امریکی ریاست ہوائی میں سونامی میں وارننگ کے بعد بڑے پیمانے پر لوگوں کے انخلا کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )امریکی ریاست ہوائی میں سونامی میں وارننگ کے بعد بڑے پیمانے پر لوگوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے اور ہوائی کے جزیرے اوواہو میں چار فٹ اونچی لہریں ریکارڈ کی گئی ہیں ہوائی کی ہنگامی سروسز نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ حکام کی جانب سے اگلی اطلاع تک وہ انخلا زون سے دور رہیں.
(جاری ہے)
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے سونامی کی لہریں اب بھی ریاست کو متاثر کر رہی ہیں اور سونامی وارننگ اب بھی نافذ ہے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں اس وقت تک دوبارہ داخل نہ ہوں جب تک کہ حکام اس کی باقاعدہ اجازت نہ دے دیں ہوائی کی پوری ساحلی پٹی کو انخلا زون میں شامل کیا گیا ہے ادھر پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ سونامی کی لہریں ہوائی سے ٹکرانا شروع ہو گئی ہیں. سینٹر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے سونامی وارننگ سینٹر میں کہا گیا ہے کہ یہ خطرہ اگلے کئی گھنٹوں تک برقرار رہ سکتا ہے ہوائی کے گورنر جوش گرین کا کہنا ہے کہ اب تک کوئی ایسی لہر نہیں آئی ہے جو خطرے کا باعث ہو انہوں نے بتایا کہ پانی کی سطح میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جوش گرین نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ صورتحال کو معمول پر آنے میں کم از کم دو سے تین گھنٹے مزید لگیں گے. امریکی کوسٹ گارڈ نے ہوائی کی بندرگاہوں سے تجارتی جہازوں کو نکالنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ تمام بندرگاہیں آنے والی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوائی کے قریب موجود بحری جہاز اس وقت تک ساحل کے قریب نہ آئیں جب تک کہ سونامی کی لہریں گزر نہ جائیں فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق ہوائی جانے والی کئی پروازوں کا رخ بھی موڑ دیا گیا ہے ان میں سے کئی جہازوں کو واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے ہوائی کے گورنر نے بتایا کہ جاپان اور ہوائی کے درمیان واقع مڈ وے اٹول جزیرے سے 6 فٹ اونچی لہر گزری ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی ایک بہت اونچی لہر کی توقع کر رہے ہیں واضح رہے کہ روس کے ساحلی علاقے کے نزدیک آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد امریکا سمیت متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہیں.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہا گیا ہے کہ سونامی کی ہوائی کے گئی ہیں کا کہنا
پڑھیں:
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت(Gold Rates) مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,030.09 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کم ہو کر 4,033.20 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سونا ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافے کی جانب گامزن ہے، تاہم بلند شرح سود کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شرح سود میں اضافے کی توقع ہوتی ہے تو سونے جیسی ایسی سرمایہ کاری، جس پر منافع یا سود نہیں ملتا، نسبتاً کم پرکشش ہو جاتی ہے۔
سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ کی توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جائے گی، تاہم ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بدستور مضبوط سمجھے جا رہے ہیں