاتے تو بلوچستان سمیت تمام صوبوں میں ہماری حکومت ہوتی۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا عارف علوی نے کہا کہ بلوچستان کا نوجوان اس وقت مایوس ہے کیوں کہ اس کی آواز نہیں سنی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بی این پی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم نے سیاسی جماعتو ں کو بھی آزمایا، ریاست، ریاستی اداروں کو بھی ہم نے سمجھانے کی کوشش کی، بلوچستان کو ایک صوبے کی حیثیت سے دیکھیں تو صوبے کے لوگ آپ کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمارے وسائل سے لوٹ مار کرکے بلوچستان کا ستیاناس کر دیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بہت کچھ ہوسکتا تھا، اگر سیاسی جماعتوں کا مقصد صرف اقتدار نہ ہوتا تو چیزیں سنبھل سکتی تھیں۔...
      کوئٹہ:سربراہ بی این پی سرداراخترمینگل نے کہا ہے ہمارے وسائل سے لوٹ مارکرکے بلوچستان کا ستیاناس کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بہت کچھ ہوسکتا تھا، اگر سیاسی جماعتوں کا مقصد صرف اقتدار نہ ہوتا توچیزیں سنبھل سکتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے سیاسی جماعتو ں کوبھی آزمایا، ریاست ،ریاستی اداروں کوبھی ہم نے سمجھانے کی کوشش کی، بلوچستان کوایک صوبے کی حیثیت سےدیکھیں توصوبےکےلوگ آپ کےساتھ چلنے کیلئے تیارہیں۔ سربراہ بی این پی کا کہنا تھا کہ ہم اورکچھ نہیں مانگتے ہمیں صرف عزت چاہیے، ہمارے وسائل پردسترس ہماری ہونی چاہیے، ہوناتویہ چاہیے تھا کہ وہ اپنی حرکتیں صحیح کرتے،...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے پر ہماری افواج نے بڑے نقصان سے بچایا۔ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ پر پوری قوم فخر کرسکتی ہے۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا نے اس واقعے پر جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہا گیا کہ دہشتگردوں نے خود لوگوں کو چھوڑا، یہ سب کچھ ان کے اوورسیز لوگوں نے کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پی ٹی آئی جعفر ایکسپریس خواجہ آصف وزیر دفاع
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کے لیے خیر آباد کہنا تھا، اس کی بد ترین کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام تھیں۔ اسلام آباد میں رمضان 2025 مانیٹرنگ نظام کے جائزہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  یہ نیا خیال تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کے لیے خیر آباد کہنا تھا، اس کی بد ترین کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پیسہ غریب عوام کا پیسہ ہے اور اگر وہ خرد برد کی نذر ہوجائے تو میں سمجھتا ہوں کہ اس سے بڑا عام آدمی کے ساتھ ظلم و زیادتی نہیں ہوسکتی۔ شہباز شریف نے لہذا ناقص معیار،  کرپشن کا خاتمہ کردیا گیا،...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہان تحقیقات کریں کہ دہشت گردوں کی کارروائیوں میں  اتنے زیادہ پاک فوج کے جوان کیوں شہید ہورہے ہیں؟؟ قوم کو اس کا جواب دیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجا نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج تین ایشو پر عوام سے بات کرنا چاہیں گے، ایک سال پورا ہونے کو آیا، پی ٹی آئی کو عوام نے مینڈیٹ دیا تھا، نیشنل اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پاس 180 سیٹیں آئی تھیں، پنجاب میں بھی اکثریت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ  کوئی...
۱