جاپان میں طاقتور سونامی کی وارننگ، دہائیوں پہلے پیشگوئی کس نے کی تھی؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
روس کے مشرقی ساحلی علاقے کمچاٹکا میں 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد جاپان میں طاقتور سونامی کی وارننگ کی دہائیوں پہلے کی گئی پیشگوئی درست ثابت ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج روس کے جزیرہ نما علاقے کمچاٹکا میں 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد جاپانی مانگا (گرافک ناول) نے توجہ حاصل کر لی جس میں آرٹسٹ ریو تاتسوکی (Ryo Tatsuki) نے پیشگوئی کی تھی کہ جاپان میں جولائی 2025 میں قدرتی آفت آ سکتی ہے۔
جاپانی مانگا کا نام (مستقبل، جو میں نے دیکھا) ہے جو 1999 میں شائع کیا گیا تھا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس میں درست پیشگوئی کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ یہ گرافک ناول لیڈی ڈیانا اور فریڈی مرکری کی موت، کورونا وائرس، مارچ 2011 کے زلزلے اور سونامی کی درست پیشگوئی کرنے کی وجہ سے مشہور ہے۔
گرافک ناول میں پیشگوئی کی گئی تھی 5 جولائی 2025 کو جاپان میں سونامی کا خطرہ ہے اور تاریخ گزر جانے کے بعد لوگوں کا اس پر سے یقین اٹھ گیا تھا۔
ٹاہم آج جیسے ہی روس میں طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تو لوگوں کو ریو تاتسوکی کے ناول میں کی گئی پیش گوئی یاد آگئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جاپان میں سونامی کی کے بعد کی گئی
پڑھیں:
ایشین گیمز کرکٹ : پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی
ایشین گیمز 2026 کی مردوں کی کرکٹ کے ڈرا کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے (کوارٹر فائنل) میں جگہ مل گئی ہے۔
20 ستمبر سے جاپان کے شہر ناگویا میں شروع ہونے والے 10 ٹیموں پر مشتمل مردوں کے کرکٹ مقابلوں میں ابتدائی مرحلے میں افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، جہاں سے 4 ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گئے‘: نور زمان ورلڈ گیمز اسکواش فائنل سے دستبردار، سلور میڈل حاصل
قرعہ اندازی کے مطابق گروپ اے میں افغانستان، جاپان اور نیپال شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان کو رکھا گیا ہے۔ دونوں گروپوں کی سرفہرست 2، 2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔
دوسری جانب خواتین کے کرکٹ مقابلے 17 سے 22 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، جن میں تمام 8 ٹیمیں براہِ راست کوارٹر فائنل سے اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔
قرعہ اندازی کے مطابق دفاعی چیمپیئن بھارت کا مقابلہ میزبان جاپان سے ہوگا، بنگلہ دیش چین کے خلاف میدان میں اترے گا، سری لنکا ملائیشیا سے ٹکرائے گا، جبکہ پاکستان کی خواتین ٹیم کا پہلا میچ تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟
ایشین گیمز میں مردوں اور خواتین کے تمام کرکٹ میچز ٹی20 فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایشین گیمز، جو 2023 میں چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہوئی تھیں، میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کے تمغے اپنے نام کیے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایشیئن گیمز بھارت پاکستان کوارٹر فائنل